Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے  کے فضائی میزبانوں پر بڑی پابندی عائد

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر بڑی پابندی عائد

    کراچی : پی آئی اے نے تمام فضائی میزبانوں کو ترکیہ جانیوالی پروازوں پر چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال اور لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری پر پابندی کے معاملے پر پی آئی اے نے اپنے تمام فضائی میزبانوں کو ترکیہ جانیوالی پروازوں پر چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال اور لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

    ترکیہ میں سونف سپاری اور چھالیہ کے استعمال کو منشیات کے زمرے میں آتا ہے۔

    اس حوالے سے پی آئی اے کے جنرل منیجرفلائٹ سروسزعامر بشیر کے زیر دستخط نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    جس میں کہا کہ ترکیہ میں سونف سپاری اور چھالیہ کا استعمال منشیات کے زمرے میں آتا ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے تمام فضائی میزبان چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال اور لے جانے پر پابندی کی وجہ سے سختی پر عمل درآمد کریں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر ترکیہ میں چھالیہ پر پابندی کی وجہ سے تمام فضائی میزبانوں پر بھی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • مسافروں کو پریشان کرنے کی پی آئی اے کی روایت برقرار

    مسافروں کو پریشان کرنے کی پی آئی اے کی روایت برقرار

    کراچی : لاجواب لوگوں کی باکمال ایئرلائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ، پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان دبئی ایئرپورٹ پرچھوڑ آئی۔

    تفصیلات کے مطابق مسافروں کو پریشان کرنے کی پی آئی اے کی روایت برقرار ہے، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کا سامان چھوڑ آنا معمول بن گیا ہے۔

    قومی ائیر لائن پی آئی کی پرواز پی کے212 دبئی سے اسلام آباد پہنچی تو مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔

    جس کے باعث بیس سے زائد مسافروں کا سامان اسلام آباد نہیں پہنچ سکا، اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے کی مبینہ غفلت پر دبئی سے آنے والے مسافروں نے احتجاج کیا۔

    مشتعل مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب پروازوں کے مسافروں کا سامان چھوڑنا پی آئی اے کو مہنگا پڑ گیا تھا ، سعودی عرب کی گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے پر 72 ہزار ریال جرمانہ عائد کردیا تھا۔

  • 11 ماہ کے دوران پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 57 واقعات رپورٹ

    11 ماہ کے دوران پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 57 واقعات رپورٹ

    کراچی: ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 11 ماہ کے دوران پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 57 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر مبنی اعداد و شمار جاری کر دیے، سب سے زیادہ واقعات لاہور ایئر پورٹ پر واقع ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق جنوری تا اکتوبر53 اور نومبر میں 4 واقعات رپورٹ ہوئے، طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالر نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ 21 واقعات طیاروں کے لینڈنگ کے دوران ہوئے، دوران اپروچ 12 اور ٹیک آف کے وقت طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پی آئی اے کے مطابق پرندے ٹکرانے سے پانچ طیاروں کو نقصان پہنچا، زیادہ تر واقعات میں طیارے بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر جنوری سے اکتوبر تک پرندے ٹکرانے کے 6 واقعات ہوئے، رواں ماہ 2 واقعات ہوئے، مجموعی طور پر 8 طیاروں کے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    لاہور میں جنوری تا اکتوبر 23 اور نومبر میں 2 واقعات رپورٹ ہوئے، مجموعی طور پر 25 واقعات رپورٹ ہوئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر 10 ماہ کے دوران 8 واقعات رپورٹ ہوئے، فیصل آباد ایئرپورٹ پر 1، سکھر 1، کوئٹہ 7، پشاور 4 جب کہ دمام میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔

    جن طیاروں کو پرندے ٹکرانے سے نقصان پہنچا، ان میں پی آئی اے کے اے ٹی آر، بوئنگ 777، ایئر بس 320 طیارے شامل ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے باعث قومی ایئر لائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں، اور اس سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوتا ہے۔

  • عمرہ ادائیگی کی سہولت : پی آئی اے کے مسافروں کے لیے اہم خبر

    عمرہ ادائیگی کی سہولت : پی آئی اے کے مسافروں کے لیے اہم خبر

    کراچی : پی آئی اے کی ترکش ایئر لائن کے کوڈ شیئرنگ کے ذریعے امریکا ، برطانیہ، یورپ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو عمرے کی سعادت حاصل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے کی ترکش ایئر لائن کے کوڈ شیئرنگ کے ذریعے امریکا ، برطانیہ، یورپ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو عمرے کی سعادت حاصل ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے امریکا برطانیہ واپس جانیوالے مسافروں کو بھی سہولت میسر ہو گی، اس سلسلے میں پی آئی اے مسافروں سے معمولی اضافی چارجز وصول کئے جائیں گے۔

