Tag: پی ایس او

  • شہریوں کو پمپس پر کم مقدار میں پیٹرول دینے کا معاملہ ،  پی ایس او کا بڑا اعتراف سامنے آگیا

    شہریوں کو پمپس پر کم مقدار میں پیٹرول دینے کا معاملہ ، پی ایس او کا بڑا اعتراف سامنے آگیا

    کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پیٹرول پمپس پر شہریوں کو کم مقدار میں پیٹرول دینے کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیٹرول پمپوں میں شہریوں کی کم پیمائش اور چوری کے معاملے پر پی ایس او کے بڑا اعتراف سامنے اگیا۔

    سندھ حکومت نے گزشتہ روز کم مقدار پیٹرول دینے پمپوں پر چھاپے مار کر سیل کر دیا تھا تاہ، پی ایس او نے دسمبر اور جنوری 12 پیٹرول پمپس پر شہریوں کو کم مقدار میں پیٹرول دینے کا اعتراف کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ کراچی میں پی ایس او کے 160 آؤٹ لیٹس ہیں اور شہر میں 9 پیٹرول پمپس کمپنی آپریٹڈ ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری میں مجموعی طور پر 231 پیٹرول پمپس پر سرپرائز وزٹ کیے گئے، 231 میں سے 12 آؤٹ لیٹس پر کم پیمائش سامنے آئی۔

    مزید پڑھیں : پٹرول خریدنے والے شہریوں کےلیے خوشخبری

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس او کے 2 موبائل ٹیسٹنگ یونٹس شہر میں موجود آؤٹ لیٹس کو چیک کرتے ہیں ، کم پیمائش کرنے والے ڈیلرز کو وارننگ لیٹرز جاری کیے جاتے ہیں اور دوبارہ سرپرائز وزٹ کیا جاتا ہے، دوبارہ انسپیکشن کی جاتی ہے۔ اگر دوبارہ یہی شکایت نظر آتی ہے تو پھر ڈیلرز پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔

    شہریوں کی شکایت پر گزشتہ روز سندھ حکومت نے کم پیمائش پر 3 پیٹرول پمپس کو سیل کیا تھا، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو نے کہا کہ شاہراہ فیصل، شاہین کمپلیکس اور مہران ٹائون میں کم مقدار دینے والے 3 پمپ سیل ہیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے کم پیمائش ہر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • پی ایس او، پارکو اور سوئی گیس کمپنیوں کی  نجکاری ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    پی ایس او، پارکو اور سوئی گیس کمپنیوں کی نجکاری ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    اسلام آباد: پی ایس او، پارکو اور سوئی گیس کمپنیوں نجکاری کا فیصلہ وفاقی حکومت پر چھوڑ دیا گیا اور سمری کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کو بھجوادی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن  نے نجکاری سے متعلق سمری کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کو بھجوادی۔

    ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم ڈویژن نے سمری میں تجویز کیا کہ اداروں کی نجکاری سےمتعلق فیصلہ حکومت کرے اور سمری میں نجکاری کی صورت میں مختلف پیچیدگیوں کا حوالہ بھی دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس اوکی نجکاری پرایل این جی معاہدے کاکیا ہوگا؟یہ بات حکومت مدنظر رکھے گی، کیا پارکو کی نجکاری یو اے ای کو اعتماد لیے بغیر ممکن ہوگی ؟حکومت یہ بات بھی مد نظر رکھے گی۔

    پاک عرب ریفائنری لمیٹڈپاکستان اورمتحدہ عرب امارات کےدرمیان جوائنٹ ونچر ہے، پی ایس او،سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق فیصلہ حکومت کرے گی۔

    اس کے علاوہ پارکو،پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور سینڈک میٹل لمیٹڈ کی نجکاری سے متعلق فیصلہ حکومت کرے گی۔

  • پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی حکمت عملی مرتب کرلی

    پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی حکمت عملی مرتب کرلی

    کراچی : پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان ادائیگی کا معاملہ طے پانے کے بعد قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران37پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    پی آئی اے نے پی ایس او کو اندرون و بیرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازوں کی فہرست فراہم کردی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے اتوار کے روز 15پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    اسلام آباد سے پشاور، اسلام آباد سے اسکردو، اسلام آباد کی گلگت کیلئے دو پروازیں، لاہور سے کوالالمپور، لاہور سے مدینہ سمیت دیگر شہر بھی شامل ہیں۔

    قومی ایئرلائن نے پیر 29 اکتوبر کیلئے بھی پروازوں کی ایندھن سے متعلق فہرست جاری کردی۔

