Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

    پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 یفصد کمی کا اعلان کیا ہے، کراچی سے جدہ اور مدینہ جانے کے لیے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔

    کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری رکائے جاسکیں گے، رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جاسکے گا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) پاکستان کا قومی ایئر لائن ہے۔ اس کا قیام 1946 میں ہوا اور اس وقت اس کا نام اورینٹ ایئر ویز تھا۔ پاکستان کی آزادی کے بعد اس کا نام پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز رکھا گیا۔ پی آئی اے کا مرکزی دفتر کراچی میں واقع ہے اور یہاں سے دنیا کے مختلف شہروں کے لیے پروازیں ہوتی ہیں۔ پی آئی اے پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی اپنی خدمات فراہم کرتی ہے اور ملک کے سفیر کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

  • مینٹننس کے لیے پی آئی اے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے سے تقریباً 22 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف

    مینٹننس کے لیے پی آئی اے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے سے تقریباً 22 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف

    کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیاروں کو مینٹننس کے لیے طویل عرصے تک گراؤنڈ کرنے سے 21 ارب 81 کروڑ سے زائد کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت کے باعث مینٹننس کی غرض سے طویل عرصے کے لیے طیارے گراؤنڈ کیے جانے کے سبب 21 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ کا آپریشنل اور مالی نقصان ہوا ہے۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہوائی جہازوں کی معمول کی مینٹننس میں 44 سے 239 دن کا وقت لیا گیا، انتظامیہ کو ستمبر 2023 میں اس معاملے سے آگاہ بھی کیا گیا تھا۔

    انتظامیہ نے مؤقف پیش کیا ہے کہ مالی رکاوٹوں اور ادائیگیوں کے مسائل کے باعث بروقت مرمت و دیکھ بھال متاثر ہوئی، جب کہ آڈیٹر رپورٹ میں تقاضا کیا گیا ہے کہ انتظامیہ طیاروں کے طویل عرصہ گراؤنڈ رہنے اور دیگر متعلقہ مالی مسائل سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کرے، آڈیٹر جنرل کے مطابق اس سے قبل بھی 38 ارب 40 کروڑ کی بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی معاملے پر دوبارہ بے ضابطگیاں باعث تشویش ہیں۔

  • عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ! پی آئی اے کا بڑا اعلان

    عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ! پی آئی اے کا بڑا اعلان

    کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کردیا، جس کا اطلاق رواں ماہ سے 15نومبر 2024 تک ٹکٹیں لینے والوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق ٹورنٹو سے بذریعہ لاہور سعودی عرب جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاق رواں ماہ سے 15نومبر 2024 تک ٹکٹیں لینے والوں پر ہوگا، مسافررعایت والی ٹکٹوں پہ یکم اگست سے 15نومبر تک سفر کر سکیں گے۔

    یاد رہے 7 اپریل کو عمرہ کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی گئی تھی اور یہ جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام جانے والے زائرین کے لیے 11 اپریل تک موثر رہی۔

    مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں سال بھر عمرہ کی زیارت کی جاتی ہے، اس ماہ کے شروع میں عمرہ کا نیا سیزن شروع ہوا، دنیا بھر سے 1.8 ملین مسلمانوں نے سالانہ حج کی سعادت حاصل کی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب مبینہ طور پر عمرہ کرنے والے مسلمانوں کی تعداد بڑھا کر سالانہ 30 ملین تک پہنچانا چاہتا ہے۔

  • ایئرپورٹ پر روانگی سے عین قبل پی آئی اے طیارے اور پانی سپلائی کی گاڑی میں تصادم ہو گیا

    ایئرپورٹ پر روانگی سے عین قبل پی آئی اے طیارے اور پانی سپلائی کی گاڑی میں تصادم ہو گیا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے اور پانی فراہمی پر مامور گاڑی میں تصادم ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر موجود اے ٹی آر طیارے کو پانی سپلائی پر مامور گاڑی طیارے کے نچلے حصے سے ٹکرا گئی۔

    یہ حادثہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے اضافی پرواز نمبر پی کے 8300 کے طیارے کو پیش آیا، گاڑی ٹکرانے سے رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایچ ایچ کے حامل طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پرواز کے مسافر لاؤنج میں طیارے پر منتقلی کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علی الصبح 6 بجے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے باعث 4 گھنٹے بعد منسوخ کر دی گئی۔

    کینیڈا اور ملائیشیا کا ورک ویزا دلوانے کے لیے 1 کروڑ 33 لاکھ سے زائد رقم بٹورنے والے گرفتار

