Tag: پی آئی اے

  • خسارے میں جانے والی پی آئی اے نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ کردیا

    خسارے میں جانے والی پی آئی اے نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ کردیا

    کراچی: خسارے میں جانے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جتنی دیر طیارہ اڑاؤ گے اتنا زیادہ الاؤنس ملےگا، انتظامیہ نے پی آئی اےکے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فلائنگ الاؤنس کے حصول کے لیے کم از کم 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور 10 سال کی سروس پر پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد اضافہ ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 20 سال سروس والے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا، 30 سال تک پی آئی اے میں سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 25 فیصد جبکہ 30 سال سے زیادہ سروس دینے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

    پی آئی اے بورڈ  آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کی سفارش پر فلائنگ الاؤنس میں اضافےکی منظوری دی جس کے تحت پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ یکم جون سے نافذالعمل ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈیوٹی سے منع کرنے، بغیر وجہ چھٹی پر فلائنگ الاؤنس نہیں ملےگی، 60 گھنٹے فلائنگ پر پی آئی اے کے پائلٹس کو 150 فیصد فی گھنٹے کے حساب سے الاؤنس ملے گا۔

    70 گھنٹے فلائنگ کرنے والے پائلٹس کو فی گھنٹہ 200 فیصد کے حساب سے الاؤنس ملےگا،  71 گھنٹے یا اس سے زائد طیارہ اڑانے پر 250 فیصد فی گھنٹہ فلائنگ الاؤنس دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ پائلٹس کے لیے ڈومیسٹک پروازوں پر فلائنگ الاؤنس 500  روپے فی گھنٹہ اضافے سے 750 روپے کر دیا گیا، عالمی فلائٹس پرپائلٹس کو فی گھنٹہ الاؤنس 5 ڈالر اضافہ کر کے 10 ڈالر فی گھنٹہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    پی آئی اے نے واضح کیا کہ فلائنگ الاؤنس ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے پائلٹس کو نہیں ملےگا، فلائنگ الاؤنس میں اضافے کے بعد پائلٹس کی مجموعی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہوجائے گا۔

  • پی آئی اے کی جانب سے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے والوں کے لیے خوش خبری

    پی آئی اے کی جانب سے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے والوں کے لیے خوش خبری

    کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے والوں کے لیے خوش خبری ہے، گلگت کے لیے پروازوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اسکردو کے بعد ایک اور سیاحتی مقام کے لیے پروازوں میں اضافہ کر دیا، پی آئی اے نے اسلام آباد سے گلگت کے لیے یومیہ 2 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان قومی ایئرلائن نے کہا کہ یہ فیصلہ اسکول تعطیلات میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

    اسکردو جانے والے سیاحوں کے لئے بڑی خوشخبری

    واضح رہے کہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکردو کے لیے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور اور کراچی سے براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔ اس سے قبل لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جا رہی تھیں۔

  • ملائیشیا میں طیارہ روکے جانے پر پی آئی اے کا مؤقف

    ملائیشیا میں طیارہ روکے جانے پر پی آئی اے کا مؤقف

    کراچی: ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں پی آئی اے کا طیارہ روکنے کی خبر پر ترجمان پی آئی اے نے مؤقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجن لیزنگ کمپنی نے ملائیشیا کی ایک عدالت میں غلط اعداد و شمار جمع کروا کر حکم امتناعی حاصل کیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ کوالالمپور میں جو بوئنگ 777 طیارہ روکا گیا ہے وہ پی آئی اے کی اپنی ملکیت ہے، لیز کلیم کی 4.5 ملین ڈالر کی کل واجب الادا رقم 1.8 ملین ڈالر تھی، جو پی آئی اے کی جانب سے ادا کی جا چکی تھی۔

    ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد پی آئی اے نے کوالالمپور میں وکلا کے ذریعے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور یہ معاملہ اس وقت زیر سماعت ہے، ترجمان نے کہا اس طرح طیارہ رکوانے اور زبردستی پیسے نکلوانے کے معاملات دنیا میں کہیں دیکھنے میں نہیں آتے، خاص طور پر جب کہ لیزنگ کمپنی اور پی آئی اے دونوں ملائیشیا کی مقامی کمپیناں نہیں ہیں۔

