Tag: پی اآئی اے

  • جشن آزادی پر پی آئی اے کا خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

    جشن آزادی پر پی آئی اے کا خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ پیشکش 14 تا 16 اگست تک سفر کرنے پر محدود رہے گی، ٹکٹس فوری فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

    خیال رہے کہ قومی ایئر لائن اس سے قبل عاشورہ پر عراق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کرچکی ہے، زائرین کی سہولت کے لیے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کے لیے براہ راست ‏پروازیں چلائی جائیں گی۔

    پی آئی اے کی 11 اگست سے 11 پروازیں زائرین کو لے کر نجف پہنچیں گی اور زائرین کی ‏واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا جائے گا۔

  • برطانوی لڑاکا طیاروں‌ نے پی آئی اے کی پرواز کا رخ‌ موڑ دیا

    برطانوی لڑاکا طیاروں‌ نے پی آئی اے کی پرواز کا رخ‌ موڑ دیا

    لندن: لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز کا برطانوی لڑاکا طیاروں نے رخ موڑ دیا اور لندن سے قبل ہی دوسرے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز لاہور سے لندن ہیتھرو ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی تاہم دھمکی آمیز کال کے بعد اس پرواز کو ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی ، فضا میں ہی برٹش رائل ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے مسافر طیارے کو حصار میں لے کر اسٹنسٹڈ ائیرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا۔

    برٹش میڈیا کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کو مشکوک چیز کی اطلاع کے بعد دوسرے ائیرپورٹ پر اتارا گیا، طیارے کو کلیئرنس ملنے کے بعد ہیتھرو ائیرپورٹ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

    برطانوی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہونے پر کی گئی، پی کے 757 کی لینڈنگ دہشت گردی یا ہائی جیکنگ کا واقعہ نہیں تاہم اس میں سوار ایک شخص پولیس کو مطلوب تھا جس کے باعث یہ تمام امور سرانجام دیے گئے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 757 میں ہنگامہ آرائی کے باعث طیارے کا رخ موڑا گیا تاہم اسے دوسرے ائیرپور ٹ پر اتار کر تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا جبکہ ہنگامہ آرائی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔


    PIA aircraft landed at Stansted airport over… by arynews

    پی آئی اے حکام کے مطابق مسافروں کو واپسی کی پرواز کے لیے مشکلات درپیش ہیں جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ ’’مسافروں کو لندن کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی‘‘۔

  • پی آئی اے کی "ہوابازی کے عالمی قوانین” سے پہلو تہی

    پی آئی اے کی "ہوابازی کے عالمی قوانین” سے پہلو تہی

    کراچی: پی آئی اے کے طیارے بین الاقوامی قوانین کے تحت بنائے گئے معیار کو پورا نہیں کر پارہے، سرویلنس کیمرے سے عاری طیاروں کو بھی پرواز بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بین الاقوامی قوانین نظرا نداز کرتے ہوئے لیز پر حاصل کیے گئے دو بوئنگ 777 طیاروں کے کاک پٹ میں سرویلنس کیمرے نہیں لگائے ۔

    یاد رہے کہ نائن الیون کے سانحے کے بعد بین الاقوامی قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے کاک پٹ میں کیمرا سرویلنس ضروری قرار دی گئی تھی جب کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی قوانین کے بر خلاف دونوں طیاروں کو بغیر سرویلنس کیمروں کے پرواز کی اجازت دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیاروں کے ٹوائلٹ خراب ہیں،متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود پی آئی اے کا محکمہ انجینئرنگ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

    یاد رہے کہ بوئنگ 777طیارے سعودی عرب،نیو یارک، ٹورنٹو، بیجنگ، لندن کے علاوہ یورپ کے لیے بھی آپریٹ کیےجاتے ہیں۔خدشہ ہے کہ بین الاقوامی ہوا بازی کی انسپکشن ٹیم نے اگر ان طیاروں کا معائنہ کرلیا تو ان طیاروں پر یورپی ممالک جانے پر پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ بوئنگ 777 طیارے ایک اہم حکومتی شخصیت کے دباوٴ پر لیے گئے ہیں،جس میں سرویلنس کیمرے نہ ہونے اور ٹوائلٹ کی ناگفتہ بہ حالت کے ساتھ ساتھ کئی سیفٹی ایشوز بھی سامنے آچکے ہیں تا ہم پی آئی اے کی انتظامیہ اس معاملے پر مسلسل غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