Tag: پی آئی اے کی نجکاری

  • پی آئی اے کی نجکاری کا اشتہار جاری

    پی آئی اے کی نجکاری کا اشتہار جاری

    اسلاآباد : وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اقدامات شروع کردیے اس سلسلے میں اشتہار جاری کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اشتہار جاری کرتے ہوئے بولیاں طلب کرلیں، اظہار دلچسپی کی درخواستیں 24 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نجکاری میں دلچسپی کی درخواستیں 3 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔

    وفاقی حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے، پی آئی اے ایک ہفتے میں 268 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

    اس حوالے سے نجکاری حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پی آئی اے نے 30 روٹس پر پروازیں آپریٹ کیں، وفاقی حکومت پی آئی اے کے تمام اہم بزنسز فروخت کرنا چاہتی ہے۔

    پی آئی اے کے بزنس میں مسافروں اور گراؤنڈ کی ہینڈلنگ بھی شامل ہے، پی آئی اے کے بزنس میں کارگو اور ٹریننگ بھی شامل ہے۔

    نجکاری حکام کے مطابق پی آئی اے کے بزنس میں فلائٹ کچن بھی شامل ہے، پی آئی اے کے بزنس میں فلائٹ انجینئرنگ اور فلائٹ ٹریننگ بھی شامل ہے۔

    نجکاری میں پی آئی اے کے اثاثے بھی فروخت کیے جائیں گے، خریدار پارٹی کو نئے فلیٹ شامل کرنے پر سیلز ٹیکس چھوٹ بھی حاصل ہوگی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت

    دلچسپی رکھنے والی پارٹی کو 14 لاکھ روپے نان ریفنڈ ایبل فیس جمع کرانا ہوگی، موجودہ دور حکومت میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوسری مرتبہ ای او آئی جاری ہوا۔

    قبل ازیں اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو جولائی تک پی آئی اے کی نجکاری کی ڈیڈ لائن دی تھی، تاہم اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری جولائی میں بھی نہیں ہو سکے گی۔

    آئی ایم ایف کو دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مقررہ وقت تک پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو سکے گی بلکہ اس کی پرائیویٹائزیشن کا عمل دسمبر تک مکمل ہو سکے گا۔

  • پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر نجکاری محمدعلی کی زیرصدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پری کوالیفائی طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی ایئرلائن کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے اور نجکاری کے لیے بولیاں آئندہ ہفتےطلب کی جائیں گی۔

    اعلامیے میں مزید کہنا تھا کہ نجکاری بورڈ کل دیگر ایجنڈا آئٹمز پر غور کرے گا۔

    خیال رہے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے وفاقی حکومت طویل عرصہ سے کوشاں ہے اور اس حوالے سے کئی بار نیلامی کا بھی اعلان کیا گیا مگر تاحال یہ مشن کامیاب نہیں ہوسکا۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو جولائی تک قومی ایئرلائن کی نجکاری کی ڈیڈ لائن دی تھی، تاہم اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ نجکاری جولائی میں بھی نہیں ہو سکے گی۔

    آئی ایم ایف کو دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری نہیں ہو سکے گی بلکہ اس کی پرائیویٹائزیشن کا عمل دسمبر تک مکمل ہو سکے گا۔

  • پی آئی اے  کی نجکاری کے لیے 10 ارب بھی بہت زیادہ قیمت ہے، شاہد خاقان عباسی

    پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 10 ارب بھی بہت زیادہ قیمت ہے، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 10 ارب بہت زیادہ قیمت ہے، حکومت 10 ارب روپے کی بولی مان لے تو بہتر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حکومت کی جانب سے 85 ارب کی توقعات درست نہیں، مارکیٹ پی آئی اے کی 85ارب روپے کی بولی کو قبول نہیں کررہی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پی آئی اے کی 10 ارب روپے کی بولی مان لےتوبہتر ہوگا، پی آئی اے کاجو اسٹرکچر بنایا گیا میری نظر میں 10 ارب بہت زیادہ قیمت ہے۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اس حکومت کے پاس مینڈیٹ اور پرفارمنس دونوں نہیں ہے، الٹے سیدھے قانون بناکر ملک چلانا ناکامی کا اعتراف ہے۔

    پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمانی تاریخ میں کب ٹف ٹائم دے چکی ہے، اپوزیشن کم از کم اپوزیشن تو کرتی ہے، آج کی اپوزیشن اپوزیشن بھی نہیں ہے، پی ٹی آئی کی سیاست کاایک ہی مقصدہےبانی کوجیل سے نکالیں، جو بھی تقریر یا بیان دیا جاتا ہے یہی ہوتا کہ تحریک چلائیں گے بانی کو نکالیں گے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ملک کے مسائل اوراپوزیشن کے کردار کی بات نہیں کرتے، اپوزیشن کو اپوزیشن کرنی چاہیے،ملک کی بات کریں،مسائل کی بات کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی توجہ بانی کوجیل سے نکالنا ہے، پی ٹی آئی والے توقع لگاکر بیٹھے ہیں ٹرمپ دباؤ ڈالے گا اور بانی باہر آجائیں گے لیکن اس طرح بیرونی مداخلت کی خواہش رکھنا یا کوشش رکھنا درست نہیں، یہ خام خیالی ہے کہ ٹرمپ پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے بانی جیل سے باہر آجائیں گے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے اس کو استحکام ملا ہے تو پی ٹی آئی کی نالائقی کی وجہ سے ملا ہے، حکومت کی طاقت اس کے مینڈیٹ اور گورننس سے ہوتی ہے،اس حکومت کے پاس دونوں نہیں ، حکومت کی مضبوطی تب ہوتی ہے جب ملک مضبوط ہوتا ہے۔

  • بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ کی  پی آئی اے خریدنے کے لیے بڑی پیشکش

    بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ کی پی آئی اے خریدنے کے لیے بڑی پیشکش

    کراچی : بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے پی آئی اے خریدنے کے لیے بڑی پیشکش کردی ساتھ ہی مرحلہ وار 30 تنخواہوں میں سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ کی سو ارب سے زائد کی پیشکش کردی۔

    النہانگ گروپ نے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی، وزیر دفاع سمیت دیگرحکام کو ای میل ارسال کردی ہے۔

    النہانگ گروپ نے پی آئی اے کے 250 ارب واجبات کی ادائیگی کرنے ، ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے،مرحلہ وار30تنخواہوں میں سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی۔

    قومی ایئرلائن کیلئے بہترین بزنس پلان سمیت فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔

    پیشکش میں پی آئی اے کو دیگر ایئرلائنز کیلئے انجینئرنگ اور مینٹی ننس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے نجکاری: حکومت کو صرف 10 ارب کی بولی موصول

    یاد رہے گزشتہ ماہ 31 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کو نناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلیے وفاقی حکومت کو ایک بڈر کی طرف سے 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی جبکہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلیے کم از کم قیمت 85 ارب روپے مقرر کی تھی۔

    حکومت نے بلیو ورلڈ کنسورشیم کو مزید 30 منٹ کی مہلت بھی دی لیکن کمپنی نے بولی کیلیے 10 ارب روپے سے زیادہ کا ریٹ نہیں دیا، ی جس کے بعد نجکاری کا عمل روک دیا گیا تھا۔

    Pakistan International Airlines (PIA) – News and Updates – ARY News

  • ’’پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو ایک سال میں مزید 100 ارب کا خسارہ ہوگا‘‘

    ’’پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو ایک سال میں مزید 100 ارب کا خسارہ ہوگا‘‘

    عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو ایک سال میں مزید 100 ارب کا خسارہ ہوگا۔

    اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری میں حکومت کو بڑی کامیابی نہیں ملی، پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو 100 ارب روپے کے خسارے کا کون ذمہ دار ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت کوپی آئی اے کی ریفرنس پرائس کوحقیقت سےقریب رکھناچاہیے، پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو 400 دنوں کی محنت ضائع ہوجائے گی۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نگراں حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بہت محنت کی تھی، قوم پی آئی اے کی نجکاری میں ایک دن کی تاخیر کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    خیال رہے کہ آج قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلیے وفاقی حکومت کو 85 ارب کی جگہ صرف ایک بڈر کی طرف سے 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی ہے۔

    حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلیے کم از کم قیمت 85 ارب روپے مقرر کی تھی جبکہ بولی کیلیے 6 گروپوں میں سے صرف بلیو ورلڈ کنسورشیم نے کاغذات جمع کروائے۔

    حکومت نے مزید 30 منٹ کی مہلت بھی دی لیکن بلیو ورلڈ کنسورشیم نے بولی کیلیے 10 ارب روپے سے زیادہ کا ریٹ نہیں دیا۔

  • قرض کے پہاڑ تلے دبی پی آئی اے کون خریدے گا؟

    قرض کے پہاڑ تلے دبی پی آئی اے کون خریدے گا؟

    اسلام آباد : قرض کے پہاڑ تلے دبی پی آئی اے کون خریدے گا؟ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے بولی آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق 850 ارب روپے قرض کے پہاڑ تلے دبی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی آج ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے کی نجکاری کی حتمی منظوری نجکاری کمیشن بورڈسے لی جائے گی، پھر وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی منظوری دے گی، اس کے بعد دوپہر ڈیڑھ بجے بڈنگ ہو گی۔

    نجکاری کا عمل آج دوپہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگا، تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

    بولی کاعمل1بجکر30 منٹ پر شروع کیا جائے گا اور بولی کھولنے کاعمل 6 بجکر 30 منٹ پر کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کسی غیرملکی کمپنی اور ایئرلائن بزنس کا تجربہ رکھنے والی کسی کمپنی نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

    قومی ایئرلائن کی فروخت میں دلچسپی رکھنے والی چھے کمپنیوں میں سے صرف بلیو ورلڈ کنسورشیم نے بولی کی شرط پوری کرتے ہوئے پیشگی رقم جمع کرائی۔

