Tag: پی آئی اے

  • پاکستان کپ میں دو میچز کا فیصلہ، پی آئی اے اور پی ڈی ایس کلر کامیاب

    پاکستان کپ میں دو میچز کا فیصلہ، پی آئی اے اور پی ڈی ایس کلر کامیاب

    کراچی : اے آر وائی کی شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ کےمیچز جاری ہیں۔ ایونٹ کے تیسرے روزپی آئی اے اورپی ڈی ایس کلرکی ٹیمیں کامیاب رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیٹ ورک قومی کھیل ہاکی کےفروغ میں پیش پیش ہے۔ شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ کے میچز عبدالستارایدھی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔

    نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں پاکستان ائیر فورس اورسوئی گیس کےدرمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں نےایک دوسرے کے گول پوسٹ پرحملے کیے۔ پی آئی اے نے پاکستان ائیرفورس کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔

    دوسرے میچ میں ٹائٹل فیورٹ سوئی گیس اورپی ڈی ایس کلرکی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ پی ڈی ایس کلرنے ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کرتے ہوئے سوئی گیس کو دو ایک گول سے ہرادیا۔

    ایونٹ کے تمام میچز اے آروائی میوزک براہ راشت نشر کررہاہے۔ پاکستان کپ میں آج بھی دو میچز کھیلےجائیں گے۔

     

  • وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئےخصوصی بوئنگ طیارہ آج رات روانہ ہوگا

    وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئےخصوصی بوئنگ طیارہ آج رات روانہ ہوگا

    کراچی: وزیر اعظم کی لندن سے واپسی کے لیے سواری تیار ہوگئی، پی آئی اے کا بوئنگ ٹرپل سیون وزیر اعظم کو لندن لینے جائے گا۔

    وزیراعظم کولندن سے وطن واپس لانے لانے کے لئے پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ سجناشروع ہوگیا، بوئنگ ٹرپل سیون خالی ہی لندن اڑان بھرے گا پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنزکےانجینئرزکودو بوئنگ طیاروں کو وی آئی پی بنانے کی ہدایت مل گئی۔انتظامیہ کوکھانا بھی وی آئی پی بنانےکے انتظامات کرنےکی ہدایت آئی ہے۔

    گزشتہ رات وزیر اعظم کی شاہی سواری کو تیار کرنے کیلئے قومی ایئرلائن کے عملے کی دوڑیں لگی رہیں، پی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون کی تمام سیٹیں نکال کر رات بھر جراثیم کش اسپرے کا عمل جاری رہا، جبکہ طیارے میں 24 وی آئی پی سیٹیں لگادیں گئیں۔

    وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئے قومی ایئرلائن کے دو طیاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ایک بوئنگ طیارے اسٹینڈ بائی پر رہے گا جبکہ دوسرا خصوصی طیارہ کراچی سے آج رات برطانیہ کے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ روانہ ہوگا، جس کے باعث پی آئی اے فیول کی مد میں لاکھوں ڈالر کے اخراجات برداشت کرے گا۔

    قومی ایئرلائن کے دو بوئنگ طیاروں کے ریزرو کرنے کی وجہ سے نیویارک ، ٹورنٹو ، پیرس جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگا،جس کے باعث امریکہ کینیڈا اور پیرس کے مسافروں کی تقریبا 24 گھنٹے بعد واپسی ہوگی۔ ،

    ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم اپنی شاہی سواری میں نو جولائی کواہلخانہ کے ہمراہ لندن کے وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے لاہور کے لیے روانہ ہونگے۔

    وزیر اعظم کی شاہی سواری کو تیار کرنے کے لئے قومی ایئرلائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا تاہم پی آئی اے پہلے ہی بڑے خسارے سے دوچار ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف بائیس مئی کو علاج کے لیے لندن گئےتھے جہاں ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں 31 مئی کوان کے دل کی سرجری ہوئی۔

  • پی آئی اے میں مزید غیرملکی افسران کی تعیناتی کاامکان

    پی آئی اے میں مزید غیرملکی افسران کی تعیناتی کاامکان

    کراچی: پی آئی اے میں غیرملکیوں کیلئے نوکری کے مواقعے، چیف فنانشل افسراورڈائریکٹر کسٹمرکئیرسمیت دیگرپوسٹوں کیلئے بیرون ملک سے افسران درآمد کئے جانے کاامکان ہے۔

