کراچی :پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مسلسل بدنظمی کا شکار ہے، اندورن اور بیرون ملک جانیوالی پروازوں کی روانگی میں دو تا آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر معمول بن گئی ہے۔
چند دہائی قبل تک دنیا بھر میں پاکستان کیلئے باعث فخر ایئرلائن پی آئی اے اب شرمندگی کا سبب بن گئی ہے، پروازوں میں تاخیر، منسوخی، تیکنیکی خرابی اور دیگر وجوہات روز کا معمول ہیں، جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز سیون زیرو ٹو سکس بھی سات گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ کردی گئی ہے۔
کراچی سے دہلی جانے والی پرواز پی کے ٹو سیون ٹو نے تین گھنٹے تاخیر کے بعد اڑان بھری، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے تھری زیرو ٹو، دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
کراچی سے دہلی جانے والی پرواز پی کے ٹو سیون ٹو، تین گھنٹے سے زائد، لاہور سے کراچی آنیوالی پرواز دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی جبکہ کراچی سے ملتان جانیوالی پرواز پی کے تھری تھری زیرو اور ملتان سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے تھری تھری ون، کراچی سے رحیم یارخان جانیوالی پرواز پی کے تھری فور ایٹ اور رحیم یارخان سے کراچی آنیوالی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