Tag: پی ایس ایل

  • جو ہوا وہ ماضی کا حصہ ہے اب صرف پی ایس ایل کی بات کی جائے، سرفراز احمد

    جو ہوا وہ ماضی کا حصہ ہے اب صرف پی ایس ایل کی بات کی جائے، سرفراز احمد

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا اب صرف پی ایس ایل کی بات کی جائے، ہم چاہتے ہیں کہ فائنل کراچی میں کھیلیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پی ایس ایل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں جو کچھ ہوا اب وہ ماضی کا قصہ ہے۔

    میری تمام تر توجہ پی ایس ایل اور ورلڈ کپ پر مرکوز ہے، لہٰذا پی ایس ایل آرہا ہے اس حوالے سے ہی بات کی جائے، پی ایس ایل کے پاکستان میں8میچز ہوں گے، چاہتے ہیں کہ فائنل میچ کراچی میں کھیلیں۔

    ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی عمران خان ہیں، عمران خان کے پاس جو ٹیم تھی وہ اسٹارز پر مشتمل تھی، موجودہ کھلاڑی ورلڈ کپ میں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد کوورلڈ کپ 2019 کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    کوشش یہی ہوگی اچھا کھیلیں اور چیمپئن بنیں، کھلاڑیوں کا پول تیارہے اور ایک اچھی ٹیم تیار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ سے سیریز اور میگا ایونٹ جیسے مشکل چیلنجز کیلیے جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔

  • پی ایس ایل فور اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، احسان مانی

    پی ایس ایل فور اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، احسان مانی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ اس بار آٹھ میچ پاکستان میں ہوں گے، فرنچائز کو تین سال کی محنت کا فائدہ اب نظر آنا شروع ہوگا، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی آمد سے اچھا پیغام گیا۔

    پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل انتظامات سے متعلق غور کیا گیا، بورڈ اراکین نے چیئرمین پی سی بی کو بتایا کہ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ 18 جنوری کو لانچ کیا گیا، پی سی بی کی ٹیم پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم جولائی سے وفاقی حکومت نے فرنچائز کو ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا ہے، پی ایس ایل فرنچائز کو درپیش مسائل سے متعلق اراکین کو آگاہ کیا گیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    یہ پڑھیں: پی ایس ایل 4 :  کراچی کو کرکٹ سٹی قرار دیا جائے گا

    چیف سلیکٹر انضمام الحق اور رکن وسیم حیدر نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی، کمیٹی اراکین نے ٹیم منتخب کرنے کے طریقہ کار اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

    انضمام الحق نے اعتراف کیا کہ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی بہتری کی گنجائش موجود ہے، 2016 سے ٹیم صحیح سمت میں چل رہی ہے۔

    گورننگ بورڈ کے ممبران نے سلیکشن کمیٹی کے موقف پر اعتماد کا اظہار کیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • پی ایس ایل سیزن 4 سیکیورٹی، آئی سی سی نے انتظامات تسلی بخش قرار دے دیے

    پی ایس ایل سیزن 4 سیکیورٹی، آئی سی سی نے انتظامات تسلی بخش قرار دے دیے

    کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سیکیورٹی ایکسپرٹ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی ایکسپرٹ پاکستان میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، ڈیوڈ سنائر نے کہا کہ سیکیورٹی کا ہر پہلو سے جائزہ لیا ہے۔

    ڈیوڈ سنائر نے کہا کہ پی ایس ایل کی سیکیورٹی پلان کے مطابق رہی تو پی ایس ایل کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل سیزن فور کے لیے کمنٹیٹر اور ماہرین کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق کمنٹیٹر میں رمیز راجا، ڈینی موریسن، مائیکل سلاٹر اور ایلن ولکنز شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل کے کمنٹیٹر اور ماہرین کا اعلان کردیا

    پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا گریم اسمتھ، کیپلز ویسلز اور بازید خان بھی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • سرفراز مستقبل میں کپتان ہوں گے یا نہیں، فیصلہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا، پی سی بی

    سرفراز مستقبل میں کپتان ہوں گے یا نہیں، فیصلہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا، پی سی بی

