Tag: پی ایس ایل سیزن 7

  • پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 7 کو کامیاب بنانے پر اہل کراچی کا شکرگزار

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 7 کو کامیاب بنانے پر اہل کراچی کا شکرگزار

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن سیون کو کامیاب بنانے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پی سی بی مداحوں کی قدر اور ان کا احترام کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور پی ایس ایل کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سلمان نصیر نے کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیون کے پہلے مرحلے کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر تمام سول اور سیکیورٹی ایجنسیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اداروں نے میچز کے کامیاب انعقاد کےلیے محفوظ ماحول دیا۔

    سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ تمام تماشائیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے محدود تعداد میں داخلے کی اجازت کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں زبردست کرکٹ ماحول بنائے رکھا۔

    ڈائریکٹر پی ایس ایل نے کہا امید ہے بارہ سے سولہ مارچ تک کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے ہر عمر کے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، پی سی بی مداحوں کی قدر اور ان کا احترام کرتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے پی سی بی کے تمام عملے کا شکر گزار ہوں۔

    خیال رہے پی ایس ایل سیون کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا ہے ، دوسرے مرحلے کا آغاز دس فروری سے لاہور میں ہوگا، اسلام آباد،ملتان اورپشاور نے لاہور میں ڈیرے ڈال دیئے جبکہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی ٹیمیں آج روانہ ہوں گی۔

  • وزیراعظم عمران خان  کا پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    وزیراعظم عمران خان کا پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےسربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈاراور دیگرکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شاہین آفریدی اور عاقب جاوید شریک ہوئے ۔

    وزیراعظم کو کامیاب جوان اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر بریفنگ دی گئی ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کےدوران ملنے والے فاسٹ باؤلر محمد زاہد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا ، محمد زاہد کو سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران منتخب کیا گیا۔

    وزیراعظم نے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو سےنئے ٹیلنٹ کی تلاش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، پی ایس ایل میں نئے ٹیلنٹ کو پرفارم کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے، امید ہے پی ایس ایل سیزن 7 میں بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، یقینی بنا رہےہیں کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کی بالا دستی ہو۔

    وزیراعظم نے کرکٹر شاہین آفریدی کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے قومی ٹیم، پی سی بی اور اور پی ایس ایل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار
    کیا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میچز کے دوران کامیاب جوان کے ہیروز کوخصوصی دعوت دی جائے گی۔