Tag: پی ایس ایل ویمنز لیگ

  • ایمازونز نے دوسرے نمائشی میچ میں سپر ویمنز کو شکست دے دی

    ایمازونز نے دوسرے نمائشی میچ میں سپر ویمنز کو شکست دے دی

    راولپنڈی: پی سی بی ویمنز لیگ کے دوسرے نمائشی میچ میں ایمازونز نے سپر ویمنز کو 41 رنز سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ایمازونز کی جانب سے دیے گئے 205 رنز کے تعاقب میں سپر ویمن کی ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    سپر ویمن کی لارا ون فیلڈ ہل نے 80 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی، کپتان ندا ڈار 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

    ایماونز کی جانب سے انعم امین نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل ایمازونز نے سپرویمنز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پاکستان میں خواتین ٹی ٹوئنٹی لیگ کے فروغ کے لیے پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 8 میں پی ایس ایل ویمن لیگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا کا دوسرا نمائشی میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

    ٹیم ایمازونز کی جانب سے ڈینی وائٹ نے 97 رنز کی شاندار  اننگز کھیلی تاہم وہ سنچری نہ بناسکیں، اس کے علاوہ کپتان بسمہ معروف نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل ویمنز لیگ کے پہلے نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، سپر ویمن پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی سبقت رکھتی ہیں۔

  • پی ایس ایل ویمنز لیگ: سپر ویمن نے ایمازون کو شکست دے دی

    پی ایس ایل ویمنز لیگ: سپر ویمن نے ایمازون کو شکست دے دی

    راولپنڈی: پی ایس ایل ویمنز لیگ کے پہلے نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازون کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں سپر ویمنز نے ایمازون کی جانب سے دیا گیا 133 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ندا ڈار کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    سپر ویمن کی جانب سے لاؤرا ولوور نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ندا ڈار 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، منیبہ علی 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، چماری اتاپتو نے بھی 23 رنز بنائے۔

    ایمازون کی جانب سے انعم امین اور نشرا سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی ویمنز کرکٹ کے پہلے میچ میں ٹیم ایمازونز نے  سپر ویمن کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پی ایس ایل نمائشی ویمنز کرکٹ کا پہلا میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں ایمازونز ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف اور سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کررہی تھیں۔

    کپتان بسمہ معروف نے   ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، ایمازونز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے عالیہ ریاض نے  38 ٹیمی بیومونٹ نے 24 رنز بنائے۔

    سپر ویمن کی جانب سے کپتان ندا ڈار نے 3 طوبیٰ حسن نے 2،  لیہ، سیدہ معصومہ  اور ام ہانی نے ایک ایک وکٹ لیں۔

    ٹاس کے موقع پر سپر ویمن کی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ میں سپر ویمن کے کھلاڑیوں کے دلچسپ گروپ کی قیادت کرنے کے لیے پرجوش ہوں، نمائشی میچز ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان میچوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت اور ان کا تجربہ مقامی کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

    دوسری جانب ایمازونز کی بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کی قیادت کرنے پرمجھے خوشی ہے۔

    واضح رہے کہ نمائشی میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 18۔ 18کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    نمائشی ویمنز کرکٹ میچز میں 10 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت 7 ممالک کی ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں۔

     

  • ملک میں ویمن لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    ملک میں ویمن لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    لاہور: ملک میں ویمن کرکٹر کے لیے پی ایس ایل ویمن لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے دوران پی ایس ایل ویمن لیگ کے 5 میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز،کراچی کنگز سمیت 3 فرنچائزز ٹیسٹ رن  کیلئے ویمن  ٹیمیں بنائیں گی، جس کے اخراجات فرنچائزز خود برداشت کریں گی۔

    5ٹیسٹ رن میچز کے تجربےکے بعدستمبر اکتوبر میں ویمنزلیگ  کرائے جانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ویمنز لیگ ابتدائی طور پر 4 سے 6 ٹیموں پر مشتمل ہوگی، ویمنز ٹیموں کو بھی اوپن بڈنگ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