Tag: پی آئی اے

  • سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں  کے لئے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : قومی ائیر لائن نے جشن آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) جشنِ آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں کو فضائی ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کرے گی۔

    رعایت کا اطلاق ڈومیسٹک، سعودی عرب، گلف ممالک، یو اے ای اور کویت کے ٹکٹس پر ہوگا، جبکہ لاہور سمیت ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب نجی ایئر لائن نے بھی جشن آزادی کی مناسبت سے کرایوں میں 14فیصد رعایت کا اعلان کیا۔

    ترجمان نجی ایئرلائن نے بتایا کہ 11 سے 17 اگست تک خریدے گئے ڈومیسٹک اور یو اے ای کے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، جو 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔

    ترجمان کے مطابق رعایت ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس پر بھی لاگو ہوگی۔

  • پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل

    پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل

    پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا 29 اپریل سے شروع ہونے والا قبل از حج آپریشن آج مکمل ہو گیا ہے۔

    رواں برس مناسک حج کا آغاز بدھ 4 جون سے ہو رہا ہے اور دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین جمعرات 5 جون کو حج کا فریضہ ادا کریں گے۔

    پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا 29 اپریل سے شروع ہونے والا قبل از حج آپریشن آج مکمل کر لیا گیا ہے۔ 33 دن پر مشتمل اس حج آپریشن میں 147 پروازوں کے ذریعہ 42 ہزار 400 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے رواں برس پاکستان کو ملنے والے حج کوٹہ میں نصف سرکاری اور نصف نجی ٹور آپریٹرز کو دیا گیا تھا۔

    تاہم نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعہ صرف 23 ہزار 620 عازمین ہی حج کے لیے سعودی عرب جا سکے ہیں۔ 67 ہزار سے زائد عازمین رقم کی ادائیگی کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہیں گے۔

    ملکی تاریخ میں حج سے متعلق اس بڑے اسکینڈل میں وزارت حج نے 67 ہزار سے زائد عازمین کے حج سے محروم رہنے کا ذمہ دار نجی حج ٹور آپریٹرز کو قرار دیا جب کہ نجی ٹور آپریٹرز نے اس کی ذمہ داری بیورو کریسی پر عائد کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/bureaucracy-is-responsible-for-failing-the-private-hajj-scheme-tour-operators/

  • پی آئی اے کا لاہور سے پیرس براہ راست فلائٹ آپریشن کا اعلان

    پی آئی اے کا لاہور سے پیرس براہ راست فلائٹ آپریشن کا اعلان

    پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے پیرس تک براہ راست فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا ہے آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔

    پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے پیرس تک براہ راست فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا ہے پہلی پرواز اگلے ماہ 18 جون کو لاہور سے پیرس کے لیے اڑان بھرے گی۔

    پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے پیرس کے لیے ہفتہ وار پرواز چلائی جائے گی۔ اس سے مسافروں کو سفری سہولت کے ساتھ زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد سے ہفتہ وار دو پروازیں پہلے ہی آپریٹ کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے گزشتہ چند ماہ کے دوران 8 انٹرنیشنل روٹس بحال کیے تھے۔ جب کہ ساڑھے چار سال بعد رواں برس اسلام آباد ایئرپورٹس سے پیرس کے لیے پروازیں بحال کی گئی تھیں۔

    پاکستان میں متعین فرانسیسی سفیر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پیرس کے لیے پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا تھا اور فرانسیسی سفارتکاروں نے وطن واپسی کیلیے پی آئی اے کی براہ راست پرواز کا انتخاب کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/french-diplomats-chose-pia-to-travel-to-paris/

  • کتنے اداروں کی نجکاری، پی آئی اے کی کب تک ہوگی؟ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

    کتنے اداروں کی نجکاری، پی آئی اے کی کب تک ہوگی؟ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

    قومی اسمبلی میں ان اداروں کی فہرست پیش کی گئی ہے جنہیں پرائیویٹائز کیا جائے گا اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اس کی منظوری دے چکی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت نجکاری نے اجلاس کو بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے گزشتہ سال 2، اگست 2024 کو ہونے والے اجلاس میں 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دی تھی۔ ان اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کی جائے گی۔

    وزارت نجکاری نے بتایا کہ فیز ون میں شامل اداروں کی ایک سال کے اندر، فیز 2 میں شامل اداروں کی ایک سے تین سال جب کہ فیز تھری میں شامل اداروں کی تین سے پانچ سال میں نجکاری کر دی جائے گی۔

    نجکاری ڈویژن کے مطابق فیز ون میں پی آئی اے، فرسٹ وویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی پیکو کی نجکاری کی جائے گی۔

