Tag: پی ایس ایل

  • سندھ حکومت کا  پی ایس ایل فائنل کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

    سندھ حکومت کا پی ایس ایل فائنل کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

    کراچی : پی ایس ایل فائنل کیلئے سندھ حکومت نے شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلائیں گے۔

    ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ سیمی جمالی کو سراہاگیا اور اپنی جیب سے 1لاکھ دیئے گئے جو اچھا اقدام ہے، جب یہاں ایکشن ہوتا تھا تو ن لیگ تنقید کر تھی تھی ، آج ن لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

    https://youtu.be/CgcqfmHrGp4

    ایم کیو ایم کے حوالے سے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا ایم کیو ایم منتشر قومی مومنٹ بن چکی ہے اور تین گروپوں میں بٹ گئی ہے۔

    نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ن کا کہنا تھا میاں صاحب کو عدالت کا فیصلہ ماننا چاہئیے، احتساب پر ن لیگ کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے ،میاں صاحب نے 50 روپے کی نہیں ،اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

    شرجیل میمن خود عدالت کا سامنا کرنے آئے، ان کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں ڈالا گیا، یہ تاثر غلط ہے لوگ جیل میں جاکر بیمار ہوجاتے ہیں ، شرجیل میمن پہلے ہی زیر علاج ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ایس ایل 3کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا۔

    گذشتہ روز پی ایس ایل سیز ن تھری کا شاندار آغاز ہوا، پاکستان سپر لیگ 2018 کا سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ بروز اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وقت کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں کئی سال بعد کرکٹ کا کوئی بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل بھی صوفیوں ہی کی طرح محبت بانٹے گا: عابدہ پروین

    پی ایس ایل بھی صوفیوں ہی کی طرح محبت بانٹے گا: عابدہ پروین

    دبئی: بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی سنگر عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیوں‌ کا پیغام محبت بانٹنا ہے، کرکٹ اور پی ایس ایل بھی محبت بانٹنے کا ذریعہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق ممتاز گلوکارہ عابدہ پروین نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں اور جشن کا مقصد محبت پھیلانا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ایسی نسبت اور تعلق ضروری ہے، جو فاصلوں اور دراڑوں کو ختم کرے. سب سے بڑا کام لوگوں‌کے دلوں میں‌ جگہ بنانا ہے اور پی ایس ایل کا یہ سیزن یہ کام بڑے اہتمام کے ساتھ کرے گا.

    صوفی سنگر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے خود کو یاد رکھنے کا جو طریقہ وضع کیا ہے، وہ لوگوں کو قریب لاتا ہے، ایک دوسرے کی مدد کی تحریک دیتا ہے، یہ طریقہ ایک طرح کا جشن ہے.

    عابدہ پروین نے کہا کہ اے آر وائی نے لوگوں کو قریب لانے کا بڑا کام کیا ہے. کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال میں لوگوں کو قریب لانے، ان کے دلوں میں گھر کرنے کا جذبہ ہے، جس پر میں مبارک باد دیتی ہوں۔ اس سے غم زدہ لوگوں کو خوشیاں ملیں گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج شام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے، یہ اسٹیڈیم متحدہ عرب امارات میں موجود تین میدانوں میں سے ایک ہے.

    انتظار کی گھڑیاں‌ ختم، پی ایس ایل کا میگا ایونٹ آج شروع ہوگا، دبئی میں‌ میلہ سج گی

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہوں گی، ٹرافی کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں‌گے. یہ ٹورنامنٹ 24دنوں پر محیط ہے، جس کے دوران 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب شائقین مدتوں یاد رکھیں گے:نجم سیٹھی

    افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین، علی ظفر اور شہراز رائے سمیت مختلف فن کار پرفارم کریں گے۔  چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس کو شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ویرات کوہلی جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں، بابر اعظم

    ویرات کوہلی جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں، بابر اعظم

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی ایک بڑے اور تجربے کار کھلاڑی ہیں، ہمیشہ سے انہیں فالو کرتا آیا ہوں، کوہلی جیسا کرکٹر بننے کی خواہش ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام اسپورٹس راؤنڈ اپ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی بہترین کرکٹر ہیں، ان جیسا کھلاڑی بن نہیں سکتا لیکن کوشش کرتا ہوں، لوگوں کی تنقید اپنی جگہ میری پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔

    نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم نمبرون بیٹسمین قرار

    انہوں نے کہا کہ بہترین پرفارمنس دینے کے لیے محنت کر رہا ہوں، پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، اہم بات فٹنس کی ہے آپ جتنا فٹ رہیں گے اتنی اچھی فیلڈنگ اور بیٹنگ رہے گی۔

    گزشتہ سال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جبکہ میں نے اپنا کیریئر ابھی شروع کیا ہے میرا اور ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

    ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    یاد رہے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے اور وہ 11 ویں نمبر سے سیدھے مختصر فارمیٹ کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    خیال رہے بابر اعظم پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ انہیں ٹیم میں ان کے نام بابر اعظم سے نہیں بلکہ ’’بوب سے‘‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی قیادت کون کون کرےگا؟

    پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی قیادت کون کون کرےگا؟

    لاہور : پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کی تمام ٹیموں کے کپتان ایک سے بڑھ کر ایک ہیں، چھ ٹیموں کی قیادت دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی کررہے ہیں، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن تھری میں چھ ٹیموں کا امتحان ہوگا، کون سی ٹیم کا کپتان ٹائٹل اپنےنام کرے گا۔ پشاور زلمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی، زلمیز کی قیادت ویسٹ انڈیز کے ہر دلعزیز کھلاڑی ڈیرن سیمی کریں گے۔

    کراچی کنگز کے کنگ عماد وسیم ہوں گے، عماد وسیم کا شماردنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، ان کی کپتانی میں ٹیم ٹائٹل کیلئے فیورٹ ہے۔

    لاہور قلندرز کے قلندر نیوزی لینڈ کےبرینڈن میکلم ہیں۔ میکلم تیز کھیلتے ہیں اور کپتانی میں بھی ان کاانداز جارحانہ ہوتا ہے۔ دو مرتبہ منزل پر پہنچ کر ناکام ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو اس بار بھی سرفراز احمد لیڈ کریں گے۔

    اسلام آباد نے لیجنڈ کھلاڑی مصباح الحق کو اس بار بھی کپتان برقرار رکھا ہے، مصباح الحق نے پہلے ایڈیشن میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنایا تھا۔

    اس کے علاوہ ایونٹ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے آل راؤنڈر شعیب ملک پر بھروسہ کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سا کپتان اپنی ٹیم کو کہاں تک لے جاتا ہے؟

  • مزدور کا باصلاحیت بیٹا، کراچی کنگز نے تلاش کیا کرکٹ کا ہیرا

    مزدور کا باصلاحیت بیٹا، کراچی کنگز نے تلاش کیا کرکٹ کا ہیرا

    کراچی: کراچی کنگز کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ملنے والے باصلاحیت نوجوان احمد کلہو کا تعلق غریب گھرانے سے ضرور ہے مگر اُس کی محنت بآلاخر رنگ لے آئی اور وہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 18 سالہ نوجوان مشتاق کلہوڑو ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جس کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ بڑا ہوکر اچھا کرکٹر بنے مگر معاشی تنگ دستی اُسے کچھ کرنے سے روک دیتی تھی تاہم اب اُس پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور وہ عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی کنگز کی کٹ میں میدان میں اترے گا۔

    قدرت کا اصول ہے کہ ہر شخص کی زندگی میں اچھے اور برے دن آتے ہیں، جن کی زندگی میں لگاتار تنگی ہو انہیں قدرت ایک موقع سے ضرور نوازتی ہے ، ایسا ہی کچھ ہوا سکھر سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد کہلوڑو کے ساتھ جو اب پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

    اے آر وائے سے گفتگو کرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ باؤلر مشتاق کلہوڑو کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے کرکٹ کا بے حد شوق تھا مگر والد کے ساتھ مزدوری پر جانے کی وجہ سے کھیل کو مکمل وقت نہیں دے سکتا تھا ہاں مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور  شام میں وقت نکال کر پریکٹس جاری رکھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں مقامی کلب کے لیے بحیثیت فاسٹ بالر کھیل چکا ہوں، کراچی کنگز کے ٹیلٹ ہنٹ پروگرام کے بارے میں جب سنا تو تذبذب کا شکار تھا مگر ٹرائل میں آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ میری قسمت کا بڑا امتحان تھا۔

    زاہد کلہوڑو کو کراچی کنگز کے چیف سلیکٹرز نے منتخب کیا اور اُسے ٹیم میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا، جس پر نوجوان کا کہنا ہے کہ ’میں کراچی کنگز کی انتظامیہ اور چیف سلیکٹر راشد لطیف بھائی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے موقع فراہم کیا‘۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وقار یونس اور عمران خان سے متاثر ہوں اس لیے اُن کے ایکشن کو کاپی کرنےکی کوشش کرتا ہوں، میں ان دونوں باؤلرز کو بچپن سے فالو کر رہا ہوں۔

    کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے مابین اسپانسر شپ کا معاہدہ طے

    دوسری جانب مشہور بلے باز بوم بوم آفریدی اور فاسٹ بالر محمد عامر کے ساتھ ڈریسنگ روم میں گزارے وقت کو مشتاق کلہوڑو نے اپنے لیے قیمتی قرار دیا۔

    خیال رہے فاسٹ باؤلر مشتاق کلہوڑو نے گذشتہ سال قائد اعظم ٹرافی کھیلتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے توجہ حاصل کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب بائیس فروری کو دبئی میں ہوگی، ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، پی سی بی نے پرومو جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ 22 تاریخ کوعرب کےصحراؤں میں ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب کا پرومو ریلیزکردیا گیا ہے، ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی، صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

    موسیقی کا شہزادہ شہزاد رائے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، اس کے علاوہ پاکستان سپرلیگ کا آفیشل سانگ گانے والے علی ظفر بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    اس موقع پر بلاک بسٹر گانے والے معروف امریکن سنگر جیسن ڈرولو بھی پرفارم کریں گے، دبئی میں اسٹارز کی یہ کہکشاں 22 فروری کو سجے گی۔

    پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگی۔ یاد رہے کہ افتتاحی تقریب کے روز پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ڈیبوٹننٹ ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2018 کے میچز کا شیڈول جاری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • پی ایس ایل کے حوالے سے آئی جی سندھ کی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ

    پی ایس ایل کے حوالے سے آئی جی سندھ کی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے آئی جی سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس نے لاہور کا دورہ کیا جس میں پاکستان و سری لنکا میچ اکتوبر 2017 کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز میں قریبی تعاون کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی سندھ سے بریفنگ کے موقع پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایونٹ ہمارے عوام کے لیے ہے اور اس ایونٹ سے کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے۔ اسٹیڈیم کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے متبادل راستے بھی پہلے عوام کو بتا دیے جائیں۔ ٹریفک پولیس اپنا زبردست بندوبست کرے۔

    آئی جی پولیس سندھ نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میچ سے 5 روز قبل پارکنگ ایریاز، اسٹیڈیم کھول دیے جائیں گے۔ آج ابتدائی ریہرسل کی جارہی ہے۔ ریہرسل میں وی وی آئی پی موومنٹ، کھلاڑیوں کی آمد، سیکیورٹی انتظامات و دیگر ہر قسم کی موومنٹ کور کی جارہی ہے۔

    بریفنگ کے مطابق اسٹڈیم میں 33 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے جس کو دیکھتے ہوئے پارکنگ و دیگر انتظامات کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے 4 کمیٹیز تشکیل دے دی ہیں جن میں ایگزیکٹو کمیٹی میں چیف سیکریٹری، سول کمیٹی میں وزیر بلدیات و میئر کراچی و دیگر، انٹیلی جنس کمیٹی میں خفیہ اداروں کے حکام شامل اور سیکیورٹی کمیٹی میں پولیس و رینجرز کے حکام شامل ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت بھی جاری کی ہیں کہ اسٹیڈیم کے قریب آغا خان و لیاقت نیشنل اسپتال ہیں، ان کی انتظامیہ سے بات چیت کر کے الرٹ رکھا جائے۔ کسی ناگہانی صورتحال پر ان قریبی اسپتالوں کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا اب ہم سب کو اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان سپر لیگ: تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ: تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں کو تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    کراچی کنگز میں مچل جونسن کی جگہ ٹائمل ملز، لیوک رائٹ کی جگہ جوڈین لی اور کولن منرو کی جگہ لینڈل سیمنز کو شامل کیا گیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کارلوس بریتھ ویٹ کوشامل کر لیا گیا جبکہ لاہور قلندرز میں انجلیو میتھیوز کی جگہ اینٹون ڈیوی چچ کو شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہونے جارہا ہے۔ اس ایڈیشن میں ایک اور نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شامل کی گئی ہے۔

    شارجہ میں لیگ کے 2 میچز 28 فروری اور 13 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 2018 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز میں شامل کھلاڑیوں‌ کے ناموں کا اعلان

    پی ایس ایل: کراچی کنگز میں شامل کھلاڑیوں‌ کے ناموں کا اعلان

    کراچی: پی ایس ایل میں شامل ٹیم کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے برقرار رکھے گئے 9 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، شاہد آفریدی اور محمد عامر پلاٹینئیم کٹیگری میں کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، تمام پانچوں ٹیموں نے تیسرے ایڈیشن کے لیے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    کراچی کنگز نے اس بار مختلف کٹیگریز سے نو کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، شاہد آفریدی اور محمد عامر پلاٹینیم کٹیگری میں کراچی کے لیے کھیلیں گے۔

    ڈائمنڈ کٹیگری میں بابراعظم اور عماد وسیم کراچی کنگز سے کا حصہ ہوں گے، گولڈ کٹیگری میں محمد رضوان اور روی بوپارہ کو رکھا گیا ہے۔

    کراچی کنگز نے سلور کیٹگری میں عثمان شنواری، خرم منظور اور اسامہ میر کو برقرار رکھا ہے، پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز نے کرس گیل، کمارا سنگا کارا اور کیرون پولارڈ کو ریلیز کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: آفریدی پی ایس ایل کا اگلا سیزن کراچی کنگز سے کھیلیں گے


    علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے حالیہ لیگ میں مزید سات غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔

  • پی ایس ایل میں‌ چھٹی ٹیم شامل، نام کا اعلان

    پی ایس ایل میں‌ چھٹی ٹیم شامل، نام کا اعلان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، ملتان پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ہوگی جسے شان گروپ نے خرید لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دو برس سے پانچ ٹیمیں کھیل رہی ہیں تاہم اس بار پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کردیا گیا ہے جو پی ایس ایل کے تیسرے ایونٹ میں شامل ہوگی۔

    چھٹی ٹیم کا نام ملتان ہے جسے شان گروپ نے 52 لاکھ ڈالرز یعنی 54 کروڑ 51 لاکھ 42 ہزار روپے میں خریدا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی بقیہ پانچ ٹیموں میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں۔