Tag: پی ایس ایل

  • پی ایس ایل 4 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز پہلا میچ 17 فروری کو کھیلے گی

    پی ایس ایل 4 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز پہلا میچ 17 فروری کو کھیلے گی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ فائنل میچ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 17 مارچ کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز پہلی مرتبہ ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 4 کا افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

    کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 15فروری کو چھٹی ٹیم سےکھیلے گی، دوسرا میچ 16 فروری کو لاہور قلندرز، تیسرا 21 فروری کو پشاور زلمی، چوتھا 23 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ، پانچواں 24 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ہوگا۔

    کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ 27 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ، 28 فروری کو لاہور قلندرز، 4 مارچ کو چھٹی ٹیم، 7 مارچ کو پشاور زلمی اور 10 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

    پاکستان سپرلیگ 4 کا ایلی منیٹر ون 12 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے اگلے روز یعنی 13 مارچ کو کوالیفائرز میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کا ایلی منیٹر ٹو 15 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

    پی ایس ایل 4 کا فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز سنہ 2016 میں کیا گیا تھا۔ لیگ کی پہلی ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کی تھی۔

    سنہ 2017 میں پشاور زلمی لیگ کی فاتح رہی جبکہ رواں برس 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر فاتح ٹھہری۔

  • سوئنگ کے سلطان کو کراچی کنگزمیں بطورصدرخوش آمدید، سلمان اقبال

    سوئنگ کے سلطان کو کراچی کنگزمیں بطورصدرخوش آمدید، سلمان اقبال

    سوئنگ کے سلطان کے نام سے شہرت کے حامل لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے پی ایس ایل کی سب سے پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز میں ٹیم کے صدر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کرلی۔

    کراچی کنگز کے مالک اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹ میں لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اعلان کیا کہ وسیم اکرم اب کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ سلطان آف سوئنگ ہی اب نئے کنگ ہوں گے ۔ وسیم اکرم نے کراچی کنگز میں بطور ٹیم صدر شمولیت اختیار کی ہے۔ یا درہے کہ پی ایس ایل کے سیزن۴ کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ سابقہ تینوں سیزن میں کراچی کنگز کرکٹ کے مداحوں کی فیورٹ ٹیم رہی ہے۔

    پاکستان کے مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکا آغاز25جنوری1985ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف آکلینڈ میں کیا۔

    وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 1984 سے 2003 تک 104 ٹیسٹ میچ سمیت 356 بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

    وسیم اکرم کا شمار پاکستان کے بہترین فاسٹ باولرز میں بھی کیا جاتا ہے،وہ 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل رہے اور 1999 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

    وسیم اکرم 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد مئی 2003ء میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے، وسیم اکرم ان دنوں ملکی و غیر ملکی سپورٹس چینلز پر کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    وسیم اکرم نے شنیرا تھامسن سے 2013میں دوسری شادی کی تھی ، اس سے قبل سال 2009 میں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں جو کہ ان کے لیے ایک صدمہ تھا۔

  • ڈی آئی خان میں ’کھلاڑی کی کھوج‘ مکمل، 25 کرکٹرمنتخب

    ڈی آئی خان میں ’کھلاڑی کی کھوج‘ مکمل، 25 کرکٹرمنتخب

    ڈی آئی خان:کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی سپورٹس کملپکس میں منعقد کئے گئےٹرائلز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے، سخت ٹرائلز کے بعد 25 کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے سخت ٹرائلز میں سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے 25کھلاڑیوں کو سخت ٹرائلز کے بعد منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کے سیاسی و سرکاری زعما اور معززین اور سینئرز کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی اور کراچی کنگز کی انتظامیہ اور اونر سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری ٹرائلز کے سلسلہ میں کراچی کنگز کے ایکسپرٹ کی ٹیم نے منگل کے روزڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی سپورٹس کمپیکس میں کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے ۔اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔سینکڑوں کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے گئے جن میں 25کھلاڑیوں کوبہتر پرفامنس پر منتخب کیا گیا ۔اس موقع پر منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کو کراچی کنگز کی شرٹ دی گئیں ۔