    لاہور: سرفراز احمد کی کپتانی سے متعلق پی سی بی کے بیان نے گتھی الجھا دی ہے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ سرفراز کی کپتانی کا فیصلہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی کپتانی کے حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا کپتان سیریز ٹو سیریز ہوتا ہے، کپتان کا اعلان پی ایس ایل کے بعد ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز مارچ کے آخر میں شیڈول ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ سرفراز احمد ہی ورلڈ کپ تک کپتان ہوں گے لیکن پی سی بی کے بیان سے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    یہ پڑھیں: شعیب اختر مجھ پر ذاتی حملے کررہے ہیں، سرفراز احمد

    سابق کرکٹرز نے بھی بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیریقینی صورت حال کو ختم کرنے کے لیے جتنی جلدی ورلڈ کپ کے لیے کپتان کا اعلان کردے اتنا ہی ٹیم کے لیے بہتر ہوگا۔

    یاد رہے کہ نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگنے کے باوجود آئی سی سی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد بورڈ نے سرفراز کو وطن واپس بلا کر شعیب ملک کو ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔

    گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ غلطی کا اعتراف کیا پھر بھی مجھے سزا ملی، مستقبل میں واپس آکر اپنی کارکردگی مزید بہتر بناؤں گا۔

  • احسان مانی نے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانے کا عندیہ دے دیا

    احسان مانی نے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانے کا عندیہ دے دیا

    لاہور:‌ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کا کرکٹ کی سمت آنا از حد ضروری ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. احسان مانی کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا.

    احسان مانی کے مطابق  اگلے دو سال میں پی ایس ایل کے میچز  پاکستان میں کرانے کے خواہش مند ہیں،  پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں.

    احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس اسٹرکچر، ڈویلپمنٹ، احتساب ہونا چاہیے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے.

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سب مایوس ہیں، سیریز کے اختتام کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کارکردگی اچھی نہیں تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں.

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن فور کا آفیشل نغمہ ریلیز کردیا گیا

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز سمیت دیگر غیر ملکی کر کٹرز پاکستان آنےکو تیار ہیں، پی سی بی کی طرح دیگر اسپورٹس فیڈریشنز کو خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو فنڈز دیتی ہے، اس کا احتساب بھی ضروری ہے، پی ایس ایل بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے، تین سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا.

  • پی ایس ایل سیزن فور کا آفیشل نغمہ ریلیز کردیا گیا

    پی ایس ایل سیزن فور کا آفیشل نغمہ ریلیز کردیا گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا آفیشل نغمہ ریلیز کردیا گیا جس میں نامور اداکار فواد خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ جاری کردیا گیا، نئے نغمے میں نامور اداکار فواد خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، گانے کی ویڈیو میں بھی فواد خان موجود ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے پہلے تین سیزن میں نامور گلوکار علی ظفر کی آواز میں نغمے جاری کیے گئے تھے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی۔

    پی ایس ایل 4 ایڈیشن کے لیے نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا ہے اور اس کی تھیم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ’یہ کھیل دیوانوں کا‘ ہے۔

    فواد خان کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ اداکاری سے قبل ان کا ایک بینڈ ’ای پی‘ کے نام سے موجود تھا جس کے گانے ’وقت تھم جائے میں رہوں گا، موت آئے تو آئے میں رہوں گا‘ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فور، شائقین کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی بھرپور ایکشن کے منتظر

    پی ایس ایل کے 2016 کے پہلے ایڈیشن کا نغمہ گلوکار علی ظفر نے لکھا اور گایا جس نے کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

    پی ایس ایل 2017 ایڈیشن میں بھی علی ظفر کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا گیا جس کے بول تھے سیٹی بجے گی، کھیل سجے گا، تالی بجے گی اب کھیل جمے گا۔

    پی ایس ایل سیزن تھری کے لیے علی ظفر نے ہی نغمہ گایا جس بول تھے لو پھر آئے جلوہ دکھانے، پھر ملے چلو ہم اس بہانے، یہ کھیل پھر جمے گا اور اسٹیج پھر سے سجے گا۔

  • پی ایس ایل فور، شائقین کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی بھرپور ایکشن کے منتظر

    پی ایس ایل فور، شائقین کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی بھرپور ایکشن کے منتظر

    کراچی: پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا برینڈ بن گیا ہے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی پی ایس ایل کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 14 فروری سے پی ایس ایل کے سیزن فور کا آغاز ہونے جارہا ہے، شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی پی ایس ایل کے سحر میں مبتلا ہیں۔

    سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ملک کا مثبت پہلو بحال کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے سب کو چاہئے کہ قومی ایونٹ کو بھرپور سپورٹ کریں۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی کنگز میری جان ہے، کراچی میرا شہر ہے کراچی کنگز ہماری ٹیم ہے اور میری نیک خواہشات کے کراچی کنگز کے ساتھ ہیں۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ کراچی کنگز ایونٹ میں اچھا پرفارم کرے، شائقین کرکٹ کو جیت کا جشن منانے کا موقع فراہم کرے گی اور کراچی میں ہی فائنل جیتے گی۔

    سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم مضبوط ہے امید ہے فائنل کھیلے گی، انشاء اللہ کراچی کنگز عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

    مزید پڑھیں: کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • میں لاہورآرہا ہوں، اے بی ڈی ویلیئرز

    میں لاہورآرہا ہوں، اے بی ڈی ویلیئرز

    لاہور: جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے پی ایس ایل میچز کے لئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں لاہور آرہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز اپنے گھر آرہی ہے اور میں لاہور آرہا ہوں ۔ 9 اور 10 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کے لئے تیار ہوں، کوشش ہوگی کہ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے ڈی ویلیئرز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹار کرکٹر کی آمد سے نہ صرف شائقین میں بے پناہ جوش و خروش دیکھنے میں آئے گا بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے راستے کھولنے میں بھی مدد ملے گی۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔ پہلے چار میچز پہلی مرتبہ ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں سے 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 4 کا افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

  • پی ایس ایل کے ٹی وی رائٹس کی فروخت میں  پی سی بی کا بلند و بالا چھکا

    پی ایس ایل کے ٹی وی رائٹس کی فروخت میں پی سی بی کا بلند و بالا چھکا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بلز کنسورشیم کے ساتھ تین سال کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ٹی وی رائٹس میں پی سی بی نے بلند و بالا چھکا لگایا ہے، پی ایس ایل ٹی وی رائٹس میں 358 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تین سال کے لیے میڈیا رائٹس بلز کنسورشیم کو دے دئیے گئے ہیں۔

    دو ہزار انیس سے دو ہزار اکیس تک کے پی ایس ایل ٹی وی رائٹس بلز کنسورشیم نے حاصل کیے ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس گزشتہ تین سالہ معاہدوں کے مقابلے میں 358 گنا زیادہ ہے جبکہ مقامی اور غیرملکی وہ ٹی وی چینلز جو پی ایس ایل 2019 کا ایڈیشن دکھائیں گے ان کے حوالے سے معاملات جلد طے پاجائیں گے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز پہلا میچ 17 فروری کو کھیلے گی

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ اپنے ہدف سے بڑھ کر ٹی وی رائٹس بیچے ہیں، معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین اور اسپانسرز کی پی ایس ایل میں گہری دلچسپی برقرار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نشریاتی حقوق میں دلچسپی لینے والے تمام امیدواروں کے شکر گزار ہیں۔

    یارہے کہ گزشتہ تین سال کے لیے 15 ملین ڈالرز کا معاہدہ ہوا تھا جبکہ اس دفعہ کیے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم علی ترین نے خرید لی

    پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم علی ترین نے خرید لی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی۔ علی ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں جنوبی پنجاب کی ٹیم کھیلے گی، جنوبی پنجاب والوں کے لیے خوشخبری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی بڈنگ لاہور میں ہوئی جہاں علی جہانگیر ترین نے چھٹی ٹیم خرید لی۔

    علی ترین کو 7 سال کے لیے پی ایس ایل کی چھٹی فرنچائز کے حقوق دیے گئے ہیں۔

    علی ترین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں جنوبی پنجاب کی ٹیم کھیلے گی، جنوبی پنجاب والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع سے ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کرکٹ کو عروج پر پہنچائیں گے۔ ٹیم کا نام ملتان سلطان برقرار رکھنے کا سوچ رہے ہیں۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ پر اعتماد ہے وہ کرکٹ کو بہت آگے لے کر جائیں گے۔

    علی ترین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا ویمن ٹورنمنٹ بھی ہونا چاہیئے، دنیا کو پاکستان کا ٹیلنٹ دکھائیں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز پہلی مرتبہ ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