Tag: پی آئی اے طیارہ حادثہ

  • پی آئی اے طیارہ حادثہ : جاں بحق ہونے والے 84 افراد کی میتیں  ورثا کے حوالے

    پی آئی اے طیارہ حادثہ : جاں بحق ہونے والے 84 افراد کی میتیں ورثا کے حوالے

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 84 افراد کی شناخت کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تازہ صورتحال کے حوالے سے کہا حادثے میں 97افراد جاں بحق ہوئے ، جس میں سے تاحال 84 افراد کی شناخت ہوچکی ہے اور شناخت کے بعد 84 میتوں کو ورثا کےحوالے کردیا گیا ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میتیں چھیپا اور9ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں، ڈی این اے کے ذریعے 45لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ 2 ڈی این اے سیمپلز میچنگ کےلیےموجود ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان ایدھی کی جانب سے طیارہ حادثے کے شہدا کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ابتک 40 افراد کو ایدھی سرد خانے میں شناخت کیاگیا، حادثے کی 15 خواتین اور 25مردوں کی شناخت کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شناخت ہونے والوں میں34 افراد کراچی اور 6افراد کاتعلق پنجاب سے تھا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے

  • حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا

    حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا

    کراچی: حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا جس کی تحقیقات سیفٹی انویسٹی گیشن نے شروع کردی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جس کی تحقیقات سی اے اے کا ڈیپارٹمنٹ سیفٹی اینڈ انویسٹی گیشن کررہا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، نیوز کانفرنس میں واقعے سے متعلق آگاہ کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جہاز کو مکمل چیک کرکے پھر روانہ کیا جاتا ہے، تکنیکی خرابی کہاں ہوئی تحقیقات میں صورتحال سامنے آجائیں گی۔

    عبداللہ حفیظ کے مطابق حادثہ کیسے پیش آیا حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا طیارہ گرنے کی اصل وجہ کیا تھی۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں‌ 32 افراد جاں‌ بحق ہوگئے، حادثے کی جگہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

    ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے اور پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے،سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک کا ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اےجبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔

    ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر 4 گھر تباہ ہوئے ہیں ،  طیارہ گرنے کی جگہ کوگھیراؤکرکے مکمل سیل کردیا گیا ۔