Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے  کوعارضی طورپر سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی اجازت

    پی آئی اے کوعارضی طورپر سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی اجازت

    اسلام آباد : قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) کوعارضی طورپرسیدوشریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی، سیدوشریف ایئرپورٹ پراے ٹی آر طیارے کی لینڈنگ کی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیدوشریف ایئرپورٹ کھولنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹرایئرپورٹ سروس نےمراسلہ جاری کیا۔

    جس میں پی آئی اےکوعارضی طورپرسیدوشریف ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی ، سی اے اےحکام نے کہا سیدوشریف ایئرپورٹ2014سےآپریشنل نہیں تھا تاہم پی آئی اے کی درخواست پرایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    فضائی آپریشن سےمتعلق ایئرٹریفک کنٹرولر،اے ایس ایف ودیگرکوآگاہ کردیاگیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ سیدوشریف ایئرپورٹ پراے ٹی آر طیارے کی لینڈنگ کی جاسکتی ہے۔

    سی اے اے کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پرترقیاتی کاموں میں سول ایوی ایشن نے خطیر رقم خرچ کی ہے، جس میں ایئرپورٹ رن وے،گاڑیوں کی پارکنگ و تزئین و آرئش کی گئی ہے۔

  • پی آئی اے نے ترکی کی سیر و سیاحت کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

    پی آئی اے نے ترکی کی سیر و سیاحت کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

    اسلام باد : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ترکی کے لیےبراہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا اعلان کردیا ، مئی کے وسط سے ہفتہ وار 3 پروازیں استنبول کے لیے چلائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ترکی کے لیے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا ، پی آئی اےلاہور اور اسلام آباد سے استنبول پروازیں آپریٹ کر ے گی ، مئی کے وسط سے ہفتہ وار 3پروازیں استنبول کے لیے چلائے گی۔

    فضائی سفرکی بحالی سے پی آئی اے کو زرمبادلہ کے حصول میں پیش رفت ہوگی، پی آئی اے کا ترکی سیکٹر کئی سال قبل بند کیا گیا تھا۔

    خیال رہے گزشتہ دنوں وفاقی وزیر غلام سرور نے ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ سے ملاقات کی تھی ، جس میں ہوا بازی سمیت مختکف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے مابین طویل المدت بھائی چارے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    گذشتہ روز (پی آئی اے) نے سیدوشریف ایئرپورٹ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا ، پی آئی اے رواں ماہ کے آخری ہفتے اے ٹی آر طیارے کی ٹیسٹ فلائٹ کرے گا۔

    قومی ایئرلائن نے ٹیسٹ فلائٹ کے لیے سیدوشریف ایئرپورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی ، وفاقی حکومت سے اجازت ملتے ہی سیدو شریف ایئر پورٹ کو کھول دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث سیدوشریف ایئرپورٹ کو2004میں بند کیا گیا تھا۔

  • پی آئی اے پرواز میں اچانک خرابی، طیارے کو پشاور ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا

    پی آئی اے پرواز میں اچانک خرابی، طیارے کو پشاور ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا

    پشاور: قومی ایئر لائن کی ایک پرواز میں اڑان بھرنے کے بعد اچانک خرابی آنے کے باعث اسے دوبارہ اتارنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 217 نے پشاور ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو پشاور ایئر پورٹ پر بحفاظت اتارا گیا۔

    پرواز پشاور سے ابوظبی جا رہی تھی، اڑان بھرنے کے فوراً بعد پرواز میں فنی خرابی آ گئی، جس پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا، ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ اجازت ملنے پر طیارے کو پشاور ایئر پورٹ پر دوبارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔

    ایئر پورٹ ذرائع نے کہا ہے کہ ایئر بس 320 کے پریشرائز سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی تھی، لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو ایئر پورٹ لاؤنج منتقل کر دیاگیا۔

    پشاور میں موسم کی خرابی، پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختون خوا میں موسم کی خرابی کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس پر 2 پروازوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتاراگیا تھا۔

  • ڈیڑھ سال بعد اسلام آباد اور چترال کے درمیان فضائی سروس بحال، یکطرفہ کرایہ کتنا ہوگا؟

    ڈیڑھ سال بعد اسلام آباد اور چترال کے درمیان فضائی سروس بحال، یکطرفہ کرایہ کتنا ہوگا؟

