Tag: پی ایس ایل

  • پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم، شائقین کیلئے اہم پیغام

    پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم، شائقین کیلئے اہم پیغام

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شریک ٹیمیوں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کہتان سعود شکیل، کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس مین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ 10ویں ایڈیشن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    ملتام سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ لیگ کوئی بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی، پی ایس ایل نہ کھیلنے کے بعد کپتان بننا میرے لیے یادگار لمحہ تھا اور فائنل ہارنے کے بعد بھی ٹیم اونر محمد علی سے گلے ملنا بھی یادگار لمحہ تھا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ میرے لیے گزشتہ سیزن یادگار لمحہ تھا، راولپنڈی ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے اور راولپنڈی میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ کوئٹہ کے کچھ سیزن اچھے نہیں گئے لیکن اس سال ہم نے اپنی غلطیوں پر فوکس کیا اور چیزیں بہتر کیں۔

    ڈیوڈ وارنر کی جگہ نائب شرکت کرنے والے حسن علی نےکہا کوشش ہوگی فینز کو بھرپور انٹرٹین کریں، کراچی کنگز نے کمبی نیشن تبدیل کیا ہے۔

    حسن علی نے کہا کہ گزشتہ سال محسوس ہوا فائر پاور اور فاسٹ بولنگ بہتر ہونی چاہیے تو ہم نے فائر پاور لانے کی کوشش کی ہے، ساتھ ہی فاسٹ بولنگ پر بھی فوکس کیا ہے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مشین بھی کبھی کبھی خراب ہو جاتی ہے ہم تو پھر انسان ہیں، غلطیوں سے سیکھنا ہوتا ہے، لیگ کا 10واں سال ہے، یہ ہماری اپنی لیگ ہے، ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کو پروڈکٹ دینا ہے، حارث رؤف لاہور قلندرز اور پی ایس ایل کی پروڈکٹ ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان  بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنی خامیوں پر توجہ دی ہے، ہم نے تمام شعبوں میں بہتری کیلئے کام کیا ہے، سب ٹیمیں بیلنس ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آئیں اور اپنی ٹیموں اور لیگ کو سپورٹ کریں، ہم نے بھی کنڈیشنز کے حساب سے بہترین کمبی نیشن بنایا ہے، آن پیپر تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنےکو ملیں گے۔

  • ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    کراچی: آسٹریلوی کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار، ڈیوڈ وارنر، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے یہ جارحانہ کھلاڑی اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور میچ جتوانے کی مہارت کے لیے مشہور ہیں۔

    ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والے تجربہ کار وارنر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے خطرناک اوپنرز میں شمار ہوتے ہیں اور قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ ایک دہائی سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سمیت کئی بڑی کرکٹ لیگز میں قائدانہ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

    کراچی کنگز نے وارنر کو ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹنم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا، جو 13 جنوری 2025 کو لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں منعقد ہوا تھا۔

    کراچی کنگز کی انتظامیہ نے گزشتہ سیزن کے کپتان شان مسعود کی خدمات پر دلی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ٹیم کو ایک نئی سمت دی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں شان مسعود کی قائدانہ حکمت عملی نے کراچی کنگز کے لیے مضبوط بنیاد رکھی، جہاں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا شاندار امتزاج دیکھنے کو ملا۔ فرنچائز نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، حکمت عملی کی سمجھ بوجھ، اور ٹیم کے اندر ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ: ”ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی، ہم گزشتہ سیزن میں شان مسعود کی غیر معمولی قیادت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کی کوششوں نے کراچی کنگز کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی، اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ ٹیم کا ایک اہم حصہ رہیں گے۔”

    ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز جمعہ، 11 اپریل 2025 کو ہوگا، جبکہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ، 12 اپریل 2025 کو اپنے ہوم گراؤنڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ شائقین کو ایک شاندار کرکٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔

  • جیمز ونس نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا

    جیمز ونس نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا

    انگلش کرکٹر جیمز ونس نے کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا ہے۔

    انگلش کرکٹر جیمز ونس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مختصر لیگ ہے اس میں کھیل کر انگلینڈ کی کرکٹ متاثر نہیں ہوگی، آئی پی ایل کی اجازت کیوں ہے اور پی ایس ایل کی کیوں نہیں۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دیتی ہے لیکن غیرملکی لیگز میں شرکت سے روکتی ہے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس 10 کے لیے جیمز ونس کو برقرار رکھا گیا ہے جس کے بعد ونس نے ای سی بی کی پالیسی میں دوہرے معیارات پر روشنی ڈالی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل مختصر لیگ ہے لہٰذا اگر آپ یہ لیگ کھیلنے جارہے ہیں تو شاید آپ آئی پی ایل کے مقابلے میں کم ڈومیسٹک کرکٹ سے محروم ہوں گے۔

