Tag: پی ایس ایل

  • شائقین کی بدتمیزی پر بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    شائقین کی بدتمیزی پر بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے جواب میں سلطانز مقررہ اوورز میں 174 رنز بنا سکی۔

    تاہم اسی میچ کے دوران متنازعہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب بابر اعظم اسٹینڈ میں بیٹھے ہوئے تھے، اور ایک تماشائی نے ویڈیو بناتے ہوئے ان پر آوازیں کسنا شروع کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم پریشان نظر آئے اور مداحوں کو ہاتھ کے اشارے سے قریب آنے کا اشارہ کیا، جس کے بعد بابر نے پانی کی بوتل پکڑی اور اسے مداح پر پھینکنے کی دھمکی دیتے نظر آئے۔

    جھگڑے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی لیکن سوشل میڈیا پر ایک صارف کے مطابق بابر اعظم کا غصہ آمیز ردعمل ایک تماشائی کی جانب سے گالی گلوچ پر آیا۔

  • پی ایس ایل 9: اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟

    پی ایس ایل 9: اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟

    اسلام آباد یونائیٹڈ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈیئٹر سے تین وکٹوں سے میچ ہار گئی کپتان شاداب خان نے اس شکست کا ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈال دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈیئٹر سے تین وکٹوں سے میچ ہار گئی۔ یہ ایونٹ میں اس کی مسلسل دوسری شکست ہے اور تین میچز میں سے وہ صرف ایک میچ ہی جیت پائی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 139 رنز کے ہدف کو 18.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کوئٹہ کے کپتان رائلی روسو نے 34 رنز بنانے کے ساتھ دو اہم کیچز بھی لیے جس کے باعث انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    تاہم میچ کے بعد گفتگو میں شکست پر دلبرداشتہ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس شکست کا ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈال دیا اور کہا کہ ڈی آر ایس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکست ہوئی ہے۔ شاداب کے اس بیان کے بعد ٹورنامنٹ میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر آغا سلمان کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں رائلی روسو کو آن فیلڈ امپائر علیم ڈار نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیا۔ تاہم روسو کے ریویو لینے پر بال ٹریکنگ میں امپیکٹ آؤٹ سائیڈ اور ہٹنگ مسنگ کا نتیجہ سامنے آیا اور یوں امپائر کو یہ فیصلہ تبدیل کر کے روسو کو ناٹ آؤٹ دینا پڑا۔

    اس بارے میں شاداب خان نے میچ کے بعد یہ الزام لگایا میرے خیال سے ہم ٹیکنالوجی کی خرابی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ ریویو میں کوئی اور گیند دکھائی گئی۔ میں نے بطور لیگ سپنر چار اوورز کروائے ہیں، تب گیند اتنی نہیں گھوم رہی تھی۔

    پی ایس ایل 9، فیلڈرز ہوئے بلے بازوں پر مہربان، 7 میچز میں 23 کیچز ڈراپ

    انہوں نے مزید کہا کہ اس نے آؤٹ سائیڈ آف اسٹمپ (امپیکٹ) کر دیا اور مسنگ (ہٹنگ) بھی کر دیا۔ میرے خیال سے ایسے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسا ہونا مایوس کن ہے اور ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

  • کوئٹہ کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    کوئٹہ کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    پی ایس ایل 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 139 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    جیسن رائے نے 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کپتان رائلی روسو 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے, محمد عامر نے 11 رنز بنائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ردرفوڈ نے 29 رنز بناکر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، سعود شکیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خواجہ نافع کو 9 رنز پر رومان رئیس نے بولڈ کیا۔

    عقیل حسین 8 رنز بناسکے، محمد وسیم جونیئر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا۔

    آغا سلمان کے 33 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کولن منرو 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، الیکس ہیلز کو 21 رنز پر عقیل حسین نے آؤٹ کیا، کپتان شاداب خان 2 رنز بنا کر محمد حسنین کو وکٹ دے بیٹھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    جارڈن کاکس 19 اور عماد وسیم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 20 رنز بنا کر محمد وسیم کا نشانہ بنے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمداور محمد وسیم  نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عقیل حسین دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ یونائیٹڈ میں حنین شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ قلندرز ایک میچ میں فتح اور دوسرے میں ملتان سلطانز کے خلاف شکست ہوئی۔

    پلیئنگ الیون

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

  • کراچی کنگز کے ساتھ بڑے اداروں کے جڑنے کا سلسلہ برقرار

    کراچی کنگز کے ساتھ بڑے اداروں کے جڑنے کا سلسلہ برقرار

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز کے ساتھ بڑے اداروں کے جڑنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    پاکستان کا سب سے بڑا الیکٹرونک ایپلائنسز برانڈ ڈاولینس کا نام اس سال کراچی کنگز کے ساتھ گولڈ اسپانسر کی حیثیت سے جڑ گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    تقریب میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود، آل راونڈر انور علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

