Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

    پی آئی اے نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

    اسلام آباد: پی آئی اے نےمسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پروازغلط جگہ پارک کرادی ایک گھنٹے بعد مسافروں کو رن وے پر اتار کرعملہ غائب ہوگیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے  309کو سی اے اے کے عملے نے غلط جگہ پارک کرادیا، مسافر ایک گھنٹے تک جہاز میں بیٹھے رہے،جس دوران طیارے میں اے سی سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    مسافروں کو رن وے پر اتارنے سے ایئرپورٹ سیکیورٹی بھی خطرے میں پڑگئی، مسافروں کو پی آئی اے کاعملہ رن وے پر چھوڑکرغائب ہوگیا۔

  • رحمان ملک نے فلائٹ تاخیر کا ذمہ دار پی آئی اے کو قراردیدیا

    رحمان ملک نے فلائٹ تاخیر کا ذمہ دار پی آئی اے کو قراردیدیا

    اسلام آباد:ں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹررحمان ملک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف رہنماؤں کی حراست نے کام بگاڑا، مذاکرات کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہونی چاہئے، حکومت کو تجویز بھجوادی۔

    طیارہ تاخیر سے متعلق ویڈیو منظرِعام پرآنے پر پیپلزپارٹی کے رہنماء پھٹ پڑے، کہتے ہں کہ چھوٹے سے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، مجھے ہالی ووڈ کا اسٹارنہ بنایا جائے سیاستدان ہوں، طیارہ میری وجہ سے لیٹ نہیں ہوا، پی آئی اے وضاحت کرچکی ہے، مسافروں نے اقلیتی وزیر کو اٹھا کر باہر پھینک دیا، مسافرکی پوری معلومات میرے پاس آگئی ہے، واقعے پرانسداد دہشت گردی اورآئی اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے، حکومت نے ایسا نہ کیا تو میں مقدمہ کراؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں وی آئی پی کلچر پر یقین نہیں رکھتا، پیپلزپارٹی کیلئے انا کا کوئی مسئلہ نہیں، سماء ٹی وی نے بتایا ہر روز10 فلائٹس لیٹ ہوتی ہیں، وی آئی پی کلچر کیخلاف مہم شروع کرتا ہوں، ہرتقریر میں وی آئی پی کلچر کیخلاف بولوں گا، بے عزتی کرنیوالے کو معاف کرتا ہوں۔

  • رحمان ملک کوآف لوڈ کرنے کی تحقیقات، 2 پی آئی اے ملازمین معطل

    رحمان ملک کوآف لوڈ کرنے کی تحقیقات، 2 پی آئی اے ملازمین معطل

    کراچی : پی آئی اے نے سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک اور رکن اسمبلی رمیش کمار کو پرواز سے آف لوڈ کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ غفلت کے مرتکب دو ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے، دوسری جانب وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی نے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کراچی سے شام سات بجے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے تین سوستر فنی خرابی کے باعث ڈھائی گھنٹے تاخیرکا شکارہوگئی تھی، پرواز میں تاخیر کی اطلاع مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے دے دی گئی تھی۔

    پی آئی اے ٹریفک کا عملہ رحمان ملک کو تاخیر سے وی آئی پی لاؤنج سے طیارے میں لے کرگیا، جس سے مسافروں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے تاخیرکا ذمہ دار رحمان ملک کو ٹھہراتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازمیں تاخیرانجینرئنگ کے عملے کی غلفت کی وجہ سے ہوئی، جی ایم ٹریفک عامربشیرنے اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹرینز کو ہمیشہ آخری وقت پر بورڈنگ جاری کی جاتی ہے، رحمان ملک اوررمیش کمار دئیے گئے وقت پر پہنچ گئے تھے۔

    طیارہ تاخیر سے کراچی پہنچا تھا، جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، ٹریفک عملے کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اورٹرمینل مینجرشہزاد علی اورسینئرشفٹ انچارج ندیم ابڑو کومعطل کردیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے حج آپریشن 28اگست سے شروع کررہی ہے

    پی آئی اے حج آپریشن 28اگست سے شروع کررہی ہے

    کراچی :  حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ایک لاکھ تینتالیس ہزار پاکستانی عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ کل شروع ہوگا۔

