Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کے چار طیارے خراب،پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو پریشانی

    پی آئی اے کے چار طیارے خراب،پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو پریشانی

    کراچی : پی آئی اے کے محکمہ انجنیئرنگ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پی آئی اے کے چار طیارے خراب ہوگئے، پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے مسافر پریشان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انجنیئرنگ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پی آئی اے کے چار طیاروں میں خرابی پیدا ہوگئی،طیارے خراب ہونے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا فضائی آپریشن شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

    پروازوں کی روانگی میں نو سے چودہ گھنٹے کی تاخیر ہورہی ہے،جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

      ذرائع کے مطابق اسلام آباد ، کراچی، ابوظہبی اور گوادر میں طیارے خراب ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں بدنظمی کا شکار ہیں۔

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔ برمنگھم سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 792 چودہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی ۔

    لاہور سے کرچی آنے والی پرواز پی کے 307 نو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی، کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 899 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ، اسلام آباد سے ریاض جانے والی پروا ز پی کے 753 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی ۔

    پروازوں کی روانگی مین تاخیر کے حوالے سے مختلف ایئرپورٹس پر مسافروں کا پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

  • کراچی : نجی ائیرلائنز کی پہلی 3پروازوں سے790عازمین حج جدہ روانہ

    کراچی : نجی ائیرلائنز کی پہلی 3پروازوں سے790عازمین حج جدہ روانہ

    کراچی ائیرپورٹ سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا،نجی ائیرلائن کی تین پروازوں سے سات سو نوے عازمین حج حجاج المقدس روانہ ہوگئے ۔

    اس موقع پر وزارت مذہبی امورکی جانب حاجیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اس سال ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد فریضہ حج اداکرینگے،جس کیلئے قومی ائیرلائنز نے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔

    فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے افراد بھی حکومتی اقدامات سے مطمئن نظر آئے۔

  • حج آپریشن کا آغاز 17اگست سے ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

    حج آپریشن کا آغاز 17اگست سے ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

    کراچی : قومی ایئرلائن 17 اگست سے حج آپریشن شروع کر رہی ہے حج آپریشن سات بڑے شہروں سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    حج آپریشن کے دوران155پروازوں کے ذریعے55ہزار 873سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچا یاجائے گا،اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا تھا کہ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو حج آپریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    حج آپریشن میں بوئنگ777،ایئر بس330اور 310طیارے استعمال کئے جائیں گے۔پہلی حج پرواز 17اگست کو صبح 5بجکر35منٹ پر پی کے6003کے ذریعے لاہور سے 328سے زائد عازمین کولیکر جدہ روانہ ہوگی۔

    دوسری پرواز پشاور سے صبح9بجکر5منٹ پر پی کے6005کے ذریعے328جبکہ تیسری حج پرواز 17اگست کو پی کے6009کے ذریعے کراچی سے 370سے زائد عازمین کودوپہر 3بجکر30منٹ پر جدہ روانہ ہوگی۔

    چوتھی حج پرواز 17اگست کو پی کے6001کے ذریعے اسلام آباد سے 300سے زائد عازمین کو شام 7بجکر35منٹ پر جدہ روانہ ہوگی،عازمین کی سہولت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

  • سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    کراچی : سعودی ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے کو حج آپریشن کیلئے اضافی ویزے دینے سے انکار کردیاہے ۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن کیلئے سعودی عرب سے پانچ سو ویزوں کی درخواست کی تھی ، جن میں سے دو سو ویزے جاری کئے گئے۔

    ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی ہینڈلنگ کا مؤقف ہے کہ پچھلے سال بھی سب سے زیادہ ویزے پی آئی اے کو جاری کئے گئے مگر ان کا کوئی عملہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتا۔

    دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ پر حج ڈیوٹیوں کیلئے سی بی اے یونین ایئرلیگ کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ان کے ورکروں کو ویزے جاری کیے جائیں۔

  • کراچی میں فائرنگ سے چھ افراد جان سے گئے

    کراچی میں فائرنگ سے چھ افراد جان سے گئے

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پی آئی اے کے ملازم سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق گلستان جوہر پی آئی اے سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریاض حسین نامی شخص جان کی بازی ہار گیا، مقتول پی آئی اے میں آڈٹ شعبے سے وابستہ تھا۔

    پاک کالونی جہان آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا، گلستان جوہر ہی کے علاقے بلاک بارہ میں ڈ کیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت وسیم حیدر کے نام سے ہوئی۔

    بلدیہ ٹاون میں مسیحی قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رات گئے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پرنامعلوم افراد نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوافرادشدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمارنامی شخص چل بساجبکہ عبدال سلیم نامی شخص کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کامعلوم ہوتا ہے۔پرانی سبزی منڈی میں دوافرادفائرنگ کاشکارہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ایک شدیدزخمی ہوگیا۔

    لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزنے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھ مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا۔

  • پی آئی اے ملازمین تنخواہوں سے محروم

    پی آئی اے ملازمین تنخواہوں سے محروم

    کراچی : پی آئی اے کے ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم ہوگئے، پی آئی اے کا سلوگن باکمال لوگ، لاجواب سروس صرف سلوگن ہی رہ گیا،

