Tag: پی ایس او

  • پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کردی

    پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کردی

    کراچی : پی آئی اے کی پرواز ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے اڑان نہ بھر سکی، اربوں روپے کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے قومی ائیر لائن کو فیول کی فراہمی بند کردی، جسے مذاکرات کے بعد بحال کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پندرہ ارب روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی۔

    پی آئی اے کی پرواز پی کے308کو فیول نہ ملنے کےباعث تاحال روانہ نہیں کیا جا سکا، جہاز کے روانہ نہ ہونے پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ایس او ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پر15ارب60کروڑ روپے کے واجبات ہیں، واجبات تو اپنی جگہ لیکن پی آئی اے نے یومیہ ادائیگی کا وعدہ کیاتھا، اور اب پی آئی اے یومیہ فیول کی ادائیگی بھی نہیں کرپا رہا۔


    مزید پڑھیں: واجبات کیلئے سی اے اے، پی ایس او کا پی آئی اے کو نوٹس


    دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے پی ایس او کےساتھ معاملات طے کرنےکی کوشش کر رہےہیں، پی ایس او کچھ دیر بعد پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بحال کردے گا۔

    پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بحال کردی گئی 

    پی آئی اے اور پی ایس او انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکرات میں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد پی ایس او کی جانب سے فیول کی فراہمی بحال کردی گئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیول کی عدم دستیابی کے باعث روکی جانے والی پرواز پی کے308کو فیول فراہم کردیا گیا ہے، مذکورہ پروازکچھ ہی دیر میں روانہ کردی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس او کو ادا کی جانے والی رقم 288 ارب سے تجاوز

    پی ایس او کو ادا کی جانے والی رقم 288 ارب سے تجاوز

    اسلام آباد: توانائی کے شعبے میں جاری گردشی قرضوں کی مد میں پاکستان اسٹیٹ آئل کو کی جانے والی ادائیگیوں کی رقم 288 ارب سے تجاوز کر گئیں۔

    کمپنی اعداد و شمار کے مطابق صرف پاور سیکٹر کے واجبات کا حجم 256 ارب روپے ہوگیا ہے۔ پاکستان قومی ایئرلائن نے 15 ارب 60 کروڑ، سوئی سدرن نے 6 ارب 90 کروڑ ادا کرنے ہیں۔

    جنریشن کمپنیوں نے پی ایس او کو 147 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ حکومت نے بھی پرائس ڈیفرنشل کی مد میں پی ایس او کو 9 ارب 60 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

    کمپنی ذرائع کے مطابق اگر ادائیگیوں کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو کمپنی امور چلانا مشکل ہوجائے گا۔ پی ایس او کو خود بھی مختلف مد میں 12 ارب 17 کروڑ روپے کی ملکی اور غیر ملکی ادائیگیاں کرنی ہیں۔


  • پی ایس او نے عید کے موقع پر پیٹرول سستا کردیا

    پی ایس او نے عید کے موقع پر پیٹرول سستا کردیا

    اسلام آباد : پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک بھر کے عوام کو عیدالفطر کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق آج سے عید الفطر کے تین دن پیٹرول کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے ملک بھر کے عوام کیلئے اپنے تمام پیٹرول پمپس پر آج بروز ہفتہ سے عید کے تین دن تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ کمی کااعلان کیا ہے۔

    یہ آفرملک بھر میں پی ایس او کے تمام پیٹرول پمپوں کیلئے ہے جس کے بعد پیٹرول اب 72.80 کے بجائے 71.80 فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

  • پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی پھرروک دی

    پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی پھرروک دی

    کراچی : واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او کی جانب سے فیول فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے پی آئی اے کی پرواز مقررہ وقت پرروانہ نہ ہوسکی، مسافر پی آئی اے انتظامیہ پر برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے اورپی ایس او کی چپقلش پھرعروج پر پہنچ گئی ہے، پی آئی اے پی ایس او کا 15 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔

