Tag: پی ایس ایل فور

  • امید ہے اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا: مکی آرتھر

    امید ہے اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا: مکی آرتھر

    کراچی: پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کراچی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان دل چسپ میچ کے بعد کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں میچ وننگ بالر اور بیٹسمین موجود ہیں۔

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ آنے والے میچز میں جیتنے کی کوشش کریں گے، میں اور انضمام الحق ایک پیج پر ہیں۔

    سابق جنوبی افریقی پلیئر نے کہا کہ اگر انگرام کے ساتھ کوئی پارٹنر شپ لگاتا تو پشاور زلمی کے مقابل میچ کا نقشہ کچھ اور ہوتا، اچھی پلینگ الیون کھلا سکتے ہیں، سب کو موقع نہیں دیا جا سکتا۔

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کراچی میں میچز ہونا بہت اچھا ہے، امید ہے اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا، ہماری ٹیم میں میچ وننگ بالر اور بیٹسمین موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل 4: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ جیت لیا

    مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کو جانچنے کا موقع ملے گا، ورلڈ کپ سے قبل ٹف شیڈول ہے، زیادہ میچز کھیلنے کو ملیں گے، یہ ایک بہترین موقع ہے کہ اہم کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی، میزبان ٹیم ایلیمنٹری راؤنڈ کا میچ 14 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔

  • پی ایس ایل 4: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 4: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے آخری مرحلے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم یہ میچ ملتان سلطانز نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 4 کی شکست خوردہ ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج آمنے سامنے آئیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اوسط درجے کی کارکردگی دکھا کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 141 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ملتان سلطانز نے بہ آسانی پورا کر کے لاہور قلندرز کو شکست دی۔

    ملتان سلطانز اسکواڈ

    آج کے میچ کے لیے ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شیعب ملک، شاہد آفریدی، عمر صدیق، ڈینیئل کرسچن، جانسن چارلس، شان مسعود، کرس گرین، محمد الیاس، جنید خان اور محمد عباس شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز اسکواڈ

    لاہور قلندرز کی ٹیم میں آج فخر زمان، یاسر شاہ، راحت علی، شاہین آفریدی، آغا سلمان، سہیل اختر، حسن خان، حارث سہیل، محمد عمران اور عمیر مسعود کھیل رہے ہیں۔

    پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے جس میں سے ملتان کی ٹیم صرف 2 اور لاہور کی ٹیم 3 میچز جیت سکی۔

  • پی ایس ایل4: کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا آج ہوگا

    پی ایس ایل4: کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا آج ہوگا

    کراچی: پاکستان سپرلیگ کے سیزن فورمیں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانزجبکہ کراچی کنگز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اورملتان سلطانز پنجہ آزمائی کریں گے، دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ دوسرا میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اس وقت 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرموجود ہے۔

    کراچی کنگز اگر آج پشاور زلمی کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو دوسری پوزیشن کے لیے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا رن ریٹ دیکھا جائے گا۔

    دوسری جانب لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہرہوچکی ہیں، اس لیے میچ کے نتیجے سے پوائنٹس ٹیبل پرکوالیفائرٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    عثمان شنواری کی شاندار باؤلنگ، گلیڈی ایٹرزکو ایک رن سے شکست

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی تھی ،191 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر189رنز بنا سکی تھی۔

  • ڈیرن سیمی کی مزارِ قائد پر حاضری، قائدِ اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا

    ڈیرن سیمی کی مزارِ قائد پر حاضری، قائدِ اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا

    کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہم راہ بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہم راہ مزارِ قائد پر حاضری دی، ڈیری سیمی نے قائدِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلنے والے بلے باز ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا، انھوں نے مزار قائد کے تعمیراتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    ڈیرن سیمی نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح عظیم رہنما تھا، میں قائد اعظم سے متعلق پڑھ چکا ہوں، ان کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے پیغام سے دنیا کو بہترین بنایا جا سکتا ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے قائد اعظم کے میوزیم میں رکھی گئی اشیا میں بھی گہری دل چسپی کا اظہار کیا، اور انھوں نے شوق سے یادگار اشیا دیکھیں۔

    دو مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر سیکورٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ بھی تصاویر بھی بنوائیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل 4 :‌ عثمان شنواری کی شاندار باؤلنگ، گلیڈی ایٹرزکو ایک رن سے شکست

    خیال رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

    کراچی: پی ایس ایل فور کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی کھلاڑی آج صبح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں ٹیم انتظامیہ نے بلوچی پگ پہنا کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے غیرملکی کھلاڑیوں میں شین واٹسن، ڈی جے براوو، رائیلی روسو، ہیری گرنی، ڈیوین اسمتھ اور مینٹور ویوین رچرڈز بھی شامل ہیں۔


    دوسری جانب پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں آج صبح کراچی پہنچے۔

    پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاکرا آج ہوگا

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں میچ شام 7 بجے ہوگا جبکہ شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انتطامیہ نے آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے کئی مقامات پرپارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

    شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا جبکہ کھانے پینے اور خواتین کے ہینڈ بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاکرا آج ہوگا

    پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاکرا آج ہوگا

    کراچی : پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز پنجہ آزمائی کریں گے۔

    کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں میچ شام 7 بجے ہوگا جبکہ شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انتطامیہ نے آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے کئی مقامات پرپارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

    شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا جبکہ کھانے پینے اور خواتین کے ہینڈ بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کے ایلمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اپنے 8 پوائنٹس میں مزید 2 کا اضافہ کرکے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں اس کے لیے انہیں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینا ہوگی۔

