Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے نے کپتانوں کی تنخواہیں آدھی کردیں

    پی آئی اے نے کپتانوں کی تنخواہیں آدھی کردیں

    کراچی: پی آئی اے نے مالی بحران کے باعث کپتانوں کی تنخواہ آدھی کردی، کپتانوں نے احتجاجاً اضافی ڈیوٹی نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کٹوتی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے شدید ترین مالی بحران سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پائلٹس کی تنخواہیں نصف کردیں جس کے بعد پالپا نے بھی اضافی پروازیں اڑانے سے انکار کردیا ہے۔

    اس حوالے سے پالپا کے صدرکیپٹن خالد حمزہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں تنخواہوں کی کٹوتی پر شدید تشویش کا اظہارکیا گیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ ہمارے ساتھ پی آئی اے انتظامیہ کا رویہ اسی طرح رہا تو پی آئی اے کا کوئی بھی کپتان اضافی ڈیوٹی نہیں کرے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک پوری تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں تب تک کوئی بھی پائلٹ اضافی پروازیں نہیں اڑائے گا۔ پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ کپتانوں کی پوری تنخواہ ادا کی جائے، کٹوتی کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ ہم بھی اہم فیصلے کرنے پرمجبورہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس کو تنخواہیں توپوری مل رہی ہیں تاہم ان کے انٹرنیشنل الاؤنسز میں کمی کردی گئی ہے جبکہ دیگر الاؤنسز ختم کردیئے گئے ہیں۔

  • مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی خاتون پرسرکو معطل کرا دیا

    مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی خاتون پرسرکو معطل کرا دیا

    کراچی : سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی ایک خاتون ملازم (پرسر) کو معطل کرا دیا، خاتون پرسر کا جرم یہ تھا کہ اس نے سینیٹر کے بڑے سوٹ کیس کی طیارے میں موجودگی پر اعتراض کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرمشاہد اللہ خان ایک بڑے سوٹ کیس کے ساتھ تاخیر سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے، قوانین کے مطابق وقت مقررہ پر بند بورڈنگ کاؤنٹر سے سامان بک نہیں کیا گیا۔

    مذکورہ سینیٹر پرواز کی روانگی سے صرف 5 منٹ قبل بڑے سوٹ کیس کے ساتھ طیارے کے اندر پہنچے، ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان پرواز نمبر پی کے 369 پر اسلام آباد سے کراچی سفر کے خواہش مند تھے۔

    khatoon-post-02

    سینیٹر کے ساتھ  موجود اعجاز نامی ٹریفک اہلکار نے کریو کو مذکورہ سوٹ کیس ایڈجسٹ کرنے کے لئے کہا اور پھر سینیٹر کی جانب سے بڑا سوٹ کیس بطور کیبن لیگج ایڈجسٹ کئے جانے پراصرارکیا گیا۔

    khatoon-post-01

    سوٹ کیس کو ایڈجسٹ نہ کئے جانے پرسینیٹر نے خاتون سے برہمی کا اظہار کیا اور سیخ پا ہوگئے، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے چیخنے چلانے کا ذکر کپتان کی ڈی بریف میں بھی موجود ہے۔

    khatoon-post-03

    اس واقعے کا ذکر بزنس کلاس کی ایک خاتون مسافر نے کمنٹس کارڈ میں بھی تحریر کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے پر پرواز کی نازش نامی سینیئر پرسر کو مبینہ طور پر معطل کرا دیا گیا۔

  • فلم کی شوٹنگ: پی آئی اے کے طیارے کا بلا اجازت استعمال

    فلم کی شوٹنگ: پی آئی اے کے طیارے کا بلا اجازت استعمال

    کراچی: پی آئی اے کے کرائے پر دیئے گئے ایئربس اے 310 کو فلم کی شوٹنگ میں استعمال کرنے کا معاملہ اہمیت اختیار کرگیا، طیارے کو ممکنہ طور پر کرائے پر دیئے جانے سمیت جرمن میوزیم کے حوالے کیے جانے کے لیے بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کو مبینہ طور پر اسلام مخالف فلم کی شوٹنگ کے لیےمتعلقہ فلم ساز کمپنی کو کرائے پر دیا گیا تھا اور پی آئی اے انتظامیہ سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز مبینہ طور پر لاعلم ہیں، پی آئی اے کے طیارے کو غیر مسلم ملک کی فضائی کمپنی کی ملکیت ظاہر کرکے فلسطینی ہائی جیکر کی ہائی جیکنگ میں دکھایا گیا ہے۔