    سابق کرکٹرز راشد لطیف اور کبیر خان کی نگرانی ساتھ رکنی کوچز کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے ۔ٹرائلز میں ریجنل سپورٹس آفیسر انو رکمال برکی نے مہمانوں سے بھر پور تعاون کیا ۔ٹرائلز کے اختتام پر کراچی کنگز کے سینئر کوچ اور کھلاڑی راشد لطیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہو ئی ہے ،دور دراز علاقوں میں کرکٹ کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔

    راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اس خطے میں فاسٹ باؤلرز زیادہ ملے ہیں ، نئے ٹیلنٹ سے مطمئن ہیں۔ کراچی کنگز نے اس علاقوں کو منتخب کرکے کھلاڑیوں کے ولولہ کو بڑھایا ہے۔راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے یہاں کے کھلاڑیوں کو بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

    راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز نے پہلے سندھ سے منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کے درمیان سندھ کے شہزادے اور بعد میں کراچی کے شہزادے کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے نئے کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور اب کی بار سلمان اقبال اور ان کی کراچی کنگز کی ٹیم نے خیبر پختونخوا ہ اور جنوبی پنجاب سے منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کے درمیان پاکستان کے شہزادے کے نام سے مقابلوں کے انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز نے ان دور دراز کے کھلاڑیوں کے جذبے اور ولولہ کو ایک بار پھر زندہ کیا ہے ۔

  • پی ایس ایل 4، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو ہوگی

    پی ایس ایل 4، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو ہوگی

    لاہور: پاکستان سپرلیگ میں‌ حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 4 میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اب لاہور کے بجائے 20 اکتوبر بروز منگل اسلام آباد میں ہو گی جس میں تمام فرنچائز مالکان شرکت کریں گے۔

    لاہور کے بعد اسلام آباد دوسرا شہر ہوگا جہاں لیگ کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوگی۔

    رواں سیزن میں حصہ لینے والے 6 فرنچائز مالکان 13 اکتوبر تک اپنے ساتھ برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیں گے، قانون کے مطابق ہر ٹیم 10 پرانے کھلاڑیوں کو ساتھ رکھ سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن فور: پلاٹینیم کیٹگری میں کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    رواں برس لیگ میں نامور انٹرنیشنل کھلاڑی اے بی ڈویلیرز، اسٹیو اسمتھ، کیورن پولارڈ، کولن مونرو، شین واٹسن، سنیل نارائن، کرس لائن اور ڈیرن سیمی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    قومی ٹیم کے نامور کھلاڑی سرفراز احمد، شاہد خان آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی اور فخر زمان سمیت دیگر بھی ایکشن دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ برس 14 فروری سے دبئی میں جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی میں منعقد کیا جائے گا، پی ایس ایل کے آخری 8 میچز بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4، پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگیری لسٹ جاری

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی خواہش پر پی ایس ایل کو سب سے بڑا برانڈ بنانا ہمارا مشن ہے کیونکہ وزیراعظم پی ایس ایل کو مزید کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوگی ، رواں سیزن کے لیے فرنچائز مالکان 10 کرکٹرز کو برقرار رکھ سکیں گے۔

  • پی ایس ایل 4، پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگیری لسٹ جاری

    پی ایس ایل 4، پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگیری لسٹ جاری

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 4 کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگری فہرست جاری کردی جس کے مطابق پلاٹینیم میں 4، ڈائمنڈ میں 9 اور گولڈ میں 20 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پلیئرز کی کیٹیگری فہرست جاری کردی،  پلاٹینیم کیٹیگری  میں 14 پاکستانی کھلاڑی شاہدآفریدی،مصباح الحق،فہیم اشرف،شاداب خان ، محمدحفیظ، محمد عامر ،کامران اکمل، ویاب ریاض، حسن علی ، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد عرفان، سرفراز احمد، فخر زمان شامل ہیں۔

