Tag: پی ایس ایل کا فائنل

  • چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے، شاہد آفریدی

    چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے، شاہد آفریدی

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کا اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کا انتظار کررہا تھا، چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی میں فائنل ہونا بڑی بات ہے۔

    کراچی کنگز فائنل میں ہوتی تو اور اچھا ہوتا، خوشی ہوتی ہے میرا تجربہ کھلاڑیوں کے کام آئے، کراچی کنگز کی پرفارمنس اس مرتبہ پچھلے دو سال سے بہتر رہی ہے۔

    کراچی کنگز کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو سے تین میچز ہم فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے، فاسٹ بولرز کی کچھ جگہ پر بولنگ اچھی نہیں رہی، کسی دوسرے کے کام میں نہیں بولتا اپنی کارکردگی پر توجہ دی، پشاور زلمی شروع میں میچز ہاری جس پر حیرت ہوئی۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہدآفریدی نے کہا کہ خواہش تھی کہ پاکستان میں اہل خانہ کے سامنے میچ کھیلوں، فی الحال ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے کوشش ہوگی کل کا فائنل دیکھوں۔

    کراچی میں حالات بہت بہتر ہیں، فائنل کھیلنےوالی دونوں ٹیمیں بہت اچھی ہیں، چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہوگا، نجم سیٹھی

    پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہوگا، نجم سیٹھی

    کراچی : پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل25مارچ کو کراچی میں ہوگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ 15فروری تک کراچی اسٹیڈیم تیار ہوجائے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میرے دورہ کراچی کے دو تین مقاصد تھے، وزیراعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز سے ملاقات ہوئی۔

    سب سے پہلے پی ایس ایل کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات پر بات چیت ہوئی، ایونٹ کیلئے پہلے سیکیورٹی پلان بنے گا، غیر ملکی ماہرین کو بلا کر سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دیناہوگی۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ سندھ حکومت پی ایس ایل فائنل کیلئے بھرپورتعاون کررہی ہے، پی ایس ایل کا فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہوگا، کراچی میں میچ کرانے سے دنیا کو امن کا پیغام جائیگا۔

    ہماری پوری کوشش ہے کہ کراچی اسٹیڈیم کو ایونٹ سے قبل مکمل کرلیا جائے،15فروری نہیں تو مارچ میں بھی مکمل ہوجائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، خوانخواستہ کسی وجہ پر کراچی میں میچ نہ ہوا تو پھر لاہور میں ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہونے والے کنٹریکٹ کے حوالے سے ہم چاہتے ہیں اس پر عمل بھی ہو، اگر بھارت کو پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلنی نہیں تھی تو پھر کنٹریکٹ کیوں کیا؟


    مزید پڑھیں: آئی سی سی ایونٹس میں بھارت پاکستان سے کھیل سکتا ہے تو سیریز کیوں نہیں؟ نجم سیٹھی


    آئی سی سی میں سب کا درجہ برابر ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے صحافیوں سے کہا کہ مصروفیت کے باعث میڈیا کو صحیح سے ٹائم نہیں دے سکا۔

  • پی ایس ایل کا فائنل نوازشریف کا سیاسی فیصلہ ہے، عمران خان

    پی ایس ایل کا فائنل نوازشریف کا سیاسی فیصلہ ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پی ایس ایل کے فائنل کو سیاسی طور پر لاہور میں کرایا ہے، صرف فائنل ہی نہیں پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہونی چاہئیےتھی، اسٹیڈیم میں نوازشریف کے حق میں نعرے لگوائے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے سارے ٹکٹس ن لیگ نے اپنے کارکنوں کو فروخت کئے ہیں تاکہ اسٹیڈیم میں اپنے حق میں نعرے لگوا سکیں۔

    اسٹیڈیم میں کارکنان کو بٹھا کرنعرے لگوانا نواز شریف کی سیاست کا حصہ ہے، عمران خان نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے والےکو سپورٹ کرتا ہوں، 35سال سے کہہ رہا ہوں کہ علاقائی کرکٹ کھیلیں، علاقائی کرکٹ میں لوگوں کی دلچسپی ہوتی ہے، ملک میں امن ہی کرکٹ کو واپس لائے گا، حالیہ واقعات نہ ہوتے تو عالمی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جاتا۔

    ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاناما لیکس کیس پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرےگا، موٹو گینگ عدالت میں کچھ اور باہر کچھ بیانات دیتے تھے، 1998 میں مے فیئراپارٹمنٹ کے باہر مظاہرہ کیاتھا، 1998 میں یہ لوگ مے فیئراپارٹمنٹ کو نہیں مانتےتھے، پاناما لیکس آئیں تو شریف فیملی نے ان فلیٹس کو بھی تسلیم کرلیا۔

    کرپشن ختم کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ نہیں، صرف بیانات دیئے جاتے ہیں، پاکستان کامسئلہ ہی کرپشن ہےاس لیے یہ ملک آگے نہیں بڑھ رہا، حکمرانوں نے جواب دینے کے بجائے میرے خلاف کیسز کیے، منہ بند کرنے کیلئے میرے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے۔

    آئین میں رہتے ہوئے جو کر سکتا تھا وہ کیا اورکربھی رہا ہوں، جب کرکٹ کھیلتا تھا تو آخری گیند تک مقابلہ کرتا اورنتیجہ تسلیم کرتا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ دیکھیں آج تک کسی طاقتورکیخلاف فیصلہ نہیں ہوا، میرامقصد صرف اتنا ہے کہ طاقتور بھی کرپشن کرتے ہوئے ڈرے۔