Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے مسافروں کو دوران سفر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے مسافروں کے لیے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو دوران سفر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    فیصلہ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا ہے۔

    اس سلسلے میں قومی ائیرلائن انتظامیہ نے طیاروں میں انٹرنیٹ ڈیواسز کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔

    پی آئی اے حکام نے ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کی تنصیب کے لیے خواہش مند فرموں سے سفارشات بھی طلب کر لی ہیں۔

    پی آئی اے کے چودہ اے320 اور دس بوئنگ 777 طیاروں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

  • کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 20 پروازیں منسوخ

    کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 20 پروازیں منسوخ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 20 پروازیں منسوخ ہوگئیں، 3 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 20 پروازیں منسوخ اور 3 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

    کراچی سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوگئیں، کراچی سے نجف جانے والی ایران اور عراقی پرواز اور پی آئی اے کی صبح 4 بجے مدینہ جانے والی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔

    صبح 4 بجے دبئی جانے والی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔

    منسوخ ہونے والی ڈومیسٹک فلائٹس میں پی آئی اے کی صبح 8 بجے کی فیصل آباد اور لاہورکی پروازیں، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور رحیم یار خان کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

    پی آئی اے کی دوپہر 1 اور 2 بجے کراچی سے کوئٹہ کی 2 پروازیں جبکہ شام 7 بجے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔

  • پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور جدید طیارے کی شمولیت

    پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور جدید طیارے کی شمولیت

    کراچی : پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور ایئر بس 320 طیارہ شامل ہوگیا ، طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا عمل جاری ہے ، رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا۔

    پہلا جہاز 29 اپریل کو پاکستان آیا تھا اور اب آپریشنل خدمات سرانجام دے رہا ہے، پی آئی اے نے گزشتہ برس طیاروں کی حصول کا ٹینڈر کیا تھا۔

    جس میں سے دو طیارے رواں سال پاکستان پہنچ گئے ہیں اور مزید دو طیارہ اگلے چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

    ان طیاروں کے بیڑے میں شمولیت سے پی آئی اے میں ائیربس 320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہوجائے گی، یہ طیارہ نئی نشستوں، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور پی آئی اے کے پروڈکٹ کا معیار بہتر ہوگا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ طیارہ اندرون ملک، ریجنل اور گلف کے روٹس پر چلایا جائے گا ،،،طیارہ 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے جس کی مدت کے اختتام پر باہمی رضامندی کے ساتھ پی آئی اے اس طیارہ کو اپنی ملکیت میں لے سکتا ہے

  • بقر عید پر پی آئی اے کا دل چسپ انداز

    بقر عید پر پی آئی اے کا دل چسپ انداز

    کراچی: قومی ایئر لائن نے بقر عید پر دل چسپ انداز اختیار کر لیا، مسافروں کے لیے خصوصی انتظامات کر لیے، مسافروں کو عید کی مناسبت سے کھانے کھلائے جا رہے ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے عید الاضحیٰ پر دوران پرواز، ڈومیسٹک فلائٹس میں مسافروں کے لیے عید کیک، بریانی اور شیر خرما کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق جہاز پر موجود مسافر چاہے گھروں کو جا رہے ہوں یا گھر سے نکلے ہوں، جہاز پر ان کو اپنائیت دینا پی آئی اے کی روایات رہی ہیں۔

    پی آئی اے کے ترجمان نے اس سلسلے میں بنائی گئی تصاویر بھی جاری کیں، ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کی خوشیاں بانٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔

    پی آئی اے کا چینی شہر چینگڈو کیلئے پروازوں کا آغاز

  • عید کے تین دن : مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    عید کے تین دن : مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے عید کے دوران کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گا، کرایوں میں کمی کی سہولت عید کے تینوں دن سفر کے لئے میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی سعدرفیق نے سی ای او پی آئی اے کو عید پر کرایوں میں کمی کی خصوصی ہدایات کردی۔

    جس میں کہا گیا کہ عید کے دوران پی آئی اے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گا ، کرایوں میں کمی کی سہولت عید کے تینوں دن سفر کے لئے میسرہوگی۔

    کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو عید پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔

    قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملے گی، اور شہری عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔

  • پی آئی اے کا چینی شہر چینگڈو کیلئے پروازوں کا آغاز

    پی آئی اے کا چینی شہر چینگڈو کیلئے پروازوں کا آغاز

    اسلام آباد : پی آئی اے نے چین کے شہر چینگڈو کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ، وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے حکام کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے چین کے شہر چینگڈو کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا، پہلی پرواز بدھ کو اسلام آباد سے چینگڈو کے لیے روانہ ہوئی۔

    پی آئی اے چینگڈو کے لئے اسلام آباد سے بدھ کو ہفتہ وار ایک پرواز چلا رہی ہے ۔

    اسلام آباد سے پہلی پرواز کے مسافروں کو پی آئی اے کے سینئر حکام نے رخصت کیا جبکہ اسلام آباد آنے والے مسافروں کوبھی پی آئی اے حکام نے خوش آمدید کیا۔

    مسافروں نے چینگڈو کے لیے پروازیں شروع کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کو سراہا۔

    وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے چیگنڈو کے لیے پروازوں کے آغاز پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد دی۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں یہ نیا اضافہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ہمارے دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر بنائے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور تجارت کو سہل بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

    پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے پی آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ چینگڈو کے لیے فلائٹ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کریں۔

    انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی فلائٹ فریکوئنسی میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔

  • پی آئی اے کی حج پرواز 24 حجاج کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ، عازمین نااہلی پر پھٹ پڑے