    اسی طرح ڈائمنڈکیٹگری میں 9،گولڈ میں 20 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری

    رومان رئیس، محمد سمیع، آصف علی، عماد وسیم، عثمان شنواری، یاسر شاہ، جنید خان سہیل تنویر اور محمد نواز شامل ہیں۔

    گولڈ کیٹیگری

    حسین طلعت، محمد رضوان، خرم منظور، مختار احمد، ذوالفقار بابر، عمر اکمل، بلال آصف، سہیل خان، بلاول بھٹی، عامر یامین، شاہین شاہ آفریدی، عمر گل، صہیب مقصود، شان مسعود، محمد اصغر، حارث سہیل، اسد شفیق، راحت علی، انور علی اور عمر امین شامل ہیں۔

    سلور کیٹیگری

    عماد بٹ، افتخار احمد، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، محمد حسن، محمد حسن، وقاص مقصود، اسامہ میر، محمد عرفان (جونیئر)، سیف اللہ بنگش، تابش خان، دانش عزیز، رضا حسن، سہیل اختر، گلریز صدف، آغا سلمان، سلمان ارشاد، عمران خان (جونیئر)، محمد عباس، کاشف بھٹی، سیف بدر، محمد عرفان خان، عمر صدیق، حماد اعظم، عمید آصف، تیمور سلطان، سعد نسیم، خوش دل شاہ، خالد عثمان، رمیز راجہ (جونیئر)، سعد علی، میر حمزہ، حسان خان، سعود شکیل، فراز احمد خان

    ایمرجنگ کیٹیگری

    محمد حسنین، روہیل نظیر، حسن محسن، محمد طحہ، مشتاق احمد کلہوڑو، غلام مدثر، عبدالشفیق، ثمین گل، ابتسام شیخ، محمد عارف، محمد جنید، محمد اعظم خان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ برس 14 فروری سے دبئی میں جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی میں منعقد کیا جائے گا، پی ایس ایل کے آخری 8 میچز بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فور کا فائنل17مارچ کو کراچی میں ہوگا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی

    چیئرمین پی سی بی نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی خواہش پر پی ایس ایل کو سب سے بڑا برانڈ بنانا ہمارا مشن ہے کیونکہ وزیراعظم پی ایس ایل کو مزید کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوگی ، رواں سیزن کے لیے فرنچائز مالکان 10 کرکٹرز کو برقرار رکھ سکیں گے۔

  • پی ایس ایل تھری کی فاتح ٹیم کے ساتھ جشن منائیں‌ گے: عمران خان

    پی ایس ایل تھری کی فاتح ٹیم کے ساتھ جشن منائیں‌ گے: عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی نیک تمنائیں پی ایس ایل میں‌ شامل تمام ٹیموں اور فرنچائز کے ساتھ ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے پی ایس ایل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے، میری دعائیں پی ایس ایل ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، اقتدار میں آئے تو کرکٹ کاڈھانچہ مضبوط کرتے ہوئے کھیل کے شعبے میں میں مزید نکھار لائیں گے.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اس کے ساتھ جیت کی خوشیاں منائیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے، ہمارے نیک نیک تمنائیں اس ٹورنامینٹ کے ساتھ ہیں.


    کراچی کنگزکےانٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت پورا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا


    واضح رہے کہ اس وقت پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے. لاہور میں‌ ناک آئوٹ مقابلے میں‌ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں. مقابلے کی فاتح ٹیم کا کل زندہ دلوں کے شہر میں کراچی کنگز سے مقابلہ ہوگا. اس میگا ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہیں.

    یاد رہے کہ ماضی کے برعکس اس سیزن میں چھ ٹیموں نے شرکت کی، ملتان سلطانز کا یہ پہلا سیزن تھا، جس کی قیادت شعیب ملک کر رہے تھے. البتہ سیزن کی مہنگی ترین ٹیم پلے آف مرحلے میں پہنچنے میں‌ ناکام رہی تھی.


    قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے انتظامات مکمل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کے میچز کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں: کمشنر لاہور

    پی ایس ایل کے میچز کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں: کمشنر لاہور

    لاہور: کمشنر لاہور عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے پیش نظر خصوصی تیاریاں کی ہیں اور شہریوں کی سہولتوں کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے اطراف روشنی کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا ہے۔ پارکنگ لائٹس کی بھی مرمت کی گئی ہے۔ پارکنگ لاٹس میں نگرانی کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے قریب 20 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا گیا ہے۔ مخصوص دائرے میں اسکول 11 بجے بند ہوں گے۔

    کمشنر کے مطابق شٹل پارکنگ لاٹ سے اسٹیڈیم لے کر آئے گی۔ موبائل سروس بند نہیں کی جا رہی۔ ہماری کوشش ہوں گی کہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دبئی میں ہونے والے میچز کا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور اب بقیہ میچز لاہور میں ہوں گے۔

    لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے 2 میچز 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

    لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018  : کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا سنسنی خیز ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018 : کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا سنسنی خیز ٹاکرا

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، سنسنی خیز ٹاکرا رات نو بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن تھری اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے آخری راؤنڈ میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

    شارجہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز ٹاکرا رات نو بجے شروع ہوگا۔

    پلے آف میں رسائی کیلئے کراچی کنگز کو آج لازمی فتح درکار ہے، کامیابی کی صورت میں نہ صرف اگلے مرحلے میں انٹری بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے راؤنڈ میچ کی ہار کا بدلہ بھی لے سکتا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ14 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کی ٹیم ٹی 20 اسپیشلسٹ مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی، کراچی کنگز 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    کراچی کنگز


    آئن مورگن کراچی کنگز کی قیادت کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوئے ڈین لے، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارا، شاہد آفریدی، محمد رضوان، اسامہ میر، محمد عرفان (جونیئر)، محمد عامر، عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ


    مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ رینجرز، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز کے متعلقہ افسران 19 مارچ کو میڈیا بریفنگ دیں گے۔

    بریفنگ میں مکمل سیکیورٹی اور ٹریفک پلان سے آگاہ کیا جائے گا۔ 19 مارچ کو بریفنگ سندھ گورنمنٹ سے مشاورت کے بعد رکھی گئی۔ میڈیا بریفنگ کے ذریعےعوام تک آگاہی پہنچائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کو گلشن ٹاؤن کا مخصوص حصہ ریڈ زون قرار دیا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے چاروں طرف سڑکیں مکمل بلاک کردی جائیں گی۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ٹریفک روٹس کی تشہیر کی جائے گی۔

    فائنل کے دن 8 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر رینجرز، پولیس اور ایس ایس یو کمانڈوز ہوں گے۔ کار پارکنگ سے اسٹیڈیم داخلے تک 3 سے 4 مقامات پر اسکینرز ہوں گے۔ اسٹیڈیم کے اندر جانے کے لیے واک تھرو اور جامع تلاشی لی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں مخصوص پارکنگ لاٹ بھی بنائے جا رہے ہیں۔ مخصوص پارکنگ کے لیے اسٹیکرز اور پاسز کا اجرا کیا جائے گا۔ پارکنگ کی درجہ بندی اسٹیکرز کے کلر کے حساب سے کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی، سیمی الیون کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، کنگز کی قیادت مورگن جبکہ زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی نے کی۔

    ٹاس جیت کر پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 3 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں 47 پر ڈیوائن اسمتھ، 81 پر رکی ویسلز، 118 پر کامران اکمل، 160 پر سعد نسیم، 181 لیام ڈاؤسن آؤٹ ہوئے۔

    پشاورزلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے کراچی کنگزکو جیت کے لیے 182رنزکا ہدف دیا، کامران اکمل 75 ڈیرن سیمی 36 اور سعد نسیم 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ عثمان شنواری نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں علاوہ ازیں محمد عامر، شاہد آفریدی اور روی بوپارا ایک ایک وکٹ لے سکے۔

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 15 کے مجموعی اسکور پر ڈین لے آؤٹ ہوئے بعد ازاں دوسری وکٹ 27، تیسری 40، چوتھی 62، پانچویں 92، چھٹی 118 اور ساتویں 137 کے مجموعی اسکور پر گریں۔

    کراچی کنگز کے بابر اعظم 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اس کے صرف دو کھلاڑی ڈبل ہندسے میں داخل ہوئے، لیام ڈیواسن 3، وہاب ریاض، عمید آصف 2 ، 2 اور حسن علی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 137 رنز بنا سکی۔

    کراچی کنگز اننگز

    بیسویں اوور میں کراچی کنگز کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، یوں مقررہ اوورز کے اختتام پر ٹیم 137 رنز ہی بناسکی۔

    انیسویں اوور میں مجموعی اسکور میں صرف 6 رنز کا اضافہ ہوسکا۔

    اٹھارویں اوور میں کراچی کنگز کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کرسکی۔

    سترہویں اوور میں بابر اعظم  66 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 122/6 تک پہنچا۔

    سولہویں اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 60 تک پہنچا، بابر اعظم نے اپنی ففٹی مکمل کی۔

    پندرہویں اوور میں کراچی کنگز نے مجموعی اسکور کی ففٹی مکمل کی۔

    چودہواں اوور (لیام ڈاؤسن): شاہد آفریدی نے ایک چھکا اور مارا تاہم اگلی ہی گیند پر وہ 26 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور 96/5 تک پہنچا۔

    تیرہواں اوور (ثمین گل): شاہد آفریدی نے یکے بعد دیگرے 3 چھکے لگائے جس کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 85/4 تک پہنچا۔

    بارہواں اوور کراچی کنگز کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا کیونکہ روی بوپارا 7 کے انفرادی جبکہ 62 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 64/4 تک پہنچا۔

    گیارہواں اوور (عمید آصف): پانچ رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 57/3 تک پہنچا۔

    دسواں اوور (لیام ڈاؤسن): چار رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 52/3 تک پہنچا۔

    نواں اوور (عمید آصف): مجموعی اسکور 48/3 تک پہنچا

    آٹھواں اوور (لیام ڈاؤسن): کراچی کنگز کے کپتان مورگن 5 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوکے پویلین روانہ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور 41/3 تک پہنچا۔

    ساتواں اوور (وہاب ریاض): 5 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 40/2 تک پہنچا۔

    چھٹا اوور (ثمین گل) ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 35/2 تک پہنچا۔

    پانچواں اوور (وہاب ریاض): کولن انگرام بغیر کھاتہ کھولے 27 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 27/2 تک پہنچا۔

    چوتھا اوور (ثمین گل): پانچ رنز اضافے کے بعد کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 20/1 تک پہنچا۔

    تیسرا اوور (حسن علی): تیسری بال پر ڈین لے بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے یوں 15 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کو پہلے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک رن اضافے کے بعد 15/1 تک پہنچا۔

    دوسرا اوور (ثمین گل): ایک چھکے اور تین سنلگز کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 14 تک پہنچا۔

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور ڈین لے نے کیا جبکہ پہلا اوور حسن علی نے کرایا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان پر 5 تک پہنچا۔

    پشاور زلمی اننگز

    بیسواں اوور: پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے

    انیسواں اوور (عثمان شنواری): مجموعی اسکور 168/5

    اٹھارواں اوور (محمد عامر): مجموعی اسکور 160/4

    سترہواں اوور (محمد عرفان): 147/4

    سولہواں اوور (عثمان شنواری): کامران 75 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے، دو رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 119/4 تک پہنچا۔

