Tag: پی ایس ایل 8

  • پی ایس ایل 8: شاہین اڑان بھرنے کے لیے تیار، قلندرز نے تصویر جاری کر دی

    پی ایس ایل 8: شاہین اڑان بھرنے کے لیے تیار، قلندرز نے تصویر جاری کر دی

    ملتان: پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطان مدمقابل آئیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کا آغاز وہیں سے ہوگا جہاں گزشتہ سیزن کا اختتام ہوا تھا یعنی پی ایس ایل سیون کی فائنسلٹ ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    دونوں ٹیمیوں کے کھلاڑی آج کے میچ کے لیے پُرجوش ہیں تاہم پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ کی تصویر شیئر کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سے رنگ جمائے گا

    تصویر میں شاہین شاہ کے عقب میں پروں کو لگایا گیا ہے جس کے آگے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کھڑے ہیں،جس سے یہ پیغام دیا جارہا ہےکہ شاہین پی ایس ایل میں اپنی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیم کے آمنے سامنے ہونے سے پہلے ملتان میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان نے نامور و معروف گلوگار پرفارم کریں گے۔

  • پی ایس ایل 8 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

    پی ایس ایل 8 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ 12 کروڑ روپے کی حقدار ٹھہرے گی۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کو  24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ فائنل ہارنے والی ٹیم کے حصے میں 4 کروڑ 80 لاکھ کی رقم گھر لے کر جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا میلا آج میں سجے گا، پی ایس ایل سیون کی فائنسلٹ ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ملتان میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ گلوکار ساحر علی بگا، عاصم اظہر فارس شفیع، عائمہ بیگ اور شائے گل اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

    آج سے ایک ٹرافی کے حصول کے لیے 6 ٹیمیں میدان میں ہوں گی۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے اور تمام ٹیمیں مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

    پی ایس ایل میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جائیں گی۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ایک ایک بار ٹرافی جیت چکی ہیں

  • پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    ٹرافی کی رونمائی کی تقریب لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں کی گئی ہے جس میں  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان، اعلیٰ عہدداران سمیت شعیب ملک اور شان مسعود بھی شریک ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق 25 قیراط سونے اور 9 ہزار 907 زرغون کے نگینے استعمال کیے گئے ہیں جس سے نئی ٹرافی پہلے سے زیادہ دیدہ زیب لگ رہی ہے۔

    ٹرافی کے 3 پلرز ہے، یہ پلرز قومی ٹیم کے اتحاد، مضبوطی اور جزذبے کی عکاسی ہیں۔

     جبکہ سیزن سیون میں استعمال کی گئی ٹرافی دوبارہ نہیں پیش کی جائے گی اور وہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔

    ٹرافی رونمائی کے موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی رونمائی شالا مار باغ میں اس لیئ کی گئی تاکہ پتا چلے تبدیلی آگئی ہے، اس تاریخی جگہ سے بہتر کوئی اور جگہ نہیں ہوسکتی تھی۔

  • پی ایس ایل نے آسٹریلوی کھلاڑی کا کیریئر کیسے بنایا؟ مشتاق احمد کا انکشاف

    پی ایس ایل نے آسٹریلوی کھلاڑی کا کیریئر کیسے بنایا؟ مشتاق احمد کا انکشاف

    پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹرز کیوں شامل ہوتے ہیں؟ قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ نے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باؤنسر میں قومی ٹیم کے سابق اسپنر نے آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں لیگ اسپنر کا کردار نہایت اہم ہے بعض مواقع پر یہ مہنگے ثابت ہوتے ہیں مگر میچ کے درمیانی اوورز میں یہ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سبقت دلاتے ہیں۔

    مشتاق احمد نے بتایا کہ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ٹم ڈیوڈ کو ورلڈکپ سے قبل سری لنکا کے خلاف تین ٹوئٹنٹی میچز کھیلنے کی آفر آئی تھی مگر انہوں نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے پی ایس ایل کو جوائن کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ٹم ڈیوڈ استفسار کیا کہ کیوں تم نے نیشنل ٹیم کی آفر چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی تم تین میچز میں کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہوسکتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    جس پر ٹم ڈیوڈ نے مجھے جواب دیا کہ پی ایس ایل کھیلنے سے میری بیٹنگ میں مزید نکھار آئے گا کیونکہ اس ایونٹ میں دنیا کے بہترین فاسٹ بولر کے ساتھ ساتھ اسپنر شامل ہیں ، پاکستان کا قومی ایونٹ کھیلنے کی بدولت جو تجربہ مجھے میسر ہوگا یہ میری دو سالہ کرکٹ کے برابر ہوگا۔

    انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق بالنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے مشتاق احمد نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں،

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن آٹھ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، پہلا میچ 13 فروری کو دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

     

  • پی ایس ایل 8 کے اینتھم میں کونسے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے؟

    پی ایس ایل 8 کے اینتھم میں کونسے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے اینتھم میں کونسے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے نام سامنے آگئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر، شائے گل اور فارس شفیع نے گنگنایا ہے۔

    پی ایس ایل 8 کے اینتھم کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس گانے کو ایک دو روز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کے لیے میچز آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل سیزن 8 کے وینیوز تبدیل کیے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی ملتان سے پی ایس ایل کے آغاز میں نہیں ہے فروری میں شدید سردی اور دھند کے باعث ملتان سے افتتاحی تقریب کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ سیزن کے میچز بھی کراچی اور لاہور میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے شیڈول کا اعلان حالیہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے بعد کیا جائے گا جبکہ لاجسٹک مسائل اور موسم کی صورتحال کے باعث میچز محدود وینیوز پر کروائے جانے کا امکان ہے۔