Tag: پی ایس ایل فائنل

  • سندھ حکومت کا  پی ایس ایل فائنل کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

    سندھ حکومت کا پی ایس ایل فائنل کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

    کراچی : پی ایس ایل فائنل کیلئے سندھ حکومت نے شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلائیں گے۔

    ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ سیمی جمالی کو سراہاگیا اور اپنی جیب سے 1لاکھ دیئے گئے جو اچھا اقدام ہے، جب یہاں ایکشن ہوتا تھا تو ن لیگ تنقید کر تھی تھی ، آج ن لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

    https://youtu.be/CgcqfmHrGp4

    ایم کیو ایم کے حوالے سے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا ایم کیو ایم منتشر قومی مومنٹ بن چکی ہے اور تین گروپوں میں بٹ گئی ہے۔

    نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ن کا کہنا تھا میاں صاحب کو عدالت کا فیصلہ ماننا چاہئیے، احتساب پر ن لیگ کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے ،میاں صاحب نے 50 روپے کی نہیں ،اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

    شرجیل میمن خود عدالت کا سامنا کرنے آئے، ان کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں ڈالا گیا، یہ تاثر غلط ہے لوگ جیل میں جاکر بیمار ہوجاتے ہیں ، شرجیل میمن پہلے ہی زیر علاج ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ایس ایل 3کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا۔

    گذشتہ روز پی ایس ایل سیز ن تھری کا شاندار آغاز ہوا، پاکستان سپر لیگ 2018 کا سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ بروز اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وقت کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں کئی سال بعد کرکٹ کا کوئی بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانوی ہائی کمشنر نےپی ایس ایل فائنل کا کریڈٹ شہبازشریف کودےدیا

    برطانوی ہائی کمشنر نےپی ایس ایل فائنل کا کریڈٹ شہبازشریف کودےدیا

    لاہور: برطانوی ہائی کمشنرکاکہناہےکہ پاکستان سپرلیگ فائنل کےکامیاب انعقاد کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کی غیرمعمولی صلاحیتوں کوجاتاہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی اورپاک برطانیہ تعلقات کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنرنےوزیراعلیٰ پنجاب کوپی ایس ایل فائنل کےکامیاب انعقادپرمبارکباد دیتے ہوئےکہاکہ فائنل میچ کاکریڈٹ آپ کی غیرمعمولی صلاحیتوں کوجاتاہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نےکہاکہ تعلیم،صحت،سماجی شعبوں کی بہتری کےلیےحکومت کی جانب سےاقدامات کیےگئےہیں۔انہوں نےکہاکہ عوام کامعیارزندگی بلندکرنےکےلیےاقدامات لائق تحسین ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ فائنل کاکامیاب انعقادپاکستان کی فتح اورامن دشمنوں کی شکست ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستانی قوم کاعزم دہشت گردی کےخاتمےکےلیےانتہائی مضبوط ہے۔

    شہبازشریف کاکہناتھاکہ قائداعظم کےپاکستان میں انتہاپسندانہ سوچ کی کوئی جگہ نہیں،جبکہ فائنل کالاہورمیں کامیاب انعقاددہشت گردوں کےلیےسخت پیغام ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں لازوال ہیں۔انہوں نےکہاکہ دہشت گردی کےناسورسےنمٹنےکےلیےپوری قوم یکجاہے۔

    واضح رہےکہ شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کےتعلقات سےمتعلق کہاکہ دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کےسفر میں اہم پارٹنرز ہیں اور پاکستان برطانیہ کے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔

  • عمران خان نےپی ایس ایل فائنل لاہورمیں کرانےکوپاگل پن قرار دیا‘مریم اورنگزیب

    عمران خان نےپی ایس ایل فائنل لاہورمیں کرانےکوپاگل پن قرار دیا‘مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اونگریب کا کہناہےکہ عمران خان آئی پی ایل کےمیچ میں جاسکتے ہیں لیکن پی ایس ایل کے فائنل میں نہیں آسکتے۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگریب نےکہاکہ عمران خان نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کرانے کو پاگل پن قراردیا۔

    انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان آئی پی ایل میں جاکراسٹیج پربھی کھڑے ہوتے ہیں اور انعامات بھی دیتے ہیں لیکن لاہور میں پی ایس ایل کےفائنل میں نہیں آتے۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا فائنل نوازشریف کا سیاسی فیصلہ ہے، عمران خان

    خیال رہےکہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاتھا کہ نوازشریف نے پی ایس ایل کے فائنل کو سیاسی طور پر لاہور میں کرایا ہے۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا انعقاد مستقبل کیلئے نیک شگون ہے، نوا زشریف