    معاہدے پر اے آروائی گروپ ڈائریکٹر محبوب عبدالرؤف اور ڈاولینس کے سی ای او عمر احسن خان نے دستخط کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    ڈاولینس آفیشلز کپتان شان مسعود نے کہا کہ بڑی فرنچائز کیساتھ بڑنے ناموں کا جڑنا خوش آئند بات ہے، کھلاڑی دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھانے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی کے شیر جیت کا ہدف لے کرمیدان میں اتریں گے اور کنگز کو پھر چیمپئن بنائیں گے۔

  • پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال ہوگئی

    پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال ہوگئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ویب سائٹ بحال کردی گئی ہے، شائقین کرکٹ اب بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نجی کورئیر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر 6 فروری کی شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ بکنگ شروع ہونا تھی جس کے چند گھنٹوں بعد ہی اس پر سائبر حملہ کیا گیا۔

  • پاکستان سپر لیگ کی  آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

    پاکستان سپر لیگ کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

    لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹ ویب سائٹ پر سائبر حملہ کے بعد پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹکٹ پارٹنر کی تکنیکی ٹیم مسئلہ حل کر رہی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے مزید کہا کہ توقع ہے مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا اور ویب سائٹ بحال ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی۔

  • مقبول فرنچائز کراچی کنگز نے ورلڈ کپ فاتح کوچ فل سیمنز کی خدمات حاصل کرلیں

    مقبول فرنچائز کراچی کنگز نے ورلڈ کپ فاتح کوچ فل سیمنز کی خدمات حاصل کرلیں

    کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کے لیے اپنے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کوچ مقبول فرنچائز کو جوائن کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کے فاتح کوچ فل سیمنز کو کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ فل سیمنز نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ نے فرنچائز کو جوائن کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں۔

    فل سیمنز نے کہا کہ ایک مربوط ری بلڈنگ پراسیس کے بعد اس سیزن میں کراچی کنگز منفرد روپ اور میچ وننگ یونٹ کی شکل میں نظر آئے گی۔

    ہیڈ کوچ کراچی کنگز نے کہا کہ کراچی کنگز کی مینیجمنٹ خاص طور پر ٹیم اونر سلمان اقبال کا مشکور ہوں، انھوں نے کراچی کنگز کے ایک نئے سفر پر کام کرنے کے لیے اپنی تمام تر سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    کراچی کنگز ٹیم اونر سلمان اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں فل سیمنز کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر بہت خوشی ہے۔ بطور کوچ اور کھلاڑی شاندار ٹریک ریکارڈ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    سلمان اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ فل سیمنز کی کوچنگ کراچی کنگز کو مزید بلندیوں تک لے جائے گی۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ فل سمینز 1987 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے ہوم گراؤںڈ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیل چکے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ کی پی سی بی سے حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کی درخواست

    وزیر اعلیٰ کی پی سی بی سے حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کی درخواست

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران سے نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کی درخوادست کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے 3ممبران سے ملاقات کی، پی سی بی ممبران  میں ظہیر پتافی، خرم سومرو اور کلیم اللہ خان شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی سی بی کے ممبران  کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پی سی بی ممبران سے درخواست کی۔

     وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد کرائیں، اسٹیڈیم کی بہتری کیلئے حکومت سندھ پی سی بی سے تعاون کریگی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  سندھ کےکھلاڑیوں کو بھی میچز میں مناسب موقع ملنا چاہیے، سندھ پریمیئر لیگ کو  بھی پی سی بی کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

    ترجمان کے مطابق پی سی بی ممبران نے وزیر اعلیٰ سندھ کا کرکٹ کے حوالے سے  تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

  • اسٹیو اسمتھ بھی پی ایس ایل کھیلنے کے خواہش مند

    اسٹیو اسمتھ بھی پی ایس ایل کھیلنے کے خواہش مند

    آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ  نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار  کیا ہے۔

    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل کی مقبولیت میں  ہر سیزن کے بعد  اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ٹاپ کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

    اسٹیو اسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ پی ایس ایل کھیلنے کے لیے ضرور آنا چاہیں گے۔

    انسٹاگرام پر مداحوں نے اسٹیو اسمتھ سے مختلف سوالات پوچھے جن کے انہوں نے جوابات دیے۔

    انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے متعلق سوال کیا  گیا، صارف نے اسمتھ سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟

     جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ’ مجھے لگتا ہے کہ  پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا’۔

  • پی ایس ایل 8: لاہور میچ سے متعلق اہم اعلان

    پی ایس ایل 8: لاہور میچ سے متعلق اہم اعلان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کا پہلا کوالیفائز راؤنڈ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کے مطابق ہونگے۔

    رپورٹ کے مطابق لاہور میں کشیدگی اور خرابی حالات کی وجہ سے پی ایس ایل 8 کے کوالیفائرز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار ہوگیا تاہم پی ایس ایل کی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اس حوالے سے شائقین کو اچھی خبر دی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان پہلا کوالیفائر راؤنڈ شیڈول کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی دو ٹاپ ٹیموں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ آج کھیلا جائے گا۔

    کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلمینیٹر کے ونر سے مقابلہ کرے گی۔