Tag: پی ایس ایل

  • پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ

    پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ

    دبئی: پاکستان سپر لیگ 2017 کا فائنل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ فیصلہ تمام فرنچائز مالکان اور پی ایس ایل حکام نے متفقہ طور پر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پی ایس ایل سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام فرنچائز کے مالکان، پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر حکام موجود تھے۔

    اجلاس میں موجود تمام شرکا نے کھیل کے ذریعہ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طے شدہ شیڈول کے مطابق فائنل لاہور میں ہی منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز کے ساتھ ہی فائنل لاہور میں کروانے کا شیڈول طے کیا گیا تھا تاہم پاکستان میں حالیہ چند دنوں میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات بشمول لاہور دھماکے کے بعد اس فیصلے پر غیر یقینی کے سائے منڈلانے لگے تھے۔

    لاہور دھماکے کے باوجود پی ایس ایل حکام نے اعلان کیا تھا کہ وہ فائنل لاہور میں ہی منعقد کریں گے، اگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار نہ ہوئے تو فائنل ان کے بغیر ہی منعقد کیا جائے گا۔

    تاہم پی ایس ایل حکام نے ایک بار پھر پاکستان سے کھیل کی رونقوں کو ختم کرنے کا دہشت گردانہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فائنل لاہور میں ہی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

  • لاہورقلندرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے

    لاہورقلندرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں آج دفاعی چیمپیئن اسلام آبادیونائیٹڈ کامقابلہ لاہور قلندرز سےہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل 2017میں آج شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام یونائیٹد اور لاہور قلندرز کی ٹیم ٹکرائے گی،میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات 9بجےشروع ہوگا۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک پانچ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے وہ دو میچوں میں فاتح رہی جبکہ تین میں قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک 5میچ کھیلے ہیں جن میں سےتین میں اسے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ دو میچوں میں مصباح الحق کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں:اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

    یاد رہےکہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔اوپنر سمتھ کے ناقابلِ شکست 71 رنز کی اننگ نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔

    مزید پڑھیں:سرفراز اور پیٹرسن کی عمدہ بیٹنگ، گلیڈی ایٹرز بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب

    واضح رہےکہ دو روز قبل شارجہ اسٹڈیم میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو201رنز کا بڑاہدف دیاتھاتاہم اس کے باوجود سرفرازاحمد کی ٹیم نے قلندرز کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

  • اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

    اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

    شارجہ : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی اوپنر سمتھ کے ناقابلِ شکست 71 رنز کی اننگ نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری اہم میچ کے دوران پشاور زلمی کے 136 رنز 9 وکٹوں کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں پر مقررہ ہدف مقررہ اوورز کی آخری گیند پر حاصل کر لیا جس میں اسمتھ اور شین واٹس کے درمیان پارٹنر شپ نے اہم کردار ادا کیا۔

    اسلام یونائیٹڈ کے اوپنر بلے باز اسمتھ نے ناقابل شکست اننگ کھیلتے ہوئے 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور فتح اپنے ٹیم کے نام کرلی جب کہ مصباح سمیت دیگر چار بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے کہ شین واٹسن نے آکر اسمتھ کے ساتھ لمبی پارٹنر شپ اننگ کھیلی۔

    شین واٹسن آخری اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پر دوسرا اور فاتحانہ رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے والے بٹ نے آخری بال پر رن لے کر ٹیم کی فتح کو ممکن بنایا۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی تھی جس میں آئن مورگن 28 رنز کے سوا کوئی بھی ٹاپ آرڈر بلے باز لمبی اننگ نہیں کھیل سکا جب کہ کپتان کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیل اینڈر پوزیشن پر کھیلتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 19 رنز بناپائے۔

    تاہم اننگز کے آخری مرحلے میں شاہد آفریدی اور وہاب ریاض نے تیز کھیلنے کی کوشش کی جس کے مدد سے زلمی کی ٹیم 18 گیندوں پر 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور مجموعی اسکور 136 تک پہنچ سکا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ رمان ریئس نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 19 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے اس وقت پشاور زلمی کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے اہم میچ اپنے نام کر لیا ہے۔

    پی ایس ایل کے شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 زنز بنائے، اسد شفیق 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اسلام آباد کی جانب سے شین واٹسن اور محمد سمیع نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مقررہ ہدف آخری اوورز کی شروعاتی گیندوں پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کر کے اب تک کی ناقابلِ شکست کوئٹہ گلیٍڈی ایٹرز کو ہرانے میں کامیاب رہی اور یوں ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ مزید مستحکم کر لی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سیم بلنگز نے78 رنز کی ناقابل شکست اور شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنی ٹیم کو فتح مند کیا۔

    دونوں ٹیموں نے لیگ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرز سے ایک میچ میں شکست جبکہ پشاور زلمی کے خلاف فتح حاصل کرچکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے جانے والے دونوں میچوں میں فتح اپنے نام کی۔

    queeta-1

  • دبئی: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    دبئی: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    دبئی: پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلےکے بعدلاہورقلندرزکو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، ایونٹ میں یہ پشاور زلمی کی دوسری فتح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 59 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے سب کو حیران کیا کیونکہ یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا سب سے کم اسکور تھا۔