    اندرون و بیرون ملک 22پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، پی ایس او میں قومی ایئرلائن کو چار بین الاقوامی پروازوں کیلئے ایندھن فراہم کردیا۔

    دریں اثناء پی ایس او نے ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پی کے739کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے225، لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے725،اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے741 اور لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے764کو ایندھن فراہم کیا۔

  • پی ایس او نے پی آئی اے کی بڑی مشکل آسان کردی

    پی ایس او نے پی آئی اے کی بڑی مشکل آسان کردی

    کراچی : قومی ائیر لائن پی آئی اے اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے درمیان واجبات کی ادائیگیوں کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔

    پی ایس او ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے مزید 20فلائٹس کے لیے فیول طلب کیا ہے، ان پروازوں کو پیر کی سہ پہر 3بجے تک فیول فراہم کردیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تین بجے کے بعد اگلی ادائیگی کی صورت میں مزید فیول فراہم کیا جائے گا، آج ادائیگیوں کے تنازعے کے باعث پی آئی اے کا آپریشن دن بھر بند رہا۔

    پی آئی اے نے پی ایس او کو معاہدے کے بعد 7دنوں میں 75کروڑ کی ادائیگی کی ہے، پی آئی اے اور پی ایس کے درمیان یومیہ کم از کم 10 کروڑ روپے دینے کا معاہدہ ہوا ہے۔

  • پی آئی اے کے مسافروں کیلیے اچھی خبر آگئی

    پی آئی اے کے مسافروں کیلیے اچھی خبر آگئی

    کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سے فیول کی مد میں ادائیگی کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پی ایس او کو آج 22کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے، پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کی فیولنگ کیلئے22کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔

    جس کے بعد پی ایس اونے پی آئی اے کے اہم روٹس کیلئے جانیوالی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی شروع کردی، پی آئی اے نے یہ رقم یومیہ ادائیگی کی مد میں ادا کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے ،پی ایس او میں فیول کی یومیہ ادائیگی کا معاملہ تقریباً حل ہوگیا ہے، جلد ہی آئی اے کی پروازوں کا پرانا شیڈول بحال ہوجائے گا۔

    PIA

    علاوہ ازیں آج قومی ائیر لائن کی مزید 18 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں جن میں کراچی آنے جانے کی 14 پروازیں بھی شامل ہیں۔

    کراچی سے لاہور، بہاولپور رحیم یار خان اور کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں جب کہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی کے 308 اور پی کے 368 منسوخ کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ دمام، مسقط، لاہور، بہاولپور، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے کراچی کی پروازیں منسوخ جب کہ اسلام آباد سے کراچی کیلئے پی کے 319 اور پی کے 369 بھی منسوخ کردی گئیں۔

  • پی ایس او کی پی آئی اے کو مشروط ایندھن کی فراہمی

    پی ایس او کی پی آئی اے کو مشروط ایندھن کی فراہمی

    کراچی : پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی کے تنازعے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    پی آئی اے اور پی ایس او درمیان ہونے والے مذاکرات میں پی آئی اے کے چیف فنانس آفیسر اور پی ایس او حکام کے درمیان باہمی اتفاق رائے ہوگیا۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یومیہ بنیادوں پر کھپت کے حساب سے پی ایس او کو ادائیگیاں کرے گی۔

    پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے مطابق اپنے جہازوں کے لئے پی ایس او سے فیول خریدے گی، ملک کے تمام ائیرپورٹ پر جہازوں کیلئے ایندھن لیا جائے گا جن کے بارے میں پی آئی اے پی ایس او کو باقاعدہ آگاہ کرے گا۔

    قبل ازیں اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مجوزہ طور پر یہ طے کیا گیا تھا کہ پی آئی اے یومیہ بنیادوں پر پی ایس او کو دس کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گی تام بعد ازاں فریقین میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگیا۔

  • پی ایس او نے پی آئی اے کو جیٹ فیول کی سپلائی بحال کردی

    پی ایس او نے پی آئی اے کو جیٹ فیول کی سپلائی بحال کردی

    کراچی: پی ایس او اور پی آئی اے میں واجبات کی ادائیگی کا تنازع کا عارضی حل نکل آیا، پی آئی اے نے پی ایس او کو 50 کروڑ ادا کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے درمیان واجبات کی ادائیگی کے معاملہ کا عارضی حل نکل آیا ہے، جس کے بعد پی آئی اے کو جیٹ فیول کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

    پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے، پی ایس او کا کہنا ہے کہ موجودہ ادائیگی کی حد کل شام تک ختم ہوجائے گی۔

    پی ایس او حکام نے بتایا کہ پی آئی اے اب بھی 1355 ملین روپے کی مقروض ہے، فیول سپلائی بحال رکھنے کے لیے پی آئی اے کو کل بھی لازمی ادائیگی کرنا ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی تھی جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں۔

    پی ایس او کی جانب سے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کیے جانے پر کراچی، لاہور، اسلام آباد کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں، ایندھن کی عدم فراہمی سے اندرون، بیرون ملک کئی پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہیں۔

    پی آئی اے کراچی سے لاہور جانے والی پی کے 306 کی پرواز اورکراچی سے پشاور جانے والی پی کے 350 کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی تھی۔

  • پی ایس او کا پی آئی اے کو ایندھن فراہم کرنے سے انکار

    پی ایس او کا پی آئی اے کو ایندھن فراہم کرنے سے انکار

    کراچی : پی ایس او  نے اسلام آباد سے کراچی کیلئے پی آئی اے کی پرواز کو ایندھن فراہم کرنے سے انکار کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر ایسی پرواز کو روکا جاتا ہے جس میں اہم شخصیات موجود ہوں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ مذکورہ پرواز کو شام 7 بجے روانہ ہونا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے کا پی ایس او کے ایم ڈی سے رابطہ ہوا ہے۔ کچھ دیر میں طیارے کی فیولنگ کے بعد پرواز روانہ ہو جائے گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو جمعرات کے روز ایندھن کے واجبات کی مد میں 48 کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔ وعدے کے مطابق آج بھی 15 کروڑ روپے پی ایس او کو ادا کیے ہیں۔

    ایرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او جان بوجھ کر ایسی پرواز کو روکتی ہے جس میں اہم شخصیات سوار ہوں۔ پی کے 309 کے مسافروں میں حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور کارپوریٹ سیکٹر کے افراد شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس او انتظامیہ پی آئی اے پر دباؤ ڈالنے کیلئے حکمت عملی کے تحت اہم پرواز یں روکتی ہے، پی ایس او کے دعوے کے مطابق پی آئی اے پر اس کے ایک ارب روپے کے واجبات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 کے علاوہ پی کے 319 بھی تاخیر کا شکار ہے۔ پی کے 319 کی روانگی میں آپریشنل وجوہات کی بناء تاخیر ہوئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی آنے والی دونوں پروازوں پی کے 309 اور پی کے 319 کی اسلام سے روانگی رات سوا بارہ بجے متوقع ہے۔

    ان دونوں پروازوں کی روانگی کے منتظر مسافر گزشتہ کئی گھنٹوں سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پریشان بیٹھے ہیں۔

  • پی آئی اے اور پی ایس او کے مذاکرات میں اہم پیشرفت

    پی آئی اے اور پی ایس او کے مذاکرات میں اہم پیشرفت

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور پی ایس او کے مابین ہونے والے مذاکرات میں تمام معاملات طے پاگئے جس کے بعد پی ایس او نے قومی ایئر لائن کے جہازوں کو ایندھن کی فراہمی بحال کردی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو ایندھن کی مد میں 48 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں، کراچی میں رکی 3 پروازوں کی روانگی کا عمل شروع کردیا گیا۔

    کراچی سے اسلام آباد، ملتان اور سکھر کی پروازیں ایندھن کی عدم فراہمی کے سبب رک گئی تھیں، اسلام آباد اور لاہور میں رکی پروازیں بھی کراچی روانہ کی جارہی ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ اور کراچی جانے والی پروازیں روانگی کیلئے تیار ہیں۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت سینکڑوں سرکاری افسران کا پیٹرول بند

    ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت سینکڑوں سرکاری افسران کا پیٹرول بند

    کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سمیت کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 400 افسران کا پیٹرول بند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے افسران کا پیٹرول بند کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے کے ایم سی افسران کو ملنے والا پیٹرول واجبات کی عدم ادائیگی پر بند کیا گیا۔

    پی ایس او ذرائع کے مطابق پی ایس او کے واجبات کی مد میں سو کروڑ روپے واجب الادا ہیں جن کی عدم ادائیگی کی بنا پر پی ایس او نے پیٹرول بند کردیا۔

    پیٹرول کی بندش کے باعث کے ایم سی کے 400 کے قریب افسران کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میونسپل کمشنر بھی ان افسران میں شامل ہیں جنہیں اب سرکاری خرچ پر پیٹرول نہیں مل رہا۔