Tag: پی آْئی اے کے قائم مقام سی ای او

  • خرم مشتاق پی آْئی اے کے قائم مقام سی ای او مقرر

    خرم مشتاق پی آْئی اے کے قائم مقام سی ای او مقرر

    پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ نے خرم مشتاق قائم مقام سی ای او مقرر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عبوری سی ای او خرم مشتاق، ایئر وائس مارشل عامر حیات کی مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدے کا چارج لیں گے، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین اسلم آر خان کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سیکریٹری ہوا بازی نے بھی شرکت کی۔

    خرم مشتاق پی آئی اے کے سینئر ترین چیفس میں سے ایک ہیں اور ہوابازی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، خرم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے کمرشل، ایئررپورٹ سروسز، فلائیٹ سروسز، سیکیورٹی و ویجلنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

    بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر سے پابندی ختم اور پروازوں کی براہ راست بحالی کے حوالے سے بھی اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔

    پی آئی اے کی جانب سے یورپ اور برطانیہ میں اپنے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے بھی بورڈ ممبران کو آگاہ کیا گیا۔۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری نہیں دی گئی واضح رہے کہ 8 سالوں سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