    اتوار کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو کہ درست فیصلہ ثابت ہوا اور پوری لاہور قلندر صرف 10 اوورز میں محض 59 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئی۔

    ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو چار رنز کے مجموعی اسکور پر اُس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، تاہم ساتویں اوور کی پہلی بال پر کامران اکمل بھی آوٹ ہوگئے اس طرح 24 کے مجموعی اسکور پر زلمی کی ٹیم چار وکٹ گنوا چکی تھی۔

    شاہد آفریدی نے مورگن کے ہمراہ بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی تو وہ 13 رنز بنا کر 47 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، نئے آنے والے بیٹسمین مجموعی اسکور میں ایک رن اضافے کے بعد آوٹ ہوگئے۔

    پشاور زلمی کے کپتان سیمی 51 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے تو اس طرح پشاور زلمی 7 وکٹ کے نقصان پر آکھڑی ہوئی، تاہم جورڈن اور وہاب ریاض نے محتاط انداز میں کھیل پیش کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ پشاور زلمی نے پی ایس ایل دوسرے ایڈیشن میں اب تک تین میں سے دو میچوں میں فتح اپنے نام کرلی ہے۔

    لاہور قلندرز کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے صرف فخر زمان 33 رنز اور محمد رضوان 11 رنز بنا کر سرفہرست رہے جب کہ عمر اکمل سمیت چار بلے باز بغیر کوئی اسکور بنائے پولین واپس لوٹ آئے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے اسپینر حسن علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جب کہ کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور وہاب ریاض، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ سمیٹی جب کہ ایک کھلاڑی رن لیتے ہوئے آؤٹ ہوا۔

  • پیپلزپارٹی کو پنجاب میں پذیرائی نہیں ملے گی، شاہ محمود قریشی

    پیپلزپارٹی کو پنجاب میں پذیرائی نہیں ملے گی، شاہ محمود قریشی

    ملتان : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ اور عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، کرپٹ لوگ بلاول زرداری کے ساتھ ہوں گے تو پنجاب میں انہیں زیادہ پزیرائی نہیں ملے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن معاشرے کو چاٹ رہی ہے اس کا تدارک کرنا ہوگا۔

    پی ایس ایل میں دو بڑے نامور کھلاڑیوں پر سنگین الزامات لگے ہیں، کرکٹ میں کرپشن ہوتی رہی تو ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں حکومت کے وکیل کو نقطہ نظر پیش کرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔

    حکومت عدلیہ اور عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ملٹری کورٹس اپنی جگہ لیکن حکومت اپنا کام بہترانداز میں نہیں کرپائی۔

    ایک سوال کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امرکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے اقدامات سے اپنی عدالتوں کو بھی مطمئن نہیں کر پائے، ٹرمپ نے عوام اور اسلامی ریاستوں کی دل آزاری کی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپٹ لوگ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہوں گے تو پنجاب میں پیپلز پارٹی کو زیادہ پزیرائی نہیں مل سکے گی،بلاول بھٹو کا پورا حق ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو منظم کریں۔

  • کھلاڑیوں پر شبہ تھا، نگرانی کی جارہی تھی، نجم سیٹھی

    کھلاڑیوں پر شبہ تھا، نگرانی کی جارہی تھی، نجم سیٹھی

    کراچی : چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف ثبوت موجود ہیں، چارج شیٹ کیا جائے گا، اسپاٹ فکسنگ میں عماد وسیم کو طلب نہیں کیا گیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم پی ایس ایل میں چند کھلاڑیوں کی نگرانی کررہے تھے، ان میں سے دو کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے تاہم کسی کا نام نہیں لے سکتے، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، کھلاڑیوں سے آئی سی سی اور پی سی بی بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کو طلب نہیں کیا گیا تھا، بکیز کی جانب سے جہاں بھی گڑ بڑ کی جائے گی ایکشن لیا جائیگا۔

    چیئرمین پی ایس ایل نے کہا کہ بکیز کی جانب سے پی ایس ایل کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ہم مکمل تیار تھے، ہم نے اینٹی کرپشن یونٹ کو ٹائٹ کرکے رکھا ہوا ہے۔

    انہوں نے ایک بار اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ایس ایل کا فائنل انشا اللہ لاہور میں ہوگا۔

  • پی ایس ایل سے مثبت کے بجائے منفی تاثر گیا، خورشید شاہ

    پی ایس ایل سے مثبت کے بجائے منفی تاثر گیا، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کا امیج ہے جس کے ذریعے پاکستانی عوام اور دنیا کومثبت پیغام جانا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے پی ایس ایل اپنےآغاز میں ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے حوالے جو بھی خبریں آئی ہیں اس میں کھلاڑیوں کی حرص و ہوس کے ساتھ ساتھ انتظامی کوتاہی بھی شامل ہے۔

