Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش

    پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش

    کراچی : پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش ہیں، چار منزلہ عمارت سنہ 2016 میں فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد سے غیر فعال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ایمسٹرڈم میں واقع اپنی عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کاردھونڈ رہی ہے،عمارت کی بحالی کیلئے ڈیڑھ سےدولاکھ یورو درکار ہیں۔

    سرمایہ کار کی تلاش اورمذاکرات کیلئے پی آئی اےکی دو رکنی ٹیم ایمسٹرڈیم روانہ ہوگئی ہے ، چار منزلہ عمارت سنہ دوہزارسولہ میں فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد سے غیر فعال ہے۔

    سرمایہ کار کو ڈھونڈنے جانے والی ٹیم میں ڈائریکٹرپراجیکٹس اورجنرل منیجرجہانگیربلوچ شامل ہیں، ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی نجکاری کے باوجود ملکیتی عمارت فروخت نہیں کی جا سکتی۔

    ترجمان پی آئی اے نے عمارت بحالی کے لئے سرمایہ کار تلاش کئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہوگی: وزیر خزانہ

    پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہوگی: وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی پھر باقی اداروں کو دیکھیں گے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریت حاصل کرکے بہت اچھا لگا، وزارت کے بعد بھی ادھر ہی رہوں گا۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عملد درآمد اور نفاذ کاہے، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسی بنانا ہے اور ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ہوسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اداروں کی نجکاری ہوگی لیکن سب سے پہلے پی آئی اے کی ہوگی ہمیں نجی شعبےکو آگے لانا ہوگا، ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے آئی ایم ایف سے بات ہو چکی ہے۔

  • پی آئی اے سے متعلق نجکاری کمیشن کا پلان ناکام ہو گیا

    پی آئی اے سے متعلق نجکاری کمیشن کا پلان ناکام ہو گیا

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) سے متعلق نجکاری کمیشن کا پلان ناکام ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری آئندہ سال جنوری میں کیے جانے کا نجکاری کمیشن کا پلان ناکام ہو گیا ہے، نج کاری کے لیے قرض ادائیگیاں اور لیگل ایشوز کو حل نہ کیا جا سکا۔

    ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیر نجکاری فواد حسن فواد کا جنوری تک پی آئی اے کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا پلان تھا۔

    پی آئی اے کی آئندہ 3 ماہ کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے وزارت خزانہ فیصلہ کرے گی، جب کہ پی آئی اے نے حکومتی گارنٹی پر کمرشل بینکوں سے 270 ارب سے زائد قرض لیا ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے 260 ارب روپے قرض پر 8 ارب روپے سے زائد سود ادا نہیں کر سکتا، جن بینکوں سے قرض لیا گیا ہے ان میں نیشنل بینک، بینک آف پنجاب سمیت 8 کمرشل بینک شامل ہیں۔

    پی آئی اے کی نجکاری ہونے تک حکومتی قرض کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہو سکا ہے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مالیاتی ضروریات کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ میں قائم کمیٹی کرے گی۔

  • پی آئی اے نے نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کر دیں

    پی آئی اے نے نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کر دیں

    کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے جعلی ڈگری پر نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ نے ایف آئی اے حکام کو جعلی ڈگریوں کے الزامات پر نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے قومی ایئرلائن سے برطرف ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی تفصیلات مانگی تھیں، پی آئی اے کے مطابق 2016 سے 2023 تک ملازمتوں سے برخاست ملازمین کی تعداد 14 ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے مذکورہ ملازمین کے خلاف جعلی اور بوگس ڈگریوں کے الزامات کے سبب کارروائیاں کی تھیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نکالے گئے پی آئی اے ملازمین میں ڈپٹی چیف پائلٹ آفیسر، بیگیج اٹینڈنٹ، سینئر ٹیکنیشن، سپروائزر سمیت دیگر شامل ہیں، جن کا تعلق پسنجر سروس، بکنگ آفس، فوڈ سروس سیکشن، پسنجر ہینڈلنگ، کارگو سیلز اینڈ سروس سیکشن سے تھا۔

  • ایاسا آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کی یورپی پروازیں بحال ہونیکا امکان

    ایاسا آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کی یورپی پروازیں بحال ہونیکا امکان

    کراچی: ایوی ایشن سے متعلق ایاسا نے پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا، آڈٹ میں کامیابی پر یورپ کیلئے پروازیں بحال ہونگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایاسا کی جانب سے بحرانوں میں گھری پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔ آیاسا نے نجی ایئرلائن ایئر بلو اور چارٹر کارگو سروس ویژن ایئرکا بھی آڈٹ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایاسا کی ٹیم نے 6 ماہ پہلے کیے جانے والے ریموٹ آڈٹ کی آبزرویشن کی جانچ کی ہے۔

    پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے دورے پر آئی ایاسا ٹیم 4 سے 5 ہفتوں میں رپورٹ دے گی۔ آیاسا کے آڈٹ میں کامیابی کیلئے پُر امید ہیں۔

