Tag: پی آئی اے

  • باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، ملتان کے مسافروں کا سامان کراچی میں

    باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، ملتان کے مسافروں کا سامان کراچی میں

    کراچی: پاکستان ایئر لائن کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث مسافر ایک بار پھر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ گزشتہ روز کراچی سے ملتان آنے والے مسافروں کا سامان کراچی میں ہی رہ گیا۔

    باکمال لوگوں کی لاجواب اور فخریہ سروس کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ پی آئی اے گزشتہ روز کراچی سے ملتان جانے والے مسافروں کا سامان کراچی میں ہی چھوڑ گئی جس سے مسافر شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے۔

    رہ جانے والا سامان آج کراچی سے لاہور پہنچایا گیا ہے۔ لاہور سے شام 6 بجے تک سامان ٹرک کے ذریعہ ملتان پہنچائے جانے کی توقع ہے۔

    متاثرین میں لندن سے آنے والا ایک جوڑا بھی شامل ہے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ملتان آیا تھا۔ جوڑے نے گزشتہ روز شادی کی تقریب میں شرکت کی لیکن ان کا سامان کراچی میں ہی رہا جس میں شادی کے تحائف اور کپڑے بھی شامل تھے۔

  • پی آئی اے میں کروڑوں پاونڈ کی کرپشن ،انتظامیہ کا تعاون سےگریز

    پی آئی اے میں کروڑوں پاونڈ کی کرپشن ،انتظامیہ کا تعاون سےگریز

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ ریونیو مینجمنٹ میں کروڑوں پاوٗنڈزکرپشن کی تحقیقات میں تعاون سے مبینہ گریز کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی درخواست کے تحت ریونیو مینجمنٹ میں کروڑوں پاونڈز کے مبینہ گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے انتظامیہ نے ایف آئی اے سے درخواست کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق کرپشن کا تعلق لندن سیکٹر پر ٹریول ایجنٹس کی فروخت کردہ ٹکٹوں سے ہے، ایف آئی اے نے پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ افسر کو خط تحریر کر دیا۔

    14163935_1505632306129050_2056702178_o

    خط میں ریکارڈ کی عدم دستیابی ،متعلقہ ملازمین کے پیشی سے گریز کا بتا یا گیا ہے جبکہ تفتیشی حکام کا طلب کردہ ریکارڈ متعلقہ شعبے میں موجود ہی نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی اپنے پاس موجود مبینہ ریکارڈ کی فراہمی کے لئے تیار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فلائٹ سروسز میں سات سے زائد جعلی شیڈولنگ افسر کی بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

  • پی آئی اے کی 2 پائلٹ بہنوں کا منفرد ریکارڈ

    پی آئی اے کی 2 پائلٹ بہنوں کا منفرد ریکارڈ

    اسلام آباد: یوں تو پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے ہر قت خبروں میں رہتی ہے اور یہ خبریں عموماً منفی ہوتی ہیں، تاہم حال ہی میں دو پائلٹ بہنوں نے پی آئی اے کے 2 بوئنگ طیارے بیک وقت اڑا کر ایک تاریخ رقم کر ڈالی۔

    پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کے ٹوئٹ کے مطابق یہ پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ 2 سگی بہنوں مریم مسعود اور ارم مسعود نے 777 بوئنگ طیارے بیک وقت اڑائے۔ دونوں طیارے بیک وقت فضا میں محو پرواز ہوئے تاہم دونوں کی منزلیں مختلف تھیں۔

    بڑی بہن مریم کافی عرصہ سے پی آئی اے کے مختلف جہازوں کو بطور پائلٹ اڑا چکی ہیں تاہم حال ہی میں ان کی چھوٹی بہن ارم کو بھی جہاز اڑانے کا لائسنس مل گیا جس کے بعد دونوں بہنوں نے مختلف جہازوں میں بیک وقت اڑان بھری۔

    دو سگی بہنوں کا ایک ساتھ جہاز اڑانے کا یہ پاکستان ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کا پہلا ریکارڈ ہے۔

    اس سے قبل پاک فضائیہ کی خاتون فلائنگ آفیسر مریم مختار بھی فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں تاہم وہ گزشتہ برس میانوالی میں تربیتی پرواز کے دوران جہاز کو حادثہ پیش آنے کے سبب شہید ہوگئیں۔

  • پی آئی اے افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد

    پی آئی اے افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد

    کراچی: پاکستان ایئر لائنز کے سی ای او نے تمام ڈائریکٹرز سمیت اعلیٰ افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد کردی۔

    پی آئی اے کے نئے جرمن سی ای او نے انوکھا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام ڈائریکٹرز سمیت اعلیٰ افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

