Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، سہیل بلوچ

    پالپا کے صدر کیپٹن سہیل بلوچ کہتے ہیں پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ، کسی کو نوازنے کی ضد کی گئی تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جلد کرینگے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پالپا کے صدر سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے حکومت فوری طور پر بیل آؤٹ پیکج دے، سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کیلئے کچھ اثاثے فروخت کیے جا سکتے ہیں ۔

    کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ دیانت دار قیادت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنا سکتی ہے، پالپا کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو فروخت کرنا کسی کی ضد ہےتو یہ پاکستان اور پی آئی اے ملازمین سے دشمنی ہے۔
        ۔

  • نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دے دی

    نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دے دی

    وزیرمملکت برائے نجکاری زبیر عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پی آئی اے کے 26فیصد حصص کی اسٹریٹیجک فروخت کرنے کی منظوری دے دی جس میں ادار ہ کا انتظام بھی منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس پر عملدرآمد دسمبر تک ہونے کی توقع ہے۔

    حصص کی فروخت کے لئے اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں کے درمیان بولی کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیشنل پاور کنسٹریکشن کمپنی اور نیشنل الیکٹرک کمپلیکس کی نجکاری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان اداروں کی نجکاری کافی عرصے سے سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی بنا رکی ہوئی تھی۔ اس عمل کے لئے پہلے روڈ شوز کر کے ان اداروں کے لئے اچھے خریداروں کا انتخاب کیا جائیگا۔

  • پی آئی اے کی پرواز پی کے702 کے مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ

    پی آئی اے کی پرواز پی کے702 کے مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ

    مانچسٹر سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے702 کے مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے طبیعت خراب ہوگئی۔

    پی آئی اے کے کپتان کیپٹن الطاف کے بروقت اقدام سے مسافر کی جان بچالی گئی، مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 702میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس پر جہاز میں سوار ڈاکٹر کی ہدایت پر طیارے کی آذربایجان کے باکو ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 52 سالہ شان گلریز برطانوی نژاد ہیں، ان کو طبی امداد فراہم کی گئی طیارے کو واپس اسلام آباد کیلئے روانہ کردیا گیا، پی آئی اے ترجمان کے مطابق آذربایجان کے باکو ایئرپورٹ پر مسافر کو اتارنے کے بعد پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد سے لندن جانیوالی پرواز پی کے 785کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہورہی ہے۔

  • سال 2013 قومی ایئرلائن کیلئے بدترین خسارے کا سال

    سال 2013 قومی ایئرلائن کیلئے بدترین خسارے کا سال

    پی آئی اے انتظامیہ کی بدنظمی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مالیاتی خسارے کی اڑان آسمان کی جانب ہے، سال 2013 بھی قومی ایئرلائن کیلئے بدترین خسارے کاسال ثابت ہوا، خسارہ 200 ارب روپے سے زائد تجاوز کرگیا۔

    قومی ایئرلائن ، باکمال لوگ لاجواب سروس اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے، فضاؤں کا سینا چیرتے ہوئے پی آئی اے کے جہاز کبھی پاکستانیوں کے مکمل اعتماد اور دنیا بھر میں پاکستانی وقار کی علامت سمجے جاتے تھے مگر شاہانہ اڑان کو انتظامیہ کی بدنظمی اور ناقص حکمت عملی لے ڈوبی۔

     گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی کوتاہیوں کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا موازنہ زوال کی جانب سے گامزن دیگر اداروں کے ساتھ کیا جانے لگا، پروازوں کی روانگی میں تاخیر معمول بن گیا۔

    انجنوں کی عدم دستیابی اور طیاروں کے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے بڑھتا ہوا خسارہ قومی ایئرلائن کو ایک ایسی کھائی میں دھکیل دیا، جس پر حکومت کو قومی ایئرلائن کی نجکاری کا فیصلہ کرنا پڑا، پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے دس سے زائد طیارے بدستور گراؤنڈ ہیں، جو ادارے پر بوجھ بن رہے ہیں۔

    انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے قومی ایئرلائن کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی کمی آنا شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو مزید خسارے سے دوچار ہونا پڑرہا ہے، پی آئی اے میں گذشتہ چند برسوں کے دوران انتظامیہ تبدیلی کے باعث ہر آنے والے سربراہ نے بلند باگ دعوے کیے اب تو سال بیت گیا مگر بات اب بھی جوں کی توں ہے، اس کے مستقبل کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا۔