Tag: پی ایس ایل

  • زمان پارک کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار

    زمان پارک کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حالات خراب ہیں جس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 8 کے بقیہ میچز غیر یقینی کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کشیدگی اور خرابی حالات کی وجہ سے پی ایس ایل 8 کے کوالیفائرز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیموں کی تیاری مکمل ہے مگر پنجاب حکومت کی کلیئرنس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پلے آف میچز نہ ہونے کا نقصان بڑا ہوگا، پی ایس ایل کے میچز منسوخی یا منتقلی کا اثر ایشیا کپ پر پڑ سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پی ایس ایل پر منفی خبریں چلا رہا ہے، بھارت ایشیا کپ کو پاکستان سے منتقل کروانا چاہتا ہے جس کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کا کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1، 2 اور فائنل میچ بالترتیب 15، 16، 17 اور 19 مارچ کو لاہور میں ہونا ہے۔

  • سعود شکیل کا پی ایس ایل میں نہ کھلائے جانے پر دلچسپ ٹوئٹ

    سعود شکیل کا پی ایس ایل میں نہ کھلائے جانے پر دلچسپ ٹوئٹ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سعود شکیل نے ایونٹ میں نہ کھلائے جانے پر دلچسپ پیغام جاری کردیا۔

    سعود شکیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے پی ایس ایل 8 کے سفر کو مایوس کن قرار دیا۔

    https://twitter.com/saudshak/status/1634830726704295937?s=20

    سعود شکیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل میں اچھے نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

    انہوں نے اسکواڈ کا حصہ بنانے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ دلچسپ انداز میں ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتادیا کہ انہیں 33 میچز میں صرف بینچ پر بٹھایا گیا جبکہ ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہ ملا۔

  • پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی قابو کرلیا

    پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی قابو کرلیا

    پی ایس ایل 8 کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی 35 رنز سے شکست دے دی،

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 208 رنز کے تعاقب میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاہین شاہ آفریدی کی نصف سنچری بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

    حسین طلعت نے 37 گیندوں پر 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، شاہین آفریدی نے 52 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

    سکندر رضا 20 رنز بنا سکے جبکہ ڈیوڈ ویزے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 208  رنز کا ہدف دیا تھا۔

    راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور  قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان  کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور  پشاور زلمی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    صائم ایوب نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان بابر اعظم 50، محمد حارث 9، ٹام کوہلر 36 اور  رومن پاول 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد  پشاور زلمی کے  تمام کھلاڑی یکے بعد دیگر آؤٹ ہوگئے

    دوسری جانب لاہور قلندرز  سے راشد خان نے 2، حارث رؤف نے 2 اور کپتان شاہین شاہ آٖفریدی نے 4 وکٹ لی۔

    لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن اس وقت 7 میچز کھیلنے کے بعد 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے اور پہلے ہی پی ایس ایل 8 کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

    دریں اثنا، بابر اعظم کی زیر قیادت پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ اگر آج ٹیم یلو یہ میچ جیت جاتی ہے تو ان کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

    لاہور قلندرز: کی ٹیم میں فخر زمان، شاویز عرفان، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، حسین طلعت، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہے۔

    پشاور زلمی: کی ٹیم میں محمد حارث (وکٹ کیپر)، بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، ارشد اقبال شامل ہے۔

  • وہاب ریاض کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

    وہاب ریاض کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے قبل نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایک پیشگوئی کی تھی جو بظاہر اب سچ ثابت ہورہی ہے۔

    نمائشی میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد نے زلمی کے فاسٹ بولر اور پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے تھے جس میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے 3 رنز سے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

    تاہم میچ کے بعد  وہاب ریاض نے افتخار احمد کے  ساتھ خوشگوار انداز میں  گفتگو کرتے ہوئے  افتخار کے زیب تن کیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جامنی رنگ پہنا ہوا ہے نہ یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا جو مرضی ہوجائے۔

    https://twitter.com/IAbdullahs56/status/1631584246836912129?s=20

    بظاہر وہاب کا مطلب تھا کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرے گی، زلمی کے فاسٹ بولر کی پیش گوئی پر افتخار احمد نے کہا تھا کہ یہ ٹاپ کرے گا ٹاپ۔

    پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا میلہ جاری ہے اور وہاب ریاض کی کوئٹہ کے لیے کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہورہی ہے کیوں کہ رواں سیزن میں گلیڈی ایٹرز پوئنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے دکھائی دے رہی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وہ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

  • پی ایس ایل: ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی

    پی ایس ایل: ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز اب اٹھارہ سال سے کم عمر بچے آدھی قیمت پر ٹکٹ خرید کر دیکھ سکیں گے، ٹکٹ خریدنے کے لیے 3 مقامات پر سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، پی ڈی ایس اے آفس جوہر موڑ، اور چائنا گراؤنڈ سے ٹکٹ آدھی قیمت پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

    ٹکٹ خریدتے وقت بچوں کو ب فارم دکھانا لازمی ہوگا، نیز آدھی قیمت پر ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

  • پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کے عمران طاہر نے اسکواڈ جوائن کرلیا

    پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کے عمران طاہر نے اسکواڈ جوائن کرلیا

    پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے لیے غیر ملکی کھلاڑی عمران طاہر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی لیگ پی ایس ایل جاری ہت تاہم اس سلسلے میں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    جنوبی افریقا کے کرکٹر عمران طاہر بھی کراچی پہنچ گئے، وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کے آج دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ آج شام 8 بجے ہو گا۔

  • پی ایس ایل کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    پی ایس ایل کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    ملتان: پی ایس ایل سیزن 8 کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کے تھانہ ممتاز آباد پولیس نے پی ایس اہل کی جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی، کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 18 جعلی ٹکٹیں، 2 ایل ای ڈیز، پرنٹر اور دیگر سامان برآمد ہوئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سے رنگ جمائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا میلا آج میں سجے گا، پی ایس ایل سیون کی فائنسلٹ ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ملتان میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ ملتان میں کرکٹ شائقین کا جوش وخروش عروج پر ہے۔ تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور 30 ہزار گنجائش والا اسٹیڈیم آج تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔

  • پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    ڈیرن سیمی کراچی پہنچنے کے بعد خوشگوار موڈ میں وکٹوری کا نشان بنا کر کہتے ہیں کہ ’ میں یہاں اپنے دوسرے گھر پاکستان میں ہوں‘۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پشاور زلمی کے کھلاڑی کراچی پہنچے تھے، جس میں پلئیرز  اور کوچز شامل تھے۔

    پشاور  زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز  10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

  • پی ایس ایل کا نمائشی میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

    پی ایس ایل کا نمائشی میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

    کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 سے قبل نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ تھا۔

    سرفراز احمد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر184 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پشاور زلمی 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹ کے نقصان سے 181 رنز ہی بنا سکی۔

    افتخار احمد نے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا جانے والا نمائشی میچ  یادگار بنادیا، انہوں نے 94 رنز طوفانی اننگز کھیلی، جس میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے۔

    ٹیم یلو کی قیادت بابر اعظم نے کی جبکہ ٹیم پرپل کی قیادت سرفراز احمد کے ذمے تھی۔

    پلیئنگ الیون

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلئینگ الیون میں سرفراز احمد، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی شامل تھے۔

    جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد ٹیم کا حصہ تھے۔

  • پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمت صرف 20 روپے

    پی ایس ایل 8 سے قبل بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو کھیلے جانے والے نمائشی کرکٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اس نمائشی میچ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسٹیڈیم کی طرف راغب کرنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 20 روپے رکھی گئی ہے۔

     ٹکٹ کوئٹہ کے چار مختلف مقامات پر فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں جن میں بگٹی اسٹیڈیم، بولان کرکٹ اسٹیڈیم، ماری آباد (گلزار ٹریولز) اور ائیرپورٹ روڈ پر المحمود مارٹ شامل ہیں۔

    اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے ان کی ٹیم میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض، محمد حارث، دانش عزیز اور صائم ایوب شامل ہیں۔ جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی قیادت کریں گے ان کی ٹیم میں افتخار احمد، محمد نواز، نسیم شاہ اور عمر اکمل شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ نمائشی میچ بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو صبح 8 بجے شروع ہوگا۔