Tag: پی ایس ایل 4

  • پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ: پی ایس ایل فور کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، امام الحق میچ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 146 رنز کا ہدف زلمی کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    امام الحق نے شاندار 52 رنز کی اننگز کھیلی انہیں جنید خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، کامران اکمل صرف 4 رنز پر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    ملان نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، لیام ڈوسن 18 رنز پر بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو ڈینئل کرسچن نے آؤٹ کیا۔

    کیرون پولارڈ نے محمد عرفان کی چار گیندوں پر چار چھکے جڑ دئیے وہ  25 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ڈیرن سیمی 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے ڈینئل کرسچن اور جنید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں آل آؤٹ ہوکر 145 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 146رنز کا ہدف دیا، حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 1 رنز پر گری جب جیمز ونس صفر پر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 81 رنز پر گری جب عمر صدیق 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    چارلس نے 34 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہیں عمید آصف نے آؤٹ کیا، ڈینئل کرسچن کو ثمین گل نے 17 رنز پر آؤٹ کیا۔ شعیب ملک 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے، شاہد آفریدی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    آل راؤنڈر حماد اعظم بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، محمد الیاس کو ایک رن پر وہاب ریاض نے بولڈ کیا، جنید خان صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔

    پشاور زلمی کے حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ثمین گل، وہاب ریاض، عمید آصف اور لیام ڈوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شاہد خان آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی نے پانچ میچ کھیلے ہیں جس میں سے تین جیتے اور دو ہارے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کی ٹیم کے 6 پوائنٹس ہیں۔

    ملتان سلطانز نے پانچ میچ کھیلے ہیں چار ہارے اور ایک میچ جیتا ہے، سلطانز کے پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس ہیں۔

  • پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

    پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جبکہ ملتان سلطان شعیب ملک کی قیادت میں پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، شارجہ کے اسٹیڈیم میں پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان شلطان کے درمیان مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 9 بجے کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے بارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 144 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 16.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ: پی ایس ایل سیزن فور کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، لک رونکی کو ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 144 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 16.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    کیمرون ڈیلپورٹ بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے، صاحب زادہ فرحان کو 30 رنز پر عماد وسیم نے بولڈ کیا، حسین طلعت صفر پر عماد وسیم کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔

    لک رونکی نے ناقابل شکست 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سمیٹ پٹیل 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پوائنٹس ٹیبل

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر میں 143 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا، بین ڈنگ نے 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    کراچی کنگز نے بیٹنگز کا آغاز کیا تو کولن منرو پہلے ہی اوور میں صفر پر پویلین لوٹ گئے، اویس ضیاء بھی صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کولن انگرام 9 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    لیونگ اسٹون 22 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم صفر پر پویلین لوٹ گئے انہیں فہیم اشرف نے بولڈ کیا، عامر یامین 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں، رومن رئیس اور محمد موسی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں شارجہ میں‌ کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ‌ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے.

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی قیادت شاداب خان انجام دے رہے ہیں‌، فاسٹ بولر محمد سمیع آرام کی‌ غرض‌ سے ٹیم کا حصہ نہیں‌ ہیں، کراچی کنگز کی قیادت کے فرائض‌ عماد وسیم انجام دے رہے ہیں.

    کراچی کنگز کی ٹیم میں‌ نیوزی لینڈ کے جارح‌ مزاج بلے باز کولن منرو کو شامل کرلیا گیا ہے.

    اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز

  • کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر جرمانہ عائد

    کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر جرمانہ عائد

    شارجہ: لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر حارث رؤف پر پی سی بی نے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری میچ میں حارث رؤف پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.4.4 کے مرتب پائے گئے جس کے سبب ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق 19.1 اوورز میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے فاسٹ بولر ڈین کرسچن کے قریب جاکر جملے کسے تھے، جس کی شکایت ڈین کرسچن نے فیلڈ امپائر سے کی تھی۔

    آن فیلڈ امپائرز رینمور مارٹی نس اور شوزیب رضا نے میچ ریفری روشن مہانامہ سے شکایت کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر پر جرمانہ عائد کیا۔

    لاہور قلندرز کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    حارث رؤف نے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور چار وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