    انہوں نے سوال اُٹھایا کہ بکیز سے کھلاڑیوں کی ملاقات کاخدشہ تھا تو اس کے سدباب کے لیے پہلے سے انتظامات کیوں نہ اُٹھائے گئے؟ اگر پہلے سے اقدامات اُٹھالیے جاتے تو مشکوک شخص رسائی حاصل نہ کر پاتا آخر کار یہ ملک کی عزت اور وقار کا معاملہ ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے میچ فکسنگ کے مسئلے پر کھلاڑیوں کی اچھی طرح رہنمائی کی جاتی تو کھلاڑی ایسےمسائل سے خود بھی دوچار نہ ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کو غلطی کا موقع دے کر پکڑنا کوئی کمال نہیں بلکہ عقل مندی کا تقاضا تھا کہ برائی کو کھلاڑیوں تک پہنچنے سے روکا جائے اگر ایسا کرلیا جاتا تو یوں سبکی نہ اُٹھانا پڑتی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ میچ فکسنگ کوئی نیا مسئلہ نہیں لیکن اب تک ایسے مسائل کےتدارک کے لیےکوئی مستقل حل نہیں نکالا جاسکا جس کے باعث پی ایس ایل میں بھی یہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔

    قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم پاکستان سے میچ فکسنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کے پائیدار حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی اور کرکٹ میں اعلیٰ عہدوں کی تقسیم میں سیاست کے بجائے میرٹ پر کو ترجیح دینے کا مشورہ بھی دیا۔

  • پی ایس ایل میں‌ اسپاٹ فکسنگ کی گونج، شائقین برہم

    پی ایس ایل میں‌ اسپاٹ فکسنگ کی گونج، شائقین برہم

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ سامنے آنے سے عوام مایوسی کا شکار ہونے لگے، سوشل میڈیا پربھی اسپاٹ فکسنگ کا چرچا ہونے لگا۔

    اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل کی چمک دھمک کرپشن کی گونج سے ماند پڑنے لگی، شائقین افسردہ ہوگئے اور فاتح ٹیموں کی فتح بھی مشکوک دکھائی دینے لگی۔


    ایونٹ شروع ہونے سے قبل میڈیا ہو یا سوشل ویب سائٹس ، ہر طرف پی ایس ایل کا چرچا تھا تاہم اب اس چرچے کا رخ بدل کر اسپاٹ فکسنگ کی گونج میں تبدیل ہوگیا ہے۔

    کرکٹ کے دیوانے کہتے ہیں کہ ہمیں مایوس کردیا گیا، ہماری خوشی چھین لی گئی، اگر کرکٹرز ملوث ہیں تو انہیں ایسی سزا دی جائے تاکہ دیگر کرکٹرز عبرت حاصل کریں اور آئندہ کوئی بھی کرکٹر شائقین کے دلوں سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے۔

    ایک شائق کا کہنا تھا کہ جب کہ ہم پس پردہ بیٹھے بکیز اور سٹے بازوں کا قلع قمع نہیں کریں گے اس وقت تک یہ سب کچھ چلتا رہے گا، یہ سٹے باز ہمیشہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے رہےہیں۔

    ایک اور شائق کا کہنا تھا کہ کرکٹرز ہمارے پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں، اگر یہی لوگ ایسا کریں گے اور ہمارے جذبات مجروح کریں گے تو
    تو ملک کا امیج منفی ہوجائے گا، ان کو سخت سزا دی جائے۔

    دیگر شائقین نے بھی اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے ملوث کرکٹرز کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، کچھ نہ کہا کہ کاش یہ خبریں جھوٹی ہوں۔

    ٹوئٹر پر بھی کرکٹ لورز نے بے شمار کمنٹ کیے جن کی اکثریت نے ملوث کرکٹرز کو تحقیقات کے بعد سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

  • محمدعرفان سےانکوائری کی‘معطل نہیں کیا‘نجم سیٹھی

    محمدعرفان سےانکوائری کی‘معطل نہیں کیا‘نجم سیٹھی

    دبئی: پاکستان سپرلیگ کےچیئرمین نجم سیٹھی کا کہناہےکہ فاسٹ باؤلرمحمد عرفان سےانکوائری کی گئی ہےلیکن انہیں فی الحال معطل نہیں کیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہاہےکہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان سے انکوائری کی گئی اورانکوائری جاری رہےگی،تاہم انہیں فوری معطلی کا سامنا نہیں ہے۔

    نجم سیٹھی نے اپنی ایک اورٹویٹ میں کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےاینٹی کرپشن یونٹ نےشاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر سے بھی سوالات کیے ہیں لیکن وہ اپنے میچز کھیلے گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرچیئرمین پاکستان سپرلیگ کاکہناہےکہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ پی ایس ایل کو کرپشن سے محفوظ بنانے کےلیےمتحرک رہےگا۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل: اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف، شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر

    واضح رہےکہ گزشتہ روزپاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کےانکشاف پرپی سی بی نے اسلام آباد یوئانیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیاتھا۔