    قومی ایئرلائن  پی آئی اے اپنا حج آپریشن اٹھائیس اگست جمعرات سے شروع کر رہی ہے، پی آئی اے ترجمان کے مطابق کل سے ایک ماہ کے دوران ایک سو بارہ پروازوں کے ذریعے چون ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گی ۔

    پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن اٹھائیس اگست سے اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن آٹھ اکتوبر سے سات نومبر تک اختتام پذیر ہوگ

    ایم ڈی پی آئی اے شاہ نواز رحمان کے مطابق حج آپریشن سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پہلی حج پرواز پی کے  2001شام سات بجے کراچی سے تین سو سے زائد عازمین کو لیکر سعودی عرب روانہ ہوگی جبکہ دوسری پروز پی کے2101کاپانچ سو سے زائد عازمین حج کو لیکر رات آٹھ بجے روانہ ہوگی۔

      سعودی عرب میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر شہباز احمد سینئر نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ سعودی حکومت کے تعاون سے جدہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے کو تمام تر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ چھیاسی ہزار عازمین پرائیویٹ جبکہ ستاون ہزار عازمین سرکاری کوٹے کے تحت حجاز مقدس پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے اس بارحج کرایوں میں تئیس ہزار روپے کی کمی کردی گئی ہے ۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان

    وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان ہے جس میں وہ موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ہلچل پر حکومت کے موقف کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔۔ اس لیے قومی امکان ہے کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔۔۔ جس میں وہ ن لیگ کی حکومت کے موقف سے اراکین اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔

  • وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

    وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ روانہ ہو گئے، فلائٹ کو وی وی آئی پی کا درجہ دیا گیا، اس پرواز کے دیگر عمرہ زائرین کو دوپہر بارہ بجے سے ہی لاہور ائیر پورٹ بلوا لیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم نواز شریف پینتیس رکنی وفد کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فائیو نائین سے لاہور سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون میں وی وی آئی پی نشستیں لگوائی گئیں اور پرواز کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا گیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار،ان کی اہلیہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر خاص افراد شامل ہیں۔

    طیارے کو لاہور کے چیف پائلٹ فرخ چیمہ اور فرسٹ آفیسر قاسم نے آپریٹ کیا، اے آر وائی نیوز نے وزیراعظم کے ٹریول ٹکٹ کی کاپی حاصل کر لی، پرواز کی سیٹیں ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بک کرائی گئیں، ٹکٹوں کے پیسے پندرہ روز بعد دیے جائیں گے، اس وی وی آئی پی پرواز میں آم کی دو سو اکتیس پیٹیاں بھی رکھی گئیں، پرواز کے فضائی میزبانوں کی کلیئرنس میں بھی کافی وقت لگا۔

  • پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا عمل 22جولائی سے شروع

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا عمل 22جولائی سے شروع

    اسلام آباد : حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کیلئے تاریخیں دیدیں، قومی ادارے کے قیمتی اثاثے ہی نجی تحویل میں نہیں جائیں گے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے۔

    قومی فضائی ادارے پی آئی اے کو نیلام کردیا جائے گا، حکومت نے اصولی فیصلہ کرلیا، وزیرنجکاری محمد زبیر کا کہنا ہےقومی مفاد میں سخت معاشی فیصلے کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا، غیر ملکی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا ہے، پی آئی کی نجکاری کاعمل بائیس جولائی سے شروع ہوگا، جب نجکاری کے لئے مالیاتی مشیران کی تقرری ہوگی۔

    آئندہ سال جون تک نجکاری کا مکمل کر لیا جائے گا، وزیرنجکاری کا کہناہےادارےمیں پچاس فیصد ملازمین اضافی ہیں،جن کی نجکاری سے پہلے چھانٹی ہوگی، محمدزبیرکہتےہیں اس وقت پی آئی اے میں سولہ ہزار چھ سو ملازمین ہیں، یعنی ایک طیارے کےلئےچھ سو ملازمین، حالانکہ دنیا بھر میں ایک طیارے پردوسوتک ملازمین ہوتے ہیں، محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نجکاری سے پہلے پی آی اے کی ری استرکچرنگ کی جائے گی،ملازمتوں سےعلیحدہ کئےجانے والوں کیلئے بھی پلاننگ کی گئی ہے۔