    پی آئی اے کے طیاروں کی حالت نازک *

    یہ فیصلہ ان شکایتوں کے بعد کیا گیا ہے جن کے مطابق افسران پر الزام ہے کہ وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے فرائض سے غفلت برتتے ہیں۔

    سی ای او کی جانب سے جاری کیا جانے والا فیصلہ جی ایم پبلک ریلیشن پر بھی لاگو کردیا گیا ہے جس کا کام ہی ٹی وی دیکھنا ہے۔ جی ایم پبلک ریلیشن ٹی وی دیکھ کر پی آئی اے کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے آگاہ رہتا ہے۔

    جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کا معاملہ، پی آئی اے سے وضاحت طلب *

    علاوہ ازیں پی آئی اے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے بھی ٹی وی دیکھنا ضروری ہے۔

    سی ای او نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام افسران کے کمروں سے ٹی وی ہٹانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

  • لاہور: امریکی شہری میتھیوکو ملک بدر کردیاگیا

    لاہور: امریکی شہری میتھیوکو ملک بدر کردیاگیا

    لاہور: امریکی بلیک لسٹ شہری میتھیوکو لاہور ایئر پورٹ سے بے دخل کر دیا گیا.امریکی شہری کوپی آئی اے کی پروازپی کے711 کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہری میتھیوکو آج صبح لاہور ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے711 کے ذریعے امریکا روانہ کردیاگیا.پی آئی اے کی پرواز براستہ مانچسٹر نیویارک جائے گی.

    امریکی شہری میتھیو کو گزشتہ رات گئے اسلام آبادسے پی آئی اے کی پرواز پی کے 657کے ذریعے لاہور لایاگیا تھا،اس سے پہلے امریکی بلیک لسٹ شہری کو اڈیالہ جیل سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیااوراس کا ویزہ بھی منسوخ کردیا گیا تھا.

    *اسلام آباد سےامریکی شہری گرفتار

    یار رہے کہ میتھیو کورواں ماہ چھ اگست کو اسلام آباد میں گرفتارکیا گیا تھا .امریکی شہری کواس سے قبل 2011 میں جاسوسی کے شک میں پاکستان سے نکال دیا گیا تھا.

    امریکی شہری سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی دوبار پاکستان آیا اور پاکستانی اعلیٰ حکام سے شہریت کے لیے رجوع کیا تھا.

    *اسلام آباد سے گرفتارامریکی شہری سے متعلق اہم انکشافات

    واضح رہے کہ میتھیو 2008 سے 2012 تک پاکستان میں موجود تھا اور اس پaر پہلا کیس 2011 میں جیکب آباد میں درج ہوا تھا جس کے بعد عدالت نے اسےپاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ حساس اداروں نے بھی میتھیو کی سرگرمیوں پر سوالات اُٹھائے تھے.

  • بھارت نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی

    بھارت نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد : بھارت نے پی آئی اے کی پرواز کو اپنی حدود سے گزارنے پر پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازوں کو بھارتی حدود سے گزارنے سے منع کردیا۔

    بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پشاور سے کوالالمپور جانے والی پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے نہ دیا، بعد ازاں پرواز پی کے 894 کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنا پیشگی اطلاع کے پی آئی اے کے طیارے کو پاکستان واپس موڑ دیا، بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی وجوہات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

    پی آئی اے کی مذکورہ پرواز میں 250 مسافر سوار تھے ۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز بھارتی فضائی حدو سے ہی گزر کر جاتی ہے۔

     

  • پی آئی اے پریمیئر سروس کی پہلی پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی

    پی آئی اے پریمیئر سروس کی پہلی پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی

    لندن : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نئی پریمیئر سروس کی پہلی پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نئی پریمیئر سروس کی پہلی پرواز پی کے سیون ایٹ فائیو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی.

    لندن کے ہیتھرو ایئروپورٹ پر مسافروں نے پی آئی اے پریمیئر سروس کوشاندار قرار دیا.

    یاد رہے لہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) پریمیئر سروس کا افتتاح کیا تھا.

    پی آئی اے پریمیئر سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ پی آئی اے اور سری لنکن ایئرلائن کے سربراہان بھی شریک تھے.

    پریمیئر سروس کی افتتاحی پرواز کے مسافروں کے لیے لیموزین سروس بھی مفت میں فراہم کی گئی.لیموزین سروس ایئرپورٹ سے 25 کلومیٹر تک کے فاصلے کے لیے ہے اور یہ بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے تھی.

    خیال رہے کہ پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے سری لنکن ایئرلائنز سے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر3 ایئربس 330 طیارے حاصل کیے گئے ہیں.یہ طیارے ویٹ لیز پر حاصل کیے گئے ہیں،یعنی ان طیاروں کو سری لنکن عملہ ہی آپریٹ کرے گا.

