Tag: پی آئی اے

  • کیا پی آئی اے کا برسوں پرانا لوگو تبدیل کیا جارہا ہے؟ ترجمان کا اہم  بیان

    کیا پی آئی اے کا برسوں پرانا لوگو تبدیل کیا جارہا ہے؟ ترجمان کا اہم بیان

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے برسوں پرانے لوگو کی تبدیلی کے حوالے سے ادارے کے ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کے لوگو اور ایئر کرفٹ ڈیزائن کو تبدیل نہیں کیا جارہا، انھوں نے کہا کہ قومی پرچم بردار طیارے کا لوگو میں کوئی ردوبدل نہیں ہورہا ہے۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز قومی پرچم بردار ہیں، تمام فیصلے بورڈ اور متعلقہ وزرات کے تابع ہیں، جہاز کی ٹیل پر پرچم اور طیارے کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

     

    پی آئی اے کے طیاروں سے متعلق اچھی خبر

     

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایئروائس مارشل عامر حیات کو پی آئی اے کا قائم مقام سی ای او مقرر کردی گیا ہے، امر حیات کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سی ای او مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل خرم مشتاق کے پاس قائم مقام سی ای او کا اضافی عہدہ تھا، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر عامر حیات کو سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pia-seeks-permission-resume-flights-in-uk/

  • پی آئی اے نے برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی اجازت مانگ لی

    پی آئی اے نے برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی اجازت مانگ لی

    کراچی: یورپ کے بعد برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملہ درپیش ہے، پی آئی اے نے پروازوں کی بحالی کی اجازت مانگ لی۔

    تفصیلا ت کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کو مراسلہ لکھا گیا ہے، سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق کی ہدایت پر مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع سی اے اے نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ موصول ہوگیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کی اجازت دی جائے۔

    خط میں پی آئی اے نے برطانیہ میں تھرڈ کنٹری آتھورائیزیشن اجازت نامہ بھی بحال کرنے کی درخواست کی ہے، پی آئی اے لندن، برمنگھم مانچسٹر میں پروازوں چلانے کا خواہشمند ہے۔

    پی آئی اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یورپی ملکوں میں بحالی کے بعد پہلی پرواز 10 جنوری 2025 کو پیرس پہنچے گی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستان سول ایوی ایشن کو بھی مراسلہ لکھ کر برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی درخواست کردی ہے، پی آئی اے کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی سے ایرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ چار سال قبل یورپ سمیت برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر پائلٹس لائسنس امتحان اسکینڈل کے بعد پابندی لگائی گئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/pia-europe-flight-operations-may-affected/

  • پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے اہم خبر

    پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی: ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تقرری کے سلسلے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 3 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے نئے سربراہ کے نام پر غور و خوض کیا جائے گا، نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی کے لیے امیدواروں نے رابطے شروع کردیے ہیں۔

     

    ابوظبی اور قطر نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی

     

    ذرائع نے بتایا کہ ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ڈائریکٹرز فوری طور پر نئے عارضی سربراہ کو تعینات کریں۔

    پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹیو کے لیے امان اللہ قریشی، خرم مشتاق اور عامرعلی مضبوط میدوار ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pia-europe-flights/

  • پاکستان کی آذر بائیجان کو پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری میں شامل ہونے کی پیشکش

    پاکستان کی آذر بائیجان کو پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری میں شامل ہونے کی پیشکش

    پاکستان نے آذر بائیجان کو پی آئی اے یوٹیلٹی اسٹورز، بجلی ڈسکوز سمیت دیگر اداروں کی نجکاری میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی باکو میں آذر بائیجان کے وزیر معیشت سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے آذر بائیجان کو پاکستان میں پی آئی اے، یوٹیلٹی اسٹورز، بجلی ڈسکوز سمیت دیگر اداروں کی نجکاری میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان جو بین الوزارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر آذر بائیجان پہنچے ہیں۔ وہ اس دوسرے کے دوران اجلاسوں میں شرکت اور حکومتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    باکو میں آذر بائیجان کے وزیر معیشت سے ملاقات میں باہمی تجارت وتعاون، دو طرفہ تعلقات میں اضافے سمیت مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعد ازاں مقامی میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ میرا دوسرا گھر اور ہمارے دلوں کے نزدیک ہے۔ آذر بائیجان حکومت سے پاکستان میں نجکاری، جی ٹو جی اور بی ٹو بی شراکت پر بات چیت ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ باکو کو پی آئی اے، زرعی ترقیاتی بینک، ڈسکوز، یوٹیلٹی اسٹورز سمیت دیگر منصوبوں کی نجکاری کے عمل میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کمیونیکیشن سیکٹر میں بھی آذربائیجان کو باہمی تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے کراچی موٹر وے ایم 6 بندرگاہ کی تعمیر میں آذربائیجان حصہ لے۔

    عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ایل این جی اور ’’ری نیو ایبل انرجی ” میں باہمی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ٹی، ٹیلی کام، زراعت، انرجی ودیگر شعبوں میں بھاری انوسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلیے قابل عمل اقدامات کرنا ہوں گے۔ باہمی تعاون اور دو طرفہ امور کو "جوائنٹ وینچرز” اور” ایم او یوز” سے آگے لے کر جانا ہے۔

    اس موقع پر آذر بائیجان کے وزیر نے پاکستان سے باکو تک ڈائریکٹ فلائٹ کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سے باکو ٹور ازم میں اضافہ ہوا ہے۔

  • پی آئی اے  کو غیر ملکی حکومت کو فروخت کرنے کی کوشش

    پی آئی اے کو غیر ملکی حکومت کو فروخت کرنے کی کوشش

    اسلام آباد: قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کو غیر ملکی حکومت کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، پی آئی اے کو قطر یا ابوظبی کو فروخت کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بلیوورلڈ کنسورشیم کی بولی کو کینسل ہونے کے بعد قومی ایئرلائن کو غیرملکی حکومت کو فروخت کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کو قطر یا ابوظبی کو فروخت کیا جائے گا، اس سلسلے میں قطر یا ابوظبی سے تیس نومبرتک اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    پی آئی اے کو قطر یا ابوظہبی کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت فروخت کیاجائےگا، تاہم بیشترشرائط و ضوابط پہلے سے طے ہیں۔

    غیرملکی حکومت کو پی آئی اے کے کتنے حصص فروخت کیے جائیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں
    ہوسکا۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کی نجکاری، اتنی کم بولی لگنے کی کیا وجوہات ہیں؟

    خیال رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے 60فیصد حصص کے لیے حکومت کی مقرر کردہ 85 ارب روپے کی کم سے کم سرکاری قیمت کے مقابلے میں صرف دس ارب روپے کی واحد بولی موصول ہوئی تھی۔

    جمع کرائی بولی کا 60 فیصد شیئر صرف12 فیصد بنتا ہے، بولی دہندہ کو سرکاری قیمت میں خریدنے کیلئے 30 منٹ کا مزید وقت دیا گیا تاہم بولی دہندہ نے اپنی رقم بڑھانے سے انکار کرتے ہوئے 10 ارب سے زیادہ کا ریٹ نہیں دیا تھا۔

  • پی آئی اے کا ایک اور ‘کارنامہ’ سامنے آگیا

    پی آئی اے کا ایک اور ‘کارنامہ’ سامنے آگیا

    کراچی : لاجواب لوگوں کی باکمال ایئرلائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ، پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پرچھوڑ آئی۔

    تفصیلات کے مطابق مسافروں کو پریشان کرنے کی پی آئی اے کی روایت برقرار ہے، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کا سامان چھوڑ آنا معمول بن گیا ہے۔

    جدہ سے کراچی آنیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز60 سے زائدمسافروں کا سامان جدہ میں ہی چھوڑ آئی۔

    مسافر کراچی ایئرپورٹ پر سامان کیلئے پریشان ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے پر مسافروں کے سامان کے حوالے سے بتایا گیا، جدہ ایئرپورٹ پر پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے آئی۔

    مزید پڑھیں : مسافروں کو پریشان کرنے کی پی آئی اے کی روایت برقرار

    دریں اثنا قومی ایئرلائن ترجمان نے بتایا بعض مسافروں کا سامان جہاز میں گنجائش نہ ہونے پرلوڈ نہ ہوسکا، مسافروں کا سامان اگلی پروازسے پہنچایا جائے گا۔

    اس سے قبل 2020 میں بھی قومی ائیر لائن پی آئی کی پرواز پی کے212 دبئی سے اسلام آباد پہنچی تو مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی تھی۔

    جس کے باعث بیس سے زائد مسافروں کا سامان اسلام آباد نہیں پہنچ سکا تھا، اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے کی مبینہ غفلت پر دبئی سے آنے والے مسافروں نے احتجاج کیا تھا۔

    واضح رہے سعودی عرب پروازوں کے مسافروں کا سامان چھوڑنا قومی ایئرلائن کو مہنگا پڑ گیا تھا ، سعودی عرب کی گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس نے 72 ہزار ریال جرمانہ عائد کردیا تھا۔

  • بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ٹوٹی سیٹوں پر سفر کرنے پر مجبور، پریشان کن ویڈیو سامنے آ گئی

    بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ٹوٹی سیٹوں پر سفر کرنے پر مجبور، پریشان کن ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: ’باکمال لوگ لاجواب سروس‘ کا نعرہ لگانے والی قومی ایئرلائن میں بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ٹوٹی ہوئی سیٹوں پر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے انجینئزز کی عدم توجہی کے باعث ایئربس 320 اور 777 ساختہ طیارے کی سیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں، اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ٹوٹی ہوئی سیٹوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

    پی آئی اے انجینئرنگ کے عملے کی ’کارکردگی‘ کی وجہ سے جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، مسافر شکایت کر رہے ہیں کہ جہاز کی سیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ان کی مرمت نہیں کی جا رہی۔

