Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں  پُر سرار طور پر لاپتہ

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں پُر سرار طور پر لاپتہ

    کراچی : پی آئی اے کا ایک اور فلائٹ اسٹورڈ ٹورنٹو ائیرپورٹ سے پر سرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ ٹورنٹو ایئر پورٹ سے پر سرار طور پر غائب ہوگیا۔

    اعجاز علی شاہ پرواز پی کے 781 سے کینیڈا پہنچا تھا، جہاں سے اسے سولہ اکتوبر کو اگلی پرواز پر اسلام آباد واپس روانہ ہونا تھا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹ اسٹیورڈ کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینیڈا کی بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

    انتظامیہ نے کہا کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ پی آئی اے ترجمان نے ملازم کے غائب ہونے کی تصدیق کردی۔

    قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔

    بعد ازاں کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ، جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لیا تھا۔

    Super:

  • پی آئی اے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ کا نوٹیفکیشن وائرل کرنے والے ملازمین کی شامت آگئی

    پی آئی اے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ کا نوٹیفکیشن وائرل کرنے والے ملازمین کی شامت آگئی

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ کا نوٹیفکیشن وائرل کرنے والے مبینہ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ سے متعلق جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایکشن لے لیا۔

    پی آئی اے کے ویجلنس اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے جی ایم فلائٹ سروسز کے جاری کردہ ہدایت نامے کو وائرل کرنے والے مبینہ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

    شوکاز میں سرکاری مراسلے کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔

    شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری ادارے کے آفیشل دستاویز کو اس طرح سے سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کیا جاسکتا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سرکاری ڈاکومنٹس شیئر ہونے سے ملک کی بدنامی ہوئی۔

    گذشتہ دنوں جنرل منیجر فلائٹ سروسز کی جانب سے ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔

    مراسلے میں فضائی میزبانوں کے دفتر آنے ،ہوٹل میں قیام اور سفر کے دوران زیب تن ملبوسات سے متعلق شکایات کی روک تھام کے لئے ہدایات موجود تھیں۔

    بعد ازاں ہدایت نامے میں درج الفاظ کو نامناسب قرار دے کر پی آئی اے انتظامیہ نے منسوخ کر دیا تھا۔

  • برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا پی آئی اے اور پاکستان پر پابندی ختم کرنے سے انکار

    برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا پی آئی اے اور پاکستان پر پابندی ختم کرنے سے انکار

    کراچی: برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) نے پی آئی اے اور پاکستان پر پابندی ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایف ٹی نے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تیاری اور فلائٹ سیفٹی کے مؤثر ہونے پر 8 ستمبر 2022 کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لائسنسنگ کے معاملات اور ہوا بازی پر قانون سازی کے باوجود پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے پابندی ختم نہیں کی جا سکتی۔

    یہ مراسلہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کے ایئر سیفٹی یونٹ نے سول ایوایشن اتھارٹی کو لکھا تھا۔

    مراسلے کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن نے اکاؤ کا آڈٹ کلیئر تو کیا مگر اس کا اسکور 2011 کے آڈٹ کے مقابلے میں کم تھا، جس کا مطلب ہے کہ ریگولیشن کا معیار گرا ہوا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی ایسا ثبوت نہیں مہیا کیا، جس سے معلوم ہو کہ ان کا نظام 2020 کے مسئلے کے بعد بہتر ہوا ہے، سی اے اے ابھی تک کوئی مربوط فلائٹ سیفٹی نظام بھی نہیں قائم کر پائی۔

    ادھر سی اے اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی UK اور EC کے ساتھ جلد از جلد مسائل کے حل کے بارے میں پر امید ہے۔

    ترجمان نے کہا یورپی کمیشن نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اپنے مجوزہ دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا ہے، جو کہ پاکستانی ایئر لائنز کے آپریشنز کو بحال کرنے کے لیے مسائل کے حل کی طرف آخری قدم ہے۔

  • پی آئی اے یورپی ایوی ایشن کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام

    پی آئی اے یورپی ایوی ایشن کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام

    کراچی: یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اعتماد بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے سے پھر انکار کردیا۔

    پاکستان سول ایوی ایشن حکام رجسٹریشن اور اوور سائٹ معاملات پر اعتماد بحال کرنے میں تاحال ناکام رہا۔

    یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اعتماد بحال کرنے تک پاکستان کے آن سائٹ دورے سے بھی انکار کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاسا نے کہا ہے کہ اوور سائٹ اور رجسٹریشن سے متعلق اقدامات کرنے تک پروازیں بحال نہیں کر سکتے۔

    ایاسا کا کہنا ہے کہ پاکستان سی اے اے کے ابتدائی اقدامات تک پی آئی اے کی یورپ پروازوں کی بحالی ناممکن ہے۔

    خیال رہے کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس کے معاملے پر یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے پی آئی اے پر جولائی 2020 سے پابندی عائد کر رکھی ہے، یورپی ممالک اور برطانیہ میں پابندی سے اب تک پی آئی اے کو 150 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    پی آئی اے کی یورپ میں پروازیں بحال کرنے سے قبل، ایاسا، پاکستان سی اے اے اور پی آئی اے کا آن سائٹ آڈٹ کرے گا۔

    سی اے اے حکام نے پی آئی اے کے یورپ آپریشن کی بحالی کے لیے پہلے مارچ 2021، پھر نومبر 2021، پھر مارچ 2022 اور اب نئی تاریخ مارچ 2023 دی ہے۔

    یورپی سیفٹی ایجنسی نے واضح طور پر بتا دیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اعتماد بحال کرنے میں ناکام ہے اور فی الحال ایاسا کا آڈٹ کے لیے پاکستان آنے کا بھی کوئی امکان نہیں۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایاسا کے دورے سے متعلق کام کیا جارہا ہے۔

  • پی آئی اے نے اپنی لندن کی 7 لینڈنگ سلاٹس 2 غیر ملکی ایئر لائنز کو دے دیں

    پی آئی اے نے اپنی لندن کی 7 لینڈنگ سلاٹس 2 غیر ملکی ایئر لائنز کو دے دیں

    کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنی لندن کی 7 لینڈنگ سلاٹس 2 غیر ملکی ایئر لائنز کو دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پابندیوں کے باعث لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈنگ سلاٹس کے سلسلے میں پی آئی اے نے غیر ملکی ایئر لائنز کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

    پی آئی اے نے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ کی 6 عدد سلاٹس ترکش ایئر لائن اور ایک عدد سلاٹس کویت ایئر ویز کو 6 ماہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

    پی آئی اے کے سی ای او اور چیف کمرشل آفیسر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے استنبول پہنچ گئے، معاہدے پر دستخط کے بعد پی آئی اے کے سلاٹس محفوظ ہو جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق لندن ہیتھرو ایئر پورٹ نے پی آئی اے کی بیش قیمت لینڈنگ سلاٹس کو پابندیوں کے باعث استعمال نہ کرنے کی وجہ سے منسوخی کی درخواست کر دی تھی، سلاٹس کی منسوخی کے باعث پی آئی اے کا لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر مستقبل کا آپریشن متاثر ہو جاتا، اور پی آئی اے کو دوسرے درجے کی ایئر پورٹس گیٹوک یا لوٹن منتقل ہونا پڑتا۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے پرکشش سلاٹس کو محفوظ کرنے کے لیے دوسری ایئر لائنز کے ساتھ بات چیت شروع کر رکھی تھی، قومی ایئر لائن اپنی کم از کم لازمی 7 عدد سلاٹس کو دوسری ایئر لائنز کو عارضی طور پر منتقل کرنا چاہتا تھا۔

    واضح رہے یورپین یونین و برطانوی حکام نے پائلٹ لائسنس معاملے پر پاکستان سول ایوی ایشن کی زیر نگرانی تمام ایئر لائنز پر پابندی لگا رکھی ہے، پابندی کے خاتمے سے متعلق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اڑھائی سال گزرنے کے باوجود یورپی اور برطانوی حکام کو مطمئین نہیں کر پایا۔

  • پی آئی اے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ پر انوکھا اعتراض سامنے آگیا

    پی آئی اے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ پر انوکھا اعتراض سامنے آگیا

    کراچی : پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز نے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا اپنی ڈریسنگ بہتر کریں ورنہ کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز نے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ پر انوکھا اعتراض اٹھا دیا۔

    جی ایم فلائٹ سروسز کا کہنا تھا کہ دفاترآنے،ہوٹلزمیں قیام اورانٹراسٹی سفرکے دوران فضائی میزبانوں کے ملبوسات سے متعلق شکایتیں ملی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بہتر ملبوسات استعمال نہ کرنے سے ایئرلائن کا تاثرخراب ہورہا ہے، گرومنگ انسٹرکٹرز اور سینئر شفٹ انچارجزکی جانب سے پی آئی اے فضائی میزبانوں کے لباس کی لازمی مانیٹرنگ کی جائے۔