    مزید پڑھیں: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، اے بی ڈیولیرز کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل 4: لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج آمنے سامنے

    پی ایس ایل 4: لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج آمنے سامنے

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز، جبکہ اسلام آبادیونائیٹڈ اور پشاورزلمی آپس میں مدمقابل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ شارجہ کے اسٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابق 5 بجے کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ کے دوسرے میچ اسلام آبادیونائیٹڈ اورپشاورزلمی کے درمیان ساڑھے 9 بجے کھیلا جائے گا۔

    پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دی تھی

    پشاور زلمی کی جانب سے دیے جانے والے 154 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی تھی، حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں اب تک تین، تین میچز کھیل چکی ہیں، کراچی کنگز کو 2 میچ میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی جبکہ پشاور زلمی دو میچز میں فاتح رہی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی دوسرے نمبر پرموجود ہے۔

  • پی ایس ایل میں دلچسپی مزید بڑھانے کے لیے پی سی بی کا نیا اقدام

    پی ایس ایل میں دلچسپی مزید بڑھانے کے لیے پی سی بی کا نیا اقدام

    لاہور: پی ایس ایل فور میں دلچسپی بڑھانے کے لیے پی سی بی نے نیا اقدام کیا ہے، ترجمان پی سی بی کے مطابق تمام ٹیمیں 23 سے 25 فروری تک کھلاڑیوں کی ٹریڈ کرسکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور میں اب کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ ہوگی، تمام ٹیمیں 23 سے 25 فروری تک کھلاڑیوں کی ٹریڈ کرسکیں گی، مڈ سیزن ٹریڈ 23 فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے بعد شروع ہوگی جس کے تحت ٹیم میں نئے کھلاڑی متعارف کروائے جائیں گے۔

    [bs-quote quote=”مڈ سیزن ٹریڈ سے ٹیموں کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترجمان پی سی بی”][/bs-quote]

    ترجمان پی سی بی کے مطابق مڈ سیزن ٹریڈ سے ٹیموں کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، کھلاڑیوں کی ٹریڈ ایک جیسی کیٹگری کے کھلاڑیوں میں ہوگی۔

    ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 2 مڈ سیزن کھلاڑیوں کی ٹریڈ کرسکے گی، کھلاڑیوں کی ٹریڈ سے ان کھلاڑیوں کو بھی موقع ملے جنہوں نے اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

    واضح رہے پی ایس ایل سیزن فور کے میچز جاری ہیں دبئی میں پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز شارجہ سے ہوچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل : پی آئی اے اور اے آر وائی سہولت والٹ کے درمیان معاہدے پر دستخط

    دوسرے مرحلے کے اختتام پر لاہور اور کراچی میں میچز کھیلے جائیں گے، شائقین کرکٹ ملک میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں، ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

  • شارجہ، پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز، فائنل کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

    شارجہ، پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز، فائنل کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

    کراچی: شارجہ میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا جبکہ شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول پی ایس ایل فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے میچ پاکستان میں ہونے جارہے ہیں اور شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت آج رات  12 بجے سے شروع ہوگئی، کوالیفائر 13 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے ٹکٹس بھی آن لائن دستیاب ہوں گے۔

    کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 10 مارچ کو ہونے والے میچ کی تمام ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں، پہلا ایلیمنٹر میچ 12 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ایلیمنیٹر میچ 15 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    ایلیمنیٹر کوالیفائر میچز کی قیمت 500، ایک ہزار، 2 ہزار، 3 ہزار روپے رکھے گئے ہیں، فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت 500، 2 ہزار، 4 ہزار، ساڑھے سات ہزار اور 8 ہزار مقرر کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج رات 12 بجے شروع ہوگی

    دوسری جانب لیگ کے کراچی اور لاہور کے گروپ میچز کے لیے 17 فروری سے شروع ہونے والے آن لائن ٹکٹس تاحال مکمل طور پر فروخت نہیں ہوسکے ہیں، جبکہ آن لائن صرف 20 فیصد ٹکٹ فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔

    پہلی بار آن لائن ٹکٹس لینے والے خوش نصیبوں کے لیے ہوم ڈیلیوری کی سہولت مہیا کی جارہی ہے جبکہ ملک بھر کے 13 شہروں میں 60 مختلف ٹی سی ایس برانچز میں 25 فروری سے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

  • لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی

    لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی

    دبئی: لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین راہ دکھائی، نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر نے ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی، کراچی کنگز 139 رنز کے تعاقب میں 116 رنز بناسکی، لاہور قلندر کے حارث رؤف نے چار، شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد رضوان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری، لیونگ اسٹون کو 11 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے کلین بولڈ کیا، بابراعظم 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کولن انگرام اور ری بوپارا بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، دونوں نے بالترتیب 16 اور 1 رنز بنائے، کپتان عماد وسیم 17 رنز پر ہمت ہار گئے، سہیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    لاہور قلندرز اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر نے مقررہ اوورز 5 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دے دیا، اوپنر سہیل اختر نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اوپنر فخر زمان اور سہیل اختر نے عمدہ آغاز فراہم کیا، لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 64 رنز پر گری جب سہیل اختر 39 رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔

    فخر زمان 26 رنز بنا کر سکندر رضا کا نشانہ بنے، اے بی ڈیویلیرز صرف 3 رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ کو 14 رنز پر سکندر رضا نے رن آؤٹ کیا۔

    ڈیوسچ نے 28 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے، برینڈر ٹیلر 13 رنز بناسکے انہیں کپتان عماد وسیم نے رن آؤٹ کیا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے ابھرتے ہوئے اسپنر عمر خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور سکندر رضا کے حصے میں ایک وکٹ حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تاس جیت کر حفیظ الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، کراچی کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔

  • ڈسکو دیوانے کیوں گایا؟ زوہیب حسن کا پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    ڈسکو دیوانے کیوں گایا؟ زوہیب حسن کا پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    کراچی: پاکستانی پاپ گلوکار زوہیب حسن نے پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب میں ان کی بغیر اجازت ’ڈسکو دیوانے‘ گیت گانے پر انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

    پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور موسیقار شجاع حیدر نے ماضی کی مشہور گلوکارہ نازیہ حسن کا گیت ’ڈسکو دیوانے‘ گایا تھا جس پر زوہیب حسن نے قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔

    زوہیب حسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ ایک معتبر کرکٹ ایونٹ پی ایس ایل 4 میں مجھ سے پوچھے بغیر ’ڈسکو دیوانے‘ گانے کو پیش کردیا۔

    یاد رہے کہ ڈسکو دیوانے وہ مشہور گانا ہے جسے دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی ملی تھی اور متعدد اداکار اس گانے پر پرفارم کرچکے ہیں، کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں بھی اس گانے کو پیش کیا جاچکا ہے جس میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھاتھ ملہوترا نے پرفارم کیا تھا۔

    دبئی میں 14 فروری کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی افتتاحی تقریب میں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آئمہ بیگ، شجاع حیدر، جنون گروپ اور فواد خان سمیت دیگر فن کاروں نے شرکت کی تھی۔

  • پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز کے مالک کی کینسر سے متاثرہ بچی سے ملاقات

    پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز کے مالک کی کینسر سے متاثرہ بچی سے ملاقات

    دبئی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے میچ کے دوران کینسر سے متاثرہ ننھی بچی عائشہ نور سے ملاقات کی اور اُس کے بلند حوصلے کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں عماد الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو شکست دے کر لیگ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین موجود تھے جو سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے انڈس اسپتال میں زیر علاج کینسر سے متاثرہ ننھی بچی سے ملاقات کی جو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے موجود تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او نے بچی کے ساتھ تصویر بنوائی اور اُس کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے اپنی تمام تر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    علاوہ ازیں شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے تھے۔

    نامور اینکر اور اداکار فہد مصطفیٰ نے ہیلمٹ پہنا اور خوب ایکشن دکھائے جبکہ مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ کی بھی ویڈیو بنوائی۔

    میچ کی تفصیل : کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست

    دبئی میں موجود تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے میچ سے قبل اہل کراچی اور کراچی کنگز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’کراچی میں جلسے کرنے میں بہت مزہ آیا، میری تمام تر نیک خواہشات کراچی کنگز کے ساتھ ہیں‘۔