    پی آئی اے کا بنک اکاؤنٹ پہلے کی طرح اب بھی خالی ہے، ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔ پی آئی اے ملازمین کو یکم مئی کو ملنے والی تنخواہ تاحال نہ مل سکی۔

    پاکستان ائیرلائنز میں گریڈایک سے نو تک سولہ ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، مرکزی صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ رواں سال میں پی آئی اے نے ملازمین کو متعدد بار تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی ہے۔

    دو روز میں تنخواہ ادا نہ کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا، آئندہ72 گھنٹے میں تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو فلائٹ آپریشن بند کرسکتے ہیں۔

  • یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا، ایئرپورٹ پراہلخانہ کی استقبال کیلئےتیاریاں، دوسرا طیارہ آج یمن جائےگا۔

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن سے محصور پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا رشتہ داروں کی خوشی قابل دید تھی۔

    وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے محصور پاکستانیوں کو لیکر یمن حدیدہ سے  وطن واپس پہنچ  گیا ہے، طیارے میں502 پاکستانی  موجود ہیں۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  پرواز پی کے نے کراچی میں لینڈ  کیا۔ جس کے بعد یہ خصوصی پرواز مسافروں کے لیکر اسلام آباد جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی اور حوثی باغیوں کی جانب سے جاری جنگ کے باعث یمن میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت سر توڑ کوششیں کر رہی تھی،اسی حوالے سے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں پاکستانیوں کا انخلاءکیا جا رہا ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے یمن میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے سمیت پاکستان نیوی کا بحری جہاز بھی بھجوایا گیا تھا اور اب پی آئی اے کا پہلا طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے ،  جہاں آنے والے پاکستانیوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

  • محصورین کی واپسی:پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حدیدہ پہنچ گیا

    محصورین کی واپسی:پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حدیدہ پہنچ گیا

    حدیدہ : یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز حدیدہ پہنچ گئی جبکہ دوسرا خصوصی طیارہ سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جائے گا۔

    دن میں گولیوں کی تڑتراہٹ اوررات میں طیاروں کی آوازیں اور بمباری کی گونج نے محصورین کو خوف میں مبتلا کر دیا خدارا کوئی بچانے آئے۔

    یمن میں محصورتین ہزار سے اے آر وائی کی کوششیں رنگ لے آئیں اور محصور پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

    ریسکیو آپریشن کے پہلے مرحلے میں پی آئی اے کاخصوصی طیارہ جمبو سیون فورسیون حدیدہ چار سو بیاسی پاکستانیوں کو وطن لارہاہے۔

    شیڈول کے مطابق جمبو طیارہ پاکستانیوں کو لیکر شام ساڑھے سات بجے کےبعدکراچی پہنچے گا۔دوسرا خصوصی طیارہ بھی تین سو کے قریب محصورین کو لے کر پاکستان آئے گا۔پرواز کے عملے کو جنگی حالات سے نمٹنے کی تربیت بھی دی گئی ہے۔

  • یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    صنعا : یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور صنعا سے حدیدہ پہنچنے والے پانچ سو پاکستانی شہری پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے آج واپس لائے جائیں گے۔

    یمن کے دارالحکومت صنعا سے چھ سو پاکستانیوں کا قافلہ گزشتہ رات حدیدہ پہنچا تھا۔ انھیں لینے کے لیے جانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز میں پانچ مسافروں کی ہی گنجائش ہے۔

    کرائسس مینجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا تھا کہ صنعا سے حدیدہ کے زمینی سفر میں پاکستانی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جو تھوڑی بہت دشواری ہوئی وہ صرف سکیورٹی کلیئرنس کے دوران ہوئی۔

    یمن میں پاکستانی سفیر نے یمن کے دیگر شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی حدیدہ پہنچنے کو کہا تھا۔

    پاکستانی شہریوں کے یمن سے فوری اور محفوظ انخلاء سے متعلق انتظامات اور معلومات کے لئے اسلام آباد میں قائم کرائسس مینیجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا ہے کہ یمن میں اس وقت تین ہزار پاکستانی موجود ہیں، جنہیں بحفاظت پاکستان لانے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا بنگلہ دیش کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی: پاکستان نے بنگلہ دیش کے لئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بنگلہ دیش میں ملازمین کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

    بنگلہ دیشی حکام نے بھی بھارتی بھاشا اختیار کرلی، پاکستان کے ساتھ غیر مہذب رویہ کی وجہ سے پی آئی اے نے بنگلہ دیش کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارت کے بعد بنگلہ دیش بھی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور قومی ایئرلائن کے ملازمین کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے اسٹیشن منیجرعلی عباس کو بنگلہ دیش کے حساس اداروں نے گرفتار کیا پوچھ گچھ اور تشدد کے بعدعلی عباس کو ملک بدر کردیا۔

    بنگلا حکام نے الزام عائد کیا ہے پی آئی اے کاعملہ جعلی کرنسی میں ملوث ہے۔

    گذشتہ روز ڈھاکا سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے ٹو سکس سکس کی حساس اداروں نے تین گھنٹے تلاشی لی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق بنگلہ دیش کے حساس ادارے پی آئی اے ملازمین کو دو ماہ سے ہراساں کر رہے ہیں، ہائی کمشنر کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