    پندرہواں اوور (روی بوپارا): پشاور زلمی کے بیٹسمینوں نے تیز کھیل پیش کرتے ہوئے اوور میں 17 رنز حاصل کیے، مجموعی اسکور 117/3 تک پہنچا۔

    چودہواں اوور (شاہد آفریدی): کامران اکمل اور سعد نسیم نے دو چھکوں اور ایک چوکے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 103/3 تک پہنچا۔

    تیرہواں اوور (روی بوپارا): رکی ویسلز 11 کے انفرادی اور 81 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 3 رنز اضافے کے بعد 82 تک پہنچا۔

    بارہواں اوور (شاہد آفریدی): پشاور زلمی کا تیزی سے بڑھتا رک گیا اور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 79/2 تک پہنچا۔

    گیارہواں اوور (اسامہ میر): کامران اکمل نے چوکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 72/2 تک پہنچا۔

    دسواں اوور (شاہد آفریدی): پانچ رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 58/2 تک پہنچا۔

    نواں اوور (اسامہ میر): کامران اکمل خوش قسمت رہے کہ اُن کا کیچ ڈراپ ہوا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 53/1 تک پہنچا۔

    آٹھواں اوور ( شاہد آفریدی): ڈیوائن اسمتھ 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، دو رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 48/2 تک پہنچا۔

    ساتواں اوور (اسامہ میر): ایک چھکے کے بعد پشاور زلمی کے مجموعی اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ہوا یوں اختتام پر اسکور 46/1 تک پہنچا۔

    چھٹا اوور (محمد عامر): کراچی کنگز کے کپتان نے حکمت عملی تبدیل کی جو بہتر ثابت ہوئی، یوں چھٹے اوور میں زلمی کی ٹیم صرف 6 رنز بنا سکی اور اختتام پر اسکور 31/1 تک پہنچا۔

    پانچواں اوور (محمد عرفان): یہ اوور کراچی کنگز کے لیے مہنگا ثابت ہوا، کامران اکمل نے اوور میں دو چھکے لگائے اور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 25/1 تک پہنچا۔

    چوتھا اوور (عثمان شنواری): تین رنز اضافے کے بعد زلمی کا مجموعی اسکور 11/1 تک پہنچا، کامران اکمل اور ڈیوائن اسمتھ وکٹ پر موجود رہے۔

    تیسرا اوور (محمد عرفان): ایک چوکے اور ایک رن کے بعد زلمی کا مجموعی اسکور 8/1 تک پہنچا۔

    دوسرا اوور (عثمان شنواری): دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے، اوور اختتام پر ایک رن اضافے کے بعد مجموعی اسکور 3/1 تک پہنچا۔

    پہلا اوور (محمد عامر): اختتام پرٹیم کا مجموعی اسکور 2/0 تک پہنچا۔

    زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو محمد حفیظ اور کامران اکمل اوپننگ کے لیے میدان میں اترے اور پہلا اوور محمد عامر نے کرایا۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کی ٹیم ٹی 20 اسپیشلسٹ مورگن کی قیادت میں میدان میں اتری، دونوں ٹیموں کے لیے میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے، کراچی کے شیر زلمی کو پہلے مرحلے میں شکست سے دو چار کر چکے ہیں۔

    پوائنٹس ٹیبل کی تازہ صورتحال

    اسکواڈ کراچی کنگز:

    جوئے ڈین لے، بابر اعظم، آئن مورگن (کپتان)، کولن انگرام، روی بوپارا، شاہد آفریدی، محمد رضوان، اسامہ میر، محمد عرفان (جونیئر)، محمد عامر، عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

    اسکواڈ پشاور زلمی:

    کامران اکمل، ڈیوائن اسمتھ، محمد حفیظ، رکی ویسلز، سعد نسیم، لیام ڈاؤسن، ڈیرن سمی (کپتان)، عمید آصف، وہاب ریاض، حسن علی، ثمین گل شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