    یاد رہےکہ وزیراعظم نوا زشریف نےدو روز قبل کہاتھا کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل پاکستان میں ہونا مستقبل کےلیے نیک شگون ہے۔

    مزید پڑھیں:عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں، مریم اورنگزیب

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاتھا کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں اور جو بھی بیان دیں سوچ سمجھ کر دیا کریں۔

  • پی ایس ایل فائنل کی پروقار تقریب، عوام کی بڑی تعداد شریک

    پی ایس ایل فائنل کی پروقار تقریب، عوام کی بڑی تعداد شریک

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کے فائنل کی پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، پاک فوج کے پیرگلائیڈرز نے قومی پرچم کے ساتھ فضاء سے زمین پر اترنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائنل کی پروقار تقریب کا آغاز ہوگیا، اسٹیڈیم میں عوام ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں اور پورے اسٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہار ہے۔

    7

    لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ

    پڑھیں: ’’ پی ایس ایل فائنل:ہزاروں شائقین اسٹیڈیم پہنچ گئے ‘‘

    اسٹیڈیم میں بیٹھے لوگوں نے پاک فوج کے جوانوں کا فضاء سے اترنے کے پرچوش منظر کے بعد فوج کے حق میں نعرے بلند کیے، اس موقع پر شہداء پاک فوج کے لیے ایک دوستاویزی فلم بھی چلائی گئی۔

    4

    فائنل سے قبل اختتامی تقریب میں مختلف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ہوسٹنگ کے فرائض عائشہ عمر اور احمد علی بٹ سرانجام دے رہے ہیں۔

    8

    شاہد آفریدی کے گراونڈ میں داخل ہونے پر پورا اسٹیڈیم لالا لالا کے نعروں سے گونجنے لگا اور شاہد آفریدی نے مداحوں کا زخمی ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔

    5

    علی ظفر، فاخر کی پرجوش پرفارمنس کے بعد علی عظمت نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کے بعد اسٹیڈیم میں ایک سماں بند گیا۔

    چیئرمین پی ایس ایل کی گفتگو 

    نجم سیٹھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ کھیلنی اور کھیلانی آتی ہے، ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم اکھٹے ہیں اور غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فائنل کے لاہور میں انعقاد کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر جاتا ہے اور آپ ہی اس بات کے مستحق ہیں ساتھ ہی انہوں نے پنجاب حکومت، پولیس اور وفاقی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا کہ اُن کے تعاون سے ایونٹ منعقد کرنا ممکن ہوا۔

    چیئرمین پی ایس ایل نے کہا کہ ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہیں مگر کوئی بھی جیتے آخر جیت پاکستان کی ہی ہوگی، قذافی اسٹیڈیم میں چاروں صوبوں اور پاکستان کے ہر شہر سے لوگ فائنل دیکھنے آئے ہیں۔

  • لاہور آنے والے کھلاڑیوں‌ اور مہمانوں‌ کو پاک فوج کا ویلکم

    لاہور آنے والے کھلاڑیوں‌ اور مہمانوں‌ کو پاک فوج کا ویلکم

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کھیل امن کو فروغ دینے کے لیے اچھا اقدام ہے، پی ایس ایل فائنل کے لیے آنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ایس ایل فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کھیل کو امن کے فروغ کے لیے اچھا اقدام بھی قرار دیا۔

    پی ایس ایل فائنل کے لیے آرمی چیف آف اسٹاف نے بھرپور سیکیورٹی دینے کا اعلان کیا تھا، قذافی اسٹیڈیم کے باہر اور اندر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاک فوج کے مستعدد جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

    قذافی اسٹیڈیم کے باہر 10 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی کررہے ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ پاک فوج کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے۔

    پڑھیں: ’’ پی ایس ایل فائنل:چند گھنٹےباقی‘شائقین پہنچنا شروع ‘‘

    یاد رہے آج قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگی۔

  • فائنل جیتنے کی صورت میں ڈیرن سیمی نے بڑا اعلان کردیا

    فائنل جیتنے کی صورت میں ڈیرن سیمی نے بڑا اعلان کردیا

    لاہور : پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر پوری ٹیم اور انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کرکے سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے پی ایس یال فائنل کے موقع پر کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کا جوش و خروش بھی قابل دید ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بڑے فائنل پر بڑا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم فائنل جیتی تو ٹیم کے ساتھ انتظامیہ کے سب ممبران اس خوشی میں سر منڈوائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی بھی گنجے ہوں گے ڈیرن سیمی کے اس بیان پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سیمی کے سامنے ہاتھ جوڑ لئے۔

