Tag: پی آئی اے

  • مقابلے کی دوڑ، پی آئی اے کا نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ

    مقابلے کی دوڑ، پی آئی اے کا نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ

    کراچی: ملکی ایئر لائنز انڈسٹری میں مقابلے کی دوڑ کے پیش نظر پی آئی اے نے بزنس حاصل کرنے کے لیے نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کسٹمر کیئر سروس پر توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی، پہلے مرحلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے کسٹمر کیئر ویک منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی آئی اے 28 نومبر سے 4 دسمبر تک کسٹمر کیئر ویک منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر کے ایئر پورٹس پر تعینات پی آئی اے عملے کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

    پی آئی اے کسٹمر کیئر ویک ’مسکراہٹ کے ساتھ خدمت‘ کے نام سے منائے گی، اعلیٰ کارکردگی والے پی آئی اے اسٹاف کو سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقابلے کی دوڑ میں اپنے پی آئی اے نے کسٹمر سروس پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، پی آئی اے کے چیف ایچ آر افسر ایئر کموڈور عامر الطاف نے کسٹمر کیئر کا ہفتہ منانے سے متعلق سرکلر بھی جاری کر دیا۔

  • کینیڈا میں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کو روکنے کے لیے پی آئی اے نے کیا اقدامات کیے؟

    کینیڈا میں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کو روکنے کے لیے پی آئی اے نے کیا اقدامات کیے؟

    کراچی: کینیڈا میں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کو روکنے کے لیے پی آئی اے نے متعدد اقدامات کیے ہیں تاہم یہ واقعات پھر بھی رونما ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو جانے والی پروازوں پر تمام فضائی عملے سے ڈکلیئریشن لیا جاتا ہے، اور ٹورنٹو پہنچنے پر فضائی میزبانوں کے پاسپورٹ اسٹیشن منیجر کے پاس جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کے معاملے پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ ایکشن لے چکی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر لائن نے 2 سالوں کے دوران کینیڈا میں سلپ ہونے والے 7 ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کیا، ان میں 3 خواتین فضائی میزبان بھی شامل ہیں۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں پُر سرار طور پر لاپتہ

    ترجمان نے کہا کہ سلپ ہونے والے تمام ملازمین کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ اعجاز علی شاہ کے خلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہے، انکوائری مکمل ہوتے ہی ان کو بھی ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ اعجاز علی شاہ پیپلز یونٹی سی بی اے یونین کا رہنما بھی ہے۔

  • سول ایوی ایشن کا نوٹس : پی آئی اے  کے  پائلٹس کے لئے اچھی خبر آگئی

    سول ایوی ایشن کا نوٹس : پی آئی اے کے پائلٹس کے لئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے پی آئی اے کو ہوا بازوں کی ڈیوٹیز میں کمی کے احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوا بازوں اور فضائی میزبانوں سے زائد ڈیوٹی کرائے جانے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔

    سی اےاے نے پی آئی اے کو ہوا بازوں کی ڈیوٹیز میں کمی کے احکامات جاری کردیے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ پی آئی اے کپتانوں نے اے این او کی خلاف ورزی کی ، جس کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔

    سی اےاے کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 55 پروازوں میں کپتانوں سے 12 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرائی گئی ، ہوا بازوں کے مسلسل ڈیوٹی کرنے سے ان کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی۔

    سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ ہوابازوں کی مسلسل ڈیوٹیز کسی بڑے نقصان کاسبب بن سکتی ہے، پی آئی اے میں فضائی میزبانوں سے بھی 16 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سی اے اے کا خط موصول ہوچکا ہے اس پر ہم تجزیہ کر رہے ہیں۔

  • بھارتی ہٹ دھرمی ، پی آئی اے  کو ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

    بھارتی ہٹ دھرمی ، پی آئی اے کو ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

    اسلام آباد : بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا، پی آئی اے خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پورجانا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے پرواز کو جےپور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    پی آئی اے خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پورجانا تھا اور پی آئی اے نے کل 29جنوری کوکراچی سے جے پور کیلئےخصوصی پروازشیڈول کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پرمقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ، جس کے لئے کراچی سے جے پور 160 یاتریوں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز پلان کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پردوپہر12بجے لینڈ کرناہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کیلئے پرواز کواجازت نہیں دی تھی۔

    پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کی تصدیق کردی ہے۔

  • پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کرنے کی درخواست

    پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کرنے کی درخواست

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یورپی یونین ا یئر سیفٹی ایجنسی سے یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے معاملے پر پی آئی اے نے یورپی یونین ا یئر سیفٹی ایجنسی ایاسا سے رابطہ کیا اور کہا اکاؤ نےسی اے اے پر سگنیفیکنٹ سیفٹی کنسرن ختم کردیا، یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کی جائے۔

    پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤ کی رپورٹ کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے پر نظر ثانی کرے تاکہ پی آئی اے بر طانیہ اور یورپ کے لئے فلائٹ آپریشن دو بارہ سے شروع کر سکے۔

    یاد رہے دو روز قبل عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤنے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ( ایس ایس سی ) ختم کردیا تھا، جس کے بعد یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے امکان روشن ہوگئے تھے۔

    خیال رہے اکاؤ نے سی اے اے کے آڈٹ کے دوران72.77 فیصد رینکنگ دی تھی اور سی اے اے کے آڈٹ کے دوران اکاؤنے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں سی اے اے کا مکمل طور پر آڈٹ کیا تھا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی تھی۔

  • پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز افسوسناک واقعہ

    پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز افسوسناک واقعہ

    اسلام آباد : : اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گیا تاہم پرواز کے راس الخیمہ پہنچنے پر مسافرکی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہو گئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 40سالہ مسافرمعذاللہ خان دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، پرواز کےراس الخیمہ پہنچنےپرمسافرکی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔

    یاد رہے 2 ماہ قبل اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز میں ایک پاکستانی نژاد خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا تھا۔

    بعد ازاں جہاز کے کپتان نے تاشقند کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے تاشقند ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو تاشقند ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

  • پی آئی اے کابل آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار

    پی آئی اے کابل آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار

    اسلام آباد : پی آئی اے کابل آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ کابل ائیر پورٹ کنٹرول زون میں نہیں، جس کی وجہ سے انشورنس دس گنا زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کابل آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ،کابل آپریشن میں ریڈار کوور نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

    ارشد ملک کا کہنا تھا کہ کابل ائیر پورٹ کنٹرول زون میں نہیں، جس کی وجہ سے انشورنس دس گنا زیادہ ہے، انشورنس بڑھنے کے سبب اپریشن جاری نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

    انھوں نے کہا پی آئی اے کی فلیٹ میں تین طیارے لائے ہیں ، آگے ماہ مزید تین طیارے پہنچ جائیں گے، نئے طیارے 2017 کے ماڈل کے ہوں گے، نئے معاہدے کے تحت اگر طیارہ گرانڈ ہوگا تو اس کا کرایہ ادا نہیں کیا جائے گا، نئے طیارے جو آئیں گے وہ اب پاور بائی آورر کے تحت کام کریں گے۔

    پی آئی اے کے سی ای او کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک پرندے ٹکرانے کے 60 واوعات ہوچکے ہیں ، پرندے ٹکرانے سے لاکھوں ڈالر کے اخراجات کا بوجھ پڑتا ہے ، انٹرنیشنل سیکٹر میں سعودی عرب اور گلف ممالک بہت اہم ہیں۔

    ارشد ملک نے مزید بتایا سعودی عرب سے چالیس فیصد ریونیو آتا تھا ، اگر یہ دونوں سیکٹر مکمل چلیں تو پی آئی اے دو ہزار انیس کی سطح پر آجائے گا ، پی آئی اے کا اپنے روٹس بھی بڑھانے کا پلان ہے۔

  • برطانیہ کی پاکستان کیلئے سفری سہولت میں نرمی، پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

    برطانیہ کی پاکستان کیلئے سفری سہولت میں نرمی، پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے پاکستان کے لئے سفری سہولت میں نرمی کے بعد برطانیہ اور یورپی ممالک کے لیے چار ٹرڈ فلائٹ آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بر طانیہ کی جانب سے پاکستان کےلئےسفری سہولت میں نرمی کے معاملے پر پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی ممالک کے لیے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کے لیے چارٹر طیارہ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں گئیں ہیں۔

    پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چارٹرسروس کے لیے 250نشستوں والے جہازدرکار ہوں گے، پروازیں لندن، مانچسٹر ،برمنگھم، پیرس ، میلان کےلیےچلائی جائیں گی۔

    خیال رہے برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کو نادرا کا کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھا کر برطانیہ کے سفر کی اجازت دی ہے، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ منظور شدہ ویکسین لگوانے والے افراد بغیر قرنطینہ برطانیہ آسکیں گے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کی منظور شدہ ویکسینز میں برطانیہ کی تیار کردہ ویکسین ایسٹرازینیکا، جونسنز اینڈ جونسنز، امریکی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین موڈرنا اور فائزر شامل ہیں۔

  • کوئٹہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

    کوئٹہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

    لاہور : پاکستان ایئرلائن کے ذریعے کوئٹہ جانے والے مسافر پرواز میں تاخیر کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر رُل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے کوئٹہ جانے والے پاکستان ایئرلائن کی پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    پرواز میں تاخیر کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بیٹھے مسافر رل گئے، مسافروں کو کہنا ہے کہ پرواز نے صبح دس بج کر پچاس منٹ پر کوئٹہ کےلیے روانہ ہونا تھا، لیکن تین گھنٹے گزر گئے ہمیں ابھی تک انتظار کروایا جارہا ہے۔

    مسافروں نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پہلے کہا گیا کہ پرواز 12 بجے روانہ ہوگی بعد میں کہا گیا کہ پرواز 1:30 پر اڑان بھرے لیکن یہ انتظامیہ کا یہ وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔

    مسافروں کو شکوہ ہے کہ پی آئی اے کی اکثر پروازیں تاخیر کا شکار ہوجاتی ہیں، بغیر کچھ کھائے پیے ہم مسلسل تین گھنٹے سے پرواز کا انتظار کررہے ہیں لیکن انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔

  • سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا بڑا اقدام

    سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا بڑا اقدام

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ، 7جولائی سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیاحت کے وژن کوفروغ دینے کیلئے پی آئی اے کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    پی آئی اے 7جولائی کو فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پرواز اڑان بھرے گی ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سیالکوٹ سے اسکردو کیلئے پروازیں شروع کررہی ہے ، سیالکوٹ سےاسکردوکیلئے3جولائی کوپروازروانہ ہوگی۔

    پی آئی اے نے اسکردوسے چیری لانے پر بھی 50فیصد رعایت کااعلان کیاہے ، کراچی ، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور فیصل آباد کیلئے چیری لانے پر رعایت
    دی گئی ہے۔

    خیال رہے پی آئی اے کراچی اسلام آباد اور لاہور سے پہلے ہی اسکردو پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

    یاد رہے 19 جون کو پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھی ، پرواز نے پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کیا۔