Tag: پی او ایف

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی او ایف اور ایچ آئی ٹی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی او ایف اور ایچ آئی ٹی کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی او ایف اور ایچ آئی ٹی کا دورہ کیا، انھوں نے اس موقع پر واہ نوبل کیمیکلز فیکٹری میں پلانٹ کا افتتاح کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر میں رکھی مصنوعات دیکھیں، جب کہ ایچ آئی ٹی میں انھوں نے ٹینکوں اور دفاعی مصنوعات کی تیاری کا جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ پی او ایف مشترکہ منصوبوں کے لیے متحرک اقدامات کرے، مختلف مصنوعات کی تیاری کے لیے نجی شعبے سے مشترکہ معاہدے کیے جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  دینی مدارس قومی دھارے میں لائے جانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہوں گے: آرمی چیف

    دریں اثنا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی اور سیکورٹی آلات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، اور کہا کہ ادارے اعلیٰ معیار کے آلات بنا کر قومی خزانے کی بچت کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے ملاقات کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس قومی دھارے میں لانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہوں گے۔

  • آرمی چیف کا پی او ایف واہ کا دورہ

    آرمی چیف کا پی او ایف واہ کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈنس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دفاعی پیداواری صنعت میں پی او ایف نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈنس فیکٹریز پی او ایف واہ کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو پی او ایف کے امور کار اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے یوریا مولڈنگ پلانٹ یو ایف ایم سی، اسٹیشن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت اور پی او ایف کالونی سنجوال کا افتتاح بھی کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف کے افسران اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔

    اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں اپ گریڈیشن اوراستعداد کار کے حصول پر کام کیا جائے، دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے لیے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پر کام کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداواری صنعت میں پی او ایف نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ پی او ایف کا ملکی معیشت میں بھی نمایاں کردار ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکریٹری دفاعی پیداوار اور چیئرمین پی او ایف بھی اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