    دس روز قبل واجبات کی عدم ادائیگی پرپی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند کردی تھی، بعد ازاں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پرتیل کی فراہمی شروع کی گئی۔

    معاہدے کے مطابق پی آئی اے کو روزانہ کی بنیاد پر تیل کی رقم یومیہ ادا کرنا تھی، پی آئی اے اپنے آپریشنز کو برقرار رکھنے کیلیے یومیہ کی بنیاد پر 30 کروڑ روپے کاتیل خریدتا ہے، جبکہ گزشتہ روز یومیہ ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔

    یومیہ ادائیگی روکنے پر پی ایس او نے آج پھرتیل کی فراہمی بند کردی، تاہم تیل کی فراہمی روکنے پر پی آئی اے کا آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : واجبات کی عدم ادائیگی: پی آئی اے کی فیول بند کرنے کی دھمکی

    تیل کی عدم دستیابی کے باعث کراچی سے لاہورجانے والی پرواز تاخیر کا شکارہوئی، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 کا مقررہ وقت سہ پہر3 بجے ہے، تیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے پروازابھی تک روانہ نہ ہوسکی۔

    پرواز کے روانہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں نے احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ مسافرمہنگے ٹکٹ لینے کے باوجود وقت پراپنی منزل پرنہیں پہنچ سکتے، پی آئی اے مسافروں کو مہنگے ٹکٹ فروخت کرتی ہے اورتیل کے پیسے کیوں نہیں دیتی۔

  • میگا کرپشن کیس کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرلی جائے، چوہدری نثار

    میگا کرپشن کیس کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرلی جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو تمام میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ ،سیکریٹری نارکوٹکس،آئی جی اسلام آباد اورڈی جی پاسپورٹ اوردیگرافسران  نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ایف آئی اے، اے این ایف اور محکمہ پولیس کے افسران نے اہم کیسز پر بریفنگ دی، تحقیقاتی اداروں کی جانب سے وزیرداخلہ کو میگا کرپشن کیس کی تحقیقات، اغوا برائے تاوان، ای او بی آئی، ڈی پی اور پی ایس او کے خلاف جاری تحقیقات عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو میگا کیسز کی تحقیقات کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور اصغر خان کیس کی بھی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا گیا کہ پولیس، ایف آئی اے اور اے این ایف نے 100 روز کے دوران 1800 سے زائد مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 769 شناختی کارڈ بلاک کردیے گیے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 1139 ملزمان کے پاسپورٹ، 581 بینک اکاؤنٹس اور 826 موبائل سمز کی شناخت کی گئی ہے جو اشتہاری ملزمان کے زیر استعمال تھیں۔

  • پی ایس او نے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

    پی ایس او نے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

    کراچی : آئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

    پی ایس او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے پی این ایس سی کی جانب سے جہازوں کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے ۔ اس سے نہ صرف درآمد میں تعطل آرہا ہے بلکہ پورٹ قاسم پر جہازوں کی بیک وقت آمد سے جہازوں کے جیٹی تک آنے میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔

    جہازوں کی بروقت آف لوڈنگ نہ ہونے کے باعث سپلائرز کی جانب سے پچیس لاکھ ڈالر ڈیمریج چارجز کے کلیم آچکے ہیں۔

    اس صورت حال میں پی ایس او نے فوری طور پر وزارت پورٹس اینڈ شیپنگ سےمعاملے کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے کہا ہے۔

    چند روز پہلے آئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی نے بھی اسی خدشے کا اظہار کرتے ہوئے بحران سےبچنےکیلئے ایل این جی اور خام تیل لانے والے جہازوں کے شیڈول کو ضروری قرار دیا تھا۔

  • ملک میں پیٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں، پی ایس او

    ملک میں پیٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں، پی ایس او

    کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) ترجمان نےکہا ہےکہ ملک میں پٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں پی ایس او کے پاس فیول کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے۔