    طیارے کی باڈی پر ایئر فرانس لکھا گیا جبکہ دم پر سبز پرچم کے ساتھ پی آئی اے درج ہے، معاملے کی وضاحت پر پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دو متضاد باتیں درج ہیں، جن میں طیارے کو جرمن میوزیم کے حوالے کیے جانے کے علاوہ فلم ساز کمپنی کو کرائے پر دیا جانا درج ہے۔

    pia-post-01

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ایک فلم پروڈکشن کمپنی کو ایئربس 310 طیارے کو کرایے پردیا ہے ،پی آئی اے ایئربس 310 طیارے کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس مقصد کے لیے اشتہارات بھی دیے جائیں گے۔

  • ایئر لیگ کے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو بند کردیا گیا

    ایئر لیگ کے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو بند کردیا گیا

    کراچی : ایئر لیگ کے پی آئی اے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو بند کردیا گیا، ائیر لیگ کے صدر شمیم اکمل کی ہدایات پر مرکزی سی بی اے دفتر کو تالا لگایا گیا ہے۔ کچھ عہدیداران کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے،

    ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم ایئر لیگ کے ہیڈ آفس میں قائم دفتر کو صدر شمیم اکمل کی ہدایات پر بند کردیا گیا، ملک بھر میں سی بی اے کی تنظیم نو کے لئے جاری اقدامات کے تناظر میں مرکزی دفتر کو بند کیا گیا ہے۔

    تنظیم کے ضمن میں اس سے قبل لاہور اور راولپنڈی میں مختلف عہدیداران کو عہدوں سے برطرف بھی کیا جاچکا ہے، ائیر لیگ کے صدر شمیم اکمل کی جانب سے مرکزی دفتر بند کیا جانے کی حوالے سے انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

    دفتر کی بندش کی اطلاع انتظامیہ کو بذریعہ ای میل ہفتہ کی شب دی گئی تھی، ذرائع کے مطابق تنظیم نو کے دوران کچھ عہدیداران کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان ائیر لیگ لطیف قادری کا کہنا ہے کہ مرکزی دفتر کو تنظیم نو کے لئے آئین کے تحت بند کیا گیا ہے،جو تنظیم نو کے مکمل کیے جانے تک بند رکھا جائے گا۔

  • پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی پھرروک دی

    پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی پھرروک دی

    کراچی : واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او کی جانب سے فیول فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے پی آئی اے کی پرواز مقررہ وقت پرروانہ نہ ہوسکی، مسافر پی آئی اے انتظامیہ پر برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے اورپی ایس او کی چپقلش پھرعروج پر پہنچ گئی ہے، پی آئی اے پی ایس او کا 15 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔

    دس روز قبل واجبات کی عدم ادائیگی پرپی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند کردی تھی، بعد ازاں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پرتیل کی فراہمی شروع کی گئی۔

    معاہدے کے مطابق پی آئی اے کو روزانہ کی بنیاد پر تیل کی رقم یومیہ ادا کرنا تھی، پی آئی اے اپنے آپریشنز کو برقرار رکھنے کیلیے یومیہ کی بنیاد پر 30 کروڑ روپے کاتیل خریدتا ہے، جبکہ گزشتہ روز یومیہ ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔

    یومیہ ادائیگی روکنے پر پی ایس او نے آج پھرتیل کی فراہمی بند کردی، تاہم تیل کی فراہمی روکنے پر پی آئی اے کا آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : واجبات کی عدم ادائیگی: پی آئی اے کی فیول بند کرنے کی دھمکی

    تیل کی عدم دستیابی کے باعث کراچی سے لاہورجانے والی پرواز تاخیر کا شکارہوئی، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 کا مقررہ وقت سہ پہر3 بجے ہے، تیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے پروازابھی تک روانہ نہ ہوسکی۔