    کوالالمپور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

    ترجمان عبداللہ خان کے مطابق روکی گئی پرواز کے مسافروں کو متبادل طیارے سے پہلے ہی وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے، جب کہ مذکورہ طیارہ بھی جلد ہی کمرشل پرواز کے طور پر وطن واپسی کی پرواز بھرے گا۔

    واضح رہے کہ بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل مذکورہ طیارے کو کوالالمپور میں ایئرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکا ہے۔

  • پی آئی اے حج آپریشن: 9 ہزار عازمین سفر مقدس کے لیے روانہ

    پی آئی اے حج آپریشن: 9 ہزار عازمین سفر مقدس کے لیے روانہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی رواں برس کی پہلی حج پرواز 327 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا قبل از حج آپریشن جاری ہے، ہفتہ 27 مئی کی صبح تک 33 پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔

    لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 743 کے ذریعے 327 عازمین حج مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئے، لاہور ایئرپورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر ایک سادہ پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی اور جنرل مینیجر پیسنجر ہینڈلنگ ذوالقرنین مہدی نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

    عازمین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے 41 پروازوں کے ذریعے 11 ہزار سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔

    پی آئی اے کا روانگی حج آپریشن 22 جون کو مکمل ہوگا جبکہ سعودی عرب سے حجاج کی واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی جو 2 اگست تک جاری رہے گی۔

  • اڑان بھرتے ہی پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    اڑان بھرتے ہی پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرتے ہی پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا تشویش ناک حادثہ پیش آیا ہے، کوئٹہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز اڑان کے فوری بعد کراچی واپس اتار لی گئی۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڑان کے 5 منٹ بعد پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو جہاز سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی تھی، اور اڑان کے 17 منٹ بعد پرواز 9 بجے کراچی ایئر پورٹ پر واپس لینڈ کر گئی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ایئر بس اے 320 طیارہ بہ حفاظت لینڈ کر گیا ہے، اور طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے، پرندہ ٹکرانے سے تیکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق طیارہ حب ڈیم کی حدود میں تھا جب اسے واپس کراچی ایئر پورٹ پر اتارا گیا، طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے بعد پرواز کو دوبارہ کوئٹہ روانہ کر دیا جائے گا۔

  • حج آپریشن 2023 سے متعلق قومی ایئر لائن کی جانب سے اہم خبر

    حج آپریشن 2023 سے متعلق قومی ایئر لائن کی جانب سے اہم خبر

    کراچی: قومی ایئر لائن نے حج آپریشن 2023 کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے اور ایئر بس 320 کے ذریعے حج آپریشن کرے گی، 315 خصوصی حج اور شیڈول کی پروازوں کے ذریعے 65 ہزار عازمین کو پہنچائے گی۔

    پی آئی اے حج آپریشن 21 مئی سے شروع کرے گی جو 22 جون تک جاری رہے گا، حجاج کی وطن واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی اور 2 اگست تک آپریشن جاری رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 اکیس مئی کو کراچی سے مدینہ روانہ ہوگی، اسلام آباد سے پی کے 741 تین سو سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔

    کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، رحیم یار خان، کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی امور اور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو روانہ کر دیا گیا۔

  • سعودی عرب پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر، وزیر ہوا بازی پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ پر برس پڑے

    سعودی عرب پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر، وزیر ہوا بازی پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ پر برس پڑے

    اسلام آباد : وزیر ہوا بازی سعدرفیق نے پی آئی اے کی سعودی عرب پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر پر انتظامیہ سے باز پرس کرتے ہوئے ہدایت کی عازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی سعدرفیق کی زیرصدارت پی آئی اے کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا، اجلاس میں وفاقی وزیرہوابازی سعدرفیق کاپی آئی اےانتظامیہ پر اظہار برہمی کیا۔

    اجلاس میں پی آئی اے کی سعودی عرب پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر پر انتظامیہ سے باز پرس کی گئی ، انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جہازوں کے پرزہ جات نہ شیڈول متاثرہوا۔