    قومی ایئرلائن کے جرمن سی او او ہلڈن برینڈ پی آئی اے میں ہم وطنوں کی تعیناتی کے خواہاں ہیں، ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں سی او او کے بعد دیگراہم پوسٹوں پربھی غیرملکی بھرتی کئے جانے امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق غیرملکیوں کو ڈائریکٹرزکی چار اہم پوسٹوں پر بھرتی کیاجائے گا، جن میں چیف فنانشل افسر،ڈائریکٹر کسٹمرکئیر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر شامل ہیں۔

    پی آئی اے ہیڈ آفس میں کرسٹینا نامی خاتون کو ڈائریکٹر کسٹمر کیئر لگائے جانے کی بازگشت ہے، ذرائع نے بتایا کہ کرسٹینا کا تعلق بھی جرمنی سے ہے۔

  • اسٹیل ملزاورپی آئی اے کی نجکاری آئندہ مالی سال تک مؤخر

    اسٹیل ملزاورپی آئی اے کی نجکاری آئندہ مالی سال تک مؤخر

    اسلام آباد : چیئر مین نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری رواں مالی سال نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری آئندہ مالی سال تک موخر کر دی۔ نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری پیچیدہ عمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر ویزلمیٹڈ کس طرح کام کرے گی اس کا تعین نہیں ہوا، ابھی صرف کمپنی قائم کی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے نجکاری کمیشن سے پاکستان اسٹَیل کے حوالے سے تین مطالبے کئے ہیں، جن میں ماہرین کی پاکستان اسٹیل پر بنائی گئی مالی رپورٹ کا حصول، پلانٹ کو گیس کی فراہمی اور وفاقی حکومت کا مراعاتی پیکج شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک قومی اداروں کی نجکاری سے ایک سو باہتر ارب ساٹھ کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔

     

  • احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے 20 ڈیلی ویجز ملازمین فارغ

    احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے 20 ڈیلی ویجز ملازمین فارغ

    کراچی: پی آئی اے انتظامیہ کی ہڑتالی ملازمین کے خلاف کاروائی جاری، 20 ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کردیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ائر لائن کے مذید 26 ملازمین کو شو کاز نوٹسز جاری کیے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 165 ملازمین کو شو کاز جاری کر دئیے گئے۔

    جن ملازمین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں فضائی میزبانوں کی ایسوسی ایشن کے صدر نصراللہ خان ،پالپا کے جنرل سیکرٹری کیپٹن سہیل اور نائب صدر کیپٹن صادق الرحمان بھی شامل ہیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 20 ملازمین کو بھی ملازمت سے فارغ کیا ہے، پیپلزپارٹی کے اطلاعات سیکریٹری وقار مہدی نے ملازمین کی برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج اورہڑتال ختم کرنے کااعلان

    پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج اورہڑتال ختم کرنے کااعلان

    کراچی: پی آئی اے کے طیارے آٹھ دن بعد فضاؤں میں ہوں گے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج اورہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا ۔

    پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ طیاروں اورمسافروں کی سیکورٹی کومدنظررکھتےہوئےہڑتال ختم کررہےہیں۔

    سہیل بلوچ نے بتایا کہ انہیں اب ایسی ضمانت ملی ہے جس کے بعد ہڑتال جاری رکھنے کاجواز نہیں رہتا ایکشن کمیٹی کے عہدیداوں نے بتایا کہ معاملات کو آگے بڑھانے کےسلسلے میں وزیراعلٰی شہبازشریف سے ملنے لاہورجارہے ہیں پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری پرایکشن کمیٹی سولہ روز سے احتجاج کررہی تھی، آٹھ روز سے فلائٹ آپریشن بند تھا۔

  • احتجاج اور ڈیڈ لاک برقرار: پی آئی اے کو 9ارب روپے سے زائد کا نقصان

    احتجاج اور ڈیڈ لاک برقرار: پی آئی اے کو 9ارب روپے سے زائد کا نقصان

    کراچی : پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین سراپااحتجاج ہیں، فضائی آپریشن کی بحالی پرپالپا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

