Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن تواتر سے جاری

    پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن تواتر سے جاری

    کراچی : پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے) کا بعد از حج آپریشن تواتر سے جاری ہے، اب تک 24 ہزار حجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بعد از حج آپریشن کےدوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں، اب تک 24 ہزارحجاج کرام کوپاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔

    پی آئی اے کا بعد حج آپریشن 10جولائی کو اختتام پذیر ہوگا، آپریشن کے دوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعد ازحج آپریشن کے تحت کل 42 ہزار حجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔

    بعد از حج آپریشن کے لیے قومی ائیر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777اور ائیر بس 320ساختہ طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    سعودی ادارہ شماریات کے مطابق دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔

    ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔

    حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

  • پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کےلیے فضائی آپریشن منسوخ کردیا

    پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کےلیے فضائی آپریشن منسوخ کردیا

    ایرانی کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد پی آئی اے نے خلیجی ممالک کےلیے پروازیں منسوخ کردیں۔

    پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ خلیج فارس کی موجودہ صورتحال کے باعث پی آئی اے کی جانب سے فضائی آپریشن کو حفظ ماتقدم کے طور ہر محدود کردیا گیا ہے، پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کےلیے فضائی آپریشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

    iran israel تمام خبریں

     

    پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے، حالات معمول میں آنے کے بعد پی ائی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ایسے تمام مسافر جو ان پروازوں پر سفر کررہے تھے ان سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی ائی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔

    بھارتی پروازوں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

    پی آئی اے کے ریزرویشن محکمہ کی جانب سے مسافروں کی بکنگ کو دوسری پروازوں پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ منسوخی سے ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں مگر مسافروں کی حفاظت تمام امور پر مقدم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-said-to-launch-missiles-at-us-bases-in-qatar-and-iraq/

  • پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 150 پاکستانیوں کو لینے اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 150 پاکستانیوں کو لینے اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 150 پاکستانیوں کو لینے کےلیے اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، پاکستانی سفارتکاروں کے اہل خانہ بھی واپس آئیں گے۔

    ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے، اشک آباد سے 150 پاکستانیوں کو لیکر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ وطن روانہ ہوگا۔

    وطن واپس آنے والوں میں تہران میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کے اہل خانہ بھی شامل ہونگے جنھیں اشک آباد سے لایا جائے گا۔

    پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی

    پی آئی اے کا ایئربس 320 طیارہ پھنسے پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گا، ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث شہریوں کو اشک آباد منتقل کیا گیا۔

    گزشتہ دنوں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں پھنسے طلبا پاکستان واپس آئے تھے، تہران کی مختلف جامعات کے کئی طلبا بارڈر سے روانہ ہوئے، تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 3 بسیں روانہ ہوئی تھیں۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ زنجان سے بھی طلبا کی 3 بسیں پاکستان کےلیے روانہ ہوئیں، حمزگان یونیورسٹی کے 9 طلبا اپنی مدد آپ کے تحت وطن واپس روانہ ہوئے۔

    https://urdu.arynews.tv/students-stranded-various-universities-iran-leave-for-pakistan/

  • یورپ اور  برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی: یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی، بوئنگ طیاروں میں اکنامی اور بزنس کلاس کی نشستوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

    بوئنگ طیاروں میں نیاان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، یورپ اور برطانیہ کے مسافروں کو قومی ایئرلائن کے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔

    قومی ایئرلائن کو برطانیہ ،امریکا میں پروازوں کی بحالی کی امید ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلی گئیں ہیں۔

    خیال رہے ذرائع نے بتایا تھا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری نومبر 2025 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان قومی ایئرلائن کے پچاس فیصد شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، ملکی اور بین الاقوامی گروپوں نے پی آئی اے کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    یاد رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہولڈنگ کمپنی کے کلاس بی کے حصص کی قدر میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا۔

  • برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

    برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

    کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جلد اچھی خبر کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں پر پابندی کے معاملے پر ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کہا کہ برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔

    نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سےمتعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی، سی اے اےبرطانوی حکام کویاددہانی کے پیغام بھی بھیجے۔

