Tag: پی ایس ایل ٹو

  • پی ایس ایل فائنل: اسٹیڈیم کے اطراف گیس کی فراہمی بند

    پی ایس ایل فائنل: اسٹیڈیم کے اطراف گیس کی فراہمی بند

    لاہور: پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں محفوظ انعقاد کے لیے 3 مارچ سے 6 مارچ تک اسٹیڈیم کے اطراف موجود کمرشل ایریا کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل میچ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں اور کسی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف موجود کمرشل ایریا کو گیس کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔

    سوئی ناردرن گیس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف دکانوں، شاپنگ مالز اور دیگر صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی 3 مارچ سے 6 مارچ تک مکمل بند رہے گی۔

    یہ پڑھیں : قذافی اسٹیڈیم کے گرد دکانیں کل سے 5 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے پہلے ہی اسٹیڈیم کے اطراف کاروباری علاقے کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا تھا جب کہ اسٹیڈیم کے اطراف شاہراہوں کے استعمال سے پہلے سخت سیکیورٹی حصار سے گزرنا ہوگا جس کے لیے چیکنگ پوسٹ قائم کردی گئی ہیں۔

    پی ایس ایل فائنل میچ کا لاہور میں انعقاد سے جہاں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے وہیں اس ایونٹ کے محفوظ انعقاد کے لیے اٹھائے گئے سخت سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

  • پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان

    پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ پاگل پن کے سوا کچھ نہیں، سڑکیں بند کرنے سے ملک کا کیا تاثر جائے گا؟

    یہ بات انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کروانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی، عمران خان نے سوال اٹھایا کہ بند دکانوں اور سخت سیکیورٹی کے درمیان کروائے گئے فائنل میچ سے امن کا پیغام کیسے جائے گا؟ اگر حالات نارمل ہوتے تو الگ بات تھی۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ اگر خدا نخواستہ کوئی چھوٹا سا واقعہ بھی رونما ہو گیا تو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مزید 20 برس کے لیے رک جائے گی اور اس کا خمیازہ پورا تقریبآ نا ممکن ہو گا۔


    *دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری


    عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کے لیے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے لیے یہ مناسب وقت نہیں تھا کیوں کہ اس موقع پر کاروبار بند کرایا جائے گا ، سخت سیکیورٹی اور جگہ جگہ چیکنگ کرائی جائے گا تو کیا اس سے یہ پیغام جائے گا کہ ملک میں مکمل امن کی بحالی ہو چکی ہے؟

  • اسپاٹ فکسنگ: پوچھ گچھ کے بعد 3 کھلاڑی کلیئر قرار

    اسپاٹ فکسنگ: پوچھ گچھ کے بعد 3 کھلاڑی کلیئر قرار

    کراچی: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں تین کھلاڑیوں کو پوچھ گچھ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا ان میں محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ذوالفقاربابر شامل ہیں۔


    اسپورٹس اینکر نجیب الحسنین نے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی بات حتمی نہیں، اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا، کھلاڑیوں کے نام آتے رہیں گے اور پوچھ گچھ ہوتی رہے گی تاہم تحقیقات سے قبل یہ کہہ دینا بہت آسان ہے کہ فلاں کھلاڑی ملوث ہے، ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔


    یہ پڑھیں: کھلاڑیوں کے بکیز سے رابطے ایک پاکستانی کرکٹر نے کرائے، انکشاف


    انہوں نے کہا کہ دو کھلاڑیوں کے نام آئے ، انہیں وطن واپس بھیجا گیا اب ان کے قریب کون کون تھا، کون کون ان کی نقل و حرکات سے واقف تھا یہ سوالات تو تمام کھلاڑیوں سے ہوں گے صر ف اس پوچھ گچھ پر یہ کہہ دینا غلط ہے کہ فلاں کھلاڑی بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عرفان سے پوچھ گچھ کی گئی بعدازاں اسے اجازت دے دی گئی کہ وہ پی ایس ایل کھیلے کیوں کہ اس کا اسپاٹ فکسنگ سے تعلق ثابت نہیں ہوا اسی طرح بہت سے لڑکوں کے نام آئیں گے اور کلیئر ہوتے رہیں گے۔

    http://www.arynews.tv/ud/ethi-%e2%80%8fnajamsethi-55m55-minutes-ago-more-13-pcb-acu-has-questioned-m-irfan-inquiry-will-continue-he-does-not-face-any-immediate-suspension/

    قبل ازیں پی ایس ایل کے چیئرمین  نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ محمد عرفان سے پوچھ  گچھ کی گئی ہے تاہم انہیں معطل نہیں کیا گیا وہ میچ کھیل سکتے ہیں اسی طرح ذوالفقار بابر اور شاہ زیب حسن بھی اپنے میچز کھیل سکتے ہیں۔

    محمد عرفان اسلام آباد یونائیٹڈ، شاہ حسن کراچی کنگز اور ذوالفقار بابر کا تعلق کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ہے، اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کے درمیان میچ جاری ہے۔

    اسی سے متعلق: محمدعرفان سےانکوائری کی‘معطل نہیں کیا‘نجم سیٹھی

    واضح رہے کہ دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کی بکیز سے ملاقاتوں کے انکشاف کے بعد انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، اب تک محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، عماد وسیم


    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے خلاف سازش یا کراچی کنگز سے دشمنی میں کچھ نجی چینلز نے کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم کے خلاف جھوٹی خبریں چلادیں جس پر عماد وسیم نےٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے خلاف چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میں نے ہمیشہ دیانت داری سے کرکٹ کھیلی، میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں، کراچی کنگز کے لیے بھی ہمیشہ ایمان داری سے کھیلا۔