  • لاہور میں یہاں ہوں‘ویوین رچرڈ

    لاہور میں یہاں ہوں‘ویوین رچرڈ

    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے ہیڈ کوچ سرویوین رچرڈ کا کہناہےکہ لاہورمیں پی ایس فائنل کےلیےبہترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹیم کےلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹراور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےہیڈکوچ سر ویوین رچرڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ایک طویل عرصے کےبعدمیں لاہورآیاہوں یہاں پرسیکورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں‘۔

    سر ویوین رچرڈ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ ان کی بہت سی اچھی یادیں وابستہ ہیں اورانہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اس سرزمین پرکرکٹ دوبارہ لوٹ آئی ہے‘۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے پہلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد پشاور زلمی کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

    یاد رہےکہ سر ویوین رچرڈ نےچار روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےپی ایس ایل فائنل میں پہنچنے پرٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاتھاکہ ’تیار رہوپاکستانیوں‘ لاہور ہم آرہے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں آج فیصلہ کن مقابلہ ہوگا

    واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ ٹوکا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

  • پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےغیرملکی کھلاڑی لاہورپہنچ گئے

    پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےغیرملکی کھلاڑی لاہورپہنچ گئے

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کےفائنل کے لیے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےغیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے،کھلاڑیوں کوسخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل پہنچادیاگیا۔

    تفصیلا ت کےمطابق پی ایس فائنل میں شرکت کے لیےپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی،مارلن سیموئلز،کرس جارڈن اور ڈیوڈ میلان جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےعہدیدار ویوین رچرڈز اورجولئین فاؤنٹین شامل ہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کےفائنل کےلیے آنے والےغیرملکی کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے سخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایاگیا۔اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹر انعام الحق لاہور پہنچے تھےاور انہوں نے کوئٹہ ٹیم کا حصہ بننےپرخوشی کااظہارکیا۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں آج فیصلہ کن مقابلہ ہوگا

    واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ ٹوکا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

  • پی ایس ایل فائنل:شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی

    پی ایس ایل فائنل:شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ ٹوکا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا‘ ملک بھر سے شائقینِ کرکٹ لاہور پہنچ چکے ہیں اور اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہےجہاں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوگی،جبکہ اختتامی تقریب کو چار چاند لگانے کے لیےنامور گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ حکومت نے اس وقت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ایس ایل کےفائنل میچ میں قذافی اسٹیڈیم کےاطراف کی شاہراہوں پربہترین لائٹنگ کا بندوبست کیاگیاہےجبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کےلیےمختص کیےگئے6پارکنگ اسٹینڈز میں بھی لائٹس لگادی گئی ہیں۔

    لاہور میں فائنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف انتہائی سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کوتعینات کیا گیا ہے۔شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے سکیورٹی کی تین مختلف چیک پوسٹوں سے گزرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں یہاں ہوں‘ ویوین رچرڈ

    خیال رہےکہ قذافی اسٹیڈیم سےمتصل ہاکی اسٹیڈیم میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے25 بستروں کااسپتال بھی بنایاگیا ہے۔


    معذورافراد کےلیے فری ٹکٹس ہوں گے‘ نجم سیٹھی


    چیئرمین پاکستان سپرلیگ نجم سیٹھی کاکہناہےکہ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کےلیے معذور افراد 500 اور طالبات کے لیے 1000فری ٹکٹس دوپہر 2بجےتک دستیاب ہوں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں اپنے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں جن میں کیون پیٹرسن، رائلی روسو، لیوک رائٹ اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ اپنے اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے مورنی وان وک، بنگلہ دیش کے انعام الحق، زمبابوے کے ایلٹن چگمبورا، شان ارون اور ویسٹ انڈیز کے ریاد ایمرٹ کو شامل کیا ہے۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کو فائنل میچ میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی خدمات حاصل نہیں ہیں جو کراچی کنگز کے خلاف پلے آف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ پی ایس ایل فائنل میں میچ ریفری روشن ماہانامہ ہوں گے۔رنمورے مارٹنز اور شوزاب رضا آن فیلڈ ایمپائر ہوں گے۔ احسن رضا ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ چوتھے امپائر احمد شہاب ہوں گے۔

  • سابق آسٹریلوی کرکٹرپی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    سابق آسٹریلوی کرکٹرپی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے، کہتے ہیں سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اپنی لاہور آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سیکیورٹی کا بہترین انتظام موجود ہے، امید ہے لاہور میں اچھا وقت گزرے گا۔

    یاد رہے ڈین جونز پاکستان سپرلیگ 2 میں دفاعی چمیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ تھے، اُن کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی تاہم وہ صرف فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچے۔

    واضح رہے پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، سرفراز الیون میں شامل چار غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا اور وہ پلے آف میچ کھیلنے کے بعد اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے جبکہ پشاور زلمی کےکپتان سیمی نے پاکستان آکر فائنل کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