    شام کو بولی کا اعلان ہو گا، اگر طے شدہ قیمت سے کم بولی لگی تو نجکاری منسوخ کر دی جائے گی، خریدار کنسورشیم کی بولی مطلوبہ رقم کے مطابق یا زیادہ ہوئی تو وفاقی کابینہ سے سرکولیشن منظوری لی جائے گی۔

    یاد رہے نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبررکھی تھی جبکہ آئی ایم ایف نے حکومت کو قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے ستمبر کے آخر تک کا وقت دیا تھا۔

    نجکاری سے حکومت کو ائیر لائن کے خسارے اور قرض کی ادائیگی میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

    خیال رہے قومی ایئرلائن کے کل 152 ارب روپےکےاثاثہ جات ہیں، اثاثہ جات میں جہاز،سلاٹ،روٹس ،و دیگر شامل ہیں۔

    قومی ایئرلائن کی مجموعی رائلٹی 202ارب روپے ہے، جس میں سی اے اےاورپی ایس اوشامل ہیں

    پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد7ہزار 100 ہے جبکہ 2400 سے زائدتعدادیومیہ اجرت پرکام کرنےوالوں کی ہے۔

    قومی ایئرلائن کے6ڈائریکٹر،37جنرل منیجر میں سےاکثریت 2عہدوں پرکام کررہی ہے جبکہ مجموعی جی ایم کی تعداد 45 ہے اور 37جنرل میجر اپنےفرائض انجام دے رہے ہیں۔

  • پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیر کا خدشہ

    پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیر کا خدشہ

    اسلام آباد : قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری اگست کی بجائے ستمبر میں ہونے کا امکان ہے ، نجکاری میں حسابات کی جانچ پڑتال مکمل نہ ہوسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیر کا خدشہ بڑھ گیا، قومی ایئرلائن کی نجکاری اگست کی بجائے ستمبر میں ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نجکاری میں دلچسپی لینے والی کمپنیوں کی جانچ پڑتال مکمل نہیں ہوسکی، تمام کمپنیاں کا ڈیو ڈیلیجنس ابھی جاری ہے۔

    ذرائع نے کلہا کہ دلچسپی لینے والی کمپنیوں کا کہنا ہے یورپ کے روٹس فعال ہوں تو مالیت کا درست اندازہ ہوگا تاہم حکومت پاکستان پی آئی اے کی یورپ فلائٹس فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔

    اس سلسلے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سمیت حکومت وزرا کردار ادا کریں گے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اہم خبر آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اہم خبر آگئی

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کی نجکاری میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی نجکاری میں ملکی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تفصیلات حاصل کیں، سرمایہ کار پاکستانی ائیر لائن کی نجکاری کے لیے 3 مئی تک پیشکش جمع کرواسکتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں مقامی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بولیوں کا امکان ہے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اس دلچسپی لینے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیر نجکاری علیم خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی پی آئی اے کی نجکاری میں معاونت کر رہے ہیں۔

  • خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

    خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے ایف پی کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان خراب کارکردگی والے اداروں کی نجکاری کے وسط میں ہے، سابقہ حکومت نے بھی نجکاری پروگرام کے لیے اصلاحات کیں، جس کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

    انھوں نے کہا ہمیں اگلے ماہ یا اس کے بعد ممکنہ بولی سے متعلق معلوم ہو جائے گا، خواہش ہے کہ نجکاری کو جون کے آخر تک فنشنگ لائن پر لے جائیں، پی آئی اے کی نجکاری اچھی رہی تو دوسری کمپنیاں بھی جلد ہی نجکاری کی طرف جائیں گی۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سالوں کے دوران اس میں تیزی لانا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف سے 3 سالہ پروگرام کی بات کر رہے ہیں جو ہماری ضرورت ہے، انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اور چین سے ہماری گہری دوستی اور تجارتی تعلقات ہیں۔

  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے عالمی سرمایہ کاروں سے رابطے

    پی آئی اے کی نجکاری کیلئے عالمی سرمایہ کاروں سے رابطے

    اسلام آباد : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی نجکاری کیلئےمالیاتی مشیران کے قطر، ابوظہبی اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیران نے عالمی سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ قطر، ابوظہبی اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں سے رابطے کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن کےعالمی سرمایہ کاروں کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ بھیجی گئی، سرمایہ کاروں کوپی آئی اے میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے انٹرنیشنل روٹس اور منافع کی گنجائش سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے،پی آئی اے کےیورپ کےروٹس کھولنے اور منافع پر الگ بریفنگ تیار کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اےکےخسارے، واجبات ،قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی کومنتقل ہوگئےہیں اور سرمایہ کاروں کیلئےپی آئی اےکی نجکاری میں پیچیدگیاں ختم کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مالیاتی مشیران 3مئی تک روڈشوز مہم بھرپور انداز سےجاری رکھیں گے، اس سلسلے میں وزیر نجکاری علیم خان نے بھی سرمایہ کاروں کو پی آئی اے پر بریفنگ دی۔