    اسلام آباد : اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی حج پرواز 24 عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی ، عازمین انتظامیہ کی نااہلی پر پھٹ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے جہاز 24 عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگیا جبکہ بارش کے باعث پھنسے سعودی ایئرلائن کے 14عازمین بھی نہ جاسکے۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر رہ جانے والے حجاج نے احتجاج کیا اور کہا رات سے یہاں پر موجود ہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی، نہ وزارت مذہبی امور اورمتعلقہ ایئر لائن والے نہیں سن رہے ہیں۔

    پی آئی اے عازمین کو گزشتہ شام 7 بجے ویزے ملے اور بورڈنگ 5 بجے بند ہوگئی جبکہ 14عازمین بارش میں پھنسنے کے باعث بروقت ایئر پورٹ نہ پہنچ سکے۔

    24عازمین نے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 945 سےسعودی عرب روانہ ہونا تھا ، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ویزوں میں تاخیر کے باعث نہ جا سکے، قومی ایئرلائن کا کوئی قصور نہیں ، عازمین کو ویزوں کا اجرا بر وقت نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے عازمین کے لئے پرواز 2گھنٹے تاخیرکاشکاررکھی، پرواز میں مزیدتاخیر سےسعودی حکومت کااجازت نامہ منسوخ ہونے کااندیشہ تھا ، سعودی عرب جانے سے رہ جانے والے عازمین کاواحدحل حکومتی اجازت ہے۔

  • چھٹیوں میں اسکردو  جانے والے افراد کیلئے بڑی خبر

    چھٹیوں میں اسکردو جانے والے افراد کیلئے بڑی خبر

    کراچی : پی آئی اے نے اسکردو جانے والے افراد کیلیے پروازوں میں اضافہ کا اعلان کردیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ عید اوراسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث سیاح بڑی تعداد میں اسکردو جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اسکردو کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا اور اسلام آباد سے اسکردو ہفتہ وار 12 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اسکردو جانے والوں کے لیے ہفتہ پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا، عید اوراسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث سیاح بڑی تعداد میں اسکردو جا رہے ہیں۔

    خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو ائیرپورٹ ‏پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کیں، اسکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئی تھیں۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے تمام مسافروں سے حکومتی ہدایات پر مکمل ‏عمل درآمد کرایا ، پروازیں بڑھانے کامقصد علاقے کی ترقی، اور سیاحت کافروغ ہے۔

  • جدہ سے لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے پروازوں کو کراچی اتار دیا گیا

    جدہ سے لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے پروازوں کو کراچی اتار دیا گیا

    کراچی: قومی ایئر لائن کی روایتی نا اہلی برقرار ہے، پی آئی اے نے جدہ سے لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ آنے والی تمام پروازوں کے مسافروں کو کراچی اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نا اہلی کے باعث درجنوں مسافر رُل گئے، جدہ سے لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ آنے والی پروازوں کو کراچی میں اتار دیا گیا۔

    مسافروں کو متبادل پروازوں سے روانہ کرنے کی کوشش بھی ناکام رہی، لاہور اور اسلام آباد کے مسافروں کو پی کے 370 میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

    مسافر کو شام پانچ بجے سے ایک گھنٹے کا وقت دیا جا رہا ہے، پی آئی اے اسٹاف نے مسافروں کو اطلاع دی کہ پی کے 370 رات 8 بجے کی بجائے رات 12 بجے روانہ ہوگی۔

    اس دوران مسافروں کی پی آئی اے کے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور مسافروں نے پی آئی اے کے رویے پر احتجاج کیا۔

  • یوکرین  روس  تنازع :  پی آئی اے کو مشکلات  کا سامنا

    یوکرین روس تنازع : پی آئی اے کو مشکلات کا سامنا

    کراچی : یوکرین روس تنازع کے باعث پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پرواز متبادل راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہے، پی آئی اے ک ٹورنٹو فلائٹ کی اوور فلائنگ کیلئے کلیئرنس میں دشواری کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین اور روس کے تنازع کے باعث پی آئی اے کو مشکلات کا سامنا ہے اور کینیڈا جانیوالی فلائٹ آپریشن متاثر ہورہا ہے۔

    پی آئی اے کی اسلام آباد سے ٹورنٹو فلائٹ کی اوورفلائنگ کیلئے کلیئرنس میں دشواری ہورہی ہے ، روس پرعالمی پابندیوں کے باعث اوورفلائنگ کے چارجز بھی ادا نہ کئے جاسکے۔

    اسلام آباد سے کینیڈا روانہ ہونے والی پرواز کو کراچی کے راستے ری روٹ کردیا گیا، پرواز روس کے بجائے یورپی ممالک سے اوور فلائنگ کے ذریعے ٹورنٹو پہنچے گی۔

    200سے زائد مسافروں پر مشتمل پرواز پی کے781کراچی سے دوپہر دو بجے روانہ ہوگی ، اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کو اب کراچی سے ایندھن بھر نے کی دوبارہ ضرورت پڑے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 17 گھنٹے کی نان اسٹاپ پرواز کیلئے جہاز کو کراچی میں ری فیول کیا جائے گا۔

    یوکرین اور روس تنازعے کے باعث پرواز کی اوور فلائنگ چارجز کیلئے رقم اسٹیٹ بینک کوروس ٹرانسفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    پابندی کی وجہ سے طیارہ اب جنوب کی جانب سے براستہ ایران ترکی اور یورپ سے ہوتا ہوا ٹورنٹو پہنچے گا، جس کے باعث پرواز کے دورانیہ میں اضافہ ہوگا۔

    ترجمان نے بتایا کہ معاملے کو حل کرنے کیلئے ازسر نو منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ مسافروں کو اسلام آباد سے براہ راست ٹورنٹو کی پرواز کی سہولت میسر ہوسکے۔