    کراچی لاہور،راولپنڈی سمیت دیگرشہروں میں پی آئی اے ملازمین سراپا احتجاج ہیں، ہڑتالی ملازمین اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں، ہڑتال پر پائلٹوں کی تنظیم پالپادو حصوں میں تقسیم ہے، پالپا کے صدر عامر ہاشمی فضائی آپریشن کی بحالی کے حامی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کی مخالفت پر انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    آج پانچویں روز بھی چوبیس پروازیں منسوخ ہوگئیں ۔ گزشتہ پانچ زور میں چھ سو سے زائد پروازیں احتجاج کے باعث منسوخ ہوئیں، پی آئی اے کے احتجاج کے باعث ملک بھر کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دیگر ایئرلائنز سے معاہدہ بھی بےکار ثابت ہوا۔

    نجی ائیر لائنز نے پی آئی اے کے مسافروں کو لے جانے سے انکار کر دیا، اب پی آئی اے نے غیر استعمال شدہ ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے، فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث اب تک پی آئی اے کو نو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے ۔

    حکومت اور پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حتمی نتیجے پر پہنچنے تک فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا اعلان کیاہے ۔

    پی آئی اے کے طیارے ابھی تک اُڑ نہ پائے، فریقین نے میں نہ مانوں کی رٹ لگالی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت نمائندوں کے درمیان آج دوبارہ ملاقات ہوگی۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرکہتے ہیں کہ اصل مذاکرات فضائی آپریشن کی بحالی پرہوں گے۔

  • چیئرمین پی آئی اے ناصرجعفر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    چیئرمین پی آئی اے ناصرجعفر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    کراچی : پی آئی اے کےچیئرمین ناصرجعفر نےاستعفیٰ دےدیا، ان کا کہنا ہے کہ ملازمین کی ہلاکت کے واقعےکے بعد عہدے پر رہنے کیلئے دل نہیں مانتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ہلاکت کے بعد میرے ضمیر پر بوجھ ہے اور اب میرا کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔

    ناصرجعفر نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنااستعفیٰ وزیراعظم نوازشریف کوبھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک سال سے سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ تنازعہ کے حل کیلئے اپنی پوری کوششیں کیں لیکن افسوس ہے کہ ایسا واقعہ ہوگیا۔

  • پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاآج دفاترکی تالابندی کااعلان

    پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاآج دفاترکی تالابندی کااعلان

    کراچی: پی آئی اےجوائنٹ ایکشن کمیٹی نےآج پھردفاترکی تالابندی کااعلان کردیا۔ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ تمام دفاتر آج سے کھل جائیں گے۔

    قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملےپر پی آئی اے ملازمین کااحتجاج جاری ہے،پی آئی اےجوائنٹ ایکشن کمیٹی کاکہناہے کہ پی آئی اےکےتمام دفاترمیں آج مکمل تالہ بندی ہوگی۔کسی بھی افسرکودفاترمیں داخل نہیں ہونےدینگے۔

    دوسری جانب ملازمین کی یونین ایئرلیگ نے احتجاج سے لاتعلقی اختیارکرلی ہے،ادھرپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان کا کہناہےکہ پی آئی اے کےتمام دفاتر کل سے کھل جائیں گے،ملازمین کل سےدفاتر میں حاضری یقینی بنائیں۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کا تحفظ یقینی بنایاجائے گا،تمام اقدامات کے بعد ملازمین کی ہڑتال کاکوئی جوازنہیں، ایوی ایشن ڈیویژن نے لازمی سروسزایکٹ کےتحت کارروائی پر غور شروع کردیاہے۔

  • کراچی: پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاج

    کراچی: پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاج

    کراچی : پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف کراچی میں احتجاج ہوا، احتجاج کے دوران ائیرہوسٹسز کازیادہ زورسیلفیاں لینے پررہا۔

    کراچی میں احتجاج اوردھرنےمیں دھرنے میں خواتین بھی شریک تھیں، فضائی میزبانوں نے خوب نعرے بازی کی اور سیٹیاں بجائیں، نعروں سے تھک گئیں تو سیلفیاں لینے کاشوق پورا کرتی نظرآئیں ۔

    پی آئی اے ملازمین نے احتجاج کے چوتھےروز چیئرمین کوریڈور پر دھرنا دیا،گو نواز گو اور گو اسحاق گو کے نعرے لگائے لاہور میں بھی قومی ایئر لائن کے مُلازمین نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔

    مظاہرین صدارتی آرڈیننس کو دہی بھلے آرڈیننس کا نام چند روز قبل صدر ممنون حُسین نے پی آئی اے کولمیٹڈ کمپنی بنانے کا حکم جاری کیا تھا۔