Tag: پی ایس ایل

  • پی ایس ایل کے دوران پی سی بی نے اسٹیڈیمز سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

    پی ایس ایل کے دوران پی سی بی نے اسٹیڈیمز سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کامیابی سے جاری ہے، اسی دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِصدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا ہے۔ سربراہ پی سی بی نے 3 روز میں قذافی اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا کام شروع ہوگا،

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ نشستیں بھی بڑھائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرائیں گے۔ اس موقع پر نیسپاک حکام نے اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پر بریفنگ بھی دی۔

  • پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 17واں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن ٹیم لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    راولپنڈی میں مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا، میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز کا مقابلہ ہونا تھا جبکہ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول ہے۔

    لیکن محکمہ موسمیات نے پنڈی میں آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

  • پی ایس ایل: پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    پی ایس ایل: پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز اور شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کو پہلے 11:30 بجے ہوٹل سے روانہ ہونا تھا اور 12 بجے اسٹیڈیم پہنچنا تھا تاہم دونوں ٹیمیں اب تک ہوٹل میں ہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنڈی مین آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

  • راولپنڈی میں پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا

    راولپنڈی میں پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا

    پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا میلا لاہور، ملتان اور کراچی کے بعد راولپنڈی میں بھی سجنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا، پاکستان سپر لیگ کے سپر ویک اینڈ پر دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں لاہور اور پشاور جبکہ دوسرے میں اسلام آباد اور کوئٹہ ٹکرائیں گے اور دونوں میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    آج کے میچ میں لاہور قلندرز کے پاس آخری موقع ہے جس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے اگر اب قلندرز کی ٹیم ہاری تو گزشتہ سال کی چیمپئین ٹیم کی اس سیزن میں کہانی ختم ہوجائے گی۔

    دوسرے میچ میں شام سات بجے ہوم ٹیم اسلام آباد اور کوئٹہ مدمقابل آئیں گی، مگر بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔

    دوسری جانب پولیس کے5 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، راولپنڈی اسٹیڈیم اور گرد و نواح میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    سی پی او کے مطابق سیکیورٹی کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144 سے متعلق بھی تمام ڈیوٹیز الرٹ رہیں گی۔

  • پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کو ہرا دیا

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کو ہرا دیا

    پی ایس ایل 9 کے 16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرکے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    شرفین ردرفورڈ نے 31 گیندوں پر 58 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، اوپنر جیسن روئے نے 52 رنز اسکور کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عقیل حسین نے 22 رنز بنائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی اور زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    انور علی نے 14 گیندوں پر 25 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جیمز ونس 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد نواز 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ٹم سیفرٹ 21 رنز بنا کر چلتے بنے، شعیب ملک 12 رنز بنا کر ابرار احمد کو وکٹ دے بیٹھے، کیرون پولارڈ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    عرفان خان نیازی 15 اور حسن علی 2 رنز پر ہمت ہار گئے۔

    کوئٹہ گلیڈی اٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر شان مسعود الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    گلیڈی ایٹرز کی تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ہے، ایونٹ میں کراچی کنگز نے 4 میں سے 2 میچ جیتے ہیں۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کوئٹہ 16 میں سے 11 اور کراچی کنگز پانچ میں کامیاب ہوئی۔

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ سے بیمار

    پی ایس ایل: کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ سے بیمار

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز ٹیم کے ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا کہ ٹیم کے لئے 2 دن کافی ٹف رہے، کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ سے بیمار ہوگئے ہیں۔

    ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا کہ کل کے میچ میں ہم وننگ ٹیم کھلانا چاہتے تھے، کھلاڑیوں کی طبعیت ایسی نہیں تھی کہ وہ کھیل سکیں، ایک دو کھلاڑیوں کو ڈرپ بھی لگے ہیں، کوچنگ اسٹاف بھی متاثر ہے۔

    ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ مشکل صورتحال کے باوجود کراچی کنگز آج کا میچ بھی کھیلے گی، کراچی کنگز کی ٹیم فیلڈ میں ضرور اترے گی ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہوجائیں، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کراچی کی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابقب شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    جبکہ گزشتہ روز کے پی ایس ایل 9 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 166 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

  • پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سنچری پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بابر نے جو سینچری کی اس میں اس کے شاٹس قابل تعریف تھے اور میں تو چاہتا ہوں وہ پاکستان ٹیم میں بھی ایسے ہی پرفارمنس دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوں، میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ بابر کر اپنے کمفرٹ سے باہر آکر کھیلنا چاہیے، اس نے زبردست شاٹس کھیلے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ میرا فوکس پی ایس ایل پر ہے، پی سی بی کو فور ڈے کرکٹ میں کنٹریکٹ اچھا دینا چاہیے، پی سی بی کو ہر بچے پر سرمایہ کاری کرنی پڑے گی اور کنٹریکٹ دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیریئر کی 11 ویں سنچری تھی۔

    اس سنچری کے بعد سابق قومی کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سے زائد سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے جب کہ ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ ان سے آگے اب صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل ہیں جنہوں نے 463 ٹی 20 میچوں میں 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

  • لاہور قلندرز جیت کو ترس گئے، مسلسل چھٹی شکست

    لاہور قلندرز جیت کو ترس گئے، مسلسل چھٹی شکست

    پی ایس ایل 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے دی، ایونٹ میں قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 215 رنز کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    صاحبزادہ فرحان 31 رنز بناکر نمایاں رہے، وین ڈر ڈوسن 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    فخر زمان 23 رنز پر بولڈ ہوئے، کامران غلام 12 رنز بنا کر چلتے بنے، سکندر رضا بھی 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بناسکے۔

    سلطانز کی جانب سے لیگ اسپنر اسامہ نے 6 وکٹیں حاصل کیں وہ پی ایس ایل میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    محمد رضوان کے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر عثمان خان نے شاندار 96 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 211 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا وہ چار رنز کی کمی سے اپنی سنچری اسکور نہ کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ریزا ہینڈرکس نے بھی 40 رنز بنائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی، سکندر رضا اور کارلوس بریتھ ویت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس سے قبل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ملتان سلطانز نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اسکورڈ بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجائیں گے جبکہ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے کیونکہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ گزشتہ میچز میں سود مند ثابت نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو مسلسل پانچ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے پانچ میں چار میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    پلیئنگ الیون

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

  • پی ایس ایل: شاندار سنچری پر بابراعظم کیلئے قیمتی تحفے کا اعلان

    پی ایس ایل: شاندار سنچری پر بابراعظم کیلئے قیمتی تحفے کا اعلان

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک نے کپتان بابر اعظم کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر قیمتی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ روز کے میچ میں سابق قومی کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد کے بولرز کے خلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے اس سیزن کی پہلی سنچری بنا ڈالی۔

    پاکستان سپر لیگ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 63 بالز پر 111 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔

    اس شاندار شنچری پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

    اونر جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے ساتھ قیمتی گاڑی کی تصویر اپلوڈ کی اور اسے بابر اعظم کو تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

    جاوید آفریدی کے مطابق بابر اعظم پاکستان میں تیار کردہ "ایم جی ایسنز” چلانے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔ جاوید آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کو بھرپور سپورٹ کرنے پر لاہور کے تماشائیوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

  • اعظم خان کی اننگز رائیگاں، زلمی نے یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    اعظم خان کی اننگز رائیگاں، زلمی نے یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    لاہور: پی ایس ایل 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔

    اعظم خان کی 30 گیندوں پر 75 رنز کی برق رفتار اننگز رائیگاں گئی، انہوں نے چھ چوکے اور چھ بلند و بالا چھکے لگائے، کولن منرو 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف ایک رن بناسکے، عماد وسیم بھی ایک رن بنا کر سلمان ارشاد کا نشانہ بنے۔

    پشاور زلمی کے لیگ اسپنر عارف یعقوب نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نوین الحق اور سلمان ارشاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کپتان بابر اعظم نے 111 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 14 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    صائم ایوب 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث 2 رنز پر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے، حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پال واکر 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، رومین پاول 8 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    قبل ازیں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پشاور زلمی نے چار میچز میں سے 2 جیتے دو میں ناکامی ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر بابر اعظم کی پشاور کا چوتھا نمبر ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر یونائیٹڈ کی ٹیم کا پانچواں نمبر ہے۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کو اسلام آباد یونائیٹڈ پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں 21 بار مدمقابل آئیں اور زلمی 11 بار کامیاب رہے۔

    پلیئنگ الیون

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)