Tag: پی ایس ایل

  • پی ایس ایل 8 کی پلیئر ڈرافٹ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی

    پی ایس ایل 8 کی پلیئر ڈرافٹ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی پلیئر ڈرافٹ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ فرنیچائزرز کی رضامندی سےکیا گیا تاہم ڈرافٹ کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    ڈائریکٹر پی اس ایل کا کہنا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی کے بعد پی ایس ایل 8 اچھا ایونٹ متوقع ہے۔

    پی ایس ایل 8  کا انعقاد آئندہ سال9 فروری سے 19 مارچ تک ملک کے مختلف شہر لاہور، ملتام، کراچی اور راولپنڈی میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن لاہور قلندر ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

  • محمد حفیظ نے بھی لاہور قلندرز سے راہیں جدا کرلی

    محمد حفیظ نے بھی لاہور قلندرز سے راہیں جدا کرلی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں لاہور قلندر کی جانب سے 4 سال کھینے کے بعد اب اپنی راہیں جدا کرلیں ہیں۔

    محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ میرا چار سالہ سفر یہی ختم ہوتا ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ چار سالوں  کے دوران کامیابی اور سیکھنے کے عمل پر فرنچائز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    محمد حفیظ نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان خوبصورت سفر کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

  • پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے: ایلکس ہیلز

    پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے: ایلکس ہیلز

    پاکستان میں ٹی 20 میچز کی طویل سیریز کھیلنے کے لیے آنے والی انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز نے پہلے ٹی 20 کی جیت میں اپنی پرفارمنس کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اپنے تجربے کو مفید قرار دے دیا۔

    ہیلز کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کافی کام آیا، نوجوانوں کو بھی اپنا تجربہ شیئر کر رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ کم بیک میچ میں ففٹی بہت اسپیشل ہے، میرے لیے یہ کم بیک یادگار ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کراؤڈ زبردست ہے۔

    ہیلز کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کے اچھے آغاز کے بعد ہم نے شاندار بولنگ کی، یہ طویل سیریز ہے، کوشش کریں گے کہ اگلا میچ جیت کر برتری مستحکم کریں۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، پہلے میچ میں ایلکس ہیلز نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار اد کیا۔

  • ایرن ہالینڈ ’بہن‘ کی واپسی سے خوش

    ایرن ہالینڈ ’بہن‘ کی واپسی سے خوش

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پریزینٹر کے فرائض انجام دینے والی سابق مس ورلڈ ایرن ہالینڈ اپنی ’بہن‘ کی واپسی پر خوش ہوگئیں۔

    آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کا مستقل حصہ ہیں اور پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

    ایرن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری بہن واپس آگئی۔

    ایرن ہالینڈ اب پی ایس ایل کا تقریباً مستقل حصہ بن چکی ہیں اور شائقین ان کے پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے پر انہیں خوب پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ اور سابق مس ورلڈ ہیں۔

  • پی ایس ایل 7: اسلام آباد کا ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 7: اسلام آباد کا ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن 7 کے پانچویں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلی فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے پانچویں میچ میں کچھ دیر بعد پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

    سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ آج ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے، جس نے ٹاس جیت پر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    کپتان وہاب ریاض کورنا سے صحتیاب ہوکر پشاور زلمی کے سفر میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں جن کی قیادت میں ٹام کوہلر کیڈمور(وکٹ کیپر)، یاسر خان، حیدر علی، حسنین طلعت، شعیب ملک، شیرفین روتھرفورڈ، بین کٹنگ، شہیل خان، عثمان خان اور پیٹ براؤن میدان میں اُتریں گے۔

    دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے فرائض نوجوان اسپنر شاداب خان انجام دے رہے ہیں جب کہ ٹیم میں ایلکس ہیلز، پاؤل اسٹرلنگ، رحمان اللہ گُرباز(وکٹ کیپر)، مبشر خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور مرچنٹ ڈی لانگے شامل ہیں۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کی تھی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

  • ملتان سلطانز کے خلاف فخر زمان کی شاندار نصف سنچری

    ملتان سلطانز کے خلاف فخر زمان کی شاندار نصف سنچری

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے ملتان سلطان کے خلاف شاندار نصف سنچری بنالی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل سیزن سیون کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں جب کہ لاہور قلندرز پہلی بار شاہین آفریدی کی کپتانی میں میدان میں اترے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق اوپننگ کےلیے میدان آئے اور ملتان سلطانز کے خلاف بڑے کےلیے ہدف کی بنیاد رکھی۔

    اوپنر فخر زمان نے 35 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 76 رنز اسکور کیے جب کہ عبداللہ شفیق 3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 24 رنز بناسکے اور پویلین لوٹ گئے۔

    اوپننگ بلے بازوں کے پویلین لوٹنے کے بعد کامران غلام کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ محمد حفیظ 16 رنز بناکر خوشدل شاہ کا شکار ہوگئے۔