    ونس نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ ای سی بی، پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان تعلقات سے کچھ لینا دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ جیمز ونس نے گزشتہ سال ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے اور 2025 کے سیزن کے لیے خصوصی طور پر وائٹ بال کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہمپشائر کے کلب کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ پی ایس ایل میں شرکت کرسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ای سی بی کی پالیسی نے کھلاڑیوں کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

  • پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے فینز چوائس ایوارڈ، کس کو کیا اعزاز ملا؟

    پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے فینز چوائس ایوارڈ، کس کو کیا اعزاز ملا؟

    پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار فینز چوائس ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ 10 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے موقع پر ناموں کا اعلان کیا گیا۔

    گزشتہ روز حضوری باغ لاہور میں دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا کے ذریعے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فینز چوائس ایوارڈز کا اعلان کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پاکستان کے ریکارڈ ساز اسٹار بلے باز بابر اعظم کو پی ایس ایل کا بہترین بلے باز اور شاہین شاہ آفریدی کو بہترین بولر قرار دیا گیا جب کہ شاداب خان بہترین آل راؤنڈر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس کے علاوہ فینز چوائس ایوارڈ پر شاہین شاہ آفریدی کی 2018 کے ایڈیشن میں 5 وکٹوں کی پرفارمنس کو بہترین بولنگ پرفارمنس قرار دیا گیا۔ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاداب خان موسٹ ویلیو ایبل کرکٹر قرار پائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے اولین کپتان ڈیرن سیمی نے آئیکون آف پی ایس ایل کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بہترین انفرادی اننگ کا ایوارڈ جیسے روئے لے اڑے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

  • کیا علی ترین، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سلطانز میں شامل کریں گے؟

    کیا علی ترین، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سلطانز میں شامل کریں گے؟

    پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے کرکٹ مداح نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا صارف نے علی ترین سے کہا کہ ’آپ ملتان سلطانز کی ٹیم کی جرسی کا ڈیزائن تبدیل کریں، اور اپنی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل کریں۔

    توصیف نامی شخص نے مزید لکھا کہ ’برائے کرم ان کا کیریئر بچائیں، مداح کی آپ سے درخواست ہے۔‘

    علی ترین نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’معاف کرنا بھائی، دونوں درخواست پر میرا جواب نہیں ہے۔‘

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں آخری بار عمر اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی جبکہ احمد شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہی آخری میچ کھیلا تھا۔

    علی ترین

    واضح رہے کہ  پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ڈرافٹ پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کو ابتدائی راؤنڈ میں پہلا انتخاب ملے گا، اس کے بعد ان کے روایتی حریف کراچی کنگز ہوں گے۔

    2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی چوتھی پک لے گی۔

    گزشتہ سیزن کی رنر اپ ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جبکہ موجودہ چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر کھلاڑی پک کرے گی۔

  • معروف افغان اسپنر نے بھی پی ایس ایل کیلئے رجسٹریشن کرالی

    معروف افغان اسپنر نے بھی پی ایس ایل کیلئے رجسٹریشن کرالی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان سپر لیگ 2025 کیلئے افغان اسپنر مجیب الرحمان نے بھی اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی۔

    افغان اسپنر سے قبل آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بھی پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کروالی۔

    خیال رہے کہ ڈیرل مچل کے بعد پی ایس ایل میں 2 نامور کیوی کرکٹرز بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں، حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل نے 10 ویں پی ایس ایل ایڈیشن کیلئے غیر ملکی پلئیر ڈرافٹ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔

    تینوں نامور کرکٹرز نے ڈرافٹس میں اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے، اس کے علاوہ انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، سیم کرن اور ٹام کوہلر بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں۔

    ای سی بی کی جانب سے اس سے قبل انگلش کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل سمیت دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    اس کے باوجود انگلش پلیئرز نے پاکستان سپر لیگ اور دیگر لیگز کیلیے ناموں کی رجسٹریشن کروائی ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کے آئی پی ایل کھیلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ کے نام کی بھی پی سی بی کی جانب سے تصدیق کی جاچکی ہے، جنوبی افریقی کے رئیلی روسو، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا بھی ڈرافٹس میں موجود ہونگے۔

    نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو ڈرافٹ کے لیے اپنا نام درج کرواچکے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہوگا جہاں پی اس ایل فرنچائز غیرملکی پلیئرز کو اپنے پاس برقرار رکھنے اور خریدنے کا فیصلہ کریں گی۔

