Tag: پی ایس ایل ٹریفک پلان

  • پی ایس ایل ٹیموں کی آمد : اسلام آباد میں ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

    پی ایس ایل ٹیموں کی آمد : اسلام آباد میں ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ ٹین (پی ایس ایل10)  کا شاندار آغاز ہوگیا، ٹیموں کی آمد و رفت کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس  نے شہریوں کیلئے متبادل راستوں کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کے روٹ پلان کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 300 سے زائد افسران  و اہلکار ڈیوٹیز پر موجود ہوں گے۔

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث 12 اپریل 2025، 12:30 بجے سے 01:30 بجے رات تک مختلف اوقات میں، فیض آباد ایکسپریس ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو، نائنتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک وقتی طور پر سست روی کا شکار ہوگی، شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں، اس کیلئے بلیو ایریا، سیکٹر F-6 اور F-7 کی جانب سفر کے لیئے ایچ 8 انڈر پاس کا استعمال کیا جائے۔

    ریڈ زون اور سرینا ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کرے، بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کریں۔ سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ کا استعمال کریں۔

    PSL 10- مزید پڑھیں : پی ایس ایل  کی تمام خبریں

    ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے، مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی۔

    چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لئے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں، ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ کا فائنل، ٹریفک پلان جاری

    پاکستان سپر لیگ کا فائنل، ٹریفک پلان جاری

    کراچی: ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے فائنل میچ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم روڈ کو میچ سے قبل بندکر دیا جائے گا، اور لیاقت آباد سے آنے والا ٹریفک نیو ٹاؤن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک پلان کے مطابق نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا ٹریفک بھی نیو ٹاؤن کی طرف بھیجا جائے گا، براستہ ڈالمیا روڈ شہریوں کو اسٹڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی،

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے شہری نیپا، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل جا سکتے ہیں، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔

    پی ایس ایل فائیو فائنل، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آج مدمقابل

    پلان کے مطابق یونی ورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا تاریخی فائنل آج شب 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، فائنل میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا، اس کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف دی کرکٹ کے ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

  • پی ایس ایل میچز: اس ٹریفک پلان کا خیال رکھیں

    پی ایس ایل میچز: اس ٹریفک پلان کا خیال رکھیں

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد پر خصوصی ٹریفک پلان جاری ہو گیا، میچز 15،14 اور 17 نومبر کو کھیلے جا رہے ہیں۔

    شارع فیصل سے شاہ سلیمان روڈ کے لیے عوام کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اسٹیڈیم کے لیے شارع فیصل سے حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ استعمال کیا جائے۔

    کارساز، ڈرگ روڈ سے آنے والے راشد منہاس روڈ نیپا جانے کی اجازت ہوگی، ایئر پورٹ سے آنے والے بھی ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ جا سکتے ہیں۔

    پی ایس ایل فائیو سے متعلق اہم معلومات

    راشد منہاس روڈ سے بذریعہ ڈالمیا نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، نیپا، ڈرگ روڈ، شارع فیصل جانے والے گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ جا سکیں گے۔

    لیاقت آباد سے حسن اسکوائر پل سے نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر آنے والے یونی ورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

    لیاقت نیشنل اسپتال کے اطراف کے رہائشی نیو ٹاؤن تھانے کی طرف آئیں گے، سہراب گوٹھ، نیپا، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر پر ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق یونی ورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم، نیو ٹاؤن ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