    لاہور قلندرز نے 17 ویں اوور اختتام پر 163 رنز مکمل کرلیے ہیں جب کہ تین اوور مزید باقی ہیں۔

  • امید ہے پی ایس ایل میں ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی، وزیراعظم

    امید ہے پی ایس ایل میں ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امید ہے پی ایس ایل میں ہرٹیم آخری گیندتک لڑے گی اور پی ایس ایل میں ٹیمیں شائقین کولطف اندوزکریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان سپرلیگ سیون کا شاندار آغاز کررہے ہیں، امیدہےپی ایس ایل میں ہرٹیم آخری گیندتک لڑے گی اور پی ایس ایل میں ٹیمیں شائقین کولطف اندوزکریں گی۔

    خیال رہے میگاایونٹ کے آغاز میں صرف ایک دن باقی ہے ، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے نیشنل اسٹیڈٰیم میں تیاریاں جاری ہیں، گراؤنڈ کے فرنٹ پر اسٹیج بنایا جارہا ہے، تقریب میں نامور گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ کل کراچی کنگز اورملتان سلطانز کے درمیان نیشنل اسٹیڈٰم کھیلا جائے گا۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے جنگ، جیو کو پی ایس ایل رائٹس پر جھوٹی خبروں سے روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے جنگ، جیو کو پی ایس ایل رائٹس پر جھوٹی خبروں سے روک دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جنگ اور جیو کو پی ایس ایل رائٹس پر جھوٹی خبروں سے روک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنگ اور جیو کی جانب سے پی ایس ایل رائٹس پر جھوٹی خبروں کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ جھوٹی خبروں سے اجتناب کیا جائے۔

    جنگ اورجیو کو اے آر وائی، پی ٹی وی کنسورشیم پر جھوٹے الزامات لگانے سے بھی روک دیا گیا ہے، نیز سندھ ہائیکورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بھی جھوٹے الزامات سے روک دیا ہے۔

    ہائیکورٹ نے کہا کہ جنگ، جیو، اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جھوٹی خبروں اور بیانات سے اجتناب کریں۔ واضح رہے کہ اے آر وائی نے پی ایس ایل رائٹس کے خلاف جھوٹی خبروں پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل رائٹس پر جنگ، جیو جھوٹی، تضحیک آمیز خبریں شائع کر رہے ہیں، جھوٹی خبروں کا مقصد ہماری ساکھ متاثر کرنا ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 27 دسمبر کو ہمارے خلاف بے بنیاد خط جاری کیا، فریقین کو درخواست گزار کے کنسورشیم پر جھوٹی خبروں سے روکا جائے، نیز ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو کامیاب بڈنگ پر جھوٹے الزامات سے مستقل روکا جائے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین تضحیک آمیز خبروں اور بیانات پر غیر مشروط معافی بھی مانگیں۔ یاد رہے کہ جنگ اور جیو نے رائٹس بڈنگ ہارنے پر اے آر وائی، اور پی ٹی وی کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کیں۔

  • شاہد آفریدی آخری پی ایس ایل کس ٹیم کی طرف سے کھیلنا چاہتے ہیں؟

    شاہد آفریدی آخری پی ایس ایل کس ٹیم کی طرف سے کھیلنا چاہتے ہیں؟

    کراچی: بوم بوم آفریدی اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک ٹی وی شو میں اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ میں اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔

    شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی، تاہم ابوظبی میں انجری کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے ملتان سلطانز جارحانہ بلے بازی کرنے والے کھلاڑی سے محروم ہو گئی تھی۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ ملتان سلطانز کا حصہ ہیں، تاہم اگر فرنچائز انھیں اجازت دے تو وہ اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہیں گے۔

    ملتان سلطانزنے پہلی بار پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    واضح رہے کہ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

    فائنل میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم سلطانز کی جانب سے دیے جانے والے 207 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 159 رنز بنا کر ہار گئی تھی۔

  • پی سی بی نے پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کر دیا

    پی سی بی نے پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر پی سی بی نے پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کیا۔پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس 2019 سے 2021 تک دیےگئے تھے۔

    شعیب نوید کا کہنا تھا کہ پی سی بی پروفیشنل ادارہ ہے جو شفافیت سے کام کرتا ہے، متعدد یاد دہانیوں کے باوجود پارٹنر نے معاہدے کی پاسداری نہ کی۔انہوں نے بتایا کہ پی سی بی نئے براڈ کاسٹرز اور سب لائسنسیز سے رابطے میں ہے۔

    اس سے قبل رواں سال مئی میں پی ایس ایل 2020 کے میڈیا رائٹس رکھنے والی کمپنی نے ایونٹ کی لائیو اسٹریمنگ کے رائٹس پی سی بی سے اجازت لیے بغیر فروخت کر دیے تھے۔

    کمپنی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ معافی طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پی سی بی کی ہمدردانہ نظر کے منتظر ہیں۔