    روہت شرما نے سال 2024 کی آخری پوسٹ میں کیا کہا؟

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا۔

  • پی ایس ایل کیلئے نامور غیرملکی کرکٹرز کی دلچسپی، کون سے نئے پلیئر ڈرافٹس میں شامل ہوئے؟

    پی ایس ایل کیلئے نامور غیرملکی کرکٹرز کی دلچسپی، کون سے نئے پلیئر ڈرافٹس میں شامل ہوئے؟

    پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں نامور غیرملکی کرکٹرز دلچسپی دکھا رہے ہیں، پی ایس ایل ڈرافٹس میں انکی شمولیت جاری ہے۔

    ڈیرل مچل کے بعد پی ایس ایل میں 2 نامور کیوی کرکٹرز بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں، حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل نے 10ویں پی ایس ایل ایڈیشن کیلئے غیر ملکی پلئیر ڈرافٹ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔

    تینوں نامور کرکٹرز نے ڈرافٹس میں اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے، اس کے علاوہ انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، سیم کرن اور ٹام کوہلر بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں۔

    ای سی بی کی جانب سے اس سے قبل انگلش کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل سمیت دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    اس کے باوجود انگلش پلیئرز نے پاکستان سپر لیگ اور دیگر لیگز کیلیے ناموں کی رجسٹریشن کروائی ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کے آئی پی ایل کھیلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ کے نام کی بھی پی سی بی کی جانب سے تصدیق کی جاچکی ہے، جنوبی افریقی کے رئیلی روسو، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا بھی ڈرافٹس میں موجود ہونگے۔

    نیوزی لیںڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو ڈرافٹ کے لیے اپنا نام درج کرواچکے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہوگا جہاں پی اس ایل فرنچائز غیرملکی پلیئرز کو اپنے پاس برقرار رکھنے اور خریدنے کا فیصلہ کریں گی۔

  • پی ایس ایل کیلئے کس معروف کرکٹر نے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا؟

    پی ایس ایل کیلئے کس معروف کرکٹر نے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا؟

    پاکستان سپر لیگ کے لیے معروف کرکٹر نے انڈین پریمیئر لیگ کی آفر ٹھکرادی، پیسر نے پاکستان میں منعقد ہونے والی لیگ کو چن لیا۔

    انگلینڈ کے معروف کرکٹر ڈیوڈ ولی نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈین پریمیر لیگ کے بجائے پاکستان سپر لیگ کو ترجیح دیں گے اور اس سیزن کے دوران پاکستانی ایونٹ میں جلوہ گر ہونگے، پیسر مکمل ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

    انگلش کرکٹر نے مہنگی ترین بھارتی لیگ کو اہمیت نہ دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کیلئے پلئیر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    ڈیوڈ ولی کو انڈین پریمیر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم انھوں نے اب بھارتی ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی اور پی ایس ایل کو ترجیح دی ہے۔

    اس سے قبل ہونے والے پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں انگلش کرکٹر نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی انھیں فرنچائز نے باضابطہ طور پر سائن کیا تھا اور ان کی پرفارمنس بھی اچھی رہی تھی۔

    پی ایس ایل میں ڈیوڈ ولی نے اپنے 11 میچز میں 20.40 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں تھی اور سیزن کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والر بولر بنے تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 2025 کے ڈرافٹ کے سلسلے میں غیرملکی پلیئرز کی رجسٹریشن جاری ہے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کئی نامور انگلش کرکٹرز رجسٹریشن کے عمل کا حصہ ہیں۔

  • پی ایس ایل میں مزید دو ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ

    پی ایس ایل میں مزید دو ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 2026 میں مزید دو ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

    لاہور میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل 2025 کی ونڈو سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں ہرفرنچائزکے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ پی سی بی پشاور اورکوئٹہ کو پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پرغور کرے گا، ان دونوں شہروں کا ماحول سازگاراور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔

    اس موقع پر پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ پی ایس ایل اورآئی پی ایل کے اپریل، مئی کی ایک ساتھ ونڈوز میں کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں 6 میں ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اگر مزید دو ٹیمیں شامل کرلی جاتی ہیں تو ٹیموں کی تعداد 8 ہوجائے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

  • پی ایس ایل: نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

    پی ایس ایل: نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بولر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ بولر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیا۔

    کرکٹر نسیم شاہ نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی آخری بال کے بعد غصے میں اسٹمپ کو لات ماری تھی۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نسیم پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا اس کے علاوہ نسیم شاہ نے بھی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

    دریں اثنا، اسی میچ میں ملتان سلطانز کو سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ بھی کیا گیا، ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 10 فیصد جرمانہ عائد کیا،  ملتان سلطانز نے ایک اوور مقررہ وقت کے بعد کرایا تھا۔