Tag: پی ایس ایل فکسنگ

  • پی ایس ایل فکسنگ: ناصرجمشید نے پی سی بی کے الزامات مسترد کردیئے

    پی ایس ایل فکسنگ: ناصرجمشید نے پی سی بی کے الزامات مسترد کردیئے

    لاہور : سابق قومی کرکٹر ناصر جمشید نے پی ایس ایل فکسنگ کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات مسترد کردیئے، پی سی بی نے کیس اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سپرد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے کرکٹر ناصر جمشید اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے پی سی بی سے قانونی جنگ کے لئے تیار ہوگئے، پی سی بی نے کیس اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سپرد کردیا ہے۔

    پی سی بی نے ناصر پر اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پی سی بی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی تعاون کیا۔

    یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید پر پابندی فروری میں ختم ہوچکی ہے، اب ان کے مستقبل کا فیصلہ پی سی بی کا تین رکنی اینٹی کرپشن ٹریبونل کرے گا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے گزشتہ سال دسمبر میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصرجمشید پر ایک سال کی پابندی لگائی تھی،۔

    مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کیس، کرکٹرناصرجمشید پرایک سال کی پابندی عائد

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں تعاون نہ کرنے پر مرکزی ملزم کے طور پر پیش کئے جانے والے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی نے اوپنرناصرجمشید کو بھی معطل کردیا

    اس حوالے سے پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید پر اسپاٹ فکسنگ کے چارجز نہیں لگائے گئے ہیں بلکہ کیس میں تعاون نہ کرنے پر ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • کھلاڑیوں‌ کی ویڈیوز دیکھ لیں، پی ایس ایل میں فکسنگ ہوئی، عاقب جاوید

    کھلاڑیوں‌ کی ویڈیوز دیکھ لیں، پی ایس ایل میں فکسنگ ہوئی، عاقب جاوید

    لاہور: سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ڈاٹ بال کھیلنا جرم نہیں یہ کرکٹ کا حصہ ہے، شرجیل خان نے میرٹ پر دونوں ڈاٹ بال کھیلیں، ٹریبونل نے ویڈیوز دکھائیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ فکسنگ ہوئی۔

    یہ بات انہوں نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس میں ٹریبونل کے سامنے بطور ایکسپرٹ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹربیونل نے مجھے جو ویڈیوز دکھائیں وہ میچ فکسنگ کی ہوسکتی ہیں، ویڈیوز دیکھ کر محسوس ہوا کہ اسپاٹ فکسنگ ہوئی ہے تاہم شرجیل خان کا کیس 2 گیندوں کا نہیں ایک خبر کا ہے، پلان بنا اور پھراس پر عمل ہوا، کہیں کہیں لگتا ہے فکسنگ ہوئی۔

    لندن نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر کو بطور گواہ بلایا ہے، وکیل شرجیل خان

    کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیفان اعجاز نے کہا کہ عموماً اوپنر بلے باز ایسے ڈاٹ بال کھیلتے ہیں، ٹریبونل نے لندن نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر کو بطور گواہ 13 جولائی کو بلایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عاقب جاوید بطور ایکسپرٹ ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے۔

    عاقب جاوید بطور عدالتی گواہ پیش ہوئے، تفضل رضوی

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ آج عاقب جاوید بطور عدالتی گواہ ٹریبونل میں پیش ہوئے، عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فکسنگ ایک کینسر ہے، ملزمان کو سزائیں ضرور ملنی چاہئیں،عاقب جاوید نے کہا ہر فکسنگ کے پیچھے ایک اسٹوری ہوتی ہے۔

    تفضل رضوی نے مزید کہا کہ ناصر جمشید کے وکیل نے گواہوں کے نام دے دیئے ہیں۔

  • پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان اور شاہ زیب سے تحقیقات کا فیصلہ

    پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان اور شاہ زیب سے تحقیقات کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور  شاہ زیب حسن کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دونوں کھلاڑی پیر اور منگل کے روز  پی سی بی کےسامنے حاضر ہوں گے اور وہاں موجود اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکار اُن سے تفتیش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمدعرفان اورشاہ زیب حسن کو پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کےسلسلے میں طلب کیا ہے، محمد عرفان کو پیر اور شاہ زیب حسن منگل کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    پڑھیں: ’’ کرکٹرشرجیل خان اورخالد لطیف کو چارج شیٹ دے دی گئی ‘‘

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ کے متعلق معلومات اور تفصیلات سے پی سی بی کو آگاہ کرتے ہوئے اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے، جس کے بعد دونوں کے خلاف کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ’’ عرفان کلیئر نہیں ہوئے، انہیں‌ شوکاز دینا ممکن ہے، شہریار خان ‘‘

    یاد رہے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے محمد عرفان سے تحقیقات کی جاچکی ہیں تاہم انہیں ابھی تک کلیئر قرار نہیں دیا گیا، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات پی سی بی کا قائم کردہ ٹریبونل کرے گا تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہی ٹریبونل تحقیقات کرنے کا مجاز ہوگا۔