  • پی آئی اے: ہفتہ وار 2 تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ

    پی آئی اے: ہفتہ وار 2 تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے سی ای او نے ہفتہ وار 2 تعطیلات کو کام کے دن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مجوزہ نج کاری کے سلسلے میں سی ای او پی آئی اے نے ہفتہ وار دونوں تعطیلات کام کے دن قرار دے دی ہیں۔

    ہفتہ اور اتوار کو متعلقہ شعبوں کے چیف، جنرل منیجرزاور ٹیموں کو دفتر حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے، ٹاسک جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ دفتر طلبی کا مقصد مجوزہ نجکاری کے حوالے سے دیے گئے ٹاسک کی تکمیل ہے۔

    ٹاسک جی ایم کے مطابق کوآرڈینیشن کی جانب سے احکامات متعلقہ ملازمین کو بذریعہ ای میل دیے گئے تھے، یہ ای میل جی ایم سی ای او سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

    سی ای او اتوار کی سہ پہر دیے گئے ٹاسک کے حوالے سے ایک ریویو اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، ہفتہ اور اتوار کو آن لائن میٹنگز کے لیے آئی ٹی شعبے کو اسلام آباد اور کراچی کے بورڈ رومز میں تمام انتظامات کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈ امیں  سلپ ہوگئے

    پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈ امیں سلپ ہوگئے

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈ امیں سلپ ہوگئے ، فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو فلائٹ 772 پر روانہ ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 فضائی میزبان بیرون ملک سلپ ہوگئے ، کینیڈا میں سلپ ہونے والوں میں فضائی کیبن کریوخالد آفریدی اور فدا حسین شامل ہیں۔

    کینیڈا سلپ ہونے والے فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹوفلائٹ 772پرروانہ ہوئےتھے اور کینیڈا سے واپسی پر دونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے تو پرواز دونوں کو چھوڑ کر واپس آئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں بھی قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی4 ایئر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز فرار ہوچکے ہیں۔

  • پی آئی اے کا ایئر بس 320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا ایئر بس 320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ

    کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ایئر بس 320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں شامل ایئر بس 320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے، کم گنجائش اور فیول ایفیشنٹ جہازوں کے انجنوں کے حصول کے لیے اشتہار بھی شائع کر دیا گیا ہے۔

    پی آئی اے حکام کے مطابق اے 320 جہازوں کے لیے 6 یا اس سے زائد انجن کی خریداری کے لیے پیشکشیں مطلوب ہیں، کمپنیاں لیز اور خریداری دونوں کے لیے پیشکش جمع کروا سکتی ہیں۔

    پی آئی اے پر برطانیہ اور یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کا امکانات روشن

    6 سے زائد انجنوں کی حامل کمپنیاں تعداد کو الگ سے نمایاں کر کے پیشکش جمع کروا سکتی ہیں، اور پیشکشیں پی آئی اے جی ایم کنٹریکٹ سپلائی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کو 13 نومبر تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

  • گلگت اور اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے اقدامات شروع

    گلگت اور اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے اقدامات شروع

    پی آئی اے انتظامیہ نے گلگت اور اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آج اسلام آباد سے 6 پروازیں بحال کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شدید معاشی بحران کا شکار قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے تاہم اب انتظامیہ نے گلگت اور اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آج اسلام آباد سے 6 پروازیں بحال کی ہیں۔

    حکام کے مطابق ایندھن بحران کے باعث کئی روز سے یہ پروازیں منسوخ کی جارہی تھیں، پرواز پی کے 601، 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوگی، جبکہ اسلام آباد اسکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 بھی آپریٹ ہورہی ہیں۔

    حکام کا بتانا ہے کہ گلگت اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی شیڈول پر ہیں، گلگت اسکردو سے پی آئی اے پروازیں پھنسے مسافروں کو اسلام آباد لائیں گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی سے سینکڑوں ملکی و غیر ملکی سیاح گلگت اور اسکردو میں پھنسے ہوئے ہیں، پشاور کے باچاخان انٹرنیشل ایئرپورٹ سے بھی پی آئی اے کی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے منسوخ ہونیوالی پانچوں بین الاقوامی پروازیں تھیں،  بائیس دنوں میں پشاور سے 72 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

  • پی آئی اے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    پی آئی اے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایندھن کی سپلائی معطل کردی تھی جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جاری کشمکش کے بعد اچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے پی ایس او کو ایندھن کی مد میں واجبات کی ادائیگی کرتے ہوئے 10کروڑ روپے فراہم کردیے ہیں۔

    مذکورہ واجبات کی ادائیگی کے بعد طیاروں کو ایندھن فراہم کردیا گیا جس کے بعد قومی ائیرلائن کی جانب سے محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ادائیگی 8بین الاقوامی روٹس کی پروازوں کے لیے کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو 7کروڑ روپے فیول کے لیے ادا کیے گئے تھے۔

    پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ادارے کے لیے اپنا نظام چلانا مشکل ہو رہا تھا۔