    وفاقی وزیرہوا بازی سعدرفیق پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ پر بھی برس پڑے، مینٹی ننس نہ ہونے، پرزہ جات کی تاخیر سے آمد اور ادائیگیاں نہ ہونے پر جہاز نہیں پہنچے تھے ، پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کے 2 طیارے گراؤنڈ ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکی جانب سےبزنس پلان پرعملدرآمدنہ ہونے پر بھی وفاقی وزیر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے حج آپریشن سےقبل تمام طیاروں کی مینٹینس مکمل کرے۔

    وفاقی وزیر نے پی آئی اے انتظامیہ کو احکامات جاری کیے کہ عازمین کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔

  • پی آئی اے کی جانب سے 40 ارب روپے کے ٹیکس خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف

    پی آئی اے کی جانب سے 40 ارب روپے کے ٹیکس خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف

    کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے 40 ارب روپے کے ٹیکس خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سالانہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے نے 2020 میں 39 ارب 77 کروڑ روپے کے مختلف وصول شدہ ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے۔

    رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ایف ای ڈی انٹرنیشنل، وِد ہولڈنگ ٹیکس وصول کیے، قومی ایئرلائن نے ایمبارکیشن ٹیکس، سیکیورٹی چارجز، انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ چارجز بھی وصول کیے۔

    ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ایئر پورٹ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کو 45 یوم میں جمع کرانا ضروری تھا، 2020-2021 کے مالی سال میں ٹیکسز ایف بی آر اور سی اے اے کو جمع کرائے جانے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھی وصول کردہ 38 ہزار ملین (38 ارب) روپے سے زائد کے ٹیکسز متعلقہ اداروں کو ادا نہیں کیے گئے، ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی اعتراضات عائد کیے۔

    ذرائع کے مطابق آڈیٹرز اعتراضات پر ایئر لائن انتظامیہ نے جواب دیا کہ 2022 میں 67 ملین (6 کروڑ 70 لاکھ) روپے جمع کرا دیے گئے ہیں، اور باقی رقم بھی جلد از جلد ادا کر دی جائے گی۔

  • پی آئی اے کی نااہلی: بیرون ملک سے ایک ارب سے زائد کی رقم کی عدم منتقلی کا انکشاف

    پی آئی اے کی نااہلی: بیرون ملک سے ایک ارب سے زائد کی رقم کی عدم منتقلی کا انکشاف

    کراچی: پی آئی اے انتظامیہ کی ایک اور بڑی نااہلی سامنے آ گئی ہے، کافی عرصہ گزرنے کے بعد بھی بیرون ملک بند اسٹیشنز سے ایک ارب سے زائد کی رقم کی عدم منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی اور غیر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ پی آئی اے کے بیرون ملک بند کیے گئے اسٹیشنز کے فنڈز کی پاکستان منتقلی تاحال عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

    قوانین کے تحت 1 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز کی فوری منتقلی ضروری تھی، اس رقم کا تعلق پی آئی اے کے بارسلونا، نیویارک، کویت، تھائی لینڈ، سنگا پور، بنگلادیش میں بند اسٹیشنزسے ہے۔

    رقم بروقت منتقل نہ ہونے کا انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ 2021،22 میں کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق اہم فنڈز منتقل نہ ہونا انتظامیہ کی نااہلی اور غیر سنجیدگی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لمبے عرصے تک رقم منتقل نہ ہونا پی آئی اے کے لیے اضافی مالی بوجھ کا باعث بنا ہے۔

  • اسلام آباد سے ابو ظہبی روانہ ہونے والی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار

    اسلام آباد سے ابو ظہبی روانہ ہونے والی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے ابو ظہبی روانہ ہونے والی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، مسافر سخت پریشانی کے عالم میں ایئرپورٹ پر محو انتظار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی روانہ ہونے والی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    پی کے 261 کو 9 دسمبر رات 10 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونا تھا۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ تکنیکی فالٹ کا کہہ کر پہلے ڈھائی گھنٹے جہاز میں بٹھائے رکھا گیا، ڈھائی گھنٹے بعد لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔

    مسافروں کا مزید کہنا ہے کہ ہر آدھے گھنٹے بعد مزید آدھے گھنٹے انتظار کا بتایا جاتا ہے۔