    طیارے کو مزید چیک اپ کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ روانہ کر دیا گیا ہے جب کہ پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    ڈرائیور معطل

    پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے اور پانی فراہمی پر مامور گاڑی میں تصادم کا پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے، پی آئی اے کی فلائٹ سیفٹی نے ڈرائیور کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    اے ٹی آر طیارہ 4 ماہ بعد ٹھیک ہو کر اسلام آباد کے لیے اضافی پرواز پر روانہ ہونا تھا لیکن حادثہ ہو گیا، طیارے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو فوری ٹھیک کر کے دوبارہ آپریشنل کر دیا جائے گا۔

  • پی آئی اے ملازمین کے لیے بڑی خبر

    پی آئی اے ملازمین کے لیے بڑی خبر

    کراچی: وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں 6 ماہ کیلئے لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ایرلائن آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے اور عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، پی آئی اے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ملازمین کے تمام طبقات پر ہوگا۔ قانون کے تحت کسی ملازم کا ڈیوٹی سے انکار اور غیر ضروری چھٹی جرم ہو گا۔

    دیگر ملازمین کو ڈیوٹی سے روکنا بھی جرم ہوگا۔ اس کے علاوہ لازمی سروسز ایکٹ کے خلاف سرگرمی بھی جرم شمار ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق دیے گے حکم پر اگر ملازمین کی جانب سے عمل کرنے سے انکار کیا جاتا ہے تو یہ بھی جرم ہوگا۔

    پی آئی اے میں نافذ لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

  • اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں فنی خرابی، طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا

    اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں فنی خرابی، طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا

    کراچی: پی آئی اے کی اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی ایئرلائن نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی واقع ہو گئی تھی، جس کے باعث اس نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ طیارے کے پر کے ہائیڈرالک سسٹم میں فنی خرابی واقع ہو گئی تھی، تاہم کراچی ایئرپورٹ پر اتارے جانے کے بعد اس کی فنی خرابی دور کر دی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق طیارے کی ری فیولنگ کے بعد اب یہ پرواز سہ پہر ساڑھے 3 بجے ٹورنٹو روانہ ہوگی، فنی خرابی دور کیے جانے کے بعد انجینئر ری چیک کر رہے ہیں۔

  • پی آئی اے یورپ میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے قریب پہنچ گیا

    پی آئی اے یورپ میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے قریب پہنچ گیا

    کراچی: پی آئی اے یورپ میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے، یورپین یونین کا فیصلہ مئی کے آخر میں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا اجلاس برسلزمیں ختم ہوگیا، ایاسا کا اجلاس 14سے16مئی تک جاری رہا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنز کے یورپ کے لیے آپریشن پر پابندی پر بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برسلز میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے اعلیٰ سطحی وفد نے سی اے اے سیکرٹری کی سربراہی میں یورپی ایجنسی کو پاکستانی ایئر لائنز کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کی بحالی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اجلاس کے اختتام کے بعد سیکرٹری ایوی ایشن کی قیادت میں پاکستانی وفدواپس وطن روانہ ہوگیا، پیش رفت سے پاکستان پہنچ کر آگاہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں پاکستان کاموقف اچھی طرح سنا گیا، پابندیوں سےمتعلق یورپین یونین کافیصلہ مئی کے آخر میں متوقع ہے۔

    گزشتہ ماہ ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے کہا تھا کہ سیفٹی ریویو بورڈ کے اجلاس کے بعد ای اے ایس اے کی جانب سے پاکستان پر سے پابندیاں ہٹانے کا امکان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں طویل وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نومبر 2023 میں ایاسا کی ایک ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا، جس میں لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈز اور ایئر قابلیت شامل ہیں۔

    ایاسا نے مئی 2020 میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے بعد فلائٹ آپریشنز پر پابندی عائد کر دی تھی۔

  • ’’پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے‘‘

    ’’پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے‘‘

    بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد کے درمیان شیئر کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے شیئر کی فروخت کیساتھ مینجمنٹ کنٹرول بھی دیا جائے گا۔ بولیاں آنے کے بعد پی آئی اے کے تکنیکی اور فنانشل معاملات دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    بلال اظہر نے بتایا کہ پروسیس آگے بڑھے گا اور اختتام کے قریب نجکاری کمیشن طے کریگا کتنے شیئر فروخت کرنے ہیں۔ ن لیگ کی گزشتہ حکومت میں ہم اس اسٹیج تک بھی نہیں پہنچے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کس شخص سے کہاں کام لینا چاہتے ہیں۔ ای سی سی کی سربراہی وزیرخزانہ کررہے ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کمیشن کی سربراہی اسحاق ڈار کررہے ہیں۔

    ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ سے متعلق کمیٹی کی سربراہی خواجہ آصف کررہے ہیں۔ چینی سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی کی سربراہی احسن اقبال کررہے ہیں۔ نجکاری کا عمل وزیرخزانہ کا کام نہیں ہے۔

    بلال اظہرکیانی نے کہا کہ ایڈوائزر سے پتہ چلا کئی ممالک اور کمپنیاں پی آئی اے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہولڈنگ کمپنی کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں ہولڈنگ کمپنی کی وجہ سے خلل نہیں آئیگا۔ موجودہ ملازمین سے متعلق کام کیا جارہا ہے، جلد پالیسی بنالی جائے گی۔

  • پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا

    کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو کور انڈرٹیکنگ اور نان کور ہولڈکو میں تقسیم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، پی آئی اے بورڈ نے بتایا کہ پی آئی اے کو کور انڈرٹیکنگ اور نان کور ہولڈکو میں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    جس کے بعد پی آئی اے نان کور ہولڈنگ کمپنی میں ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے پی آئی اے کور انڈرٹینکنگ کے اکیاون فیصد شیئر فروخت کئے جائیں گے۔ جبکہ پی آئی اے نان کور ہولڈنگ کمپنی میں ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے نان کور ہولڈکو ۔میں اثاثے،بزنس، حقوق، پروپرٹیز، انویسٹمنٹ ذمہ داریاں وغیرہ دی گئی ہیں جبکہ کور انڈرٹیکنگ پی آئی اے کے ایوی ایشن کا بزنس دیکھے گی۔

    پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی حکومت کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کرے گی۔

    یاد رہے حکومت نے نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی۔

    دوسری جانب قومی ایئرلائن پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے پا گئی ہے، کمرشل بینکوں کی جانب سےرواں ہفتےاین او سی اوراثاثےواپس منتقل ہو جائیں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو دس برسوں تک تقریبا بارہ فیصد شرح سود پرقرض ملے گا، ابتدائی طورپر پی آئی اے کے اکاون فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے اور انچاس فیصد شئیرز حکومت ملکیت میں ہی رہیں گے۔

  • ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر!  پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم

    ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر! پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم

    اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرکے بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم ہوگئے اور بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی۔

    نجکاری حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو پی آئی اے کی کلیئر بیلنس شیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    پی آئی اے ایوی ایشن کےبڑے سرمایہ کاروں کیلئےپرکشش موقع ہے، پی آئی اے کے پاس ہر ہفتے 20 ملکوں کی 170 فلائٹس کے قیمتی روٹس ہیں۔

    پی آئی اے سعودی عرب تک ڈیڑھ لاکھ مسافر کی سفری سہولت دیتا ہے،نجکاری کے بعد پی آئی اے یورپ کے روٹس کھولے جاسکیں گے۔

    پی آئی اے کے پاس ایئر سروس ایگری منٹ کے تحت اہم ترین روٹس ہیں،ایئرسروس ایگری منٹ کے تحت پی آئی اے کے پاس 97 ملکوں میں سفر کے معاہدے ہیں۔

    گذشتہ روز پی آئی اے کی نجکاری کےلیے اظہاردلچسپی کی بولیاں طلب کی گئیں تھیں اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو ایئرلائن کا قرض 830 ارب روپے ٹرانسفر کردیا ہے، پی آئی اےکارپوریشن لمیٹڈکےذمے202 ارب روپے کا قرض ہوگا۔

    بینکوں سے آپریشنز کیلئے ایک سوسڑسٹھ ارب روپے اورملازمین کےپینتیس ارب روپےکا قرض ادا کرنا ہوگا۔

    یاد رہے حکومت نے نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی۔

    دوسری جانب قومی ایئرلائن پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے پا گئی ہے، کمرشل بینکوں کی جانب سےرواں ہفتےاین او سی اوراثاثےواپس منتقل ہو جائیں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو دس برسوں تک تقریبا بارہ فیصد شرح سود پرقرض ملے گا، ابتدائی طورپر پی آئی اے کے اکاون فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے اور انچاس فیصد شئیرز حکومت ملکیت میں ہی رہیں گے۔