Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز روانہ

    پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز روانہ

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی، پرواز پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔ پرواز 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافر لے کر روانہ ہوئی۔

    غیر ملکی مہمانوں نے پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے نہایت جوش و خروش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں۔

    ایئر سفاری پرواز پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

    ترجمان کے مطابق ان دلکش نظاروں کے لیے صاف موسم انتہائی ضروری تھا، اس لیے ایئر سفاری کی ‏افتتاحی پرواز 12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ کی گئی۔

    پی آئی اے کے مطابق ایئر سفاری کے لیے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی

    پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی ، پی آئی اے نے پائلٹس ، تمام فضائی و میزبانوں سمیت دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق : قومی ایئرلائن پی آئی اے نےاپنےعملےکی ویکسی نیشن کاکام مکمل کر لیا جبکہ فرنٹ لائن ورکزکی مرحلہ وارویکسی نیشن کاعمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹس ، تمام فضائی و میزبانوں ،دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کیا ہے۔

    اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے کہا ہے کہ پی آئی اےمکمل طورپرمحفوظ عملےوالی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن گئی ہے ، تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طورپرعمل کیاجارہاہے، پی آئی اےانتظامیہ مسافروں اورملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔

    خیال رہے اپریل میں پی آئی اے نے کرونا سے بچاؤ کیلئے پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل شروع ‏کیا تھا اور تقریباََ ایک ہفتے میں خطے میں پہلے کووڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے پہلا مرحلہ مکمل کیا۔

  • کورونا کے باوجود قومی ایئرلائن کی کارکردگی بہتر،  آپریٹنگ خسارہ صرف68 کروڑ رہ گیا

    کورونا کے باوجود قومی ایئرلائن کی کارکردگی بہتر، آپریٹنگ خسارہ صرف68 کروڑ رہ گیا

    کراچی : اقتصادی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کورونا کے باوجود مجموعی طور پر بہتررہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ میں پی آئی اےکی کارکردگی سامنےآگئی ، سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کوروناکےباوجودمجموعی طورپربہتررہی ، سال 2020-21 میں پی آئی اےکی مجموعی آمدن 97ارب8کروڑرہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ رہ گیا۔

    اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث تمام ایئرلائنزکی طرح پی آئی اے کا بھی فضائی آپریشن متاثرہوا ، کورونا کی ابتداسےلیکر بڑےپیمانےپر فلائٹس آپریشن معطل رہا۔

    رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کےلئےخصوصی پروازیں چلائی گئیں، 2020 میں جہازوں کی تعدادمیں کمی ہوئی لیکن روٹس میں اضافہ ہوا۔

    سروے میں بتایا گیا کہ پی آئی اےکاسیٹ فیکٹر رواں سال81 فیصد سے کم ہوکر 74 فیصد رہا، قومی ایئرلائن میں انتظامی امورکےساتھ ڈسپلن کو بھی کافی بہتر کیا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے آپریٹنگ لاگت میں کٹوتی کے علاوہ آپریٹنگ لاگت میں بھی کمی لانے کے لئے رضاکارانہ علیحدگی رضاکارانہ اسکیم متعارف کرائی ، جس کے نتیجے میں 770 ملین روپے کی بچت ہوگی۔

  • پی آئی اے کے مسافروں کیلئے ڈریم ورلڈ ریزورٹ کی ممبر شپ اور ڈسکاؤنٹ  حاصل کرنے کا سنہری موقع

    پی آئی اے کے مسافروں کیلئے ڈریم ورلڈ ریزورٹ کی ممبر شپ اور ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کا سنہری موقع

    کراچی : پی آئی اے اور ڈریم ورلڈ ریزورٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ، جس کے تحٹ ڈریم ورلڈ ریزورٹ پی آئی اے کے مسافروں کو نہ صرف ڈسکاؤنٹ آفر کرے گابلکہ رعایتی نرخوں پر ممبر شپ آفر کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور ڈریم ورلڈ ریزورٹ نے سیاحت کوفروغ کیلئےیادداشت پردستخط کردیئے ، سیاحت کوفروغ اورکراچی میں سیاحت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

    ڈریم ورلڈریزورٹ پی آئی اے کے مسافروں کو ڈسکاؤنٹ آفر کرے گا اور پی آئی اےایوارڈپلس ممبران کورعایتی نرخوں پرممبرشپ آفرکرےگا جبکہ پی آئی اے ڈریم ورلڈ ریزورٹ کے ممبران کو ٹکٹوں پر رعایت دے گا۔

    خیال رہے وزیر اعظم کی ہدایت پر پی آئی اے کی جانب سے سیاحت کے فروغ اقدامات کئے جارہے ہیں ، پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کی جبکہ ایئر سفاری بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار اسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ

    ملکی تاریخ میں پہلی بار اسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ

    کراچی : پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کی ، ترجمان نے کہا کراچی اور لاہور سے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کی مانگ حوصلہ افزا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے وژن اور سیاحت کےفروغ کیلئے پی آئی اے نے شمالی علاقوں کا آپریشن وسیع کردیا ، ملکی تاریخ میں پہلی باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کی گئی۔

    اسکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئیں ، گلگت پر 3 پروازیں اسلام آباد سے اور ایک پرواز لاہور سے پہنچی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے تمام مسافروں سے حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرایا ، پروازیں بڑھانے کامقصد علاقے کی ترقی، اور سیاحت کافروغ ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور سے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کی مانگ حوصلہ افزا ہے ، چند ساعتوں میں شدید گرمی سے خوشگوار موسم تک رسائی جوش و خروش کا باعث ہے، پی آئی اے نے اپنے کرائے انتہائی مناسب رکھے ہیں۔

  • پی آئی اے کا ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اہم اقدام

    پی آئی اے کا ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اہم اقدام

    کراچی: قومی انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے پورٹل سروس کا آغاز کردیا، سروس سے ملازمین کی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے پورٹل سروس کا آغاز کردیا، پورٹل سروس پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کی ہدایات پر شروع کی گئی۔

    پی آئی اے چیف ہیومن ریسورس افسر عامر الطاف نے سرکلر جاری کردیا، سرکلر کے مطابق پورٹل سروس سے ملازمین کی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پورٹل سروس پی آئی اے نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کی ہے، پی آئی اے کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے الگ الگ ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے نے گزشتہ ماہ سے اپنے ملازمین کے لیے کرونا ویکسی نیشن بھی شروع کردی ہے، کرونا سے بچاؤ کے لیے پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکرز کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

  • سیاحت کا فروغ ، پی آئی اے نے  اہم سنگ میل عبور کرلیا

    سیاحت کا فروغ ، پی آئی اے نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی : پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ، ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ادارہ سیاحت کے فروغ میں کردارادا کرتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کرلیا ، پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے پروازاسکردو پہنچ گئی ، ایئر بس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے۔

    سی ای اوپی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ادارہ سیاحت کےفروغ میں کرداراداکرتا رہے گا۔

    یاد رہے قومی ایئر لائن نے عید کے موقع پر کراچی سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کیا تھا ، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا کہ کراچی سے اسکردو کے لیے پی آئی اے ایئر بس 320 طیارہ استعمال کرے گا۔ دوسری طرف ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق پی آئی اے شمالی علاقوں پر پروازوں کو بڑھا رہا ہے۔

    اس سے قبل 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، یہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔

  • پی آئی اے نے  بحرین کے لئے براہ راست پروازوں  کا آغاز کردیا

    پی آئی اے نے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

    اسلام آباد :‌پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا ، پہلی پروازپی کے189آج لاہورسے156مسافروں کولیکرروانہ ہوئی ، پی آئی اےبحرین کے لیے ہفتہ وار2پروازیں چلا رہی ہے.

    جمعہ کولاہورسےاوراتوارکواسلام آباد سےبحرین کیلئےپروازیں روانہ ہونگی اور براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، اس حوالے سے پی آئی اے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدبین الاقوامی مقامات کیلئےبھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    خیال رہے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کےباعث ‏بحرین کیلئےفضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔

    یاد رہے فروری مین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی اشیاء ممالک کیلئے پروازوں ‏میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان کے لئے پروازوں ‏میں اضافہ کیا جائے گا۔

    پی آئی اے پہلے مرحلے میں افغانستان کابل کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ ‏وار ‏‏5پروازیں اور دوسرے مرحلے میں افغانستان کیلئے ‏روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ ‏کرے گی۔ ‏

    پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کیا تھا جبکہ ازبکستان ‏کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کریں گے۔

  • پی آئی اے نے کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

    پی آئی اے نے کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان سے جانے والی پروازوں پر پابندی کے باعث کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ٹورنٹو میں پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیا ہے، 16 رکنی کاک پٹ اور کیبن کریو نے ہفتے کو کینیڈا سے پاکستان روانہ ہونا تھا۔

    واضح رہے کہ کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 روز کی پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔

    وزارت نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت سے 35 پروازیں کینیڈا پہنچیں، اس دوران کثیر تعداد میں کرونا مثبت افراد کینیڈا پہنچے ہیں، تاہم وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ کینیڈا میں کرونا پھیلنے کا ذمہ دار چین یا بھارت نہیں۔

    کرونا کی بدترین صورت حال، متحدہ عرب امارات نے بھارت پر پابندی عائد کردی

    خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کی صورت نہایت سنگین ہو چکی ہے، گزشتہ روز بھی 3 لاکھ کے 32 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2 ہزار 256 کرونا مریض ہلاک ہوئے۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

    گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فضائی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

  • کراچی سے اسکردو، پی آئی اے کا بڑا اعلان

    کراچی سے اسکردو، پی آئی اے کا بڑا اعلان

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے وژن سیاحت کے فروغ کے تحت پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شہر قائد سے اسکردو کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے عید کی خوشیاں دو بالا کر نے کے لیے کراچی سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے، 16 مئی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 455 کراچی سے اسکردو کے لیے اڑان بھرے گی۔

    قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے پی آئی اے ایئر بس 320 طیارہ استعمال کرے گا۔ دوسری طرف ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق پی آئی اے شمالی علاقوں پر پروازوں کو بڑھا رہا ہے۔

    تاریخ میں پہلی بار لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع

    یاد رہے کہ اس سے قبل 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، یہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔

    سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ پی آئی اے شمالی علاقہ جات کو سیاحت کے لیے پوری دنیا کے ساتھ منسلک کرنا چاہتی ہے، اس لیے لاہور اسکردو کے بعد لاہور سے گلگت کی پرواز بھی چلانے کا منصوبہ ہے۔