    ذرائع کے مطابق ایئر بس 330 طیارہ ایک دن میں 11 گھنٹے فلائنگ کرے گا جبکہ یومیہ فلائنگ پر پی آئی اے کو 88 ہزار ڈالر فی طیارہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا،اس طرح 3 طیاروں کا کرایہ یومیہ 2 لاکھ 64 ہزار ڈالر ہوگا.

    واضح رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی اربوں روپے کے خسارے کا شکار ہے،جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بھی طیاروں پر اضافی اخراجات پر تنقید کی گئی تھی.

  • پی آئی اے پریمیئر سروس: عملہ بھی جدید رنگ میں ڈھل گیا

    پی آئی اے پریمیئر سروس: عملہ بھی جدید رنگ میں ڈھل گیا

    اسلام آباد: پاکستان قومی ایئر لائن (پی آئی اے) 14 اگست کو اپنی پریمیئر سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کے لیے جہاں دیگر کئی نئی سہولیات متعارف کروائی جارہی ہیں وہیں کیبن کریو کے حلیہ کو بھی جدید رنگ میں ڈھال دیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کی پریمیئر سروس اسلام آباد سے لندن اپنی پروازوں کا اغاز کرے گی۔

    PIA-post-1

    اس سروس کے لیے کئی ایسی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں جو اس سے پہلے پی آئی اے میں موجود نہیں تھی۔

    PIA-post-3

    PIA-post-4

    پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے پی آئی اے کی نئی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

    pia-new

    واضح رہے کہ اس سروس میں مہنگے داموں کرائے پر حاصل ایئر بس 330 طیارہ آپریٹ کیا جائے گا۔ ایئر بس 330 طیارے کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کر دیا گیا ہے۔ طیارے پر خصوصی رنگ کرنے پر بھی پی آئی اے کو کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑے۔

    PIA-post-2

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا انجینیئرنگ کا عملہ دن رات طیارے کو تیار کرنے میں مصروف ہے تاکہ 14 اگست سے پہلے طیارے کو مکمل کیا جا سکے۔ پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر تین ایئر بس 330 طیارے حاصل کیے ہیں جن کا کرایہ 8 ہزار ڈالر فی گھنٹہ ہے۔

  • پی آئی اے کی پرواز کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے کی پرواز کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    کراچی: اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی،پائلٹ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا.

    تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 451 مسافروں کو لے کر اسکردو جارہی تھی کہ طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم اور انجن میں خرابی کے باعث اسے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیاتاہم اس دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا.

    ہنگامی لینڈنگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے.

    *پرندہ ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

    یاد رہے کہ گزشتہ سال پی آئی اے کی کراچی سے شارجہ جانے والی پرواز کو پرندہ ٹکرانے کے باعث تربت ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی.

  • پی آئی اے نے مہنگے کرائے پر طیارے حاصل کرلیے، کروڑوں کا نقصان

    پی آئی اے نے مہنگے کرائے پر طیارے حاصل کرلیے، کروڑوں کا نقصان

    کراچی :اربوں روپے خسارے سے دو چار قومی ایئر لائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، عجلت میں ویٹ لیز پر تین ایئر بس 330 طیارے مہنگے داموں کرائے پر حاصل کرلیے جب کہ ایئربس اے 330 طیارہ کرائے پر حاصل کرنے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

    PIA-post-03

    ذرائع کے مطابق 14 اگست سے اسلام آباد تا برطانیہ پرواز پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر تین ایئر بس 330 طیارے حاصل کرلیے ہیں۔

    پی آئی اے  ویٹ لیز پرحاصل کیے گئے ائیر بس 330 طیارے کا آٹھ ہزار ڈالر فی گھنٹہ ایک طیارے کا ادا کرے گی جب کہ پی آئی اے فی طیارے پر 4.07 ملین ڈالر کا نقصان اٹھائے گی۔

    PIA-post-02

    مذکورہ معاہدے سے پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے بارہ ملین ڈالرکا یومیہ نقصان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایئر بس 330 طیارہ ایک دن میں گیارہ گھنٹے فلائنگ کرے گا جب کہ یومیہ فلائنگ پر 88 ہزار ڈالر پی آئی اے کو ایک طیارے کی مد میں ادا کرنے پڑیں گے۔

    PIA-post-01

    اس طرح پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو یومیہ کرائے کی مد میں 2 لاکھ 64 ہزار ڈالر ادا کرنے پڑیں گے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے چودہ اگست سے اسلام آباد سے لندن کے لیے پریمیئر سروس کا آغاز کر رہی ہے جس کے لیے طیارے کرائے پر حاصل کیے گئے ہیں،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بھی طیاروں کے اضافی اخراجات پر تنقید کی گئی تھی۔