    خلاف ورزی پرجی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیرنے سخت ایکشن کا عندیہ دے دیا ہے۔

  • پی آئی اے  کا 5 نئے جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا 5 نئے جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا، نئے جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے بزنس پلان پر عمل درآمد جاری ہے، پی آئی اے نے بیڑے میں5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی آئی اے فلیٹ میں وائیڈ باڈی طیارے شامل کرے گی ، نئے جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

    پی آئی اے نے اس حوالے سے ٹینڈر طلب کرلئے ہیں، نئے طیارے ان فلائٹ کنیکٹیویٹی اور ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت کے حامل ہوں گے۔

    فلیٹ میں شامل نئے طیاروں میں 250سے 320مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    یاد رہے جولائی میں پی آئی اے کے بیڑے میں ایک ایئر بس 320 طیارہ شامل کیا گیا تھا، یہ رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچا تھا۔

    یہ طیارہ نئی نشستوں، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور پی آئی اے کے پروڈکٹ کا معیار بہتر ہوگا۔

  • سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پی آئی اے بھی میدان میں آگئی

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پی آئی اے بھی میدان میں آگئی

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایرلائن سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے میدان میں آگئی، پی آئی اے نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    سی ای او پی آئی اے نے قومی ایرلاین کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کو فعال کرکے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 24 گھنٹے این ڈی ایم اے کے ہمراہ کوآرڈینیشن کرے گا۔

    سیلاب متاثرین کی امداد ریلیف آپریشن کے لیے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر میں دوسرے درجے کا ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    سندھ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پی آئی اے ریلیف آپریشن میں این ڈی ایم اے کے ہمراہ مل کر کام کرے گا۔

    ایمرجنسی الرٹ جاری ہونے کے بعد پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر فعال ہوگیا ہے جبکہ پی آئی اے کے متعلقہ حکام کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر میں "بلو لیول” ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں 2 گھنٹے کا اضافہ

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں 2 گھنٹے کا اضافہ

    کراچی : پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کیلئے 16 گھنٹے کی ڈیوٹی لازمی قرار دیتے ہوئے مہینے میں 8 کے بجائے 5 چھٹیاں کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں فضائی میزبانوں کے لیے 16 گھنٹے کی ڈیوٹی لازمی قرار دی گئی ہے۔

    کراچی: سی اےاے کی ہدایت پر پی آئی اے کے سیفٹی بلیٹن نے احکامات جاری کئے ہیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں کی مہینے میں 8 کے بجائے 5چھٹیاں کردی گئیں، فضائی میزبان ہفتہ وار چھٹی کے علاوہ اضافہ چھٹی مہینےمیں کرسکتے ہیں۔

  • پرواز کی تاخیر: پی آئی اے کے  طیارے کا بھارتی فضائی حدود کے استعمال کیلئے مقررہ وقت ختم

    پرواز کی تاخیر: پی آئی اے کے طیارے کا بھارتی فضائی حدود کے استعمال کیلئے مقررہ وقت ختم

    کراچی : پی آئی اے کی کوالالمپور جانے  والی پرواز میں خرابی کے باعث بھارتی فضائی حدود کے استعمال کے لئے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کوالالمپور جانے  والی پرواز کی تاخیر کا معاملہ طیارے میں خرابی کے باعث بھارتی فضائی حدود کا استعمال کے لئے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔

    پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ پرواز روانگی کے لیے بھارتی فضائی حدود سے گزرنے کے لئے دوبارہ اجازت طلب کی ہے، اجازت ملتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    اسلام آباد سے ملائشیا جانے والی پرواز میں 8گھنٹوں سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئی، ذرائع نے کہا کہ پرواز پی کے 894 نے رات 1بجکر 55منٹ پر کوالالمپور روانہ ہونا تھا تاہم رات کو بوئنگ ٹرپل سیون طیارے میں فنی خرابی ہوگئی تھی۔

    پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے کاؤنٹر کا گھیراؤ کیا اور پی آئی اے کےخلاف نعرے بازی کی ، جس کے بعد اے ایس ایف کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہا ہے کہ متبادل طیارے کے زریعے پرواز کوالالمپور روانہ ہوگی۔