    اسلام آباد : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے ڈیڑھ سال بعد اسلام آباد اور چترال کے درمیان فضائی سروس بحال کردی، چترال کیلئے یکطرفہ کرایہ 5 ہزار 920 روپے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اسلام آباد اور چترال کے درمیان فضائی سروس بحال کردی ، ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے چترال کیلئے یکطرفہ کرایہ 5 ہزار 920 روپے ہوگا اور چترال کے لئے ہفتہ وار2پروازیں چلائی جائیں گی، چترال سیکٹر پر پروازیں شروع کرنےسے سیاحت کوفروغ ملے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے کراچی سے سیالکوٹ کیلئے مزید 2پروازوں کا اضافہ کردیا ، سیالکوٹ پروازوں میں اضافے سے مسافروں اور تاجروں کو بھی سہولت ملے گی۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق سیالکوٹ کے لئے ہفتہ وارچار پروازیں چلائی جائیں گی، کراچی سے سیالکوٹ کے لئے یکطرفہ کرایہ 7ہزرار500 روپے مقر ر کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے اسلام آباد اور چترال کے درمیان فضائی سروس فضائی سروس کورونا وبا کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے معطل تھی۔

    یاد رہے 3 روز قبل پی آئی اے نے کورونا کی وجہ سے معطل لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال کی تھی، ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی ، دو طرفہ پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کوآپریٹ کی جائیں گی۔

  • پائلٹس لائسنس: ایف آئی اے کا سائبر کرائم  ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ

    پائلٹس لائسنس: ایف آئی اے کا سائبر کرائم ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ

    کراچی: پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کے اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے ٹیم نے تحقیقات میں سائبر کرائم ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پائلٹس کے مشتبہ لائسنس اسکینڈل میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی تحقیقات جاری ہے، ایف آئی اے نے سائبر کرائم ماہرین سے بھی اس سلسلے میں معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی طاہر عمر سے اس سلسلے میں تحقیقات کی ہیں، اور ایف آئی اے ٹیم گزشتہ ہفتے 2 دن سی اے اے کے متعلقہ شعبے میں موجود رہی۔

    سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر سے تحقیقات کے دوران شعبے کے دیگر مختلف افسران سے بھی سوالات کیے گئے۔

    سائبر کرائم ٹیم پائلٹ لائسنس امتحانات اور اجرا کے لیے زیر استعمال کمپیوٹر اور سسٹم کے لاگ اِن اور پاس ورڈز استعمال کا جائزہ لے کر سٹم کے فرانزک آڈٹ کے ذریعے لائسنس کے اجرا میں ملوث افسران و اہل کاروں کی نشان دہی کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک آڈٹ کے بعد ملوث افسران اور اہل کاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واضح رہے کہ ایف آئی اے تحقیقات میں سی اے اے لائسنسنگ برانچ میں مبینہ طور پر افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    تحقیقات کے دوران سورس کوڈ کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا تھا، جب کہ تحقیقات میں سی اے اے کے چند افسران اور اہل کار پہلے ہی گرفتار ہیں۔

  • پی آئی اے نے مسافروں کی بڑی مشکل آسان کردی

    پی آئی اے نے مسافروں کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد : پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال کردی ، فضائی سروس کورونا کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا ،ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی ، دو طرفہ پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کوآپریٹ کی جائیں گی۔

    ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پی کے 650 لاہور سے اسلام آباد کے لئے 26 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی ، پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر لاہور ایئر پورٹ پر کیک کاٹاگیا، اسٹیشن منیجراور عملے نے مسافروں کو الوداع کیا۔

    خیال رہے پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد یک طرفہ کرایہ 6 ہزار 848 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ  لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس کورونا کی وجہ سے معطل تھی۔

    یاد رہے کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو کھانا اور مشروبات پیش کرنے پر پابندی اٹھانے کی تجویز دی تھی۔

    عرفان صابر ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا وبا کا پھیلاوٴ روکنے میں قومی کاوشیں کامیاب رہیں،ایئرلائنز کو اندرون ملک پروازوں پرکھانے اور مشروبات پیش کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

  • پی آئی اے کا عالمی ماہرین پر مشتمل بزنس پلان، مزید ممالک کے لیے پروازوں کی خوش خبری

    پی آئی اے کا عالمی ماہرین پر مشتمل بزنس پلان، مزید ممالک کے لیے پروازوں کی خوش خبری

    کراچی: قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے عالمی ماہرین پر مشتمل بزنس پلان تیار کر رہی ہے جس سے ادارے کو دنیا بھر میں کامیابی حاصل ہوگی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ ادارے کو چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ایئر لائن کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مختلف غیر ملکی سیکٹرز پر پروازوں کا آغاز اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا پی آئی اے عالمی ماہرین پر مشتمل بزنس پلان تیار کر رہی ہے جس سے پی آئی اے کو دنیا بھر میں کامیابی حاصل ہوگی۔

    لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    ایئر مارشل کا کہنا تھا کرونا وبا کی وجہ سے پی آئی اے سمیت ایوی ایشن کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے، کرونا سے ہونے والے مالی نقصان اور آئندہ کے بچاؤ کے لیے وزیر اعظم سے ایوی ایشن پالیسی کو متوازن بنانے کی درخواست کی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی تاشقند باکو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کی جا رہی ہیں، بشکک کے لیے چارٹر اور کمرشل پروازیں جلد شروع کی جائیں گی جب کہ کابل کے لیے ہفتہ وار 5 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو نے کہا نئے سیکٹرز کے لیے 8 طیاروں کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، اے ٹی آر طیاروں کے حوالے سے غیر منافع بخش معاہدے کو وقت سے قبل ختم کرنے کے بعد اے ٹی آر واپسی کا آغاز کر دیا ہے۔

  • لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر آ گئی، قومی ایئر لائن نے فضائی آپریشن بحال کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے لاہور سے اسلام آباد فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں پہلی پرواز 8 مارچ صبح ساڑھے 8 بجے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔

    قومی ایئر لائن کی پرواز 650 لاہور سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد جائے گی، پی آئی اے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں آپریٹ کرے گا۔

    کرائے کا تعین بھی ہو گیا ہے، پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد یک طرفہ کرایہ 6 ہزار 848 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد کے لیے فضائی آپریشن گزشتہ 2 سال سے بند تھا۔

    خیال رہے کہ قومی ایئر لائن میں اصلاحاتی عمل کچھ عرصے سے جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ ماہ اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پی آئی اے کو جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ قومی ادارے کے شیئرز میں قیمت کے ساتھ ساتھ حجم میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    گزشتہ تین ہفتوں کے دوران قومی ایئر لائن کے حصص کی قیمت میں 20 فی صد اضافہ ہوا، حکام کا کہنا تھا کہ شیئر کی قیمت میں یہ اضافہ گزشتہ دو ماہ کے دوران دیکھا گیا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ حصص کی قیمتوں میں اضافہ دراصل پی آئی اے میں ہونے والی اصلاحات اور ملازمین کی تعداد میں کمی بنیادی وجوہ ہیں۔

  • پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کب ہوگی؟

    پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کب ہوگی؟

    کراچی: پی آئی اے سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کے واجبات کے سلسلے میں حوصلہ افزا خبر آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کو بدھ سے واجبات کی ادائیگی کا امکان ہے۔

    واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل بینک شہید ملت برانچ میں با قاعدہ اکاؤنٹ قائم کر دیا گیا، اس اکاؤنٹ کا ٹائٹل حکومت پاکستان کیش سپورٹ ٹو پی آئی اے سی ایل برائے وی ایس ایس اسکیم ہے۔

    یاد رہے کہ اکاؤنٹ کے قیام کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے نیشنل بینک کو مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کے چیکس پر دستخطوں کا اختیار پانچ افسران پر مشتمل 2 گروپس کو ہوگا۔

    مراسلے کے مطابق مجاز افسران کے ایک گروپ میں 2 جب کہ دوسرے گروپ میں 3 افسران کو شامل کیا گیا ہے، گروپس سے کوئی بھی ایک افسر واجبات کے لیے جاری چیک پر مشترکہ دستخط کر سکے گا۔

    سی ایف او، جنرل منیجر، قائم مقام جنرل منیجر، چیف ٹیکنیکل افسر اور سی او او ان گروپس میں شامل ہیں، بھیجے گئے مراسلے میں کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کی نظرِ ثانی اور منظوری کے لیٹر کا حوالہ بھی موجود ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے وی ایس ایس اسکیم کے لیے 9 ارب 60 کروڑ سے زائد جاری کیے تھے۔

  • سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی کرائے متعارف

    سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی کرائے متعارف

    کراچی : پی آئی اے نے سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی کرائے متعارف کرادیئے، رعایتی کرایوں کےساتھ مسافر 35کلو سامان بھی لے جا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی نرخ متعارف کرادیے ، اب کراچی سیالکوٹ کےمابین یکطرفہ کرایہ 8ہزار 200 سے شروع ہوگا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کے ساتھ مسافر35 کلو سامان بھی لے جا سکیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بزنس مینز اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان ‏ کیا تھا ، جس کے تحت بزنس مینز کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس ‏مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے پی آئی اے اور کراچی چیمبر آف کامرس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے تھے، صدر کراچی ‏چیمبرآف کامرس نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی ہرممکن مددکریں گے۔

    سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے کہا تھا کہ پی آئی اے چیمبر ممبران کو کارپوریٹ نرخ پر کارگو ‏سہولت فراہم کرے گی، کارگو کیلئے پی آئی اےکی خدمات سےاستفادہ کیاجائے جب کہ نئے ‏طیاروں کےحصول کیلئےحکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