    مسافرپی آئی اے کی پرواز کے ذریعے جدہ یا مدینہ عمرے کی سعادت کے بعد واپس یورپ اور برطانیہ کیلئے روانہ ہوسکیں گے۔

    یاد رہے پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کیا تھا ، جس سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکا کے 28شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی تھی۔

  • پی آئی اے کی ترکیہ کیلئے پروازیں :  یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    پی آئی اے کی ترکیہ کیلئے پروازیں : یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    کراچی : پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا، جس سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکا کے 28شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے استنبول کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر براہ راست پروازیں شروع کردی گئی۔

    پی آئی اے کی پروازوں کی شروعات دونوں اسلامی ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تجدید نو ہے، پاکستان اور ترکیہ میں مضبوط اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

    پی آئی اے کی ترکیہ کے لئے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی۔

    پی آئی اے استنبول سے ترکش ائر لائن کی منسلک پروازوں سے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں تک سفری سہولیات فراہم کرنے والی پہلی پاکستانی فضائی کمپنی ہے۔

    لاہور سے دو اور اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کی جارہی ہیں،لاہور ایئر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق تھے۔

    لاہور ایئر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں پھول ، تحائف اور ترکش مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ایویشن نے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے تاریخی اور مشترکہ ثقافتی رشتے سے منسلک ہیں، پی آئی اے کا استنبول آپریشن پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعکاقات قائم ہونے کی 75ویں سالگرہ کے طور پر کیا گیا ہے ، پی آئی اے اپنے سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

  • پاکستان سے ترکیہ جانے والوں کے لیے اچھی خبر

    پاکستان سے ترکیہ جانے والوں کے لیے اچھی خبر

    کراچی : پی آئی اے کا ترکیہ کے لئے فلائٹ آپریشن  کل سے شروع  ہورہا ہے ، پی آئی اے پاکستان سے ترکی کیلئے ہفتہ وار چھ پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کل سے ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی۔

    پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور ائیرپورٹ سے استنبول کے لئے صبح سات بجے دو سو سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہو گی۔

    پی آئی اے کے سی ای او اور ترکیہ کے قونصل خانے کا عملہ مسافروں کو رخصت کرے گا، پی آئی اے پاکستان سے ترکی کیلئے ہفتہ وار چھ پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ پاکستان سے یورپ،برطانیہ اور امریکا کے مختلف شہروں میں جانیوالے مسافر استنبول سے پی آئی اے ترکش ایئر لائن کوڈشیئرمعاہدے کے تحت سفر کرسکیں گے۔

    مسافر استنبول سے 28شہروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور سے 2 پروازیں استنبول روانہ ہوگی۔

    اسلام آباد سے 4پروازیں استنبول کیلئے آپریٹ ہوں گی ، پی آئی اے ترکی کیلئے اپنے بوئنگ 777طیارے آپریٹ کرے گی۔

  • پاکستان سے ترکیہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

    پاکستان سے ترکیہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) 15 نومبر سے ترکیہ کیلئے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کر رہا ہے، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے نے ترکی کیلئے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں۔

    پی آئی اے 15نومبر سے پاکستان سے ترکی کیلئے ہفتہ وار 6پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    پاکستان سے یورپ، برطانیہ اور امریکا جانیوالے مسافر استنبول سے پی آئی اے ترکش ایئر لائن کوڈ شیئرمعاہدے کے تحت سفر کرسکیں گے۔

    معاہدے کی رو سے مسافر استنبول سے 28 شہروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے 4 پروازیں استنبول کیلئے آپریٹ ہوں گی جبکہ لاہور سے 2 پروازیں استنبول روانہ ہوں گی، پی آئی اے ترکی کیلئے اپنے بوئنگ 777طیارے آپریٹ کرے گا۔

  • ‘پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں بحالی میں مزید وقت لگے گا’

    ‘پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں بحالی میں مزید وقت لگے گا’