    آئیسکو، گیپکو، فیسکو اور سندھ انجینئرنگ لمیٹیڈ کی نجکاری بھی فیز ون میں ہی کی جائے گی۔

    نجکاری ڈویزن نے بتایا کہ فیز ٹو میں اسٹیٹ لائف، پاکستان ری انشورنس کمپنی، سنٹرل پاور جنریشن کمپنی، جامشورو پاور، ناردرن پاور جنریشن اور لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ لیسکو، میپکو ہزارہ الیکٹرک، حیدرآباد الیکٹرک، پشاور الیکٹرک اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بھی نجکاری فیز ٹو میں ہی کی جائے گی۔

    وزارت نجکاری نے بتایا کہ فیز تھری میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

    ایک رکن بشیر خان نے استفسار کیا کہ کون سے اداروں کی نجکاری مکمل ہوچکی ہے اور حاصل رقم کی تفصیل کیا ہے۔ اس پر پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ رواں برس اکتوبر نومبر میں پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو جائے گی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت سوچ رہی ہے کہ جوائنٹ وینچر کے طور پر پی آئی اے پر کام کرے، بصورت دیگر حکومت روز ویلٹ کو مکمل طور پر بیچنا چاہتی ہے۔

  • پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز لاہور سے باکو پہنچ گئی

    پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز لاہور سے باکو پہنچ گئی

    باکو : پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی براہ راست پرواز  لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئی، حیدر علی ائیرپورٹ پر پرواز اور مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین، ڈائریکٹر ائیرپورٹ تیمور حسن اور وزیر ٹرانسپورٹ رشد نبی نے مسافروں کا استقبال کیا۔

    اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس خوشی کے موقع پر دوران پرواز کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں تحائف تقسیم کیے گئے، اس کے علاوہ قرعہ اندازی کے ذریعے مسافروں میں موبائل فون بھی تقسیم کیے گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    پی آئی اے کی پرواز سے152 مسافر لاہور سے باکو پہنچی۔ پہلے مرحلے میں باکو کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا ہے۔

    قبل ازیں لاہور سے باکو باکو پہنچنے والی پی ائی اے کی پہلی براہ راست پرواز 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی تھی جسے وزیر دفاع و ہو ابازی خواجہ آصف نے لاہور ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔

    اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا قومی ایئر لائن مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی لیکن وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اصلاحاتی پروگرام کے بعد پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔

    مزید پڑھیں : باکو کیلیے پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے روانہ

    خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ایئر لائن اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے لاہور سے باکو پرواز  اسی سلسلے کی کڑی ہے، اس پرواز سے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری؟ اہم خبر آ گئی

    پی آئی اے کی نجکاری؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی کوششیں کافی عرصہ سے جاری ہیں اب اس حوالے سے نئی خبر آ گئی ہے۔

    پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے وفاقی حکومت طویل عرصہ سے کوشاں ہے اور اس حوالے سے کئی بار نیلامی کا بھی اعلان کیا گیا مگر تاحال یہ مشن کامیاب نہیں ہوسکا۔

    اب اطلاعات یہ ہیں کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے جو ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ اس مقررہ مدت تک بھی اس کی پرائیویٹائزیشن نہیں ہو سکے گی۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو جولائی تک پی آئی اے کی نجکاری کی ڈیڈ لائن دی تھی، تاہم اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے نجکاری کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکی نجکاری جولائی میں بھی نہیں ہو سکے گی۔

    آئی ایم ایف کو دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو سکے گی بلکہ اس کی پرائیویٹائزیشن کا عمل دسمبر تک مکمل ہو سکے گا۔

    دو دہائی بعد پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا

    مشیر نجکاری کے مطابق پی آئی اے کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ رواں ماہ جاری کیا جائے گا اور بولی دینے والوں کو جولائی میں اس کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا موقع دیا جائے گا۔

    پی آئی اے نے 8 انٹرنیشنل روٹس بحال کر دیے

    ان کا کہنا ہے کہ نیلامی کے معاملے کے بعد غور وفکر کا مرحلہ ستمبر تک جاری رہے گا۔ دوسری بار نجکاری میں پہلے بولی دینے والی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/pia-privatization-process-accelerates-once-again/

  • پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافر آپے سے باہر، فضائی میزبان پر تشدد

    پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافر آپے سے باہر، فضائی میزبان پر تشدد

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز میں ایک مسافر سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر آپے سے باہر ہوگیا اور فضائی میزبان پر تشدد کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد سے پیرس جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 میں پیش آیا۔ سفیر نامی ایک مسافر دوران پرواز خلاف قانون تمباکو نوشی کر رہا تھا۔