    پرواز کے روانہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں نے احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ مسافرمہنگے ٹکٹ لینے کے باوجود وقت پراپنی منزل پرنہیں پہنچ سکتے، پی آئی اے مسافروں کو مہنگے ٹکٹ فروخت کرتی ہے اورتیل کے پیسے کیوں نہیں دیتی۔

  • پی آئی اے کے پانچ بوئنگ طیاروں کی خریداری میں بے قاعدگیاں

    پی آئی اے کے پانچ بوئنگ طیاروں کی خریداری میں بے قاعدگیاں

    کراچی : پی آئی اے کے پانچ بوئنگ طیاروں کی ممکنہ خریداری میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے لئے بورڈ سے پیشگی منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس قومی ائیر لائن پی آئی اے کیلیے پانچ بوئنگ طیاروں کی ممکنہ خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    pia-post-02

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی شکایت پرایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں مبینہ ذمہ داروں کے خلاف کیس رجسٹر کئے جانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ محکمے کے لیگل افسر سے رائے لئے جانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی آئی اے چوہدری احمد مختاربھی مبینہ ذمہ دارقرار پائے ہیں، مبینہ ذمہ داروں میں بورڈ اراکین کے علاوہ پی آئی اے کے 3 افسران بھی شامل ہیں۔

    pia-post-01

    دیگر بورڈ ارکان میں جاوید اختر،حسین لوائی اور وقار مسعود خان، یونس وقار،نعیم خالد لودھی، سابق ایم ڈی کیپٹن ندیم یوسف زئی، ڈی ایم ڈی سلیم سیانی سابق ڈائریکٹر کارپوریٹ پلاننگ ارشاد غنی بھی مبینہ ذمہ داروں میں شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوم ورک کے بغیر ہی ایک ملین ڈالرز کی پیشگی ادائیگی کی گئی، معاہدے کے لئے بورڈ سے پیشگی منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔

    ڈیل کے لئے درکارنو سو ملین کی مجموعی رقم کا بندوبست بھی نہیں کیا گیا، اس کے علاوہ ای آر طیاروں کے حوالے سے کوئی ہوم ورک نہیں کیا گیا۔

  • پی آئی اے کے ٹاؤن آفسز ختم کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کے ٹاؤن آفسز ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام ٹاؤن آفسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے تمام ٹاؤن آفسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں ٹاون دفاتر کام کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کو ٹاؤن آفسز کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ٹاؤن آفسز کی جگہ ہر شہر میں اسمارٹ ٹکٹ آفس قائم کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ٹاؤن آفسز کا عملہ اسمارٹ ٹکٹ دفاتر میں کھپایا جائے گا۔ علاوہ ازیں پی آئی اے کے ٹکٹنگ سسٹم کو مکمل ویب سسٹم سے بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کے قائم مقام چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برنڈ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے اپنے ٹکٹنگ سسٹم میں جدت پیدا کر رہی ہے۔ ویب ٹکٹنگ کے ذریعے قومی ایئر لائن کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

    برنڈ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے اس سال ایک ملین سے زائد مسافروں کا اضافہ کیا ہے جس سے پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹاون آفسز ختم کرنے کے فیصلے سے کمیشن کی مد میں ائیر لائن کو کروڑوں روپے کی بچت اور ٹریول ایجنٹس پر انحصار کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

  • اے ٹی آرز طیاروں سے پی آئی اے کو یومیہ سات لاکھ روپے نقصان ہوگا، خورشید شاہ

    اے ٹی آرز طیاروں سے پی آئی اے کو یومیہ سات لاکھ روپے نقصان ہوگا، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اے ٹی آرز طیاروں کی وجہ سے پی آئی اے کو سات لاکھ روپے روزانہ کا نقصان ہوگا، وہ جہاز حاصل کئے گئے جو گلگت، کوئٹہ، اسکردو اور دیگر پہاڑی مقامات پر نہیں جا سکتے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید خورشید شاہ نے کہا کہ اے ٹی آرز طیارے ایسے ہیں کہ جس میں آگے بیٹھے دس افراد کو تمام مسافروں کے اترنے تک نشستوں سے اٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی، آگے والے مسافر پہلے اٹھ جائیں تو طیارے کا توازن بگڑ جائے گا۔

    پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ دو ہزار چار میں پی آئی اے منافع میں چل رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرضوں اور طیاروں کی لیز کی ادائیگی میں ماہانہ ساڑھے چار ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ دو ہزار بیس تک ساٹھ طیارے ہوں گے۔

    پی آئی اے حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کے پائلٹس کی تعداد چار سو چونتیس ہے، سولہ پاکستانی پائلٹ سری لنکا میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

    بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے ملاقات کیلئے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار خود حکومت ہے، فوج آئی تو ذمہ دار عمران خان اور نواز شریف ہوںگے، چیئرمین پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔

    خورشید شاہ نے عمران خان کو بچہ جمورا نہ بننے کا مشورہ بھی دیا۔ دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی صوبائی حکومتوں نے سیکورٹی پر توجہ کیوں نہیں دی۔ ٹریننگ سینٹر میں مقابلہ کرنے کیلئے اسلحہ بھی نہیں تھا جس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

     

  • پیرس: پی آئی اے کے عملے کی ہوٹل میں ہنگامہ آرائی

    پیرس: پی آئی اے کے عملے کی ہوٹل میں ہنگامہ آرائی

    اسلام آباد: قومی ایئر لائن کی پیرس جانے والی پرواز کے عملے نے پیرس میں مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایک ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کی۔ پی آئی اے کے چیئرمین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 796 کے عملے نے پیرس کے ایک ہوٹل میں ہنگامہ آرائی اور وہاں موجود افراد سے بدتمیزی کی۔ پی آئی اے کا عملہ مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا جس کا اظہار ان کی آنکھوں اور رویوں سے بھی ہورہا تھا۔

    ہوٹل انتظامیہ نے اس رویے پر پی آئی اے عملے کی سخت بے عزتی کی اور انہیں ہوٹل میں کمرے دینے سے انکار کردیا۔

    اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد چیئرمین پی آئی اے نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث ارکان کے خلاف سخت اقدامات لینے کی بھی ہدایت کی۔

  • پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام کی واپسی

    پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام کی واپسی

    کراچی : پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائن نے اپنا بعداز حج آپریشن مکمل کرلیا ہے ، قومی ائیرلائن نے ایک سو تئیس خصوصی اورایک سو پچیس شیڈول پروازوں کے ذریعے اکیاون ہزارسے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا ہے جس کے دوران پرواز وں کی بروقت روانگی کا تناسب اٹھانوے فیصد رہا۔

    اس سے پہلے حج آپریشن کے دوران چار اگست سے پانچ ستمبر کے دوران ایک سو پندرہ خصوصی اور ایک سو پچاس شیڈول پروازوں کے ذریعے حجاز مقد س پہنچایا گیا تھا جس کے دوران پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 92.2 فیصد رہا بعد از حج پروازیں پاکستان کے دس شہروں کیلئے چلائی گئی جن میں اسلام آباد کراچی لاہور پشاور کوئٹہ سکھر فیصل آباد سیالکوٹ ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔


    پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام… by arynews

    چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے پی آئی اے ٹیم کو حج آپریشن مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حج اور عمرے کے زائرین پی آئی اے کی خصوصی اہمیت دکھتے ہیں پی آئی اے نے حجاج کرام کو وطن واپس پہنچا کر اپنا قومی فریضہ پورا کیا ہے۔

    دوسری جانب نجی ائیر لائن شاہین ائیر نے ایک سو سترہ پروازوں کے ذریعے 33ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچایا ہے، جدہ سے 73پروازیں آپریٹ کی گئیں اور مدینہ سے 44پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

    شاہین ائیر کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فیصل رفیق نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نجی ائیر لائن نے حجاج کرام کو قبل از حج اور بعد از حج آپریشن کے دوران مکمل سہولتیں فراہم کی ہیں قومی ائیرلائن کے بعد نجی ائیر لائن شاہین ائیر حجاج کرام کے وطن واپسی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہی۔

    حجاج کرام کے وطن واپسی کے حوالے سے ائیر لائن نے خدمت کو اپنی اولین ترجیح دی گئی ہے۔