    پی ایس او ترجمان کےمطابق کمپنی کی جانب سےفروری میں اب تک ڈھائی لاکھ ٹن پٹرول درآمدکیا جاچکا ہے۔۔تین روز میں دو جہازوں کے ذریعےمجموعی طورپرایک لاکھ ٹن پیٹرول درآمد کیا گیا ہے۔

    پی ایس او ملک بھر میں فیول کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے کو یقینی بنارہا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق بائیکو ریفائنری بھی اپنی تیل کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو کئی گنا بڑھا رہی ہے جس کے لئے بائیکو ملک میں تین نئی جگہ تیل کے اسٹوریج ٹینک بنائے گی

  • پی ایس او کا جہاز پیٹرول اور فرنس آئل لیکر پہنچ گیا

    پی ایس او کا جہاز پیٹرول اور فرنس آئل لیکر پہنچ گیا

    کراچی:پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او )کا ایک لاکھ پینسٹھ ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کا جہاز اور ایک پچاس ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کاجہازکراچی پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس او کا جہاز فرنس آئل اور پٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس مجموعی طوراس ہفتے 1 لاکھ ٹن پٹرول جبکہ 1 لاکھ 35 ہزار ٹن فرنس آئل ہوگا۔

    پی ایس او کے ترجمان کے مطابق پی ایس او کے پاس مجموعی طور رواں ہفتے کے لیے ایک لاکھ ٹن پیٹرول اورایک لاکھ پینتیس ہزار ٹنفرنس آئل موجود ہے۔

    ترجمان کاکہنا تھا کہ پیٹرول اور فرنس آئل کے مزہد دو آئل ٹینکر جلد کراچی پہنچ جائیں گے ۔وزارت پیٹرولیم کی ہدایت پرپی ایس او24گھنٹےمسلسل کام کررہا ہے ۔

    ۔پی ایس او ترجمان کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس اور پیٹرول پمپس کو فیول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے

  • پی ایس او کے ذریعے ایل این جی کی درآمد کی مخالفت

    پی ایس او کے ذریعے ایل این جی کی درآمد کی مخالفت

    کراچی : پاکستان اکانومی واچ نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پی ایس او کے ذریعے ایل این جی کی درآمد ملکی مفادات کے خلاف ہے۔

     اکانومی واچ کے نائب صدر ساجد غلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ایس او تیل کی درامد اور سپلائی چین برقرار رکھنے میں متعدد بار ناکام ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ بیچے گئے تیل کے بقایا جات وصول کرنے یا ادائیگیاں نہ کرنے والے اداروں کی سپلائی بند کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے، جو موجودہ بحران کا بڑا سبب ہے۔

    ساجد غلام کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پی ایس او گیس درامد کرنے کا بھی کوئی تجربہ نہیں رکھتا جبکہ کمیشن، رسہ کشی، مقدمات اور سرخ فیتہ کے خدشات تاخیر کا سبب ہوں گے، جس کی قیمت قوم کو چکانا پڑے گی۔

  • پٹرول کا بحران : سیکریٹری پٹرولیم سمیت4افسران کی معطلی کافیصلہ

    پٹرول کا بحران : سیکریٹری پٹرولیم سمیت4افسران کی معطلی کافیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پانچ روز بعد پیٹرول بحران کا نوٹس لیکر سیکریٹری پیٹرولیم اور ایم ڈی پی ایس او سمیت چا ر افسران کو معطل کردیا۔

    وزیراعظم ان ایکشن پیٹرول بحران پرسیکرٹری پیٹرولیم عابد سعید،اور ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ ہوگئے، معطل، ایڈیشنل سیکرٹری نعیم ملک اور ڈی جی آئل محمد اعظم کو بھی معطلی کانوٹس دے دیاگیا۔

    وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پیٹرول کی صورتحال فوری بہتر بنانے  اور  صوبوں کو پیٹرول کی بلیک میں فروخت چیک کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز سے  پنجاب کے شہریوں کو پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے جہاں صوبے کے 80 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں جس کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں جب کہ اس صورتحال سے گراں فروشوں نے بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول 3 گنا اضافی قیمت میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