    یاد رہے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہیں پروازوں کی بحالی کی قوی امید اس لیے ہے کہ جو ڈی ایف ٹی کا آڈٹ ہوا ہم نے اس کے تمام اہداف کو مکمل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کب ہوگی؟

    پی آئی اے ذرائع کے مطابق اس کیلیے بوئنگ777 طیارہ آپریٹ کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں مانچسٹر اور پھر لندن کیلیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قومی ایئر لائن کو 30ارب روپے ریونیو حاصل ہوگا کیونکہ مسافروں کے ساتھ ساتھ کارگو ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

    واضح رہے پائلٹس لائسنس اسکینڈل 2020 کے بعد یورپی ممالک اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

    تاہم یورپی ممالک میں پابندی ختم ہونے کے بعد پی آئی آئی نے نومبر سے پیرس پروازیں دوبارہ شروع کی تھی۔

  • پی آئی اے خریدنے کے لیے درخواست کے ساتھ کتنے ہزار ڈالر جمع کرنے ہوں گے؟

    پی آئی اے خریدنے کے لیے درخواست کے ساتھ کتنے ہزار ڈالر جمع کرنے ہوں گے؟

    کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں کاروباری گروپوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فروخت کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، نجکاری کمیشن نے درخواستیں طلب کرنے کے لیے تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

    نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریدنے میں دل چسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔

    قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابل واپسی ارسال کرنے ہوں گے، کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 51 فی صد سے 100 فی صد تک شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔


    کتنے اداروں کی نجکاری، پی آئی اے کی کب تک ہوگی؟ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش


    یاد رہے کہ 12 مئی کو قومی اسمبلی میں اُن اداروں کی فہرست پیش کی گئی تھی جنھیں پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے گزشتہ سال 2 اگست 2024 کو 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دی تھی، جن کی تین مراحل میں نجکاری کی جائے گی۔

    فیز ون میں شامل اداروں کی ایک سال کے اندر، فیز 2 میں شامل اداروں کی ایک سے تین سال جب کہ فیز تھری میں شامل اداروں کی تین سے پانچ سال میں نجکاری کر دی جائے گی۔ نجکاری ڈویژن کے مطابق فیز ون میں پی آئی اے، فرسٹ وویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی پیکو، آئیسکو، گیپکو، فیسکو اور سندھ انجینئرنگ لیمٹڈ کی نجکاری کی جائے گی۔

    فیز ٹو میں اسٹیٹ لائف، پاکستان ری انشورنس کمپنی، سنٹرل پاور جنریشن کمپنی، جامشورو پاور، ناردرن پاور جنریشن اور لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی، لیسکو، میپکو ہزارہ الیکٹرک، حیدرآباد الیکٹرک، پشاور الیکٹرک اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔ جب کہ فیز تھری میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

  • پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن، 12ہزار 500 عازمین مدینہ پہنچ گئے

    پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن، 12ہزار 500 عازمین مدینہ پہنچ گئے

    کراچی: ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن جاری ہے، پی آئی اے نے 40 پروازوں سے12ہزار 500 سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ پہنچایا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے 20 مئی سے عازمین حج کو جدہ پہنچائے گی، قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن 29 مئی تک جاری رہے گا، پی آئی اے 36 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔

    دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے بعد سعودی عرب سمیت 15ممالک نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کردیں تاہم حج پروازوں کومعمول پرلانیکیلئیکوششیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کافلائٹ آپریشن معمول پرآگیا، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سمیت 15ممالک نیپاکستان کیلئیپروازیں شروع کردیں۔

    اس کے علاوہ سعودی ایئر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کیں، جس کے بعد 3 بڑے ایئرپورٹس سے ملکی اورغیرملکی پروازوں کی منسوخی 15رہ گئی ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    فلائٹ شیڈول کے مطابق آج سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی جبکہ بحرین، دوحہ، سیالکوٹ اور مدینہ سے اسلام آباد جانے والی قومی فضائی پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان سے سو سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں تھیں،کراچی ائیرپورٹ کی پینتالیس،لاہور کی اڑتیس، اسلام اباد کی چالیس، ملتان کی دس، پشاور کی گیارہ اور سیالکوٹ کی چھ پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پرمنسوخ کی گئیں۔

