Tag: پی ایس ایل اسپیشل‘

  • بابر اعظم کے بارے میں بیان مذاق میں دیا تھا، عاقب جاوید

    بابر اعظم کے بارے میں بیان مذاق میں دیا تھا، عاقب جاوید

    لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے بارے میں بیان مذاق میں دیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پی ایس ایل اسپیشل‘ میں عاقب جاوید نے اس بیان کے حوالے سے بات کی ہے، بابر اعظم جب کراچی کنگز کی فرنچائز میں تھے تو لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے ایک بیان دیا تھا کہ ہم بابر کو آؤٹ ہی نہیں کرتے، ہم اس کے اردگرد آنے والے کھلاڑی کو کچھ ٹائم دیتے ہیں۔

    میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی اس بات پر قائم ہیں اور پشاور زلمی کے کپتان بابر کو اب بھی آؤٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے؟ جس پر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ وہ ایک مذاق کی بات تھی۔

    ہیڈ کوچ عاقب جاوید بابر جیسے کھلاڑی کو پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، اس کی پرفارمنس کو پوری دنیا جانتی ہے، ان دنوں مذاق میں وہ بات کہی تھی، پی ایس ایل کے درمیان یہ سب چلتا رہتا ہے۔

    ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ وہ دنیا کی بہترین کھلاڑی ہیں، بابر بہت زیادہ ٹیکنیک سے کھیلتے ہیں، لیکن کچھ دفعہ گوگلی کو کھیلنے میں مسئلہ ہوجاتا ہے۔

    حارث رؤف کےحوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ ان کا کام تیز بولنگ کرنا ہے، وہ وکٹ لینے جاتے ہیں تو ظاہر ہے انہیں زیادہ رنز لینے کا بھی سامنا کرنا پڑےگا، لیکن وہ میچ جیت کے دیتے ہیں۔