Tag: پی آئی اے کے پائلٹس

  • سول ایوی ایشن کا نوٹس : پی آئی اے  کے  پائلٹس کے لئے اچھی خبر آگئی

    سول ایوی ایشن کا نوٹس : پی آئی اے کے پائلٹس کے لئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے پی آئی اے کو ہوا بازوں کی ڈیوٹیز میں کمی کے احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوا بازوں اور فضائی میزبانوں سے زائد ڈیوٹی کرائے جانے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔

    سی اےاے نے پی آئی اے کو ہوا بازوں کی ڈیوٹیز میں کمی کے احکامات جاری کردیے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ پی آئی اے کپتانوں نے اے این او کی خلاف ورزی کی ، جس کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔

    سی اےاے کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 55 پروازوں میں کپتانوں سے 12 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرائی گئی ، ہوا بازوں کے مسلسل ڈیوٹی کرنے سے ان کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی۔

    سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ ہوابازوں کی مسلسل ڈیوٹیز کسی بڑے نقصان کاسبب بن سکتی ہے، پی آئی اے میں فضائی میزبانوں سے بھی 16 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سی اے اے کا خط موصول ہوچکا ہے اس پر ہم تجزیہ کر رہے ہیں۔

  • پی آئی اے کے پائلٹس نے ہڑتال ختم کردی

    پی آئی اے کے پائلٹس نے ہڑتال ختم کردی

    کراچی : پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنظیم پالپا نے انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی پچاس فیصد ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کردی ہے۔

              پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان واجبات کی ادائیگی پر شروع ہونے والا تنازع مذاکر ات کے بعد بالاآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا، پی آئی اے منیجمنٹ کی جانب سے واجبات کی پچاس فیصد ادائیگی کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی ہے۔

    پالپا کے صدر عامرہاشمی نے ہڑتال ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پالپا نے منیجمنٹ کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کی ۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ہڑتال کے باعث قومی ایئرلائن کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

    کوپن ہیگن، اوسلو ، بارسلونا اور دبئی کی پروازیں منسوخ ہونے سے سات سو پچاس سے زائد مسافرمختلف ہوٹلوں میں پی آئی اے کے خرچے پر ٹھہرایا گیا تھا جبکہ اندرون ملک بھی متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔ پی آئی اے کا حج آپریشن بھی ہڑتال سےمتاثر ہوا۔