Tag: پی ایس ایل میچز

  • پی ایس ایل  میچز پر تعینات پولیس کو ناقص کھانا فراہم  کرنے کا انکشاف

    پی ایس ایل میچز پر تعینات پولیس کو ناقص کھانا فراہم کرنے کا انکشاف

    راولپنڈی :پی ایس ایل میچز پر تعینات پولیس کو ناقص کھانا فراہم کرنے کا انکشاف کے بعد آرپی او راولپنڈی سیدخرم علی نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میچز پر تعینات پولیس کو ناقص کھانا فراہم کرنے کا انکشاف ہوا، پی ایس ایل میچزپرراولپنڈی پولیس کے ساڑھے4ہزارسے زاہد اہلکار تعینات ہیں۔

    پولیس اہلکاروں نےناقص کھانےکاپول کھول دیا اور افسران سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

    ڈیوٹی پرمامورپولیس اہلکاروں نے غیر معیاری کھانا لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا غیر معیاری کھانا مریضوں کو بھی نہیں دیا جاتا۔

    آرپی او راولپنڈی سیدخرم علی نے پی ایس ایل ڈیوٹی کے دوران پولیس کوغیرمعیاری کھانا دینے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی ہدایت کی کہ ذمہ داران کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائیں۔

    سیدخرم علی کا کہنا تھا کہ آئندہ پولیس فورس سے مشاورت کر کے باقاعدہ مینیو ترتیب دیاجائے، اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی روزانہ کی بنیاد پر میس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

  • پی ایس ایل میچز: ٹریفک پولیس کی جانب سے کن سڑکوں کو بند کیا جائے گا؟

    پی ایس ایل میچز: ٹریفک پولیس کی جانب سے کن سڑکوں کو بند کیا جائے گا؟

    کراچی: ٹریفک پولیس کی جانب سے پی ایس ایل میچز کے لئے ٹریفک پلان ، پارکنگ اور متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ میچز کے لیے ٹریفک روٹ پلان جاری کردیا گیا۔

    شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ اور متبادل راستوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں سے آنے والے شائقین کے لیے غریب نواز فٹبال گراؤنڈ کے قریب ڈالمیا میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

    پارکنگ کیلئے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا جبکہ شائقین پارکنگ سے شٹل سروس نیشنل اسٹیڈیم لے جایا جائے گا۔

    لیاقت آباد نمبر 10، حسن اسکوائر پل سے سٹیڈیم روڈ پر ٹریفک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح یونیورسٹی روڈ کے ایکسپو سینٹر موڑ سے اسٹیڈیم کی طرف ٹریفک جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر تک ٹریفک جاری رہے گی۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک چلتی رہے گی۔

    اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا، عوام سے گزارش ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 2023 کا آغاز گزشتہ روز ملتان میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جس کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پردے کا مقابلہ ہوا۔ قلندرز نے افتتاحی میچ میں سلطانز کو 1 رن سے شکست دی۔

    دوسری جانب کراچی کنگز اپنا پہلا میچ آج بابر اعظم کی زیر قیادت پشاور زلمی کے خلاف نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گی۔

  • ان ڈور شادیوں اور سنیما گھر کھولنے کی اجازت، شائقین کرکٹ کی تعداد 50 فیصد

    ان ڈور شادیوں اور سنیما گھر کھولنے کی اجازت، شائقین کرکٹ کی تعداد 50 فیصد

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ کے میچز میں شائقین کی شرکت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی نے پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں پابندی میں مزید نرمی کرتے ہوئے 50 فی صد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

    آج این سی او سی کے ایک اہم اجلاس میں ملک میں کرونا کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا، اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے، پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ پچاس فی صد شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی۔

    اس وقت پی ایس ایل میچز میں صرف 20 فی صد شائقین کی اجازت ہے، نئے فیصلے کے بعد اب پی ایس ایل پلے آف میچز کے لیے اسٹیڈیم گنجائش کے مطابق تماشائیوں کی اجازت ہوگی، تاہم کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

    این سی او سی نے 15 مارچ سے اِن ڈور شادیوں کی اجازت کا بھی فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اِن ڈور شادیوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، 15 مارچ سے مزارات اور سینما گھر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    این سی او سی نے کاروباری سرگرمیوں اور پارکس کی بندش کا دورانیہ بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، گھروں سے کام کرنے والے 50 فی صد عملے کو گھروں سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔

    این سی او سی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا، جائزہ لینے کے بعد یہ تجویز بھی دی گئی کہ کینٹ بورڈ کے الیکشن اور بلدیاتی انتخابات مئی، جون میں کرائے جا سکتے ہیں۔

  • پی ایس ایل میچز :   شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری

    پی ایس ایل میچز : شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری

    کراچی : پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کو ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کھانے پینے کی اشیا لانا سختی سےممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسٹیڈیم میں آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں ، بارودی مواد یا پٹاخے لانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ،ماچس،لائٹر،تیزدھارآلہ سمیت لیزرپوائنٹر،لیپ ٹاپ یا اس طرح کے دیگرسامان کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کھانے پینے کی اشیالاناسختی سےممنوع قرار دیا ہے اور قومی پرچم،پی ایس ایل یاایچ بی ایل کےعلاوہ کسی قسم کاجھنڈا لانا منع ہے

    شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ ہولڈرشناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور جو 18سال سےکم عمر نوجوان ہے وہ بے فارم لیکرآئیں جبکہ 4سال سے زیادہ عمر کے بچے کے لئے ٹکٹ لینا لازمی ہو گا۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ قابل اعتراض تحریروالےبینر،پوسٹرزلانےکی اجازت نہیں ہوگی اور منافع کی غر ض سے ٹکٹ کی دوبارہ فروخت پرکارروائی ہوگی اور اگر ٹکٹ پرسیکیورٹی فیچر، کوڈمسخ یاخراب پایا گیا توداخل کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خصوصی ہدایات کے مطابق ٹکٹ کی رقم کی واپسی کیلئےپی ایس ایل ویب سائیٹ وزٹ کریں۔

    خیال رہے پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کی رنگ رنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، جس میں نامور فنکار تقریب میں پرفارم کریں گے، تقریب کا آغاز شام پونے سات بجے ہوگا، کورونا کے باعث ترکی میں ریکارڈ کیا گیا شو بھی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔

    ایونٹ کا پہلا معرکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • پی ایس ایل میچز: اس ٹریفک پلان کا خیال رکھیں

    پی ایس ایل میچز: اس ٹریفک پلان کا خیال رکھیں

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد پر خصوصی ٹریفک پلان جاری ہو گیا، میچز 15،14 اور 17 نومبر کو کھیلے جا رہے ہیں۔

    شارع فیصل سے شاہ سلیمان روڈ کے لیے عوام کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اسٹیڈیم کے لیے شارع فیصل سے حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ استعمال کیا جائے۔

    کارساز، ڈرگ روڈ سے آنے والے راشد منہاس روڈ نیپا جانے کی اجازت ہوگی، ایئر پورٹ سے آنے والے بھی ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ جا سکتے ہیں۔

    پی ایس ایل فائیو سے متعلق اہم معلومات

    راشد منہاس روڈ سے بذریعہ ڈالمیا نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، نیپا، ڈرگ روڈ، شارع فیصل جانے والے گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ جا سکیں گے۔

    لیاقت آباد سے حسن اسکوائر پل سے نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر آنے والے یونی ورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

    لیاقت نیشنل اسپتال کے اطراف کے رہائشی نیو ٹاؤن تھانے کی طرف آئیں گے، سہراب گوٹھ، نیپا، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر پر ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق یونی ورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم، نیو ٹاؤن ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • کراچی کے بعد لاہورمیں بھی خالی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کروانے پر غور

    کراچی کے بعد لاہورمیں بھی خالی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کروانے پر غور

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی خالی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچزکروانے پر غور شروع کردیا ہے اور کہا پنجاب حکومت جو بھی ایڈوائزری جاری کرے گی اس پرعمل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی خالی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچزکروانے پر غور کر رہی ہے ، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہےکہ کرونا وائرس کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں، پنجاب حکومت جو بھی ایڈوائزری جاری کرے گی اس پرعمل کریں گے۔

    سندھ حکومت کی ہدایت پر پہلے ہی کراچی میں پی ایس ایل کے میچز خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کراچی، پی ایس ایل کے میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی عائد

    پی سی بی نے کرونا سے بچنے کیلئے پلیئرز اور شائقین کواحتیاطی تدابیر لینے کا مشورہ دیتے ہوئے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کوہاتھ ملانےسےمنع کردیا ہے اور شائقین سےگزارش کی ہےکرکٹرز سے آٹوگراف لینےکیلئےقریب نہ جائیں۔

    کراچی میں تیرہ ، چودہ ، پندرہ اورسترہ مارچ کو میچز شیڈول ہیں جبکہ فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے پیش نظر پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو دستبردار ہونے کا آپشن دے دیا، جس کے بعد کچھ غیرملکی کھلاڑیوں کی اپنے ممالک واپسی متوقع ہے۔

  • پی ایس ایل میچز، ‘عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنے آئیں’

    پی ایس ایل میچز، ‘عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنے آئیں’

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے پی ایس ایل میچزشیڈول کے مطابق پورے ملک میں ہوں گے، لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیت اچھی ہوتو اللہ تعالیٰ مدد کرتاہے، خلق خداکی خدمت کرنیوالوں کی اللہ مدد کرتا ہے۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی تعمیروترقی کےلیےوزیراعظم نےخطیررقم مختص کی ، حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے تدارک  کیلئے بہترین بندوبست کیا ہوا ہے اور پاکستان کےکورونا وائرس سےمتعلق اقدامات قابل تحسین ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنے فیصلے خود کررہے ہیں ، تعلیم کے حوالے سے سندھ حکومت کا مناسب فیصلہ ہے ،کرونا وائرس کے حوالے سےسندھ حکومت سے رابطہ نہیں ہوا تاہم وفاق کےساتھ رابطے میں ہوں۔

    پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پورے ملک میں ہوں گے، لوگوں کو مایوس ہونے کی  ضرورت نہیں ہے، عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنےآئیں، اسٹیڈیم کو بھی سنیٹائز کیاجائےگا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کےکراچی میں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، کرونا وائرس پرسندھ حکومت کےساتھ مکمل رابطے میں ہیں، سندھ حکومت کی جوبھی ہیلتھ ایڈوائزری ہوگی اس پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

    خیال رہے جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پانچ میچز شیڈول ہیں۔

  • راولپنڈی اور لاہور میں شدید بارشیں ، پی ایس ایل میچز کا کیا ہوگا؟ فیصلہ آج متوقع

    راولپنڈی اور لاہور میں شدید بارشیں ، پی ایس ایل میچز کا کیا ہوگا؟ فیصلہ آج متوقع

    لاہور : راولپنڈی اور لاہور میں شدید بارشوں کے پیش نظر پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پی ایس ایل میچز کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور لاہور میں شدید بارشوں کے بعد رواں ہفتے ہونے والے پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، پی سی بی انتظامیہ پی ایس ایل کے رواں ہفتےکے میچز سے متعلق سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے اور راولپنڈی ، لاہور میں ہونے والے میچز کراچی منتقل کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنڈی کےمیچزکراچی میں کرانے کیلئے پی سی بی نے سندھ حکومت سے رابطہ کرلیا ہے، پی ایس ایل میچز کےحوالےسے پی سی بی کی جانب سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ لاہوراورراولپنڈی میں بارشوں کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل نہیں کیاجا رہا اور نہ میچز منتقل کیے جانے کے حوالے سے غور کیا جارہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  تمام میچز اپنے شیڈول کےمطابق ہوں گے، بارش سے میچ متاثر ہونے کی صورت میں قوانین کےمطابق میچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • پی ایس ایل میچز: کراچی والوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

    پی ایس ایل میچز: کراچی والوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

    کراچی:ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل میچوں کے لئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا، جس میں بتایا گیا شائقین کرکٹ کےلیے 4مقامات پرپارکنگ کاانتظام کیاگیا ہے، میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شہری کو شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ لازمی دکھاناہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا ہے ، میچز 20سے23فروری تک نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ 12 مارچ سے 15 مارچ اور17مارچ کو بھی نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق 1700سےزائدپولیس اہلکارڈیوٹی کےفرائض انجام دیں گے اور مختلف پوائنٹس پرٹریفک پولیس کےاعلیٰ افسر بھی موجودہوں گے جبکہ شائقین کرکٹ کےلیے 4مقامات پرپارکنگ کاانتظام کیاگیاہے۔

    ٹریفک پلان کے مطابق وفاقی اردویونیورسٹی اورغریب نوازفٹ بال گراؤنڈ ، ایکسپوسینٹراوررعنالیاقت علی خان گرلزکالج میں پارکنگ  کاانتظام ہوگا، میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شہری کو شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ لازمی دکھاناہوگا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل، ڈالمیااور نیوٹاؤن سے اسٹیڈیم روڈکاداخلہ بندہوگا جبکہ سہراب گوٹھ سےنیپا،لیاقت آبادسےحسن اسکوائر ، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ اور کارساز سے اسٹیڈیم روڈپر بھاری ٹریفک کاداخلہ بند ہوگا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق اطراف کےرہائشی شناختی کارڈدکھاکراپنے گھروں کوجاسکیں گے جبکہ جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے یونیورسٹی روڈ ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔

    ٹریفک پولیس ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور جن پارکنگ ایریاز کی نشاندہی کی گئی ہے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو وہیں پارک کریں۔

  • امید ہے اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا: مکی آرتھر

    امید ہے اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا: مکی آرتھر

    کراچی: پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کراچی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان دل چسپ میچ کے بعد کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں میچ وننگ بالر اور بیٹسمین موجود ہیں۔

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ آنے والے میچز میں جیتنے کی کوشش کریں گے، میں اور انضمام الحق ایک پیج پر ہیں۔

    سابق جنوبی افریقی پلیئر نے کہا کہ اگر انگرام کے ساتھ کوئی پارٹنر شپ لگاتا تو پشاور زلمی کے مقابل میچ کا نقشہ کچھ اور ہوتا، اچھی پلینگ الیون کھلا سکتے ہیں، سب کو موقع نہیں دیا جا سکتا۔

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کراچی میں میچز ہونا بہت اچھا ہے، امید ہے اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا، ہماری ٹیم میں میچ وننگ بالر اور بیٹسمین موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل 4: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ جیت لیا

    مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کو جانچنے کا موقع ملے گا، ورلڈ کپ سے قبل ٹف شیڈول ہے، زیادہ میچز کھیلنے کو ملیں گے، یہ ایک بہترین موقع ہے کہ اہم کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی، میزبان ٹیم ایلیمنٹری راؤنڈ کا میچ 14 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