    سعودی عرب: سیزنل ورک ویزے سے متعلق اہم خبر

    کشیدگی کے باعث سات سعودی ائیرلائن اور تین پی آئی اے کی پروازیں معطل ہوئی تھیں، وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ دوہزار دو سو نوے حاجیوں میں سے گیارہ سوحاجیوں کو پی آئی اے کی اسپیشل فلائٹس سے روانہ کرچکا ہے، باقی گیارہ سو حاجیوں کو بھی آئندہ چند روز میں بھیجا جائیگا۔

  • پاک بھارت کشیدگی: فضائی مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

    پاک بھارت کشیدگی: فضائی مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

    کراچی: پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    پی آئی اے کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلائٹ آپریشن جزوی طور معطل کیا گیا ہے اس لیے مسافروں کو ہدایت کی جاتی فلائٹس کے متعلق پیشگی اطلاع لازمی لیں۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ فلائٹس سے متعلق پی آئی اے کے کال سینٹرز اور بکنگ دفاتر سے مزید معلومات حاصل کریں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارتی حملوں میں 26 پاکستانیوں کی شہادت اور 46 کے زخمی ہونے کی تصدیق

    اس سے قبل بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا ہے جبکہ متعدد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ یا موڑ دیں ہیں۔

    ایشیائی ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپ جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کو یا تو منسوخ کو کیا جارہا ہے یا ان کے راستے تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

    تائیوان کی ایوا ایئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ متاثرہ فضائی حدود سے بچنے کے لیے اپنی یورپ جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کے راستوں کو ایڈجسٹ کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

    پاک فوج نے بھارتی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

  • پی آئی اے نے ریگولر پائلٹس کے الاؤنس میں اضافہ کر دیا

    پی آئی اے نے ریگولر پائلٹس کے الاؤنس میں اضافہ کر دیا

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ریگولر پائلٹس کے الاؤنس میں اضافہ کر دیا، جس کا اطلاق  8 اپریل 2025 سے  ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے ریگولر پائلٹس کے الاؤنسز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے ریگولر پائلٹس الاؤنسز کیلئے300 ملین روپےکے ماہانہ اضافی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے، الاؤنسز میں نئی ترامیم 8 اپریل 2025 سے مؤثرہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ گارنٹی شدہ فلائنگ آورز کو 50سے بڑھا کر 73 گھنٹے فی مہینہ کر دیا گیا ہے تاہم پائلٹس کو گارنٹی شدہ فلائنگ الاؤنس کیلئےکم از کم 60گھنٹے حقیقی پرواز مکمل کرنا ہوگی۔

    چیف ہیومن ریسورس آفیسر،چیف انفارمیشن آفیسر ،چیف آف فلائٹ آپریشنز کی ٹیم تشکیل دی ہے، ٹیم کاکردگی جانچنے کیلئےماہانہ روسٹر اور شیڈولنگ کا جائزہ بھی لے گی۔

    ،نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر معقول وجہ پائلٹ کے کسی روسٹر پرواز سے انکار پر جرمانہ عائد ہو گا۔

  • پی آئی اے قبل از حج فلائٹ آپریشن کا کراچی سے آغاز

    پی آئی اے قبل از حج فلائٹ آپریشن کا کراچی سے آغاز

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کی پہلی حج پرواز 397 عازمین کولےکر مدینہ روانہ ہوگئی، کراچی سے 7ہزار200 سے زائد عازمین کوحجازمقدس پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) قبل از حج فلائٹ آپریشن کا کراچی سے آغاز ہوگیا ، پہلی حج پرواز پی کے743کراچی سے397عازمین کو لے کرعلی الصبح مدینہ روانہ ہوئی۔

    قومی ایئرلائن چیف آپریٹنگ افسر خرم مشتاق اوردیگر نے عازمین کوروانہ کیا، پروازوں سے ملک بھر سے ڈھائی ہزار عازمین کوسعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ حج آپریشن کیلئے بوئنگ 777 ، ایئربس 320 طیارے استعمال کررہی ہے، کراچی سے 7 ہزار 200 سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں عازمین کو لیکر پروازیں پاکستان سے مدینہ روانہ ہوں گی، دوسرے مرحلے عازمین حج کو لیکر پروازیں جدہ جائیں گی۔

    قومی ایئرلائن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پروازوں میں تقریباً 35200 سرکاری عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، قبل از حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