Tag: پی ایس ایل 9

  • پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی  کنگز کے کپتان مقرر

    پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے لیے کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

    کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے ڈرافٹنگ تقریب میں کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کیا ہے، جس میں انہوں نے کپتانی کی کمان شان مسعود کے حوالے کی ہے۔

    کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے نویں سیزن کے لیے پُرجوش ہیں، شان پاکستان کے ٹیسٹ کپتان ہیں اور ان کے پاس کپتانی کا وسیع تجربہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

     اس حوالے سے کراچی کنگز نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اعلان کیا کہ آئندہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیزن کے لیے ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔

    یاد رہے کہ شان مسعود سیزن نائن کیلئے ملتان سے ٹریڈ ہو کر کراچی کا حصہ بنے ہیں، پچھلے ایڈیشن میں کراچی کی قیادت کرنے والے عماد وسیم اب اسلام آباد کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے لیے کراچی کنگز نے گزشتہ سیزن کے چھ کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے جبکہ دو کھلاڑی ٹریڈ کے تحت ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

  • پی ایس ایل 9 کی ریٹینشنز اور ٹریڈ کا اعلان، لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کردیا

    پی ایس ایل 9 کی ریٹینشنز اور ٹریڈ کا اعلان، لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کردیا

    لاہور: پی ایس ایل سیزن 9 میں کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ری ٹینشنز کا مرحلہ مکمل ہوگیا، لاہور قلندرز نے اوپنر فخر زمان کو ریلیز کردیا ہے۔

    پی ایس ایل سیزن 9 میں کراچی کنگز کے آٹھ کھلاڑی برقرار ہیں، شان مسعود گولڈ کیٹیگری میں شامل ہونے کے ساتھ برانڈ ایمبسیڈر بھی ہوں گے، شعیب ملک بطور مینٹور گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

    کراچی کنگز میں جیمز ونس، تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد اخلاق، عرفان خان بھی برقرار ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے ایڈیشن کے چھ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں جبکہ کھلاڑی ٹریڈ کے بعد حاصل کیے ہیں۔

    یونائیٹڈ نے شاداب خان، اعظم خان، ایلیکس ہیلز، فہیم اشرف، رومان رئیس اور کولن منرو کو ریٹین کیا ہے جبکہ ٹریڈ کے بعد عماد وسیم اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز کے ریٹین اسکواڈ میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے، سکندر رضا، عبداللہ شفیق، زمان خان، مرزا طاہر بیگ، راشد خان شامل ہیں جبکہ اوپنر فخر زمان کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ملتان سلطانز کی ریٹین اور ٹریڈ میں محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر، عباس آفریدی، احسان اللہ اور اسپنر فیصل اکرم شامل ہیں۔

    پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم، رومن پاول، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، محمد حارث، عامر جمال، خرم شہزاد اور حسیب اللہ خان شامل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ریٹین اور ٹریڈ میں سرفراز احمد، رائلی روسو، محمد وسیم جونیئر، جیسن رائے، ونندو ہسارنگا، محمد حسنین، ابرار احمد، ول اسمتھ شامل ہیں۔

  • پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوگئے

    پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوگئے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوگئے ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، فہرست میں ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36 اور جنوبی افریقہ کے 30 کھلاڑی شامل ہیں۔

    پی ایس ایل 9 کے لیے بنگلہ دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

    پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، ایونٹ کےلیے 46 کھلاڑیوں کو پلاٹینیم اور 76 کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں سائن کیا گیا ہے۔

    پلاٹینیم کیٹگری میں ڈینئل سیمز، ایشٹن اگر، فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان، نور احمد، رحمان اللہ گرباز، بین ڈکٹ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولے، ڈیوڈ ملان، لک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹائمل ملز، سندیپ لمیچانے، جیمی نیشم، رسی وین ڈر ڈوسن، عمران طاہر، مہیش تھکشانا، بھنوکا راجا پکسا، دسن شناکا، کیرون پولارڈ، رومن پاول، روماریو شیفرڈ، برینڈن کنگ اور کائل ملز شامل ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، بین میکڈرموٹ، لٹن داس، مہدی حسن مراز، محمود اللہ، ڈین لارنس، گس ایٹکنسن، جارڈں کوکس، لیام ڈوسن، میتھیو پوٹ، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین، مارٹن گپٹل، ٹیم سیفرٹ، چاد بوس، جارج لنڈے، لنگی اینگیدی، ریزا ہینڈرکس، وین پارنیل، سساندا مگالا، دلکشن مدھوشنکا، چرتھ اسالنکا، دشمنتا چمیرا، سدھیرا سماراوکرما، فیبین ایلن، جانسن چارلس، راحکیم کورنوال، روسٹن چیز، شائے ہوپ، ہیڈن واش شامل ہیں۔

    پی ایس ایل 9 کے آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے۔

  • پی ایس ایل 9: رواں سیزن حسن علی کراچی کنگز کیلئے کھیلیں گے

    پی ایس ایل 9: رواں سیزن حسن علی کراچی کنگز کیلئے کھیلیں گے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ ہوگئی۔

    پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان  ٹریڈ ہوا، آل راؤنڈر عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے جبکہ رواں سیزن مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز کیلئے کھیلیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Iqbal ARY (@salman_ary)

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا راؤنڈ سلور پک اپنے دوسرے راؤنڈ سلور پک کے بدلے حاصل کیا، یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا ہے۔

    ٹریڈ کے بعد کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی کراچی کنگز کے اونر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے ساتھ ایک خوبصورت سفر کا اختتام ہوا، میں اپنے ہوم ٹاؤن ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