  • کراچی: پی ایس ایل 4 کے آخری مرحلے کا آغاز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکت دے دی

    کراچی: پی ایس ایل 4 کے آخری مرحلے کا آغاز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکت دے دی

    کراچی: انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، پی ایس ایل کا میگا ایونٹ کراچی پہنچ گیا، نیشنل اسٹدیم کے دروازے کھول دیے گئے، پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے شائقین کے لیے کھل گئے۔ کرکٹ دیوانوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے پہنچی۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے، شائقین کو گراؤنڈ میں لانے کے لیے شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا ریکارڈ ٹوٹل، لاہور قلندرز کو  شکست


    آج ہونے والے اہم میچ میں دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی تھیں،   لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جو غلط ثابت ہوا۔

    اسلام آباد کے بلے باز پہلی وکٹ جلد گنوانے کے بعد جلد سنبھل گئے اور شان دار  بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا،  اسلام آباد کی جانب سے لاہور قلندرز کو 239  رنز کا ٹارگیٹ ملا ، اس سے قبل لاہور قلندرزنے204رنزبنائے تھے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کیمرون ڈٰیلپورٹ نے ناقابل شکست 117 رنز بنائے، آصف علی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ چیڈوک والٹن نے 48 رنز اسکور کیے، شاہین آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ انھوں نے 4 اوور میں 62 رنز  دیے۔

    جواب میں لاہور نے اچھا اغاز کیا۔ کپتان فخر  زمان نے زبردست اسٹروک کھیلے، مگر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم سمت کھو بیٹھی۔

    لاہور قلندرز 239 ہدف کے تعاقب میں 189رنزبناسکی ، یوں اسے 49رنزسے شکست ہوئی، اسلام آبادیونائیٹڈنےسپرفورمرحلےکیلئےکوالیفائی کرلی، لاہور قلندرزکے6 پوائنٹس ہیں، پلے آف میں جانےکے لئے اس کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

  • کراچی آ کر اچھا لگا، کھیل عوام کوقریب لانے کا ذریعہ ہیں: کولن انگرام

    کراچی آ کر اچھا لگا، کھیل عوام کوقریب لانے کا ذریعہ ہیں: کولن انگرام

    کراچی: ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے بلے باز کولن انگرام نے کہا ہے کہ کراچی آکر بہت اچھا لگ رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کولن انگرام نے اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کی بھی تعریف کی.

    جنوبی افریقی بلے باز نے کہا کہ پی ایس ایل میں بولنگ اٹیکس بہترین ہیں، دنیاکی دیگرلیگزکے مقابلے میں پی ایس ایل میں لیگ اسپنرز زیادہ سرگرم ہیں.

    انھوں نے کہا کہ کھیل عوام کوقریب لانے کا ذریعہ ہیں، سیکیورٹی کامسئلہ توپوری دنیامیں ہے، البتہ کراچی میں سیکیورٹی کےبہترین انتظامات ہیں.

    مزید پڑھیں: پاکستان سپرلیگ کا رنگا رنگ میلہ آج سے کراچی میں شروع ہوگا

    کولن انگرام نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند روز میں کراچی میں‌ اچھے مقابلے ہوں گے.

    یاد رہے کہ انتظارکی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں، آج اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہورقلندرزاہم میچ میں سات بجے مدمقابل ہوں گے۔ پلےآف میں جگہ بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو سر دھڑ کی بازی لگانی ہوگی.

    دوسری جانب شہر قائد کے باسی پرجوش ہیں، شٹل سروس چل پڑی ہے اور نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے کھل گئے ہیں.

  • پی ایس ایل4: اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرز کا ٹاکرا آج ہوگا

    پی ایس ایل4: اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرز کا ٹاکرا آج ہوگا

    کراچی: پی ایس ایل فور میں پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف مرحلے میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنجہ آزمائی کریں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز میں میچ شام 7 بجے ہوگا جبکہ شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انتطامیہ نے آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے کئی مقامات پرپارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

    شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا جبکہ کھانے پینے اور خواتین کے ہینڈ بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    پی ایس ایل 4: گلیڈی ایٹرز کی ایک اور فتح، پلے آف مرحلے تک رسائی

    یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے پہلے پلے آف مرحلے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ دو ٹیموں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔

  • پی ایس ایل فائنل راؤنڈ کے لیے ٹیموں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع

    پی ایس ایل فائنل راؤنڈ کے لیے ٹیموں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور میں فائنل راؤنڈ کھیلنے کے لیے ٹیموں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے لیے اسٹارز کی کہکشاں پاکستان میں سجنے کو تیار ہیں، آسٹریلیا کے شین واٹسن چودہ سال بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں شائقین گراؤنڈ میں آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں، سرفراز احمد ایئرپورٹ پہنچے تو فینز نے گھیرلیا اور سیلفیاں بنائیں۔

    آسٹریلیا کے شین واٹسن کا چودہ سال بعد پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں، کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی کولن منرو، انگرم اور لیونگ اسٹن بھی پاکستان آرہے ہیں۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور پولارڈ بھی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کا لہو گرمائیں گے۔

    پی ایس ایل 4 : چوتھا مرحلہ مکمل، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان اڑان بھرنے کو تیار

    پاکستان سپرلیگ کا چوتھا مرحلہ دو روز قبل ابوظہبی میں مکمل ہوگیا جس کے بعد اب بقیہ تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی جبکہ کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مقابلے کریں گی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے بھرپور انتظامات کیے جارہے ہیں، گراؤنڈ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی فعال کردیا گیا ہے۔