Tag: پی ایس ایل فائیو

  • پی ایس ایل فائیو کی تیاریاں شروع کردی گئیں، 20 فروری سے آغاز ہوگا

    پی ایس ایل فائیو کی تیاریاں شروع کردی گئیں، 20 فروری سے آغاز ہوگا

    کراچی: شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی تیاریاں شروع کردی، ٹورنامنٹ کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کرکٹ لوورز تیار ہوجائیں کیونکہ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں، ڈرافٹنگ نومبر میں ہوگی، ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل کے روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان سیزن فائیو کے افتتاحی میچ اور وینیوز پر غور کیا جارہا ہے۔

    [bs-quote quote=”پی ایس ایل فائیو کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ نومبر میں ہوگی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس سیزن فائیو کے فائنل کی میزبانی لاہور کرے گا، کراچی، لاہور، ملتان، راولپنڈی سمیت پشاور آزاد کشمیر میں بھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کوشاں ہیں کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز کوئٹہ میں بھی کرائے جائیں جس کے لیے ان کی کوششیں جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اس سے قبل دو فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایک پشاور زلمی کے نام رہے تھے۔

    سیزن فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی، پشاور زلمی نے 139 رنز کا ہدف دیا تھا جو کوئٹہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

  • پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

    پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، 4 وینیوز شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی شارٹ لسٹ ہیں۔

    [bs-quote quote=”بھارت پہل کرے گا تو اس سے سیریز کھیلیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”احسان مانی” author_job=”چیئرمین پی سی بی”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں سری لنکا، بنگلہ دیش کی میزبانی کے لیے پرامید ہیں، کرکٹ آسٹریلیا اور ای سی بی کے سربراہان پاکستان آئیں گے، پرامید ہیں ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہوگا۔

    احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ بھارت کی طرح دبئی میں بھی کرانے کا آپشن موجود ہے، بھارت پہل کرے گا تو اس سے سیریز کھیلیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی سفارشات حکومت کو بھجوادی ہیں، سفارشات حکومت کی منظوری دیتے ہی فوری لاگو کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ تمام اختیارات اپنے پاس رکھنے کے حق میں نہیں ہوں، 4 برسوں میں 210 ملازمین رکھے گئے جو حیران کن ہے، بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلانا چاہتا ہوں۔

    احسان مانی نے کہا کہ ایم ڈی وسیم خان پورے الاؤنسز سے دستبردار ہوئے ہیں، انگلینڈ دورے کے 6400 ڈالرز کی بجائے 1800 ڈالرز لیے، ورلڈ کپ کے بعد تین سال کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، تبدیلی برائے تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں۔