    خاتون فضائی عملے کی جانبسے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی پر اترتے ہوئے آپے سے باہر ہو گیا اور فضائی میزبان پر تشدد شروع کر دیا۔

    عملے اور کپتان کی جانب سے سگریٹ نوشی سے روکنے پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازور پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

    مسافر نے فلائیٹ اسٹورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی۔

    واقعہ کے بعد پیرس ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے سیکیورٹی طلب کی اور طیارے کے لینڈ کرتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے جہاز میں پہنچ کر ملزم مسافر کو گرفتار کر لیا۔

    سیکیورٹی فورس نے تشدد کا شکار فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کر کے اور ان کا میڈیکل کروا کر پولیس رپورٹ درج کر لی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ مذکورہ مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ایئر لائن پر سفر نہیں کر سکے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا پی ائی اے کے عملے نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں پروفیشنلزم سے کام لیا اور اب قانون اپنا کام کرے گا۔ فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کہ مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

  • پی آئی اے نے ‘حج آپریشن’ کا اعلان کردیا

    پی آئی اے نے ‘حج آپریشن’ کا اعلان کردیا

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا، آپریشن 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں ، قبل از حج آپریشن 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔

    اس دوران قومی ایئرلائن مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں سےحجازمقدس پہنچائے گی۔

    قومی ایئرلائن کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے 10 جولائی تک جاری رہےگا ، حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ائیر بس 320 طیارے آپریٹ کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور عازمین حج کو کسی بھی زحمت سے بچانے کے پیش نظر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

  • ڈیلی ویجز پر نوکریاں ! پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

    ڈیلی ویجز پر نوکریاں ! پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے ایئر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے انٹرویو شروع کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن میں 110 انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفوں کے معاملے پر ایئرلائن انتظامیہ نے ایئر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ حکام نے اپرنٹس شپ کرنے والے امیدواروں کو طلب کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے انٹرویو شروع کردیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ انجینئرز کو بھرتی کرنے کے لیے فیصلہ نہیں کیا گیا، ایئر کرافٹ انجینئرز کا آخری فریش بیچ 2016 میں بھرتی کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے سے چند ماہ میں سیکڑوں استعفے جمع کرائے جانے کا انکشاف

    یاد رہے قومی ایئر لائن پی آئی اے سے چند ماہ میں سیکڑوں استعفے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

    سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) ‏کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ قومی ایئر لائن سے انتہائی ہنر مند ایئر کرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز، اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے۔

    خط میں یہ تشویش ناک نشان دہی کی گئی ہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سیکڑوں استعفے جمع کروائے جا چکے ہیں، اور بہت سے دیگر ہنر مند مستفعی ہونے کا ارادہ کر چکے ہیں، اتنی بڑی تعداد کا قومی ادارے کو چھوڑنا ہنر مند افرادی قوت کی سنگین کمی کا سبب بن سکتا ہے۔

  • پی آئی اے کا ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال،  پہلی پرواز روانہ

    پی آئی اے کا ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز روانہ

    اسلام آباد : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوگئی، وفاقی وزیرخواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو رخصت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد قومی ایئرلائن کا ساڑھے چار سال بعد یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔

    خواجہ آصف نے پی آئی اے کے سی ای او کے ہمراہ پیرس پرواز کا افتتاح کیا، اسلام آبادیئرپورٹ پر تقریب میں سول ایوی ایشن، ایئر پورٹ اتھارٹی و دیگر افسران شریک ہوئے۔

    PIA News پی آئی اے

    وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کو رخصت کیا اور پہلی پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لے پیرس روانہ ہوگئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا آج تاریخی دن ہے۔ پیرس کے براہِ راست پروازوں کا پھر آغاز ہورہا ہے۔ یورپی یونین کی سیفٹی ایجنسی کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے ہمیں جانچا اور پروازوں کی اجازت دی۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ دو ہزار پچیس پاکستان میں ہوابازی کیلئے اہم ہے، پی آئی اے کی پرواز پیرس کے وقت کے مطابق پانچ بجے لینڈ کرے گی، پیرس ایئرپورٹ پرطیارے کو واٹرسیلوٹ پیش کیا جائے گا اور پاکستانی سفارتخانے کا عملہ مسافروں کا استقبال کرے گا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائن بوئنگ 777 کے ذریعے پیرس کی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی، پیرس کی پروازوں کے لیے مسافروں کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ہے اور پیرس کیلیے آئندہ 4 پروازیں بھی فل لوڈ ہیں، پہلی پرواز کا پیرس پہنچے پر بھی مسافروں کا استقبال بھی کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق پیرس آنے اورجانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کیلئے فلائٹ بکنگ فل ہوچکی ہے، مسافر موبائل،ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ سے فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کرسکیں گے۔