    مسافروں کی جانب سے جہاز کے اندر شور شرابا بھی کیا گیا، جس پر جہاز کے عملے کے ساتھ مسافروں کی تلخ کلامی ہوئی، مسافر جہاز کی ٹوٹی سیٹیں اور پھٹی پوشش دیکھ کر پریشان ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ کمر درد کے مریضوں کو دوران سفر خاص طور سے تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے، طیاروں کی صورت حال کے باعث 6 گھنٹے کی فلائٹ نے مسافروں کو ذہنی اضطراب کا شکار کر دیا ہے۔

  • پی آئی اے کا ایک اور خریدار سامنے آ گیا

    پی آئی اے کا ایک اور خریدار سامنے آ گیا

    خسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو خریدنے کے لیے ایک اور خریدار سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے ایس آئی ایف سی، پی آئی اے کی بولی دینے والی پانچوں کمپنیوں کو بلا کر ان کے تحفظات سنیں اگر وہ نہیں آتے تو ہم فیڈریشن آف چیمبر کے پلیٹ فارم سے پی آئی اے لینے کو تیار ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ایف پی سی سی آئی میں صنعت کاروں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا 1.1 ٹریلین روپے ہر سال آئی پی پیز کو دیے جاتے ہیں، پاور پلانٹس نے 14 سال پاکستان کا خون چوسا،  اکانومی ٹھیک چل رہی لیکن بیشتر پالیسیاں ٹھیک نہیں۔

    یونائٹیڈ بزنسمین گروپ ایس ایم تنویر نے کہا کہ گزشتہ سال زراعت میں گروتھ 6.6 فیصد آئی، آج زراعت تنزلی کا شکار ہو رہی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ توانائی قیمتوں کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔

  • قائد ن لیگ نواز شریف امریکا سے لندن پہنچ گئے

    قائد ن لیگ نواز شریف امریکا سے لندن پہنچ گئے

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف امریکا سے واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان دوبارہ ٹریک پرآرہا ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف معاشی استحکام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، معاشی اشاریے پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں، مہنگائی بھی کم ہورہی ہے، ملک کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر مزید کام کرنے کا ارادہ ہے، ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدر آمد ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازپنجاب میں بہت اچھا کام  کررہی ہیں۔

    نوازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے غریب عوام اور کاشتکاروں کی بہتری کیلئے بھرپور کام ہورہا ہے، مریم نواز عام آدمی کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے شبانہ روز محنت کررہی ہیں۔

  • پی آئی اے کے عروج و زوال کی کہانی

    پی آئی اے کے عروج و زوال کی کہانی

    پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کسی زمانے میں وطن عزیز کا فخر اور سر کے تاج کا درجہ رکھتی تھی لیکن اس کے ساتھ نجکاری کے نام پر گزشتہ روز جو بھونڈا مذاق کیا گیا وہ افسوسناک ہے۔

    پی آئی اے کی تاریخ پر نظر دہرائی جائے تو یکم فروری 1955 کو پی آئی اے کی پہلی غیر ملکی پرواز نے کراچی سے لندن براستہ قاہرہ کیلئے اڑان بھری، اس ایئر لائن کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ ایشیا کی پہلی ایئر لائن ہے کہ جس نے سب سے پہلے جیٹ طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کیا۔

    قومی ائیرلائن کیلیے سال 1956ء میں نئے جہاز خریدے گئے، سال 1962ء میں اس ایئرلائن نے تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے لندن سے کراچی تک کا فاصلہ چھ گھنٹے 43 منٹ میں طے کیا۔

    بعدازاں یہ ایئرلائن ترقی کی منازل طے کرتی رہی، یہاں تک کہ سال 1985ء میں امارات ایئر لائن کا آغاز بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سے طیارے لیز پر لے کر کیا گیا تھا۔

    پی آئی اے دنیا کی پہلی نان کمیونسٹ ایئر لائن تھی جس نے چین میں لینڈ کیا، پہلی ایئر لائن جس نے ماسکو کے راستے ایشیا کو یورپ سے منسلک کیا، دنیا کی یہ پہلی ایئر لائن ہے کہ جس نے دوران پرواز مسافروں کی تفریح کیلیے موویز اور میوزک کو متعارف کرایا۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی آئی اے نے سال 1967 میں اس وقت آئی بی ایم کمپیوٹر خریدا جب لوگ کمپیوٹر کے نام سے بھی واقف نہیں تھے۔

    اس کے علاوہ روشنیوں کے شہر کراچی کا سنہرا دور جب یہاں 40 ایئر لائنز کمپنیاں لینڈ کیا کرتی تھیں اور ان میں سے 30 کمپنیوں کے فضائی اور زمینی عملے کی تربیت کا کنٹریکٹ پی آئی اے کو ملا۔

    عظیم انقلابی شاعر فیض احمد فیض نے مشہور و معروف نعرہ ’باکمال لوگ لاجواب سروس‘ اور ’گریٹ پیپل ٹو فلائی ودھ‘ پی آئی اے کے نام کیا۔

    پی آئی اے کی نجکاری، اتنی کم بولی لگنے کی کیا وجوہات ہیں؟