    کراچی : پاکستان سی اے اے ٹیم نے یورپی کمیشن اور ایاسا حکام کو پی آئی اے کی یورپی ملکوں بحالی کے لئے اقدامات سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ملکوں پروازوں پر پابندی کے معاملے پر سی اے اے کی ٹیم کا یورپی کمیشن اور یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی حکام سے اہم اجلاس کا پہلا دور ہوا۔

    اجلاس میں پی آئی اے کی یورپی ملکوں بحالی اور اقدامات پر اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی یورپی ملکوں میں بحالی کے اقدامات پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کی بریفنگ دی گئی۔

    پاکستان سی اے اے ٹیم نے اوورسائیٹ، پائلٹس لائسنسنگ اور رجسٹریشن کیاقدامات سے یورپی حکام کو بریفنگ دی اور خدشات کو دور کئے۔

    یورپی کمیشن اور یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا حکام نے سی اے اے کے اقدامات سے متعلق سوالات کیے، ایاسا اور یورپی کمیشن حکام نے پاکستان سول ایوی ایشن ٹیم سے تحریری شواہد بھی مانگے۔

    زرائع کے مطابق اب تک کیے جانے والے اقدامات سے مطمئن ہونے پر یورپی حکام فیصلے سے سی اے اے حکام کو چند دن بعد آگاہ کریں گے۔

    یورپی حکام سی اے اے ٹیم کے اقدامات سے مطمئن ہونے پر پاکستان آکر پی آئی اے اور سی اے اے کا دورہ کرے گی، پی آئی اے کی یورپی ملکوں بحالی مزید وقت لگے گا۔3

    خیال رہے جولائی 2020 سے پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔

  • پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کی کوششیں جاری ، کامیابی کی امید

    پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کی کوششیں جاری ، کامیابی کی امید

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی پر آج ایک بار پھر برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کوشش کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پر یورپی ملکوں کی پروازوں پر پابندی کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 5 رکنی وفد آج ایک بار پھر برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کوشش کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ نئی کوشش کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم یورپی یونین حکام کو پی آئی اے کی پروازوں کو بحالی کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    سی اے اے کا وفد ڈپٹی ڈی جی ریگولٹری کی سربراہیں یورپی کمیشن اور یورپی سیفٹی اجنسی حکام سے ملاقات میں پائلٹس لائسنس، اوورسائیٹ اور رجسٹریشن کے متعلق پیش رفت پر اگاہ کرے گا۔

    اجلاس میں مشتبہ پائلٹس لائسنس کے بعد اقدام پر ڈاریکٹر لائسنس سی اے اے تیکنیکی سیشن میں یورپی حکام کو آگاہی دیں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی نا اہلی کے باعثِ ڈھائی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پی آئی اے کی یورپی ملکوں کے لئے پروازیں بحال کرانے میں ناکام ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے کے اقدام سے تاحال یورپی سیفٹی ایجنسی اور یورپی کمیشن جولائی 2020 سے تاحال مطمئن نہ کرسکے۔

    آج کے اہم اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام یورپی حکام کو مطمئن کرنے کی ایک اور کوشش کریں گے۔

    پی آئی اے ذرائع کے مطابق سی اے اے حکام کی نا اہلی اور یورپ ملکوں میں پابندی کے باعثِ قومی ایئرلائن کو ڈھائی سال کے دوران 150 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

  • یورپی روٹس پر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے قومی ایئر لائن کا اہم قدم

    یورپی روٹس پر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے قومی ایئر لائن کا اہم قدم

    کراچی: یورپی روٹس پر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے قومی ایئرلائن نے چارٹر آپریٹرز سے پیش کشیں طلب کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے یورپی روٹس پر پروازیں آپریٹ کرنے کے معاملے میں قومی ایئر لائن نے چارٹر پروازوں کے لیے مختف ایئر لائنز اور چارٹر آپریٹرز سے پیش کشیں طلب کر لی ہیں۔

    طلب کردہ پیش کشوں میں طیاروں کا یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی سے سرٹیفائیڈ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

    قومی ایئر لائن کو چارٹر پروازوں کے لیے 250 سے زائد نشستوں کے حامل وائڈ باڈی طیاروں کی آفرز درکار ہیں، چارٹر آپریشن کے لیے درکار طیاروں کو سال 2004 ساختہ ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    چارٹر آپریشن کی 6 ماہ پر مبنی مدت دسمبر 2022 تا مئی 2023 مقرر کی گئی ہے۔

    چارٹر آپریشن کے ذریعے قومی ایئر لائن کے مسافروں کو برطانیہ اور یورپی سیکٹرز پر براہ راست سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